الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. بَابُ : مَا جَاءَ فِي الثَّنَاءِ عَلَى الْجِنَازَةِ
باب: میت کی مدح و ثنا کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1491 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
سنن ابوداود: 3233
صحیح ابن حبان: 3024
الجامع الكامل: 3642
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 880
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6569
المعجم الاوسط: 2513
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1847
1 تا 10
حدیث نمبر: 1491
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ، فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ:" وَجَبَتْ"، ثُمَّ مُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ، فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ:" وَجَبَتْ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُلْتَ لِهَذِهِ: وَجَبَتْ، وَلِهَذِهِ: وَجَبَتْ، فَقَالَ:" شَهَادَةُ الْقَوْمِ وَالْمُؤْمِنُونَ شُهُودُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ایک جنازہ لے جایا گیا، لوگوں نے اس کی تعریف کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر (جنت) واجب ہو گئی“ پھر آپ کے سامنے سے ایک اور جنازہ لے جایا گیا، تو لوگوں نے اس کی برائی کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر (جہنم) واجب ہو گئی“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کے لیے بھی فرمایا: ”واجب ہو گئی“، اور اس کے لیے بھی فرمایا: ”واجب ہو گئی“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کی گواہی واجب ہو گئی، اور مومن زمین میں اللہ تعالیٰ کے گواہ ہیں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1491]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، لوگوں نے اس کی تعریف کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ پھر ایک اور جنازہ گزرا، اس کے بارے میں بری رائے ظاہر کی گئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کے حق میں بھی فرمایا: واجب ہوگئی اور اس کے حق میں بھی فرمایا: واجب ہوگئی (اس کا کیا مطلب ہے؟)“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کی گواہی (اور اس کے نتیجے میں جنت ہے یا جہنم) مومن زمین میں اللہ کے گواہ ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1491]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الجنائز 85 (1367)، الشہادات 6 (2642)، صحیح مسلم/الجنائز 20 (949)، (تحفة الأشراف: 294)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الجنائز 64 (1058)، سنن النسائی/الجنائز50 (1934)، مسند احمد (3/179، 186، 7 19، 245، 281) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ پکے سچے مسلمان جن کا شیوہ عدل و انصاف ہے، جس شخص کی دینی اور اخلاقی بنیادوں پر تعریف کریں، گویا وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جنتی ہے، اور جس کی وہ ہجو اور برائی کریں وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک برا ہے، کیونکہ واقعہ یہ ہے کہ موت سے تمام دنیاوی عداوتیں اور دشمنیاں ختم ہو جاتی ہیں، اور دشمن بھی اس وقت دشمن نہیں رہتا، لہذا اب جو کوئی اس کی برائی بیان کرے گا تو اس کا سبب دنیوی عداوت نہ ہو گا، بلکہ حقیقت میں اس کے اخلاق یا دین میں کوئی برائی ہو گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 3233
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ:" مَرُّوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجَنَازَةٍ، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مَرُّوا بِأُخْرَى، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ قَالَ: إِنَّ بَعْضَكُمْ عَلَى بَعْضٍ شُهَدَاءُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لوگ ایک جنازہ لے کر گزرے تو لوگوں نے اس کی خوبیاں بیان کیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وجبت» ”جنت اس کا حق بن گئی“ پھر لوگ ایک دوسرا جنازہ لے کر گزرے تو لوگوں نے اس کی برائیاں بیان کیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: «وجبت» ”دوزخ اس کے گلے پڑ گئی“ پھر فرمایا: ”تم میں سے ہر ایک دوسرے پر گواہ ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3233]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ لوگ ایک جنازہ لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے اور انہوں نے اس کو خیر سے یاد کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ پھر وہ ایک دوسرا جنازہ لے کر گزرے اور اس کا ذکر برے انداز میں کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ تم ایک دوسرے پر گواہ ہو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3233]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الجنائز 50 (1935)، (تحفة الأشراف: 13538)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الجنائز 20 (1491)، مسند احمد (2/261، 466، 470، 499، 528) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 1492
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ، فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا خَيْرًا فِي مَنَاقِبِ الْخَيْرِ، فَقَالَ:" وَجَبَتْ"، ثُمَّ مَرُّوا عَلَيْهِ بِأُخْرَى، فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا شَرًّا فِي مَنَاقِبِ الشَّرِّ، فَقَالَ:" وَجَبَتْ، إِنَّكُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا تو اس کی اچھی خصلتوں کی تعریف کی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر (جنت) واجب ہو گئی“ پھر آپ کے پاس سے ایک اور جنازہ گزرا، اس کی بری خصلتوں کا تذکرہ ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس پر (جہنم) واجب ہو گئی، تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1492]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، اس کی اچھی عادتوں کی وجہ سے اس کی تعریف کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی۔“ پھر لوگ ایک اور جنازہ لے کر گزرے تو اس کی بری عادتوں کی وجہ سے اس کے بارے میں بری رائے ظاہر کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”واجب ہو گئی، تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الجنائز/حدیث: 1492]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 15074، ومصباح الزجاجة: 531)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الجنائز80 (3233)، سنن النسائی/الجنائز 50 (1935)، مسند احمد (2/261، 499) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 10013
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ , وَمِسْعَرٍ , عَنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَامِرِ بْنِ مَسْعُودٍ الْجُمَحِيِّ ، قََالَ: سُفْيَانُ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، وَقَالَ مِسْعَرٌ: أَظُنُّهُ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: مَرُّوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ:" وَجَبَت"، ثُمَّ مَرُّوا عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ:" وَجَبَت"، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا وَجَبَتْ؟ قَالَ: " بَعْضُكُمْ شُهَدَاءُ عَلَى بَعْضٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک جنازہ گذرا لوگ اس کے عمدہ خصائل اور اس کی تعریف بیان کرنے لگے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا واجب ہوگئی اسی اثناء میں ایک اور جنازہ گذرا اور لوگوں نے اس کے برے خصائل اور اس کی مذمت بیان کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا واجب ہوگئی لوگوں نے پوچھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واجب ہونے سے کیا مراد ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10013]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 10471
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: مَرُّوا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا فِي مَنَاقِبِ الْخَيْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ"، ثُمَّ مَرُّوا عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ أُخْرَى، فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا فِي مَنَاقِبِ الشَّرِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ إِنَّكُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گذرا لوگ اس کے عمدہ خصائل اور اس کی تعریف بیان کرنے لگے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا واجب ہوگئی اسی اثناء میں ایک اور جنازہ گذرا اور لوگوں نے اس کے برے خصائل اور اس کی مذمت بیان کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا واجب ہوگئی پھر فرمایا کہ تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10471]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 10836
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي بْنَ عَمْرٍو , عَنْ أَبِي سَلَمَةَ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: مَرَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِجِنَازَةٍ , فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا مِنْ مَنَاقِبِ الْخَيْرِ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ إِنَّكُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ" , ثُمَّ مُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ , فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا مِنْ مَنَاقِبِ الشَّرِّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ، إِنَّكُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گذرا لوگ اس کے عمدہ خصائل اور اس کی تعریف بیان کرنے لگے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا واجب ہوگئی اسی اثناء میں ایک اور جنازہ گذرا اور لوگوں نے اس کے برے خصائل اور اس کی مذمت بیان کی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا واجب ہوگئی پھر فرمایا کہ تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10836]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 3024
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: مُرَّ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِجِنَازَةٍ فَأُثْنِيَّ عَلَيْهَا خَيْرًا مِنْ مَنَاقِبِ الْخَيْرِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَجَبَتْ، أَنْتُمْ شُهُودُ اللَّهِ فِي الأَرْضِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا، تو بھلائی کے مناقب کے حوالے سے اس کی اچھی تعریف بیان کی گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”واجب ہوگئی، تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا/حدیث: 3024]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3024، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1932، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2071، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3233، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1492، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7668» «رقم طبعة با وزير 3013»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الأحكام» (ص 60). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
حدیث نمبر: 3642
3642. عن أبي هريرة قال: مُرَّ على النبي صلى الله عليه وسلم بجنازة فأُثني عليها خيراً في مناقب الخير فقـــــــال: وجبتْ ثم مُرُّوا عليها بأُخرى، فأُثني عليهــــا شراً في مناقب الشر فقـــال: وجبتْ إنكم شهــــــــداءُ الله في الأرض.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (1492) عن أبي بكر بن أبي شيبة، قال: حدثنا علي ابن مُسْهر، عن محمد بن عمرو، عن أبي سلمة، عن أبي هريرة فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 880
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: مُرَّ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِجِنَازَةِ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَأُثْنِيَ عَلَيْهِ خَيْرًا، فَقَالَ: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ أُخْرَى فَأُثْنِيَ عَلَيْهَا دُونَ ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَجَبَتْ. فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، مَا وَجَبَتْ؟ قَالَ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْمَلَائِكَةُ شُهُودُ اللهِ فِي السَّمَاءِ، وَأَنْتُمْ شُهُودُ اللهِ فِي الْأَرْضِ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے ایک انصاری شخص کا جنازہ گزرا تو اس کی خیر و بھلائی کے ساتھ تعریف کی گئی، جس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک اور جنازہ گزرا جس کی (پہلے کے مقابلے میں) کم تعریف کی گئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ ارشاد فرمایا: ”واجب ہوگئی۔“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! کیا چیز واجب ہوگئی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فرشتے آسمان میں اللہ کے گواہ ہیں اور تم لوگ زمین میں اللہ کے گواہ ہو۔“
اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 880]
اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الجنائز/حدیث: 880]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ .»
«قال ابن حجر: إسناد ضعيف (المطالب العالية، ج 5، ص 446)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1301، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1058، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1932، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1491، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12526، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1847»
«قال ابن حجر: إسناد ضعيف (المطالب العالية، ج 5، ص 446)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1301، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1058، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1932، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1491، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12526، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 2، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1847»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6569
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيِّبِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى جِنَازَةٍ فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا خَيْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَجَبَتْ، ثُمَّ مُرَّ عَلَيْهِ بِجِنَازَةٍ أُخْرَى فَأَثْنَوْا عَلَيْهَا شَرًّا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: وَجَبَتْ، ثُمَّ قَالَ: أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللهِ فِي الْأَرْضِ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک جنازے کے پاس سے گزرے تو لوگوں نے اس کے متعلق کلماتِ خیر کہے (اس کی تعریف کی)، جس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہوگئی“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک دوسرا جنازہ گزرا تو لوگوں نے اس کی برائی بیان کی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (پھر) ارشاد فرمایا: «وَجَبَتْ» ”واجب ہوگئی“، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «أَنْتُمْ شُهَدَاءُ اللَّهِ فِي الْأَرْضِ» ”تم زمین میں اللہ کے گواہ ہو“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6569]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده فيه ضعيفان .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5979)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3233، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1492، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10455، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2534، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3351، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6538»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 5979)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 3233، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1492، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10455، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2534، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3351، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6538»
الحكم على الحديث:
إسناده فيه ضعيفان