🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
92. سُؤَالُ قُرَيْشٍ أَنْ يُجْعَلَ لَهُمُ الصَّفَا ذَهَبًا
قریش کا مطالبہ کہ صفا پہاڑ کو ان کے لیے سونا بنا دیا جائے
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 3264 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 3264
فضائل صحابہ: 1634
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3264
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا هارون بن سليمان الأصبهاني، حدثنا عبد الرحمن بن مَهْدي، حدثنا سفيان، عن سَلَمة بن كُهيل، عن عِمران بن الحكم، عن ابن عبَّاس قال: قالت قريشٌ للنبي ﷺ: ادعُ اللهَ ربَّك أن يجعلَ لنا الصَّفا ذهبًا، ونُؤمِنَ بك، قال:"أوَتفعلون؟" قالوا: نعم، قال: فدَعَا الله، فأتاه جبريل فقال:"إنَّ ربك يَقرأُ عليك السلامَ ويقول: إن شئتَ أصبح لهم الصفا ذهبًا، فمن كَفَرَ منهم عذَّبتُه عذابًا لا أعذِّبُه أحدًا من العالمين، وإن شئت فتحتُ لهم أبوابَ التوبة والرحمة" قال:"يا ربِّ، بابُ التوبةِ والرَّحمة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. [6 - تفسير سورة الأنعام] ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3225 - صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ قریش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ اپنے رب سے دعا کریں کہ وہ ہمارے لیے صفا (پہاڑ) کو سونا بنا دے تو ہم آپ پر ایمان لے آئیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم (واقعی) ایسا کرو گے؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ سے دعا فرمائی تو جبرئیل علیہ السلام حاضر ہوئے اور عرض کی: ”آپ کا رب آپ کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے: اگر آپ چاہیں تو ان کے لیے صفا سونا بن جائے گا، لیکن اس کے بعد ان میں سے جس نے کفر کیا تو میں اسے ایسا عذاب دوں گا جو جہانوں میں کسی کو نہیں دیا ہوگا، اور اگر آپ چاہیں تو میں ان کے لیے توبہ اور رحمت کے دروازے کھول دوں“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کی: ”اے میرے رب! توبہ اور رحمت کا دروازہ (ہی بہتر ہے)“۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3264]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،وهو مكرر (175).» [ترقيم الرساله 3264] [ترقيم الشركة 3244] [ترقيم العلميه 3225]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1634
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ زَكَرِيَّا، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ جِبْرِيلَ يَقْرَأُ عَلَيْكِ السَّلَامَ" قَالَتْ: وَعَلَيْهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ أَوْ وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک جبرائیل علیہ السلام تمہیں سلام کہہ رہے ہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: «وَعَلَيْهِ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”اور ان پر بھی اللہ کی رحمت ہو“ یا «وَعَلَيْهِ السَّلَامُ وَرَحْمَةُ اللَّهِ» ”اور ان پر بھی سلامتی اور اللہ کی رحمت ہو۔“ [فضائل الصحابة/فضائل عائشة أم المؤمنين رضي الله عنها/حدیث: 1634]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده صحيح ومضى برقم ١٦٢٨. .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3045، 3557، 5848، 5895، 5898، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2447، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2693، 3881، 3882، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3953، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 5232، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23760، 23941، 24053، 24294، 24336، 24607، 24647، 25352، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2638، وأخرجه فتح الباري برقم: 3557، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20917، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 6782، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 786، 3352، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 9160، 10430»
«تقدم تخريجه في رقم: 1628»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں