🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ مُوجِبِ النَّهْيِ وَإِبَاحَةِ الْأَكْلِ وَالِادِّخَارِ وَالصَّدَقَةِ
ممانعت کے سبب اور کھانے، ذخیرہ کرنے اور صدقہ کرنے کی اجازت کا بیان
شواہد الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 509 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مسند امام شافعی: 509
صحیح ابن حبان: 5927
السنن الكبرى للبيهقي: 10237
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 509
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ. قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرَةَ فَقَالَتْ: صَدَقَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا تَقُولُ: دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الْأَضْحَى فِي زَمَانِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"ادَّخِرُوا لِثَلَاثٍ، وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ". قَالَتْ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ يُجْمِلُونَ مِنْهَا الْوَدَكَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الْأَسْقِيَةَ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"وَمَا ذَاكَ؟" أَوْ كَمَا قَالَ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نُهِيتُ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ حَضْرَةَ الْأَضْحَى، فَكُلُوا وَادَّخِرُوا وَتَصَدَّقُوا"  .
عبد الله بن واقد بن عبد الله سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا۔ عبد الله بن ابی بکر کہتے ہیں میں نے یہ بات عمرہ کے سامنے بیان کی تو انہوں نے کہا عبد اللہ بن واقد نے درست کہا۔ میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دیہاتیوں میں سے کچھ لوگ قربانی کے موقع پر (مدینہ) آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین دن کے لیے ذخیرہ کرو اور باقی صدقہ کردو۔“ عائشہ بیان فرماتی ہیں اس کے بعد کہا گیا اے اللہ کے رسول لوگ اپنی قربانیوں سے فائدہ حاصل کرتے تھے، اس کی چربی جمع کرتے، اور اس سے مشکیزے بناتے تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اب کیا ہوا؟“ یا آپ نے اسی طرح کہا، صحابہ نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع فرمایا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تم کو قربانیوں کا گوشت کھانے سے اس لیے منع کیا تھا کہ کچھ لوگ باہر سے قربانی کے موقع پر آئے تھے، اب کھاؤ، ذخیرہ کرو اور صدقہ بھی کرو۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 509]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، الأضاحي، باب بيان ما كان من النهي عن أكل لحوم الأضاحي بعد ثلاث ..... الخ (1971).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5927
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ وَاقِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاثٍ" قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، فَقَالَتْ سَمِعْتُ عَائِشَةَ تَقُولُ: دَفَّ نَاسٌ مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ حَضْرَةَ الأَضْحَى فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ادَّخِرُوا الثُّلُثَ، وَتَصَدَّقُوا بِمَا بَقِيَ"، قَالَتْ عَمْرَةُ: قَالَتْ عَائِشَةُ: فَلَمَّا كَانَ بَعْدَ ذَلِكَ قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَقَدْ كَانَ النَّاسُ يَنْتَفِعُونَ مِنْ ضَحَايَاهُمْ، وَيَحْمِلُونَ مِنْهَا الْوَدَكَ، وَيَتَّخِذُونَ مِنْهَا الأَسْقِيَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَمَا ذَاكَ؟" قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَهَيْتَ عَنْ إِمْسَاكِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ عَلَيْكُمْ، فَكُلُوا، وَتَصَدَّقُوا، وَادَّخِرُوا" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: الدَّافَّةُ الْجَمَاعَةُ يَقْدَمُونَ مُجِدِّينَ فِي السُّؤَالِ.
عبداللہ بن واقد بن عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا۔ عبداللہ بن ابوبکر نامی راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس روایت کا تذکرہ عمرہ بنت عبدالرحمن سے کیا تو انہوں نے بتایا کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر دیہات کے رہنے والے کچھ لوگ آ گئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے (یعنی قربانی کے گوشت کو) صرف تین دن تک ذخیرہ کر سکتے ہو، باقی رہ جانے والے کو تم صدقہ کر دو۔“ عمرہ نامی راوی خاتون بیان کرتی ہیں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی گئی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! پہلے لوگ اپنے قربانی کے جانوروں سے نفع حاصل کیا کرتے تھے، وہ ان کی چربی سنبھال کر رکھ لیا کرتے تھے اور ان کے (چمڑوں کے ذریعے) مشکیزے بنا لیتے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اب کیا ہوا ہے؟“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ نے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کر دیا تھا (اس لیے لوگ اب ایسا نہیں کرتے)، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں ان (غریب لوگوں) کی آمد کی وجہ سے منع کیا تھا جو تمہارے ہاں آ گئے تھے، اب تم اسے کھاؤ بھی، صدقہ بھی کرو اور ذخیرہ بھی کرو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) لفظ «الدَّافَّةُ» کا مطلب وہ جماعت ہے جو مانگنے کے لیے آئی تھی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأضحية/حدیث: 5927]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5416، 5423، 5438، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1971، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5927، 6371، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7170، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4443، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2812، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1511، 2356، 2357، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2002، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3159، 3344، 3346، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 10347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24785» «رقم طبعة با وزير 5897»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2503): م، خ مختصرا. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10237
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو النَّضْرِ الْفَقِيهُ، أنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، فِيمَا قَرَأَ عَلَى مَالِكٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَهَيْتَ عَنْ أَكْلِ لُحُومِ الضَّحَايَا بَعْدَ ثَلَاثٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّمَا نَهَيْتُكُمْ مِنْ أَجْلِ الدَّافَّةِ الَّتِي دَفَّتْ حَضْرَةَ الْأَضْحَى، فَكُلُوا وَتَصَدَّقُوا وَادَّخِرُوا" أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ مَالِكٍ.
عمرہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتی ہیں کہ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانیوں کے گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع کیا ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں فاقہ کشوں کی قوم کی وجہ سے منع کیا تھا جو قربانی کے وقت حاضر ہوتی تھی“، فرمایا: ”کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ بھی کرو“۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 10237]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں