الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
51. بَابُ الْجُلُوسِ فِي الرَّكْعَتَيْنِ وَالْأَرْبَعِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْعَبَثِ وَوَضْعِ الْكَفَّيْنِ
دو اور چار رکعتوں میں بیٹھنے، فضول حرکتوں کی ممانعت اور دونوں ہتھیلیوں کو رانوں پر رکھنے کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 251 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
مسند امام شافعی: 251
سنن نسائی: 1177
حدیث نمبر: 251
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الرَّضْفِ، قُلْتُ: حَتَّى يَقُومَ؟ قَالَ: ذَلِكَ يُرِيدُ.
عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے بیان فرماتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پہلی دو رکعتوں کے بعد (تشہد) میں ایسے بیٹھتے گویا آپ گرم پتھر پر ہیں۔“ امام شافعی فرماتے ہیں میں نے کہا: ”حتی کہ آپ کھڑے ہو جاتے؟“ ابراہیم رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ہاں! یہی وہ بیان کرنا چاہتے ہیں۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 251]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لانقطاعه فإن أبا عبیدۃ لم یسمع من أبیه، أخرجہ أبو داود، الصلاۃ، باب فی تخفیف القعود: 995 - والترمذی، الصلاۃ، باب ما جاء فی مقدار القعود فی الرکعتین الأولین: 366 - وقال حسن إلا أن أبا عبیدۃ لم یسمع من أبیه.»
حدیث نمبر: 1177
أَخْبَرَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ أَيُّوبَ الطَّالَقَانِيُّ، قال: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، قال: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، عَنْ أَبِيهِ، قال:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ كَأَنَّهُ عَلَى الرَّضْفِ" قُلْتُ: حَتَّى يَقُومَ: قَالَ ذَلِكَ يُرِيدُ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوسری رکعت میں ایسا بیٹھتے جیسے گرم پتھر پر بیٹھے ہوں، راوی نے کہا: میں نے کہا: اٹھنے تک؟ تو انہوں نے (استاد نے) کہا: ہاں! یہی مراد ہے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1177]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتوں کے بعد اتنا ہلکا بیٹھتے تھے گویا گرم پتھر پر بیٹھے ہیں۔ (یعنی جلدی کھڑے ہو جاتے۔) راویِ حدیث ابوعبیدہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا: یہاں تک کہ اٹھ کھڑے ہوئے؟ انہوں نے فرمایا: ہاں، یہی مراد ہے۔ [سنن نسائي/كتاب التطبيق/حدیث: 1177]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 188 (995)، سنن الترمذی/الصلاة 154 (366)، (تحفة الأشراف: 9609)، مسند احمد 1/386، 410، 428، 436، 460 (ضعیف) (ابو عبیدہ کا ان کے والد ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (995) ترمذي (366) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 330