🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ : عِدَّةِ الْمُخْتَلِعَةِ
باب: خلع کرانے والی عورت کی عدت کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2058 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2058
سنن نسائی: 3528
سنن دارقطنی: 3631، 3633، 4026
الجامع الكامل: 6609
المعجم الکبیر للطبرانی: 11464
المعجم الاوسط: 4588
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2058
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَلَمَةَ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ ابْنِ إِسْحَاق ، أَخْبَرَنِي عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ ، قَالَ:" قُلْتُ لَهَا: حَدِّثِينِي حَدِيثَكِ، قَالَتْ: اخْتَلَعْتُ مِنْ زَوْجِي، ثُمَّ جِئْتُ عُثْمَانَ، فَسَأَلْتُ مَاذَا عَلَيَّ مِنَ الْعِدَّةِ؟، فَقَالَ: لَا عِدَّةَ عَلَيْكِ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِكِ، فَتَمْكُثِينَ عِنْدَهُ حَتَّى تَحِيضِينَ حَيْضَةً، قَالَتْ: وَإِنَّمَا تَبِعَ فِي ذَلِكَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرْيَمَ الْمَغَالِيَّةِ، وَكَانَتْ تَحْتَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ، فَاخْتَلَعَتْ مِنْهُ".
عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت کہتے ہیں کہ میں نے ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے کہا: تم مجھ سے اپنا واقعہ بیان کرو، انہوں نے کہا: میں نے اپنے شوہر سے خلع کرا لیا، پھر میں نے عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر پوچھا: مجھ پر کتنی عدت ہے؟ انہوں نے کہا: تم پر کوئی عدت نہیں مگر یہ کہ تمہارے شوہر نے حال ہی میں تم سے صحبت کی ہو، تو تم اس کے پاس رکی رہو یہاں تک کہ تمہیں ایک حیض آ جائے، ربیع رضی اللہ عنہا نے کہا: عثمان رضی اللہ عنہ نے اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلہ کی پیروی کی، جو آپ نے بنی مغالہ کی خاتون مریم رضی اللہ عنہا کے سلسلے میں کیا تھا، جو ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی زوجیت میں تھیں اور ان سے خلع کر لیا تھا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2058]
حضرت عبادہ بن ولید رحمہ اللہ نے حضرت ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے فرمایا کہ میں نے انہیں کہا: ”مجھے اپنا واقعہ سنائیے۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے خاوند سے خلع لے لیا، پھر میں نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھا: ”مجھ پر کتنی عدت ہے؟“ انہوں نے فرمایا: ”تم پر کوئی عدت نہیں، سوائے اس صورت کے کہ اس نے تجھ سے تھوڑا عرصہ پہلے مقاربت کی ہو، تب تم اس کے پاس ٹھہری رہو حتی کہ ایک حیض آ جائے۔““ حضرت ربیع رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس مقدمے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فیصلے کی پیروی کی تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مریم مغالیہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں دیا تھا۔ وہ حضرت ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں، پھر انہوں نے خلع لے لیا تھا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطلاق/حدیث: 2058]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الطلاق 53 (3528)، (تحفة الأشراف: 15836) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: نسائی میں ربیع بنت معوذ سے روایت ہے کہ ثابت کی عورت کے قصے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”جو تمہارا اس کے پاس ہے وہ لے لو اور اس کو چھوڑ دو“ ثابت نے کہا: اچھا، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ایک حیض کی عدت گزارنے کا حکم دیا۔ اور یہ کئی طریق سے مروی ہے، ان حدیثوں سے یہ نکلتا ہے کہ خلع کرانے والی کی عدت ایک حیض ہے اور خلع نکاح کا فسخ ہے، اہل حدیث کا یہی مذہب ہے، اگر خلع طلاق ہوتا تو اس کی عدت تین حیض ہوتی، ابوجعفر النحاس نے الناسخ والمنسوخ میں اس پر صحابہ کا اجماع نقل کیا ہے، اور یہی دلائل کی روشنی میں زیادہ صحیح ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3528
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَمِّي، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ ابْنِ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَادَةُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ رُبَيِّعَ بِنْتِ مُعَوِّذٍ، قَالَ: قُلْتُ لَهَا: حَدِّثِينِي حَدِيثَكِ، قَالَتْ: اخْتَلَعْتُ مِنْ زَوْجِي، ثُمَّ جِئْتُ عُثْمَانَ، فَسَأَلْتُهُ مَاذَا عَلَيَّ مِنَ الْعِدَّةِ، فَقَالَ:" لَا عِدَّةَ عَلَيْكِ إِلَّا أَنْ تَكُونِي حَدِيثَةَ عَهْدٍ بِهِ، فَتَمْكُثِي حَتَّى تَحِيضِي حَيْضَةً، قَالَ: وَأَنَا مُتَّبِعٌ فِي ذَلِكَ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرْيَمَ الْمَغَالِيَّةِ: كَانَتْ تَحْتَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ، فَاخْتَلَعَتْ مِنْهُ".
عبادہ بن ولید ربیع بنت معوذ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا کہ آپ مجھ سے اپنا واقعہ (حدیث) بیان کیجئے انہوں نے کہا: میں نے اپنے شوہر سے خلع کیا اور عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر پوچھا کہ مجھے کتنی عدت گزارنی ہو گی؟ انہوں نے کہا: تمہارے لیے عدت تو کوئی نہیں لیکن اگر انہیں دنوں (یعنی طہر سے فراغت کے بعد) اپنے شوہر کے پاس رہی ہو تو ایک حیض آنے تک رکی رہو۔ انہوں نے کہا: میں اس سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فیصلے کی پیروی کر رہا ہوں جو آپ نے ثابت بن قیس کی بیوی مریم غالیہ کے خلع کرنے کے موقع پر صادر فرمایا تھا ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3528]
حضرت عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت سے روایت ہے کہ میں نے حضرت ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ مجھے اپنا واقعہ بیان کیجیے۔ وہ کہنے لگیں کہ میں نے اپنے خاوند سے خلع لیا، پھر میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئی اور آپ سے پوچھا کہ مجھ پر کتنی عدت واجب ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تجھ پر کوئی عدت واجب نہیں مگر یہ کہ تیرے خاوند نے تجھ سے اس طہر میں جماع کیا ہو تو پھر تو ایک حیض انتظار کر۔ انہوں نے فرمایا کہ اس سلسلے میں میں نے مریم مغالیہ کی بابت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کی پیروی کی ہے، وہ حضرت ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں اور انہوں نے ان سے خلع لے لیا تھا۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3528]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الطلاق23 (2058)، (تحفة الأشراف: 1536) (حسن صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ثابت بن قیس کی بیوی کے مختلف نام لوگوں نے لکھے ہیں، انہیں میں سے ایک مریم غالیہ بھی ہے۔
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3575 ترقیم الرسالہ : -- 3631
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا حَمْدُونُ بْنُ عُمَارَةَ الْبَزَّازُ أَبُو جَعْفَرٍ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبُخَارِيُّ الْمُسْنَدِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْ زَوْجِهَا، فَجَعَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِدَّتَهَا حَيْضَةً وَنِصْفًا" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے اپنے شوہر سے خلع حاصل کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی عدت ڈیڑھ حیض مقرر کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3631]
ترقیم العلمیہ: 3575
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2842، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2229، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1185 م، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15697، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3631، 3633، 4026، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18780، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11513، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4588»
«‏‏‏‏قال ابن حزم: عمرو بن مسلم ليس بشيء ورد الحديث من أجله، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 243)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3577 ترقیم الرسالہ : -- 3633
نَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا أَبُو حَازِمٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْبَصْرِيُّ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ، فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَدَّ حَيْضَةً" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے ان سے خلع حاصل کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی: ”وہ ایک حیض تک عدت بسر کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3633]
ترقیم العلمیہ: 3577
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2842، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2229، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1185 م، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15697، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3631، 3633، 4026، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18780، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11513، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4588»
«‏‏‏‏قال ابن حزم: عمرو بن مسلم ليس بشيء ورد الحديث من أجله، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 243)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3959 ترقیم الرسالہ : -- 4026
نَا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا أَبُو حَازِمٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ الْبَصْرِيُّ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ،" فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَدَّ بِحَيْضَةٍ" ،.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے ان سے خلع لے لیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو یہ ہدایت کی کہ وہ ایک حیض عدت گزارے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الطلاق والخلع والإيلاء وغيره/حدیث: 4026]
ترقیم العلمیہ: 3959
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2842، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2229، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1185 م، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15697، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3631، 3633، 4026، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18780، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11513، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 4588»
«‏‏‏‏قال ابن حزم: عمرو بن مسلم ليس بشيء ورد الحديث من أجله، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 243)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6609
6609- عن ابن عباس أن امرأة ثابت بن قيس اختلعت من زوجها على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فأمرها أن تعتد بحيضة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (2229) والترمذي (1185 المكرر) والحاكم (2/206) كلهم من طريق هشام بن يوسف، عن معمر، عن عمرو بن مسلم، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره. قال الترمذي: "حسن غريب".»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11464
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو حَازِمٍ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، ثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ اخْتَلَعَتْ فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَدَّ حَيْضَةً ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی بیوی نے خلع لیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک حیض عدت گزارنے کا حکم دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11464]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 207، حدیث 11513»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2842، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2229، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1185 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15697، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3631، 3633، 4026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18780، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4588»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4588
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ قَالَ: نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو حَازِمٍ الْبَصْرِيُّ قَالَ: نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ قَالَ: نَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ امْرَأَةَ ثَابِتِ بْنِ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ اخْتَلَعَتْ مِنْهُ، I " فَأَمَرَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ تَعْتَدَّ حَيْضَةً.
لَمْ يَصِلْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَعْمَرٍ إِلَّا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ I ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نے ان سے خلع لیا، ”تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ ایک حیض عدت گزاریں۔“
اس حدیث کو معمر رحمہ اللہ سے ہشام بن یوسف رحمہ اللہ کے سوا کسی نے موصولاً روایت نہیں کیا۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4588]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: ليس بالقوي «الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار، ج 17، ص 191» »
«قال ابن حزم: عمرو بن مسلم ليس بشيء ورد الحديث من أجله «نصب الراية لأحاديث الهداية، ج 3، ص 244» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 2842، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2229، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1185 (م)، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15697، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3631، 3633، 4026، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18780، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11513»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف عمرو بن مسلم
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں