🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
32. بَابُ التَّكْبِيرِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ
ہر بار جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہنے کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 200 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مسند امام شافعی: 200، 991
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 162
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2793
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 200
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَيُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَإِذَا انْصَرَفَ قَالَ: وَاللَّهِ إِنِّي لَأَشْبَهُكُمْ صَلَاةً بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.  أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ.
ابوسلمہ روایت کرتے ہیں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے، جب وہ نیچے جھکتے اور جب اوپر اٹھتے تکبیر کہتے۔ پھر جب نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ کی قسم میں نماز پڑھنے میں تم سب لوگوں سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھنے والا ہوں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 200]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری، الاذان، باب اتمام التکبیر فی الرکوع: 785 - ومسلم، الصلاۃ، باب اثبات التکبیر فی کل خفض ورفع فی الصلاۃ... الخ: 392.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 162
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُكَبِّرُ فِي الصَّلَاةِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَلَمْ تَزَلْ تِلْكَ صَلَاتَهُ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ"
حضرت زین العابدین سے جن کا اسم مبارک علی ہے اور وہ بیٹے ہیں سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے، روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے تھے نماز میں جب جھکتے اور جب اٹھتے، اور ہمیشہ رہی اسی طور سے نماز ان کی، یہاں تک کہ مل گئے اللہ جل جلالہُ سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح الإسناد، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2535، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2497، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2509، شركة الحروف نمبر: 150، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 17»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح الإسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 991
أَخْبَرَنَا بِهِ ابْنُ أَبِي يَحْيَى، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَالثَّالِثَ مِنْ كِتَابِ الْحَجِّ مِنَ الْأَمَالِي.
ایک اور سند سے وہی حدیث جابر رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 991]
تخریج الحدیث: «صحیح من غیر ھذا الطریق أخرجہ مسلم، الحج، باب حجۃ النبی، رقم: (1218).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2793
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مرتبہ جھکتے ہوئے اور اٹھتے ہوئے تکبیر کہتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2793]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں