الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. بَابُ مَا فِي قَتْلِ الْعَمْدِ وَعَمْدِ الْخَطَأِ
قتلِ عمد اور قتلِ عمدِ خطا کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1640 (کل: 25 مقامات، 13 کتب)
مسند امام شافعی: 1640
سنن ابوداود: 4588
سنن ابن ماجہ: 2627
بلوغ المرام: 1012
سنن دارمی: 2420
مشکوۃ المصابیح: 3490
المنتقى ابن الجارود: 773
سنن دارقطنی: 3170
صحیح ابن حبان: 6011
11 تا 20
حدیث نمبر: 2420
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "دِيَةُ قَتِيلِ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ، وَمَا كَانَ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا مِائَةٌ مِنْهَا: أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مقتول خطا يا شبہ العمد کی دیت جو کہ کوڑے اور لاٹھی سے (مارا گیا) ہو (سو اونٹ ہے) جن میں چالیس اونٹنیاں ایسی ہوں جن کے پیٹ میں بچے ہوں۔“ (یعنی حامل ہوں)۔ [سنن دارمي/من كتاب الديات/حدیث: 2420]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2428] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4547] ، [نسائي 4817 - 4818] ، [ابن حبان 6011] ، [موارد الظمآن 1526] ، [أبويعلی 5923]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4547] ، [نسائي 4817 - 4818] ، [ابن حبان 6011] ، [موارد الظمآن 1526] ، [أبويعلی 5923]
وضاحت: (تشریح حدیث 2419)
قتل کئی طرح کا ہوتا ہے جس کی تفصیل حدیث رقم (2404) کے ذیل میں گذر چکی ہے۔
شبہ عمد وہ ہے کہ ایسی چیز سے مارے جس سے مرنے کا احتمال نہ ہو، جیسے کوڑا، ہلکی سی چھڑی یا لاٹھی، اس میں اور قتلِ خطا میں دیت واجب ہوگی جو سو اونٹ ہیں، اس کی تفصیل ابوداؤد و ترمذی کی حدیث میں ہے جو عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے مروی ہے کہ تیس تین سالہ اور تیس چار سالہ اور چالیس حاملہ اونٹنی قتلِ خطا اور شبہ العمد کی دیت ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی [أبوداؤد 4550] میں ایسے ہی مروی ہے۔
قتل کئی طرح کا ہوتا ہے جس کی تفصیل حدیث رقم (2404) کے ذیل میں گذر چکی ہے۔
شبہ عمد وہ ہے کہ ایسی چیز سے مارے جس سے مرنے کا احتمال نہ ہو، جیسے کوڑا، ہلکی سی چھڑی یا لاٹھی، اس میں اور قتلِ خطا میں دیت واجب ہوگی جو سو اونٹ ہیں، اس کی تفصیل ابوداؤد و ترمذی کی حدیث میں ہے جو عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے مروی ہے کہ تیس تین سالہ اور تیس چار سالہ اور چالیس حاملہ اونٹنی قتلِ خطا اور شبہ العمد کی دیت ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے بھی [أبوداؤد 4550] میں ایسے ہی مروی ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3490
الْفَصْلُ الثَّانِي 3490 - عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: (أَلَا إِنَّ دِيَةَ الْخَطَأِ شِبْهِ الْعَمْدِ مَا كَانَ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ: مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا) وَرَوَاهُ النَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو! شبہ عمد والے قتلِ خطا کی دیت، جو کوڑے اور لاٹھی سے ہو، سو اونٹ ہے، جن میں سے چالیس حاملہ ہوں گی۔“ حسن، رواہ النسائی وابن ماجہ والدارمی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب القصاص/حدیث: 3490]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «حسن، رواه النسائي (42/8 ح 4797) و ابن ماجه (2628 مطولاً و سنده ضعيف) و الدارمي (197/2 ح 2388) [و أبو داود (4547 صحيح، 4548) و رواه البخاري (6895) ] »
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 6533
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ قَتِيلَ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ أَوْ الْعَصَا، فِيهِ مِائَةٌ مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل خطا شبہ عمد یعنی کسی کوڑے یا لاٹھی سے مارے جانے والے کی دیت سو اونٹ ہے جن میں چالیس حاملہ اونٹنیاں بھی ہوں گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6533]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6552
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ رَبِيعَةَ حَدَّثَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ قَتِيلَ الْخَطَإِ شِبْهِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ أَوْ الْعَصَا، فِيهِ مِائَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا".
سیدنا ابن عمرو رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قتل خطا شبہ عمد یعنی کسی کوڑے یا لاٹھی سے مارے جانے والے کی دیت سو اونٹ ہے جن میں چالیس حاملہ اونٹنیاں بھی ہوں گی۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6552]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 15388
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ جَوْشَنٍ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، فَقَالَ:" لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَحْدَهُ نَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَابَ، وَحْدَهُ" , قَالَ: هُشَيْمٌ مَرَّةً أُخْرَى:" الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، أَلَا إِنَّ كُلَّ مَأْثَرَةٍ كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تُعَدُّ وَتُدَّعَى، وَكُلَّ دَمٍ أَوْ دَعْوَى مَوْضُوعَةٌ تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلَّا سِدَانَةَ الْبَيْتِ، وَسِقَايَةَ الْحَاجِّ، أَلَا وَإِنَّ قَتِيلَ خَطَإِ الْعَمْدِ , قَالَ هُشَيْمٌ مَرَّةً بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا وَالْحَجَرِ دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ، مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا"، وَقَالَ مَرَّةً:" أَرْبَعُونَ مِنْ ثَنِيَّةٍ إِلَى بَازِلِ عَامِهَا كُلُّهُنَّ خَلِفَةٌ".
ایک صحابی سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے وہ اکیلا ہے اسی نے اپنے بندے کی مدد فرمائی ہے اور اکیلے ہی تمام لشکر وں کو شکست سے دوچار کیا ہے یاد رکھو زمانہ جاہلیت میں جو چیز بھی قابل فخر سمجھتی تھی اور ہر خون کا یا عام دعوی آج میرے ان دو قدموں کے نیچے ہے البتہ بیت اللہ کی کنجی اور حجاج کرام کو پانی پلانے کا منصب برقرار رہے گا یاد رکھو ہر وہ شخص جو شبہ عمد کے طور پر کسی کوڑے لاٹھی یا پتھر سے مارا جائے اس میں دیت مغلظہ واجب ہو گئی یعنی سو ایسے اونٹ جن میں چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی۔ قاسم بن ربیعہ سے گزشتہ حدیث میں یہ منقول ہے کہ ہر وہ شخص جو شبہ عمد کے طور پر کسی کو کوڑے لاٹھی یا پتھر سے مارا جائے اس میں دیت مغلظہ واجب ہو گی یعنی سو ایسے اونٹ جن میں چالیس حاملہ اونٹیناں ہوں گی جو شخص اس میں ایک اونٹ کا بھی اضافہ کر ے وہ زمانہ جاہلیت کے لوگوں میں سے ہے۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15388]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 23493
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنِ الْقَاسِمِ بنِ رَبيعَةَ ، عَنْ عُقْبةَ بنِ أَوْسٍ ، وَقَالَ إِسْمَاعِيلُ مَرَّةً: يَعْقُوب بنُ أَوْسٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَاب النَّبيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: خَطَب رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ زَمَنَ الْفَتْحِ، وَقَالَ مَرَّةً: يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ: فَقَالَ: " لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبدَهُ، وَهَزَمَ الْأَحْزَاب وَحْدَهُ، أَلَا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ تُعَدُّ وَتُدَّعَى، وَدَمٍ وَمَالٍ، تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلَّا سِدَانَةَ الْبيْتِ، أَوْ سِقَايَةَ الْحَاجِّ، أَلَا وَإِنَّ قَتِيلَ خَطَإِ الْعَمْدِ، قَالَ خَالِدٌ: أَوْ قَالَ: قَتِيلُ الْخَطَإِ شِبهِ الْعَمْدِ، قَتِيلُ السَّوْطِ وَالْعَصَا، مِائَةٌ مِنَ الْإِبلِ، مِنْهَا أَرْبعُونَ فِي بطُونِهَا أَوْلَادُهَا" .
ایک صحابی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے دن خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اسی نے اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اکیلے ہی تمام لشکروں کو شکت سے دو چار کردیا یاد رکھو! زمانہ جاہلیت میں جو چیز بھی قابل فخر سمجھتی تھی اور ہر خون کا یا عام دعویٰ آج میرے ان دو قدموں کے نیچے ہے البتہ بیت اللہ کی کنجی اور حجاج کرام کو پانی پلانے کا منصب برقرار رہے گا یاد رکھو! ہر وہ شخص جو شبہ عمد کے طور پر کسی کوڑے، لاٹھی یا پتھر سے ماراجائے اس میں دیت مغلظہ واجب ہوگی یعنی سو ایسے اونٹ جن میں چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23493]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 773
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ كَانَتْ فِي الْجَاهِلِيَّةِ تُعَدُّ وَتُدْعَى مِنْ دَمٍ أَوْ مَالٍ تَحْتَ قَدَمَيَّ، إِلا مَا كَانَ مِنْ سِقَايَةِ الْحَاجِّ وَسِدَانَةِ الْبَيْتِ، ثُمَّ قَالَ: أَلا إِنَّ دِيَةَ الْخَطَإِ مَا كَانَ بِالسَّوْطِ، أَوِ الْعَصَا مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا" .
سیدنا عبد الله بن عمرو رضی الله عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: سن لیں! ہر وہ خون (حسب و نسب) یا مال یا کوئی بھی کام جو زمانہ جاہلیت میں بطور فخر سمجھا جاتا تھا، میرے قدموں کے نیچے ہے (اس کی کوئی اہمیت نہیں) بجز حاجیوں کو پانی پلانے اور اس کے گھر کی حفاظت کرنے کے۔ پھر فرمایا: سن لیں! قتل خطأ جو کوڑے اور لاٹھی سے ہو، کی دیت سو اونٹ ہے، ان میں چالیس حاملہ (اونٹنیاں) ہوں گی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 773]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: سنن أبي داود: 4547، 4548، سنن النسائي: 4797، سنن ابن ماجه: 2627، سنن الدارقطني: 104/3، 105، اس حدیث کو امام ابن حبان رحمہ اللہ (6011)، حافظ ابن قطان فاسی رحمہ اللہ (بیان الوهم والإيهام: 410/5) اور حافظ نووی رحمہ اللہ (شرح صحيح مسلم: 83/9) نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 3131 ترقیم الرسالہ : -- 3170
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، نَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ رَبِيعَةَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" لَمَّا فَتَحَ مَكَّةَ، قَالَ: لا إِلَهَ إِلا اللَّهُ وَحْدَهُ، صَدَقَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَهَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَهُ، أَلا إِنَّ كُلَّ مَأْثُرَةٍ كَانَتْ تُعَدُّ أَوْ تُدْعَى تَحْتَ قَدَمَيَّ هَاتَيْنِ، إِلا السِّدَانَةَ وَالسِّقَايَةَ، أَلا وَإِنَّ قَتِيلَ الْخَطَأِ شِبْهِ الْعَمْدِ، قَتِيلَ السَّوْطِ وَالْعَصَا دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ، مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلادُهَا" ، يَعْنِي مِائَةً مِنَ الإِبِلِ،.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، وہی ایک معبود ہے، اس نے اپنے وعدے کو سچ ثابت کیا، اس نے اپنے بندے کی مدد کی، اسی نے (دشمنوں کے) لشکروں کو پسپا کیا، یاد رکھنا! ہر وہ چیز جو (معاشرے میں) بڑائی (اور فضیلت) سمجھی جاتی ہو اور شمار کی جاتی ہو، وہ سب میرے ان دونوں قدموں کے نیچے ہے (یعنی میں اسے کالعدم قرار دیتا ہوں)، ماسوائے بیت اللہ کی خدمت اور حاجیوں کو پانی پلانے کی خدمت کے (کیونکہ یہ فضیلت کا معیار ہوں گے)، یاد رکھنا! قتل خطاء شبہ عمدیہ ہے کہ لاٹھی یا عصا کے ذریعے (کسی کو مارا گیا ہو)، اس کی دیت مغلظہ ہے، جن میں سے چالیس حاملہ اونٹنیاں ہوں گی۔“ (راوی کہتے ہیں:) یعنی اس کی دیت سو اونٹ ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3170]
ترقیم العلمیہ: 3131
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 835، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6011،والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4797، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4547، 4588، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2627، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3168، 3169، 3170، 3171، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6644»
حدیث نمبر: 6584
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ قَتِيلَ الْخَطَأِ شِبْهِ الْعَمْدِ قَتِيلُ السَّوْطِ وَالْعَصَا فِيهِ مِائَةٌ مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا
۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوڑے یا لاٹھی وغیرہ سے ہو جانے والا قتل خطأ شبہ عمد ہے، اس کی دیت سو اونٹ ہے، ان میں چالیس اونٹنیاں گابھن ہوں گی۔ [الفتح الربانی/أبواب الدية/حدیث: 6584]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 4547، 4548، 4588، وابن ماجه: 2627، والنسائي: 8/ 40، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6552 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6552»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 4547
حدیث نمبر: 6585
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ أَوْسٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَذَكَرَ حَدِيثًا وَفِيهِ أَلَا وَإِنَّ قَتِيلَ خَطَأِ الْعَمْدِ بِالسَّوْطِ وَالْعَصَا وَالْحَجَرِ دِيَةٌ مُغَلَّظَةٌ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ مِنْهَا أَرْبَعُونَ فِي بُطُونِهَا أَوْلَادُهَا وَفِي لَفْظٍ أَرْبَعُونَ مِنْ ثَنِيَّةٍ إِلَى بَازِلِ عَامِهَا كُلُّهُنَّ خَلِفَةٌ
۔ عقبہ بن اوس رحمہ اللہ ایک صحابی ٔ رسول سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فتح مکہ کے دن ایک خطبہ دیا اور اس میں فرمایا:خبردار! خطا عمد کا مقتول جو کہ کوڑے، لاٹھی یا پتھر سے مارا جائے، اس کی دیت مغلظہّ (سخت)ہے جو کہ سو اونٹ ہے، ان میں چالیس اونٹنیاں حاملہ ہوں گی، ایک روایت میں ہے: چالیس اونٹنیاں ثنیہ سے بازل کے درمیان درمیان ہوں گی اور سب کی سب حاملہ ہوں گی۔ [الفتح الربانی/أبواب الدية/حدیث: 6585]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه النسائي: 8/ 41، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15388 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15463»
وضاحت: فوائد: … ساتویں سال میں داخل ہونے والی اونٹنی کو ثَنِیّۃ کہتے ہیں اور عمر کے نویں سال میں داخل ہونے والی اونٹنی کو بَازِل کہتے ہیں۔
الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه النسائي: 8/ 41