الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ رَفْعِ الْيَدَيْنِ فِي الصَّلَاةِ
نماز میں رفع یدین (ہاتھ اٹھانے) کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 198 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
المعجم الکبیر للطبرانی: 18316
حدیث نمبر: 198
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ. قَالَ سُفْيَانُ: ثُمَّ قَدِمْتُ الْكُوفَةَ فَلَقِيتُ يَزِيدَ، فَسَمِعْتُهُ يُحَدِّثُ هَكَذَا بِهَا وَزَادَ فِيهِ، ثُمَّ لَا يَعُودُ فَظَنَنْتُ أَنَّهُمْ لَقَّنُوهُ. قَالَ سُفْيَانُ: هَكَذَا سَمِعْتُ يَزِيدَ يُحَدِّثُ بِهِ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ هَكَذَا وَيَزِيدُ فِيهِ، ثُمَّ لَا يَعُودُ. قَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَذَهَبَ سُفْيَانُ إِلَى أَنْ يَغْلَطَ يَزِيدُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ، وَيَقُولُ: كَأَنَّهُ لُقِّنَ هَذَا الْحَرْفَ الْآخَرَ، فَلُقِّنُهُ وَلَمْ يَكُنْ سُفْيَانُ يَرَى يَزِيدَ بِالْحِفْظِ كَذَلِكَ. [ ص: 256 ] أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ وَإِلَى آخِرِ الرَّابِعِ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ وَإِلَى آخِرِ السَّابِعِ مِنَ الْجُزْءِ الثَّانِي مِنَ اخْتِلَافِ الْحَدِيثِ.
”براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان فرماتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھوں کو اٹھاتے۔ سفیان کہتے ہیں پھر میں کوفہ آیا اور یزید بن ابی زیاد سے ملا، تو میں نے سنا وہ یہ حدیث اس زیادتی سے بیان کرتا ہے کہ پھر وہ نہیں لوٹاتے تھے میں سمجھا کہ انہوں نے ان کو ”تلقین“ کی ہے۔ سفیان کہتے ہیں: میں نے یزید کو اس طرح بیان کرتے ہوئے سنا پھر میں نے (بعد میں) ان کو اس کے ساتھ یہ زیادتی بھی بیان کرتے سنا کہ ”پھر وہ رفع الیدین نہیں کرتے تھے“۔ ربیع بن سلیمان المرادی کہتے ہیں امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: سفیان رحمہ اللہ نے اس حدیث میں یزید کو غلط قرار دیا ہے اور فرماتے ہیں گویا انہیں اس آخری حرف کی تلقین کی گئی جس کو انہوں نے لے لیا اور سفیان رحمہ اللہ یزید کو مضبوط حافظے والا نہیں سمجھتے تھے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 198]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لضعف یزید بن ابی زیاد، واتفق الحفاظ علی ان قولہ ”ثم لم یعد“ مدرج (التلخیص الحبیر: 1/221) - وأخرجہ ابو داود، الصلاۃ، باب من لم یذکر الرفع عند الرکوع: 749، 750.»
حدیث نمبر: 238
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ لَا يَقْنُتُ فِي شَيْءٍ مِنَ الصَّلَاةِ. أُخْرِجَ فِي كِتَابِ اخْتِلَافِ مَالِكٍ وَالشَّافِعِيِّ.
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کسی نماز میں بھی قنوت نہیں کرتے تھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 238]
تخریج الحدیث: «أخرجہ عبد الرزاق: 4952 وابن أبی شیبہ: 6970 - والبہیقی: 2/ 213.»
حدیث نمبر: 18316
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ حَذْوَ أُذُنَيْهِ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز شروع کرتے تو اپنے ہاتھ کانوں کے برابر تک اٹھاتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18316]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 39، حدیث 96»