الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
5. فَضِيلَةُ انْتِظَارِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ
ایک نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار کی فضیلت۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 701 (کل: 25 مقامات، 13 کتب)
صحیح مسلم: 587
سنن ترمذی: 51
سنن نسائی: 143
سنن ابن ماجہ: 428
مشکوۃ المصابیح: 282
صحیح ابن حبان: 1039
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1220
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 488
21 تا 25
حدیث نمبر: 4969
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جَعْفَرٍ. وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ نُعَيْمٍ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يَمْحُو اللهُ بِهِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِهِ الدَّرَجَاتِ؟" قَالُوا: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ قَالَ:" إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَى الْمَكَارِهِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، فَذَلِكُمُ الرِّبَاطُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ وَغَيْرِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جس کی وجہ سے خطائیں مٹا دی جاتی ہیں اور درجات بلند کردیے جاتے ہیں؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مشقت کے وقت اچھی طرح وضو کرنا اور مسجدوں کی طرف پیدل چل کر جانا، یعنی قدموں کی کثرت اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، یہ «الرِّبَاطُ» ”رباط“ ہے“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4969]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 251»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1220
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُكَفِّرُ اللَّهُ بِهِ الْخَطَايَا: إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ، وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَى الْمَسَاجِدِ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَعَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ. وَعَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَنَسٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تم لوگوں کی رہنمائی اُس چیز کی طرف نہ کروں؟ جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ گناہوں کو ختم کر دیتا ہے، اچھی طرح وضو کرنا اور مسجد کی طرف جانے والے زیادہ قدم“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، عاصم بن بہدلہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1220]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، عاصم بن بہدلہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1220]
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 2618
«ألا أدلكم على ما يمحو الله به الخطايا ويرفع به الدرجات؟ إسباغ الوضوء على المكاره وكثرة الخطا إلى المساجد وانتظار الصلاة بعد الصلاة فذلكم الرباط فذلكم الرباط فذلكم الرباط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کیا میں تمہیں وہ اعمال نہ بتاؤں جن سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹا دیتا ہے اور درجات بلند فرماتا ہے؟ تکلیف اور ناپسندیدگی کے وقت بھی مکمل وضو کرنا، مسجدوں کی طرف زیادہ قدم اٹھا کر جانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔ پس یہی رباط (یعنی اصل محاذ پر پہرہ دینا) ہے، یہی رباط ہے، یہی رباط ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2618]

تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم م ت ن] عن أبي هريرة. صحيح الترغيب 187، مختصر مسلم 133.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4489
«كفارات الخطايا: إسباغ الوضوء على المكاره وإعمال الأقدام إلى المساجد وانتظار الصلاة بعد الصلاة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”گناہوں کا کفارہ یہ ہیں: ناپسندیدگی (سردی یا تکلیف) کے باوجود کامل وضو کرنا، پیدل چل کر مسجدوں تک جانا، اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4489]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [هـ] عن أبي هريرة. صحيح الترغيب 308.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 488
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي الْمَكَارِهِ، وَإِعْمَالُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْمَسَاجِدِ، وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، يَغْسِلُ الْخَطَايَا غَسْلًا.
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ناگوار حالات اور مشقت کے باوجود کامل طریقے سے وضو کرنا، مساجد کی طرف کثرت سے قدم اٹھانا اور ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا گناہوں کو اس طرح دھو ڈالتا ہے جیسے کسی شے کو اچھی طرح دھو کر صاف کر دیا گیا ہو۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه/حدیث: 488]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .»
«أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 468، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2122، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 477، 478، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 520/1، 982/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 483»

إسناده حسن