🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
103. شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي
میری شفاعت میری امت کے گناہگاروں کے لیے ہے۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 232 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 232
مشکوۃ المصابیح: 5598
مسند الشهاب: 237
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18521
المعجم الاوسط: 8518
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 232
حدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عيسى التِّنِّيسي، حدثنا عمرو بن أبي سَلَمة، حدثنا زهير بن محمد، عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"شفاعتي لأهل الكبائرِ من أمَّتي" (2) . قد احتجَّا جميعًا بزهير بن محمد العَنبَري، وقد تابعه محمدُ بن ثابت البُنَاني عن جعفر:
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہگاروں کے لیے ہے۔“
شیخین (امام بخاری و مسلم) دونوں نے زہیر بن محمد عنبری سے استدلال کیا ہے، اور محمد بن ثابت البنانی نے جعفر (صادق) سے روایت کرنے میں ان کی متابعت کی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 232]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح بما قبله، وهذا إسناد ضعيف لضعف أحمد بن عيسى التنيسي، وقد توبع، وعمرو بن أبي سلمة» [ترقيم الرساله 232] [ترقيم الشركة 231]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح بما قبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5598
5598 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”میری شفاعت، میری امت کے ان افراد کے لیے ہے جو کبیرہ گناہ کرتے ہیں۔“ صحیح، رواہ الترمذی وابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب أحوال القيامة وبدء الخلق/حدیث: 5598]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (2435 وقال: حسن صحيح غريب) و أبو داود (4739)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 237
237 - سَمِعْتُ الْقَاضِيَ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامَةَ يَحْلِفُ بِاللَّهِ وَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ أَحْمَدَ بْنَ الْحُسَيْنِ يَحْلِفُ بِاللَّهِ وَيَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا الْحَسَنِ أَحْمَدَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بُرْدٍ يَحْلِفُ بِاللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ نَفِيسٍ، يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ هُدْبَةَ بْنَ خَالِدٍ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ أَبَا جَنَابٍ الْقَصَّابَ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ زِيَادًا النُّمَيْرِيَّ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَحْلِفُ بِاللَّهِ لَسَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي»
میں نے قاضی ابوعبداللہ محمد بن سلامہ کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ابوالعباس احمد بن حسین کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ابوالحسن احمد بن عبدالرحمن بن برد کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ابن نفیس کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے علی بن محمد بن اسماعیل کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ہدبہ بن خالد کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے ابوجناب قصاب کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے زیاد النمیری کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ اللہ کی قسم کھا کر کہہ رہے تھے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میری سفارش میری امت کے کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کے لیے ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 237]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، زیاد النمیر ی ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18521
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لئے ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18521]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (448) أخرجه البزار فى المسند (3469) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4105) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (749)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8518
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ قَالَ: نَا ثَابِتٌ ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي.
لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ الْعُمَرِيِّ إِلَّا الْمُقَدَّمِيُّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہوں والوں کے لیے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”محمد بن عبید اللہ عمری سے اسے مقدمی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8518]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6468، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1549، 1622، 1623، 1791، 2047، 2312، 2313، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 230، 228، 229، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4739، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2435، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15938، 20831، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13424، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2138، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3284، 4105، 4115، 4304، والبزار فى «مسنده» برقم: 6963، والطبراني فى «الكبير» برقم: 749، والطبراني فى «الصغير» برقم: 448، 1101، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3566، 9177»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں