🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. الْأَمْرُ بِاتِّخَاذِ الْمُؤَذِّنِ ، لَا يَأْخُذُ عَلَى أَذَانِهِ أَجْرًا
ایسے مؤذن مقرر کرنے کا حکم جو اپنی اذان پر اجرت نہ لے۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 736 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 736
مسند احمد: 2175
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 736
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أَسِيد بن عاصم، حدثنا الحسين بن حفص، عن سفيان. وأخبرنا أحمد بن جعفر القَطِيعي - واللفظ له - حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا عبد الرزاق، عن سفيان، عن عَوْن بن أبي جُحَيفة، عن أبيه؛ قال: قال: رأيت بلالًا يؤذِّن ويَدُور ويُتبعُ فاهُ هاهنا وهاهنا وإصبعيه في أُذنيه، ورسول الله ﷺ في قُبَّةٍ حمراءَ من أَدَمٍ، فخرج بلال بين يديه بالعَنَزَةِ، فَرَكَزَها بالبَطْحاء، فصلَّى إليها رسول الله ﷺ يمرُّ بين يديه الكلبُ والحمارُ، وعليه حُلَّةٌ حمراءُ كأني أنظرُ إلى بَريقِ ساقَيهِ (1) .
عون بن ابی جحیفہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ اذان دے رہے تھے، وہ (اذان کے دوران) گھوم رہے تھے اور اپنا منہ ادھر ادھر موڑ رہے تھے اور ان کی انگلیاں ان کے کانوں میں تھیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چمڑے کے ایک سرخ خیمے میں تشریف فرما تھے، پھر بلال رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے چھوٹا نیزہ (عنزہ) لے کر نکلے اور اسے بطحاء میں گاڑ دیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف (رخ کر کے) نماز پڑھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے کتے اور گدھے گزر رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک سرخ جوڑا تھا، گویا میں (اب بھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پنڈلیوں کی چمک دیکھ رہا ہوں۔ [المستدرك على الصحيحين/أول كتاب الصلاة/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، سفيان: هو الثوري» [ترقيم الرساله 736] [ترقيم الشركة 730]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2175
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ يَعْنِي ابْنَ أَبَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عِكْرِمَةَ , يَقُولُ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ :" رُكِزَتْ الْعَنَزَةُ بَيْنَ يَدَيْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَاتٍ، فَصَلَّى إِلَيْهَا، وَالْحِمَارُ يَمُرُّ مِنْ وَرَاءِ الْعَنَزَةِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میدان عرفات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک نیزہ گاڑ دیا گیا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سامنے رکھ کر نماز پڑھائی، جبکہ اس نیزے کے ورے گدھے بھی گزر رہے تھے (کیونکہ وہ نیزہ بطور سترہ کے استعمال کیا جا رہا تھا). [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2175]

الحكم على الحديث:
إسناده قوي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں