🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ : الْجِهَادِ
کتاب الجہاد۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 2411 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 2411
فضائل صحابہ: 549
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2411
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم، أخبرنا ابن وهب، أخبرني الليث بن سعد، عن يزيد بن أبي حَبيب، عن أبي الخَير، عن أبي الخطّاب، عن أبي سعيد الخُدْري: أنَّ رسول الله ﷺ عامَ تبوكَ خَطَبَ الناسَ وهو مُضِيفٌ ظَهْرَه إلى نخلة، فقال:"ألا أُخبِرُكُم بخيرِ الناس وشرِّ الناسِ، إنَّ مِن خيرِ الناسِ رجل (1) عَمِلَ في سبيل الله على ظَهْر فَرسِه، أو على ظهر بَعيرِه، أو على قَدَمَيه، حتى يأتيَه الموتُ، وإنَّ من شرّ الناسِ رجل فاجر جَريء، يقرأَ كتابَ الله، لا يَرْعَوِي إلى شيءٍ منه" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2380 - صحيح
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ تبوک کے سال لوگوں کو خطبہ دیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک کھجور کے درخت کے تنے سے ٹیک لگائے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں لوگوں میں سے سب سے بہتر اور سب سے بدتر شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ یقیناً لوگوں میں سے بہتر وہ شخص ہے جس نے اللہ کی راہ میں اپنے گھوڑے کی پیٹھ پر یا اپنے اونٹ کی پیٹھ پر یا اپنے قدموں پر چل کر عمل کیا یہاں تک کہ اسے موت آ جائے، اور لوگوں میں سے بدترین وہ گناہ گار اور نڈر شخص ہے جو اللہ کی کتاب تو پڑھتا ہے لیکن اس (کی وعیدوں اور احکامات) میں سے کسی چیز سے باز نہیں آتا۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2411]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لجهالة أبي الخطاب - وهو المصري - وله طريق أخرى فيها انقطاع لكنها بانضمامها لهذه الطريق يتحسن الحديثُ إن شاء الله، مع ما له من شواهد. ابن وهب: هو عبد الله، وأبو الخير: هو مرثد بن عبد الله اليزني.» [ترقيم الرساله 2411] [ترقيم الشركة 2393] [ترقيم العلميه 2380]

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 549
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ قَثَنَا أَبِي قَثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَمَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا وَهُوَ يَخْطُبُ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ النَّاسِ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ؟ عُمَرُ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے فرما رہے تھے: ”کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد سب سے بہتر شخص کے متعلق خبر نہ دوں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سب سے بہتر شخص کے متعلق خبر نہ دوں؟ وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“ [فضائل الصحابة/فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 549]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . .» ‏‏‏‏
«حلية الاولياء وطبقات الاصفياء لابي نعيم: 199/7»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں