الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
4. لَا تُخْبِرْ بِتَلَعُّبِ الشَّيْطَانِ بِكَ فِي الْمَنَامِ
خواب میں شیطان کے اپنے ساتھ کھیلنے کا تذکرہ (لوگوں کو) نہ کرو
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8382 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8382
سنن ابن ماجہ: 3909
حدیث نمبر: 8382
أخبرنا أبو النضر الفقيه، حدَّثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدَّثنا سعيد بن عُفير وعبد الله بن صالح، قالا: حدَّثنا الليث بن سعد، عن أبي الزُّبير، عن جابر، عن رسول الله ﷺ أنه قال:"إذا رأى أحدُكم الرؤيا يَكْرَهُها، فليَبصُقْ عن يَسَاره وليتحوَّلْ عن جَنْبه الذي كان عليه" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی ایسا خواب دیکھے جسے وہ ناپسند کرتا ہو، تو اسے چاہیے کہ اپنی بائیں جانب تھوکے اور اس کروٹ کو بدل لے جس پر وہ لیٹا ہوا تھا۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8382]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 8382]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،كسابقه» [ترقيم الرساله 8382] [ترقيم الشركة 8283]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3909
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ , حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ , عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ , عَنْ أَبِي قَتَادَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" الرُّؤْيَا مِنَ اللَّهِ , وَالْحُلْمُ مِنَ الشَّيْطَانِ , فَإِذَا رَأَى أَحَدُكُمْ شَيْئًا يَكْرَهُهُ , فَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ ثَلَاثًا , وَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ثَلَاثًا , وَلْيَتَحَوَّلْ عَنْ جَنْبِهِ الَّذِي كَانَ عَلَيْهِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سچا خواب اللہ کی طرف سے ہے، اور برا خواب شیطان کی طرف سے، پس اگر تم میں سے کوئی نا پسندیدہ خواب دیکھے تو اپنے بائیں جانب تین بار تھوکے، اور شیطان مردود سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے، اور جس پہلو پر تھا اسے بدل لے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3909]
حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہوتا ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے، لہٰذا اگر کسی کو (خواب میں) ایسی چیز نظر آئے جو اسے ناگوار ہو تو اسے چاہیے کہ تین بار بائیں طرف تھوک دے اور شیطان مردود سے تین بار اللہ کی پناہ مانگے، اور جس پہلو پر لیٹا ہوا ہو، اسے بدل دے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب تعبير الرؤيا/حدیث: 3909]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/بدء الخلق 11 (3292)، التعبیر 3 (6984)، صحیح مسلم/الرؤیا (2661)، سنن ابی داود/الأدب 96 (5021)، سنن الترمذی/الرویا5 (2277)، (تحفة الأشراف: 12135)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الرؤیا 1 (4)، مسند احمد (5/296، 303، 304، 305، 309)، سنن الدارمی/الرؤیا 5 (2187) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه