🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. الِاسْتِغْفَارُ وَالتَّوْبَةُ مِائَةَ مَرَّةٍ فِي الْيَوْمِ
روزانہ سو مرتبہ استغفار اور توبہ کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1903 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1903
مسند احمد: 9807
الفتح الربانی: 5480، 10164
المعجم الاوسط: 3173
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1903
حدثنا أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه، حدثنا الحسن بن سلَّام، حدثنا قَبِيصَةُ، حدثنا سفيان. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرحمن، حدثنا سفيانُ، عن أبي إسحاق، عن عُبيدٍ أبي المغيرة، عن حذيفةَ قال: كنتُ ذَرِبَ اللسانِ على أهلي، قلتُ: يا رسول الله، قد خشيتُ أن يُدخِلَني لساني النارَ؟ قال:"فأينَ أنتَ من الاستغفار؟ إنِّي لأستغفرُ الله في اليوم مئةَ مرَّة". قال أبو إسحاق: فذكرتُ ذلك لأبي بُرْدة، فقال:"وأتوبُ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه هكذا، إنَّما أخرج مسلم حديث أبي بُردةَ، عن الأغرِّ المُزْني، عن النبي ﷺ:"إنه لَيُغانُ على قلبي، وإنِّي لأستغفرُ الله في اليوم مئةَ مرة". وكذلك حديثُ نافع، عن ابن عمر: إِنْ كُنَّا لَنَعُدَّ لرسولِ الله ﷺ (2) .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میری زبان میرے گھر والوں پر تلخ تھی، میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے ڈر ہے کہ میری زبان مجھے آگ میں نہ لے جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم استغفار کیوں نہیں کرتے؟ میں تو دن میں سو مرتبہ اللہ سے بخشش مانگتا ہوں۔“ ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے اس کا ذکر ابوبردہ سے کیا تو انہوں نے (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ میں) یہ اضافہ کیا: ”اور میں توبہ کرتا ہوں۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے اس طرح روایت نہیں کیا، امام مسلم نے ابوبردہ کی روایت الاغر المزنی سے نقل کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے دل پر بھی بوجھ آ جاتا ہے اور میں دن میں سو بار استغفار کرتا ہوں“، اسی طرح نافع کی ابن عمر سے روایت بھی موجود ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الدعاء والتكبير والتهليل والتسبيح والذكر/حدیث: 1903]
تخریج الحدیث: «إسناده محتمل للتحسين كسابقه. قبيصة: هو ابن عقبة، وعبد الرحمن: هو ابن مهدي، وسفيان: هو الثوري، وأبو إسحاق: هو عمرو بن عبد الله السبيعي، وأبو بردة المذكور بإثر الحديث: هو ابن أبي موسى الأشعري.» [ترقيم الرساله 1903] [ترقيم الشركة 1888]

الحكم على الحديث:
إسناده محتمل للتحسين كسابقه. قبيصة: هو ابن عقبة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9807
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ، كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں دن میں روزانہ سو مرتبہ توبہ استغفار کرتا ہوں۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9807]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن، خ: 6307
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5480
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً وَأَتُوبُ إِلَيْهِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں ایک دن میں ستر سے زیادہ بار اللہ تعالیٰ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب الأذكار والدعوات/حدیث: 5480]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 6307، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7793 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7780»
وضاحت: فوائد: … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صفائے قلب اور دل سے مختلف عارضوں اور پردوں کو زائل کرنے کے لیے استغفار کرتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چاہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی جناب میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حضور دائمی ہو، لیکن جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بشری تقاضوں کی طرف توجہ کرتے، جیسے کھانا پینا وغیرہ، جس سے کمال حضور میں کمی آجاتی، استغفار کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس صورت کا ازالہ کرتے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عبدیت کے اظہار کے لیے، ربّ تعالیٰ کے کرم کا فقیر بننے کے لیے اور اپنی امت کو تعلیم دینے کے لیے استغفار کیا کرتے تھے۔ (نَسْأَلُ اللّٰہَ اَنْ یُطَھِّرَنَا مِنَ الذُّنُوبِ وَاَنْ یَسْتُرَ مَا لَنَا مِنَ الْعُیُوْبِ)

الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 6307
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10164
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ كُلَّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک میں ہر روز اللہ تعالیٰ سے سو بار بخشش طلب کرتا ہوں اور اس کی طرف توبہ کرتا ہوں۔ [الفتح الربانی/كتاب التوبة/حدیث: 10164]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه ابن ماجه: 3815، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9805 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9806»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3173
حَدَّثَنَا بَكْرٌ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ قَالَ: نَا كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ الْيَشْكُرِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي رَجُلٌ ذَرِبُ اللِّسَانِ، وَأَكْثَرُ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِي، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ؟ إِنِّي أَسْتَغْفِرُ اللهَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِائَةَ مَرَّةٍ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میں تند زبان آدمی ہوں اور میری اس تند خوئی کا زیادہ تر رخ اپنے اہل خانہ کی طرف ہوتا ہے،“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم استغفار کا کتنا اہتمام کرتے ہو؟ میں تو دن اور رات میں سو مرتبہ اللہ سے بخشش طلب کرتا ہوں۔“ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3173]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه كثير بن سليم وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 209» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف كثير بن سليم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں