🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. تَفْسِيرُ سُبْحَانَ اللَّهِ
سبحان اللہ کی تفسیر۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1871 (کل: 77 مقامات، 24 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1871، 799، 1211، 1874، 1875
صحیح بخاری: 1154
سنن ابوداود: 832، 5060
سنن ترمذی: 3414، 3460
سنن نسائی: 925
سنن ابن ماجہ: 3811، 3878
بلوغ المرام: 223، 1339
سنن دارمی: 2722
معجم صغیر للطبرانی : 947
مشکوۃ المصابیح: 858، 1213، 2322
مسند احمد: 6479، 6959، 6973، 19110، 19138، 19409، 21346، 21349، 21387، 21996، 22673
مسند الحمیدی: 734
صحیح ابن خزیمہ: 544
مصنف ابن ابی شیبہ: 31391، 31393، 31782، 31858، 37759، 37768، 38000
سنن دارقطنی: 1196
الفتح الربانی: 1597، 5445، 5447، 5449، 5550، 8666
صحیح ابن حبان: 835، 839، 1808، 1810، 1811، 2596
الجامع الكامل: 2669، 10804، 10832، 11066، 11263، 11853
السنن الكبرى للبيهقي: 3977، 3978، 3979، 4667
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16847، 16861، 16863
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 173، 2610، 3460، 5636، 6156
المعجم الکبیر للطبرانی: 10325، 16898
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3407، 3701
المعجم الاوسط: 3025، 4170
61 تا 70
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3978
أنبأ أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ يُوسُفَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَسَنٍ الْهِلَالِيُّ، ثنا أَبُو نُعَيْمٍ، ثنا مِسْعَرٌ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوَفَى قَالَ: أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ آخُذَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا فَعَلِّمْنِي مَا يُجْزِينِي مِنَ الْقُرْآنِ قَالَ:" سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ" قَالَ: فَقَامَ أَوْ ذَهَبَ أَوْ نَحْوُ هَذَا، فَقَالَ: هَذَا لِلَّهِ فَمَا لِي؟ قَالَ:" ⦗٥٣٣⦘ قُلْ: اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي" قَالَ: مِسْعَرٌ: وَرُبَّمَا اسْتَفْهَمْتُ بَعْضَهُ مِنْ أَبِي خَالِدٍ، وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ يَزِيدَ الدَّالَانِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ.
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: میں قرآن سے کچھ بھی یاد کرنے کی طاقت نہیں رکھتا، مجھے ایسی کوئی چیز سکھلا دیں جو مجھے قرآن سے کفایت کر جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «سُبْحَانَ اللّٰهِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» ”اللہ پاک ہے، سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے، اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے کی ہمت اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں مگر اللہ کی توفیق سے۔““ راوی فرماتے ہیں کہ وہ کھڑا ہوا اور چلا گیا یا اس طرح کا کوئی اور کام کیا اور کہا: یہ تو اللہ کے لیے ہے، میرے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہہ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي، وَارْحَمْنِي، وَعَافِنِي، وَارْزُقْنِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، اور مجھ پر رحم فرما، اور مجھے عافیت عطا کر، اور مجھے رزق عطا کر۔““ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3978]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ وانظر ما قبله»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3979
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُوهْيَارَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ، أنبأ يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ يَزِيدَ الْوَاسِطِيِّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي لَا أُحْسِنُ شَيْئًا مِنَ الْقُرْآنِ، فَعَلِّمْنِي مَا يُجْزِينِي مِنْهُ، فَقَالَ:" قُلْ: سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ" فَذَهَبَ، ثُمَّ رَجَعَ، فَقَالَ: هَؤُلَاءِ لِرَبِّي فَمَا لِيَ؟ قَالَ:" قُلْ: اللهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي وَعَافِنِي وَاعْفُ عَنِّي" فَلَمَّا وَلَّى الرَّجُلُ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَّا هَذَا فَقَدْ مَلَأَ يَدَهُ مِنَ الْخَيْرِ.
ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں قرآن کو اچھی طرح نہیں پڑھ سکتا، مجھے کوئی ایسی چیز سکھا دیں جو مجھے اس سے کفایت کر جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہہ: «سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ» “ وہ چلا گیا پھر لوٹ کر آیا تو اس نے کہا: یہ تو میرے رب کے لیے ہے، میرے لیے کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کہہ: «اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي، وَعَافِنِي وَاعْفُ عَنِّي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت و رزق عطا فرما، مجھے عافیت عطا فرما اور مجھ سے درگزر فرما۔““ جب وہ شخص چلا گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص نے اپنے دونوں ہاتھوں کو خیر سے بھر لیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3979]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ وانظر ما قبله»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4667
أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَدِيبُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيُّ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ نَصْرٍ الْحَذَّاءُ الْعَسْكَرِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ حَمْدَانَ الْقَصْرِيُّ قَالَا: ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي عُمَيْرُ بْنُ هَانِئٍ، حَدَّثَنِي جُنَادَةُ بْنُ أَبِي أُمَيَّةَ، حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ تَعَارَّ مِنَ اللَّيْلِ فَقَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَاللهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ، ثُمَّ قَالَ: رَبِّ اغْفِرْ لِي، غُفِرَ لَهُ"، أَوْ قَالَ:" فَدَعَا اسْتُجِيبَ لَهُ، فَإِنْ هُوَ عَزَمَ فَقَامَ فَتَوَضَّأَ وَصَلَّى، قُبِلَتْ صَلَاتُهُ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ الْفَضْلِ عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات کو بیدار ہو اور کہے: «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ، سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ”اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، بادشاہت اسی کی ہے۔ اسی کے لیے تمام تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اللہ پاک ہے، تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، برائی سے پھرنے اور نیک کام کرنے کی طاقت اللہ کی توفیق کے بغیر نہیں۔“ پھر کہے: «رَبِّ اغْفِرْ لِي» ”اے میرے رب! مجھے معاف فرما۔“ تو اسے معاف کر دیا جاتا ہے۔“ یا فرمایا: ”پھر وہ دعا کرے تو اس کی دعا قبول کی جاتی ہے، پھر اگر اس نے پختہ ارادہ کیا اور کھڑا ہو کر وضو کیا اور نماز پڑھی تو اس کی نماز قبول کی جاتی ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4667]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ بخاري 1103»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16847
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ لِجُلَسَائِهِ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ". قَالُوا: بِأَبِينَا أَنْتَ وَأُمِّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَضَرَ عَدُوٌّ؟ قَالَ:" خُذُوا جَنَّتَكُمْ مِنَ النَّارِ، قُولُوا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ; فَإِنَّهُنَّ مُقَدِّمَاتٌ، وَهُنَّ مُنْجِيَاتٌ، وَهُنَّ مُعَقِّبَاتٌ، وَهُنَّ الْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَالضُّعَفَاءِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ بیٹھے ہوئے افراد سے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے بچاؤ کی تیاری کر لو! لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، کیا دشمن آ گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم جہنم سے بچاؤ کی تیاری کر لو! تم لوگ «سبحان الله» اور «الْحَمْدُ الله» - اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» اور «الله اكبر» اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» پڑھو! کیونکہ یہ آگے کرنے والی چیزیں ہیں، اور یہ نجات دینے والی چیزیں ہیں، اور یہ معقبات ہیں، اور یہ باقی رہ جانے والی نیکیاں ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے، ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الضعفاء“ اور کتاب ”الثقات“ دونوں میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16847]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16861
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ -: أَنْ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: عَلِّمْنِي كَلَامًا أَقُولُهُ، فَقَالَ:" قُلْ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، وَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ".
قُلْتُ: هُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلَهُ:" الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اس نے عرض کی: آپ مجھے ایسے کلمات کی تعلیم دیجئے، جنہیں میں پڑھا کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم یہ پڑھو: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، صرف وہی معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے، اللہ تعالیٰ کی ذات ہر عیب سے پاک ہے، جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے اور اللہ تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا، جو بلند و برتر اور عظمت والا ہے۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت ”صحیح“ میں مذکور ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”جو بلند و برتر اور عظمت والا ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16861]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3077)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16863
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" رَأَيْتُ إِبْرَاهِيمَ الْخَلِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِي فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، أَقْرِئْ أُمَّتَكَ مِنِّي السَّلَامَ، وَأَخْبِرْهُمْ أَنَّ الْجَنَّةَ طَيِّبَةُ التُّرْبَةِ، عَذْبَةُ الْمَاءِ، وَأَنَّهَا قِيعَانٌ وَغِرَاسُهَا: سُبْحَانَ اللَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَاللَّهُ أَكْبَرُ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ:" لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو شَيْبَةَ الْكُوفِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے معراج کروائی گئی، میں نے سیدنا ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کو دیکھا، انہوں نے فرمایا: اے محمد! آپ میری طرف سے اپنی امت کو سلام پہنچا دیں اور انہیں یہ بات بتا دیں: کہ جنت کی مٹی خوشبو والی ہے، اس کا پانی میٹھا ہے اور وہاں کی زمین صاف ہے، اور اس میں پودے لگانے کا طریقہ - «سبحانَ اللَّهِ» - اور «الْحَمْدُ اللَّهِ» - اور «لَا إِلَهَ إِلَّا الله» - اور اللہ اکبر اور «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» - پڑھنا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ» کے الفاظ کے بغیر اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ابوشیبہ کوفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16863]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (539)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 3462، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10363، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 512»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 173
«أحب الكلام إلى الله تعالى أربع: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا يضرك بأيهن بدأت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ کلام چار کلمے ہیں: «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ»، «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» اور «وَاللَّهُ أَكْبَرُ»، تم ان میں سے جس کلمے سے بھی ذکر کی ابتدا کرو، تمہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اج/حدیث: 173]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن سمرة بن جندب. مختصر مسلم 1411.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2610
«ألا أدلك على باب من أبواب الجنة؟ لا حول ولا قوة إلا بالله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں جنت کے دروازوں میں سے ایک دروازے کی رہنمائی نہ کروں؟ وہ «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» پڑھنا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2610]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت ك] عن قيس بن سعد بن عبادة. الصحيحة 1746: خط.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3460
[رأيت إبراهيم ليلة أسري بي فقال: يا محمد أقرئ أمتك السلام وأخبرهم أن الجنة طيبة التربة عذبة الماء وأنها قيعان وغراسها: سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله]
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جس رات مجھے معراج کرائی گئی، میں نے ابراہیم علیہ السلام کو دیکھا، انہوں نے فرمایا: اے محمد! اپنی امت کو میری طرف سے سلام پہنچا دو اور انہیں بتا دو کہ جنت کی مٹی پاکیزہ اور اس کا پانی میٹھا ہے، اور وہ ہموار میدان ہے، اور اس کے پودے یہ ہیں: «سُبْحَانَ اللَّهِ»، «وَالْحَمْدُ لِلَّهِ»، «وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ»، «وَاللَّهُ أَكْبَرُ» اور «وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» ۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3460]
تخریج الحدیث: «(حسن) . طب عن ابن مسعود. الروض النضير 615، الصحيحة 105.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5636
«ما على الأرض أحد يقول لا إله إلا الله والله أكبر ولا حول ولا قوة إلا بالله إلا كفرت عنه خطاياه ولو كانت مثل زبد البحر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”زمین پر کوئی بھی شخص «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ» (اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اللہ سب سے بڑا ہے، اور گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ ہی کی توفیق سے ہے) کہے تو اس کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں، خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5636]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت] عن ابن عمرو. الترغيب 2/249.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں