الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. بَابُ : الشَّفَاعَةِ فِي الْحُدُودِ
باب: حدود میں سفارش کے حکم کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2547 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2547
مسند احمد: 15149
الفتح الربانی: 6625
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10562
المعجم الاوسط: 7479
حدیث نمبر: 2547
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَرْأَةِ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ، فَقَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالُوا: وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ حِبُّ رَسُولِ اللَّهِ؟ فَكَلَّمَهُ أُسَامَةُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَشْفَعُ فِي حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللَّهِ؟ ثُمَّ قَامَ فَاخْتَطَبَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّمَا هَلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ، أَنَّهُمْ كَانُوا إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، وَايْمُ اللَّهِ لَوْ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ سَرَقَتْ لَقَطَعْتُ يَدَهَا". قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ: سَمِعْتُ اللَّيْثَ بْنَ سَعْدٍ يَقُولُ:" قَدْ أَعَاذَهَا اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تَسْرِقَ وَكُلُّ مُسْلِمٍ يَنْبَغِي لَهُ أَنْ يَقُولَ هَذَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قبیلہ مخزوم کی ایک عورت کے معاملے میں جس نے چوری کی تھی، قریش کافی فکرمند ہوئے اور کہا: اس کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون گفتگو کرے گا؟ لوگوں نے جواب دیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہیتے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے علاوہ کون اس کی جرات کر سکتا ہے؟ چنانچہ اسامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے گفتگو کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم اللہ تعالیٰ کی حدود میں سے ایک حد کے بارے میں سفارش کر رہے ہو“؟ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”لوگو! تم سے پہلے کے لوگ اپنی اس روش کی بناء پر ہلاک ہوئے کہ جب کوئی اعلیٰ خاندان کا شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور جب کمزور حال شخص چوری کرتا تو اس پر حد جاری کرتے۔ اللہ کی قسم! اگر محمد کی بیٹی فاطمہ چوری کرتی تو میں اس کا (بھی) ہاتھ کاٹ دیتا“۔ محمد بن رمح (راوی حدیث) کہتے ہیں کہ میں نے لیث بن سعد کو کہتے سنا: اللہ تعالیٰ نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو چوری کرنے سے محفوظ رکھا اور ہر مسلمان کو ایسا ہی کہنا چاہیئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2547]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”قریش بنو مخزوم کی اس خاتون کے معاملے میں بہت فکر مند ہوئے جس نے چوری کی تھی۔ انہوں نے کہا: ”اس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون عرض کر سکتا ہے؟“ (آخر) انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کے سوا اور کون یہ جرأت کر سکتا ہے؟“ چنانچہ حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تو اللہ کی ایک حد کے بارے میں سفارش کرتا ہے؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور خطبہ ارشاد فرمایا، (خطبے میں) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگو! تم سے پہلے لوگ اسی وجہ سے تباہ ہوئے کہ ان میں جب کوئی معزز (امیر) آدمی چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے تھے اور جب کوئی کمزور (غریب) آدمی چوری کرتا تو اسے حد لگا دیتے۔ قسم ہے اللہ کی! اگر محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی بیٹی فاطمہ (رضی اللہ عنہا) بھی چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔““ راویِ حدیث محمد بن رمح نے کہا: ”میں نے امام لیث بن سعد رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا، وہ بیان کر رہے تھے: ”اللہ تعالیٰ نے انہیں (حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو) چوری (جیسی نازیبا حرکت) سے محفوظ فرمایا تھا۔“ اور ہر مسلمان کو یہی کہنا چاہیے (کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے اس قسم کی غلطی کا صدور ممکن نہیں لیکن قانون اعلیٰ اور ادنیٰ سب کے لیے برابر ہے۔)“ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2547]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الشبہات 8 (2648)، الأنبیاء 54 (3475)، فضائل الصحابة 18 (3732)، المغازي 52 (4304)، الحدود 11 (6787)، 12 (6788)، 14 (6800)، صحیح مسلم/الحدود 2 (1688)، سنن ابی داود/الحدود 4 (4373)، سنن الترمذی/الحدود 6 (1430)، سنن النسائی/قطع السارق 5 (4903)، (تحفة الأشراف: 16578)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/162)، سنن الدارمی/الحدود 5 2348) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 15149
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ , حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَخْبَرَنِي جَابِرٌ , أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ سَرَقَتْ , فَعَاذَتْ بِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حِبّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأُتِيَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ:" لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ لَقَطَعْتُ يَدَهَا" فَقَطَعَهَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بنو مخزوم کی ایک عورت سے چوری سرزد ہو گئی اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہیتے سیدنا اسامہ بن زید کے ذریعے سفارش کر وا کر بچنا چاہا تو اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا تو آپ نے فرمایا: اگر میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کر تی تو میں اس کا ہاتھ بھی کاٹ دیتا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا ہاتھ کٹوادیا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15149]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، م: 1689، وهذا إسناد ضعيف لضعف ابن لهيعة، لكنه متابع، وأبو الزبير لم يصرح بسماعه من جابر، وفي الباب عن عائشة عند البخاري : 6788، ومسلم: 1688
حدیث نمبر: 6625
عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ امْرَأَةً مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ سَرَقَتْ فَعَاذَتْ بِأُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حِبِّ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأُتِيَ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ لَقَطَعْتُ يَدَهَا فَقَطَعَهَا
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بنو مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی اور سفارش کیلئے سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی پناہ حاصل کی،یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے محبوب تھے، پھر اس خاتون کو لایا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر میری بیٹی فاطمہ بھی ہوتی تو میں اس کاہاتھ بھی کاٹ دیتا۔ پھر مخزومی خاتون کا ہاتھ کاٹ دیا۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6625]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1689، وفيه انھا عاذت بام سلمة زوج النبيV۔، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15149 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 15216»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1689
حدیث نمبر: 10562
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ، قَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَكَلَّمُوهُ فِي ذَلِكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّمَا هَلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ فِيهِمُ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، وَايْمِ اللَّهِ لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ الرَّازِيُّ، وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ، فَقَالُوا: عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ، قُلْتُ: وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ الرَّازِيُّ، وَخَالَفَهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ، فَقَالُوا: عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ، قُلْتُ: وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: قریش، مخزومی عورت کے معاملے میں پریشانی کا شکار ہو گئے جس نے چوری کی تھی لوگوں نے کہا: اس عورت کے بارے میں اللہ کے رسول کے ساتھ کون بات کرے گا لوگوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے کے لوگ اس لئے ہلاکت کا شکار ہو گئے کہ جب ان میں نمایاں حیثیت کا کوئی شخص چوری کرتا تھا تو وہ لوگ اس کو چھوڑ دیتے تھے اور جب کوئی کمزور شخص چوری کرتا تھا تو وہ لوگ اس پر حد جاری کر دیتے تھے اللہ کی قسم اگر فاطمہ بنت محمد نے (ایسا کیا ہوتا) تو میں نے اس کا ہاتھ بھی کٹوا دینا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں عمر بن قیس ماصر کے حوالے سے
یہ روایت صرف عمرو بن ابوقیس رازی نے نقل کی ہے زہری کے شاگردوں نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی یہ زہری کے حوالے سے عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10562]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے وہ یہ کہتے ہیں عمر بن قیس ماصر کے حوالے سے
یہ روایت صرف عمرو بن ابوقیس رازی نے نقل کی ہے زہری کے شاگردوں نے اس کے برخلاف نقل کیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی یہ زہری کے حوالے سے عروہ کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام طبرانی کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10562]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7475»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 7479
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي سُرَيْجٍ الرَّازِيُّ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْجَهْمِ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: إِنَّ قُرَيْشًا أَهَمَّهُمْ شَأْنُ الْمَخْزُومِيَّةِ الَّتِي سَرَقَتْ، قَالُوا: مَنْ يُكَلِّمُ فِيهَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالُوا: وَمَنْ يَجْتَرِئُ عَلَيْهِ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ حِبُّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَكَلَّمُوهُ فِي ذَلِكَ، فَأَتَاهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّمَا هَلَكَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ، أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَرَقَ الشَّرِيفُ تَرَكُوهُ، وَإِذَا سَرَقَ الضَّعِيفُ أَقَامُوا عَلَيْهِ الْحَدَّ، وَايْمُ اللهِ، لَوْ كَانَتْ فَاطِمَةَ بِنْتَ مُحَمَّدٍ لَقَطَعْتُ يَدَهَا I " فَقَطَعَ يَدَهَا I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ .
وَخَالَفَ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ أَصْحَابَ الزُّهْرِيِّ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ I ".
وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ بْنِ قَيْسٍ الْمَاصِرِ إِلَّا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ .
وَخَالَفَ عُمَرُ بْنُ قَيْسٍ أَصْحَابَ الزُّهْرِيِّ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْحَدِيثِ، فَقَالَ: عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ I ".
وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش کو اس مخزومی عورت کے معاملے نے سخت فکر مند کر دیا جس نے چوری کی تھی، انہوں نے کہا: ”اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون بات کرے گا؟“ پھر انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے محبوب سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے علاوہ اور کون اس کی جرات کر سکتا ہے؟“ چنانچہ لوگوں نے ان سے اس بارے میں بات کی، وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سے پہلے لوگ محض اس وجہ سے ہلاک ہوئے کہ جب ان میں سے کوئی معزز شخص چوری کرتا تو وہ اسے چھوڑ دیتے، اور جب کوئی کمزور چوری کرتا تو اس پر حد قائم کرتے؛ اللہ کی قسم! اگر فاطمہ بنت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) بھی ہوتی تو میں ضرور اس کا ہاتھ کاٹ دیتا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کا ہاتھ کاٹ دیا۔
اس حدیث کو عمر بن قیس الماصر رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن ابی قیس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
اور عمر بن قیس رحمہ اللہ نے اس حدیث کی سند میں امام زہری رحمہ اللہ کے دیگر تلامذہ کی مخالفت کی ہے، چنانچہ انہوں نے اسے «عن عروة، عن أم سلمة» کے طور پر بیان کیا ہے۔
جبکہ امام زہری رحمہ اللہ کے اصحاب اسے امام زہری رحمہ اللہ سے، وہ عروہ رحمہ اللہ سے اور وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7479]
اس حدیث کو عمر بن قیس الماصر رحمہ اللہ سے صرف عمرو بن ابی قیس رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
اور عمر بن قیس رحمہ اللہ نے اس حدیث کی سند میں امام زہری رحمہ اللہ کے دیگر تلامذہ کی مخالفت کی ہے، چنانچہ انہوں نے اسے «عن عروة، عن أم سلمة» کے طور پر بیان کیا ہے۔
جبکہ امام زہری رحمہ اللہ کے اصحاب اسے امام زہری رحمہ اللہ سے، وہ عروہ رحمہ اللہ سے اور وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7479]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: عن عمر بن قيس الماصر إلا عمرو بن أبي قيس الرازي وخالفه أصحاب الزهري فقالوا عن الزهري عن عروة عن عائشة قلت ورجال الطبراني ثقات «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 6، ص 259» »
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات