🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. الْوُضُوءُ مِنْ مَسِّ الذَّكَرِ وَتَحْقِيقُ حَدِيثِ بُسْرَةَ
عضوِ خاص کو چھونے پر وضو کے وجوب اور حدیثِ سیدہ بُسرہ رضی اللہ عنہا کی تحقیق۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 481 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 481
المعجم الکبیر للطبرانی: 20884
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 481
حدثنا أبو محمد جعفر بن محمد بن نُصير الخوَّاص، حدثنا محمد بن عبد الله بن سليمان الحضرمي، حدثنا عبد الله بن عمر بن أبَان، حدثنا عَنبَسة بن عبد الواحد، عن هشام بن عُرْوة، عن أبيه، عن مروان، عن بُسْرة أنها قالت: قال رسول الله ﷺ:"من مسَّ فَرْجَه، فلا يُصَلِّ حتى يتوضَّأْ". قال: فأتيتُ بسرةَ فحدَّثَتني كما حدثني مروان عنها أنها سمعت النبيَّ ﷺ يقول ذلك (1) . ومنهم أبو الأسود حُمَيد بن الأسود البصري الثقة المأمون:
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی شرمگاہ کو چھوا، وہ وضو کیے بغیر نماز نہ پڑھے۔“ راوی (عروہ) کہتے ہیں کہ پھر میں بسرہ کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے وہی بیان کیا جو مروان نے ان کے حوالے سے بتایا تھا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 481]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 481] [ترقيم الشركة 476]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20884
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ.
سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنا عضو تناسل چھوئے وہ نماز کے لیے وضو کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 20884]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 201، حدیث 514»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں