🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. إِذَا حَضَرَتِ الصَّلَاةُ وَالْغَائِطُ فَابْدَءُوا بِالْغَائِطِ
جب نماز کا وقت ہو جائے اور قضائے حاجت کا تقاضا ہو تو پہلے قضائے حاجت کرو۔
شواہد الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 958 (کل: 3 مقامات، 1 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 958، 520، 960
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 958
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن إسحاق الصَّغَاني، حدثنا عبد الله بن يوسف التِّنِّيسي، حدثنا محمد بن مُهاجِر، عن عُروة بن رُوَيْم، عن ابن الدَّيلَمي الذي كان يَسكُن بيتَ المَقدِس: أنه رَكِبَ في طلب عبد الله بن عمرو بن العاص بالمدينة، فسأَل عنه فقالوا: قد سارَ إلى مكةَ، فاتّبعه فوَجَدَه قد سار إلى الطائف، فاتّبعه فوَجَدَه في زَرْعِه الذي يُسمَّى الوَهْطَ، قال ابن الدَّيلَمي: فدخلتُ عليه فوجدتُه يمشي مُخاصِرًا رجلًا من قريش، والقرشيُّ يُزَنُّ بالخمر، فلمّا لَقِيتُه سلَّمتُ عليه وسلَّم عليَّ، فقال: ما غَدَا بك، ومن أين أقبَلْتَ، فأخبرته، ثم سألتُه: هل سمعتَ يا عبد الله بن عمرٍو رسولَ الله ﷺ ذَكَرَ شرابَ الخمر بشيءٍ؟ قال: نعم، فانتَزَعَ القرشيُّ يدَه، ثم ذهب، فقال: سمعتُ النبي ﷺ يقول:"لا يَشرَبُ الخمرَ رجلٌ من أمَّتي فتُقبَلَ له صلاةٌ أربعين صباحًا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 945 - على شرطهما
بیت المقدس میں رہنے والے ابن دیلمی سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کی تلاش میں سوار ہو کر مدینہ گئے، ان کے بارے میں پوچھا تو لوگوں نے کہا: وہ مکہ چلے گئے ہیں، وہ ان کے پیچھے گئے تو معلوم ہوا کہ وہ طائف چلے گئے ہیں، وہ ان کے پیچھے گئے تو انہیں ان کی "وہط" نامی کھیتی میں پایا۔ ابن دیلمی کہتے ہیں: میں ان کے پاس پہنچا تو دیکھا کہ وہ قریش کے ایک آدمی کا ہاتھ پکڑے چل رہے ہیں، اور اس قریشی پر شراب نوشی کا الزام تھا، جب میں ان سے ملا تو میں نے انہیں سلام کیا اور انہوں نے مجھے سلام کا جواب دیا، انہوں نے پوچھا: کیسے آنا ہوا اور کہاں سے آئے ہو؟ میں نے انہیں بتایا، پھر میں نے ان سے پوچھا: اے عبداللہ بن عمرو! کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شراب پینے والے کے بارے میں کچھ ذکر کرتے سنا ہے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، تو اس قریشی نے اپنا ہاتھ چھڑایا اور چلا گیا، پھر انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: "میری امت کا جو آدمی شراب پیتا ہے تو چالیس دن تک اس کی نماز قبول نہیں کی جاتی۔"
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 958]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، محمد بن مهاجر: هو الأنصاري الشامي» [ترقيم الرساله 958] [ترقيم الشركة 951] [ترقيم العلميه 945]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 520
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق الفقيه، أخبرنا علي بن عبد الصمد عَلَّان، حدثنا أبو الأحوص محمد بن حَيَّان، حدثنا عَثّام بن علي، عن الأعمش، عن حَبِيب بن أبي ثابت، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ يُصلِّي ركعتين من الليل، ثم ينصرفُ فيَستاكُ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 514 - على شرطهما
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو دو رکعتیں پڑھتے، پھر فارغ ہو کر مسواک کرتے تھے۔
یہ حدیث امام بخاری اور امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 520]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 520] [ترقيم الشركة 516] [ترقيم العلميه 514]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 960
أخبرني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا السَّرِيُّ بن خُزَيمة، حدثنا محمد (1) بن سعيد بن الأصبَهاني، حدثنا حفص بن غِيَاث عن حُمَيد بن قيس، عن عبد الله بن شَقِيق، عن عائشة قالت: رأيتُ رسولَ الله ﷺ يصلِّي متربِّعًا (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 947 - على شرطهما
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو چار زانو (آلتی پالتی مار کر) بیٹھ کر نماز پڑھتے ہوئے دیکھا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وقوله في هذا الإسناد: حميد بن قيس، وهمٌ، فإنَّ المعروف بالرواية عن عبد الله بن شقيق هو حميد الطويل، وقد جاء منسوبًا على الصواب عند النسائي (1367) وابن حبان (2512)، وهو الذي صوَّبه الحافظ ابن حجر في "تهذيب التهذيب" في ترجمة حميد بن طرخان-» [ترقيم الرساله 960] [ترقيم الشركة 953] [ترقيم العلميه 947]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں