🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. بَابُ : الْقَضَاءِ بِالْقُرْعَةِ
باب: قرعہ اندازی کے ذریعہ فیصلہ کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2345 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2345
الجامع الكامل: 6107
السنن الكبرى للبيهقي: 21399
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7086
المعجم الاوسط: 769
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4976
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2345
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ،" أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَهُ سِتَّةُ مَمْلُوكِينَ لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ فَأَعْتَقَهُمْ عِنْدَ مَوْتِهِ فَجَزَّأَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً".
عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص کے چھ غلام تھے، ان غلاموں کے علاوہ اس کے پاس کوئی اور مال نہ تھا، مرتے وقت اس نے ان سب کو آزاد کر دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حصے کئے (دو دو کے تین حصے) (اور قرعہ اندازی کر کے) دو کو (جن کے نام قرعہ نکلا) آزاد کر دیا، اور چار کو بدستور غلام رکھا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2345]
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک آدمی کے چھ غلام تھے، اس کا ان کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا، اس نے وفات کے وقت ان سب کو آزاد کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے (تین) حصے کیے، پھر دو غلاموں کو آزاد کر دیا اور چار غلاموں کو رہنے دیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأحكام/حدیث: 2345]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الحدود 5 (1668)، سنن ابی داود/الحدود 25 (3958، 3959)، سنن الترمذی/الأحکام 27 (1364)، (تحفة الأشراف: 10880)، وقد أخرجہ: سنن النسائی/الجنائز65 (1960)، مسند احمد (4/420، 435، 437، 440) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: جب آدمی بیمار ہو تو اس کو چاہئے کہ وارثوں کا خیال رکھے، اور اپنی ساری دولت تقسیم نہ کر دے، اگر ایسا ہی ضروری ہو تو تہائی مال تک اللہ کی راہ میں دے دے، اور دو تہائی دولت وارثوں کے لئے چھوڑ دے، اگر ساری دولت کے صدقہ کی وہ وصیت کرے تو یہ وصیت تہائی مال ہی میں نافذ ہو گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا، دو غلاموں کو قرعہ ڈال کر آزاد کرایا، اور قرعہ اس واسطے ڈالا کہ وہ جھگڑا نہ کریں، اور وہ وارثوں کی ملکیت میں بدستور غلام رہے، دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے حق میں سخت کلمہ کہا کیونکہ اس نے وارثوں کا خیال نہیں رکھا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6107
6107- عن أبي هريرة أن رجلا كان له ستة أعبد، فأعتقهم عند موته، فأقرع النبي صلى الله عليه وسلم بينهم، فأعتق منهم اثنين، وأرق أربعة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه ابن أبي شيبة (23847، 37239) عن عبيد الله بن موسى، عن إسرائيل، عن عبد الله بن المختار، عن محمد بن زياد، عن أبي هريرة فذكره.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21399
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الذُّهْلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، قَالَا: ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، أنبأ إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ عِنْدَ مَوْتِهِ، لَيْسَ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَزَّأَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَجْزَاءً، فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ، وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً..
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اپنی موت کے وقت چھ غلام آزاد کر دیے، ان کا کوئی اور مال بھی نہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حصوں میں تقسیم کر دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلام رکھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العتق/حدیث: 21399]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7086
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَجُلًا فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَعْتَقَ سِتَّةَ مَمْلُوكِينَ لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، وَمَاتَ الرَّجُلُ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنے چھ غلام آزاد کر دیے، اس شخص کا ان غلاموں کے علاوہ اور کوئی مال نہیں تھا، پھر اس شخص کا انتقال ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے ان غلاموں کے درمیان قرعہ اندازی کروائی اور ان میں سے دو کو آزاد قرار دیا، اور چار کو غلام رہنے دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الوصايا/حدیث: 7086]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1396)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 769
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ قَالَ: نَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ قَالَ: نَا عَنْبَسَةُ الْأَعْوَرُ ، عَنِ الْحَسَنِ .
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، وَسَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَعْتَقَ سِتَّةَ أَعْبُدٍ لَهُ عِنْدَ الْمَوْتِ، لَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَأَقْرَعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَهُمْ، فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ، وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي رَائِطَةَ الْأَعْوَرِ الْغَنَوِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ ، وَلَا قَالَ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ: عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ إِلَّا عَنْبَسَةُ .
سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”ایک شخص نے اپنی وفات کے وقت اپنے چھ غلام آزاد کر دیے جبکہ ان کے سوا اس کے پاس اور کوئی مال نہ تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان قرعہ اندازی فرمائی؛ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلامی میں برقرار رکھا۔“
اس حدیث کو عنبسہ بن ابی رائطہ الاعور غنوی رحمہ اللہ سے صرف عبد الوہاب ثقفی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، جس میں فیض بن وثیق رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور اس حدیث کے راویوں میں سے کسی نے بھی «عن الحسن، عن سمرة» (حسن بصری رحمہ اللہ، سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ سے) کی سند بیان نہیں کی سوائے عنبسہ رحمہ اللہ کے۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: «قال ابن عبد البر: أثر صحيح «الاستذكار الجامع لمذاهب فقهاء الأمصار وعلماء الأقطار فيما تضمنه الموطأ من معاني الرأي والآثار، ج 23، ص 139» »
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1668، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1020، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4320، 4542، 5075، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 1957 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 2096، 4955، 4956، 4957، 4958، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3958، 3961، (4/50) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1364، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2345، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 408، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12674، 12673، 12675، 12716، 21413، 21434، 21433، 21432، 21435، 21439، 21436، 21437، 21438، 21440، 21448، والدارقطني فى «سننه» برقم: 4561، 4562، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20140، 20160، 20183، 20251، 20257، 20270، 20320، 20328، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 884، 885، والحميدي فى «مسنده» برقم: 852، والبزار فى «مسنده» برقم: 3528، 3529، 3530، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 16749، 16763، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 23846، 37238، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 7387، 7384، 7385، 7386، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 741، 742، 743، والطبراني فى «الكبير» برقم: 6943، 302، 301، 304، 303، 334، 335، 342، 351، 358، 357، 359، 361، 365، 368، 393، 405، 403، 404، 406، 408، 412، 428، 429، 430، 431، 447، 458، 457، 459، 561، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 768، 964، 7861، 8564»

الحكم على الحديث:
أثر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4976
قَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، أَبَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُخْتَارِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - " أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَهُ سِتَّةُ أَعْبُدٍ أَعْتَقَهُمْ عِنْدَ مَوْتِهِ، فَأَقْرَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمْ، فَأَعْتَقَ مِنْهُمُ اثْنَيْنِ وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْعِتْقِ، عَنْ عَبَّاسِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى بِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک شخص کے پاس چھ غلام تھے جنہیں اس نے اپنی وفات کے وقت آزاد کر دیا تھا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان قرعہ اندازی فرمائی، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے دو کو آزاد کر دیا اور چار کو بدستور غلامی میں رکھا۔“ امام نسائی نے اسے اپنی سنن میں کتاب العتق کے اندر عباس بن محمد کے واسطے سے عبید اللہ بن موسیٰ سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العتق/حدیث: 4976]
تخریج الحدیث: «عبد الله بن المختار البصري: لا بأس به من السابعة (التقريب ص322)؛ وبقية رجاله ثقات»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1668، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1364، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1958، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3958، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2345، وأخرجه مسند أحمد برقم: 19325، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6943»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده حسن، وله شاهد في صحيح مسلم من حديث عمران بن حصين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں