الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ : تَزْوِيجِ الأَبْكَارِ
باب: کنواری لڑکیوں سے شادی کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1861 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1861
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7346
المعجم الکبیر للطبرانی: 10206
حدیث نمبر: 1861
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ الْحِزَامِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ طَلْحَةَ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عَلَيْكُمْ بِالْأَبْكَارِ، فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا، وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا، وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ".
عویم بن ساعدہ انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری لڑکیوں سے شادی کیا کرو، کیونکہ وہ شیریں دہن ہوتی ہیں اور زیادہ بچے جننے والی ہوتی ہیں، اور تھوڑے پہ راضی رہتی ہیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1861]
حضرت عتبہ بن عویم بن ساعدہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواریوں سے نکاح کرو کیونکہ وہ شیریں دہن، زیادہ بچے پیدا کرنے والی اور تھوڑی چیز پر راضی رہنے والی ہوتی ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1861]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 9756)، ومصباح الزجاجة: 661) (حسن)» (سند میں عبد الرحمن بن سالم مجہول ہے، لیکن جابر رضی اللہ عنہ کی مرفوع حدیث سے تقویت پاکر یہ حسن ہے)
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
السند مرسل (انظر السنن الكبري للبيهقي 7/ 87)
وللحديث شواهد ضعيفة،راجع التلخيص الحبير (145/3)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 447
إسناده ضعيف
السند مرسل (انظر السنن الكبري للبيهقي 7/ 87)
وللحديث شواهد ضعيفة،راجع التلخيص الحبير (145/3)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 447
حدیث نمبر: 7346
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" تَزَوَّجُوا الْأَبْكَارَ فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا، وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا، وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ، ضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنواری عورتوں کے ساتھ شادی کرو، کیونکہ ان کے منہ میٹھے ہوتے ہیں، رحم میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے اور یہ تھوڑے سے راضی ہو جاتی ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7346]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوبلال اشعری ہے، جسے امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7346]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10244)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10245»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2939
«تزوجوا الأبكار فإنهن أعذب أفواها وأنتق أرحاما وأرضى باليسير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کنواری عورتوں سے نکاح کرو، کیونکہ وہ زبان کی زیادہ میٹھی، رحم کی زیادہ زرخیز اور تھوڑے پر زیادہ راضی رہنے والی ہوتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2939]
”کنواری عورتوں سے نکاح کرو، کیونکہ وہ زبان کی زیادہ میٹھی، رحم کی زیادہ زرخیز اور تھوڑے پر زیادہ راضی رہنے والی ہوتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف التاء./حدیث: 2939]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طب] عن ابن مسعود. الصحيحة 623.»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 4053
" عليكم بالأبكار فإنهن أعذب أفواها وأنتق أرحاما، وأسخن أقبالا وأرضى باليسير من العمل"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کنواری عورتوں سے شادی کرنے کو لازم پکڑو، کیونکہ وہ منہ میں زیادہ میٹھی، رحم میں زیادہ زرخیز، جوش میں زیادہ گرم اور کم عمل پر زیادہ راضی ہونے والی ہوتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4053]
”کنواری عورتوں سے شادی کرنے کو لازم پکڑو، کیونکہ وہ منہ میں زیادہ میٹھی، رحم میں زیادہ زرخیز، جوش میں زیادہ گرم اور کم عمل پر زیادہ راضی ہونے والی ہوتی ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4053]
تخریج الحدیث: «(حسن) [ابن السني أبو نعيم في الطب] عن ابن عمر. الصحيحة [632] .»
قال الشيخ الألباني: حسن
حدیث نمبر: 10206
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّلَّالُ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَبُو بِلَالٍ الْأَشْعَرِيُّ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَزَوَّجُوا الْأَبْكَارَ ؛ فَإِنَّهُنَّ أَعْذَبُ أَفْوَاهًا، وَأَنْتَقُ أَرْحَامًا، وَأَرْضَى بِالْيَسِيرِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواریوں سے نکاح کرو؛ کیونکہ وہ منہ کی زیادہ شیریں، رحم کی زیادہ زرخیز، اور تھوڑے پر زیادہ راضی رہنے والی ہوتی ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10206]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 140، حدیث 10244»