الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
45. مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي أَمْرِهِ
جس کی سفارش اللہ کی کسی حد کے آڑے آئی، اس نے گویا اللہ کے حکم کی مخالفت کی
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8356 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8356
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7042
حدیث نمبر: 8356
حدَّثنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا أحمد بن بشر المَرثَدي، حدَّثنا بِشر بن معاذ، حدَّثنا عبد الله بن جعفر، حدثني مسلم بن أبي مريم، عن عبد الله بن عامر بن رَبيعة، عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن حالَتْ شفاعتُه دونَ حدٍّ من حدود الله، فقد ضادَّ الله تعالى في أمرِه" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8157 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8157 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کی سفارش اللہ کی حدود میں سے کسی حد کی راہ میں رکاوٹ بن گئی، اس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8356]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف من أجل عبد الله بن جعفر: وهو ابن نجيح السعدي» [ترقيم الرساله 8356] [ترقيم الشركة 8257] [ترقيم العلميه 8157]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 7042
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُهُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ تَعَالَى، فَقَدْ ضَادَّ اللَّهَ فِي مُلْكِهِ. وَمَنْ أَعَانَ عَلَى خُصُومَةٍ لَا يَعْلَمُ أَحَقٌّ أَمْ بَاطِلٌ فَهُوَ فِي سُخْطِ اللَّهِ حَتَّى يَنْزِعَ، وَمَنْ مَشَى مَعَ قَوْمٍ يَرَى أَنَّهُ شَاهِدٌ وَلَيْسَ بِشَاهِدٍ فَهُوَ كَشَاهِدِ زُورٍ، وَمَنْ تَحَلَّمَ كَاذِبًا كُلِّفَ أَنْ يَعْقِدَ بَيْنَ طَرَفَيْ شُعَيْرَةٍ. وَسِبَابُ الْمُسْلِمِ فُسُوقٌ وَقِتَالُهُ كُفْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجَاءٌ السَّقَطِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجَاءٌ السَّقَطِيُّ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کی سفارش، اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے کسی حد میں رکاوٹ بن جاتی ہے، ایسا شخص اللہ تعالی کی بادشاہی میں اس کے سامنے کھڑا ہو جاتا ہے، اور جو شخص کسی اختلافی معاملے میں مدد کرتا ہے، جس میں اس کو پتہ ہی نہ ہو کہ یہ حق ہے، یا باطل ہے؟ تو ایسا شخص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی میں رہتا ہے، جب تک وہ اس سے الگ نہیں ہو جاتا ہے، اور جو شخص کسی قوم کے ساتھ چل کر جاتا ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ وہ گواہ ہے، حالانکہ وہ گواہ نہیں ہوتا، تو ایسا شخص جھوٹی گواہی دینے والے کی مانند ہے اور جو شخص جھوٹا خواب بیان کرتا ہے، تو اُسے اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ جو کے دو کناروں کے درمیان گرہ لگائے، مسلمان کو برا کہنا فسق ہے اور اس کے ساتھ قتال، کفر ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رجاء سقطی ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7042]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی رجاء سقطی ہے، جسے یحیی بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے اور ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7042]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8547»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف