🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ : اتِّبَاعِ سُنَّةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
باب: اتباع سنت کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3
المستدرک علی الصحیحین: 4667، 4691
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9159، 9205
المعجم الکبیر للطبرانی: 17305
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، وَوَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 3]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی، اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے اللہ کی نافرمانی کی۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب السنة/حدیث: 3]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف 12477، 12547)، الحدیث أخرجہ: صحیح البخاری/الجہاد 109 (2957)، الأحکام 1 (7137)، صحیح مسلم/الإمارة 8 (8135)، سنن النسائی/البیعة 27 (4198)، مسند احمد (2/244، 252، 270، 313، 342، 416، 467) (صحیح) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے حدیث نمبر: 2859)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت دراصل اللہ تعالیٰ ہی کی اطاعت ہے، اور ان کی نافرمانی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی ہے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:  «من يطع الرسول فقد أطاع الله» ”جو اطاعت کرے رسول کی وہ اطاعت کر چکا اللہ کی“ (سورة النساء: 80)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4667
أخبرنا أبو أحمد محمد بن محمد الشَّيباني من أصل كتابه، حدثنا علي بن سعيد بن بَشير الرازي بمصر، حدثنا الحسن بن حماد الحَضْرمي، حدثنا يحيى بن يعلى، حدثنا بسّام الصَّيرفي، عن الحسن بن عمرو الفُقَيمي، عن معاوية بن ثعلبة، عن أبي ذرٍّ، قال: قال رسول الله:"من أطاعَني فقد أطاعَ الله، ومن عصاني فقد عصى الله، ومن أطاعَ عليًّا فقد أطاعني، ومن عصى عليًّا فقد عصاني" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4617 - صحيح
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی، اور جس نے علی کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی، اور جس نے علی کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4667]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًّا من أجل يحيى بن يعلى - وهو الأسلمي - فهو ليس بشيء مضطرب الحديث، وقد خولف في لفظه، إذ رواه أبو الجحاف داود بن أبي عوف عن معاوية بن ثعلبة بلفظ آخر سيأتي عند المصنف برقم (4674).» [ترقيم الرساله 4667] [ترقيم الشركة 4643] [ترقيم العلميه 4617]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4691
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن سليمان البُرُلُّسي، حدثنا محمد بن إسماعيل، حدثنا يحيى بن يعلي، حدثنا بسّام الصَّيرفي، عن الحسن بن عمرو الفُقَيمي، عن معاوية بن ثَعلبة، عن أبي ذر قال: قال رسول الله ﷺ لعليّ بن أبي طالب:"مَن أطاعني فقد أطاعَ الله، ومن عَصاني فقد عصى الله، ومن أطاعَكَ فقد أطاعَني، ومن عَصاكَ فقد عَصاني" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4641 - حذفه الذهبي من التلخيص لضعفه
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی، اور جس نے تمہاری اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی، اور جس نے تمہاری نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 4691]
تخریج الحدیث: «ضعيف جدًّا، وقد سلف برقم (4667).» [ترقيم الرساله 4691] [ترقيم الشركة 4665] [ترقيم العلميه 4641]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدًّا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9159
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي ثَلَاثٌ: رَجُلٌ قَرَأَ كِتَابَ اللَّهِ حَتَّى إِذَا رُئِيَتْ عَلَيْهِ بَهْجَتُهُ وَكَانَ عَلَيْهِ رِدَاءُ الْإِسْلَامِ أَعَارَهُ اللَّهُ تَعَالَى إِيَّاهُ اخْتَرَطَ سَيْفَهُ وَضَرَبَ بِهِ جَارَهُ وَرَمَاهُ بِالشِّرْكِ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ الرَّامِي أَحَقُّ بِهِ أَمِ الْمَرْمِيُّ؟ قَالَ:" الرَّامِي. وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ سُلْطَانًا فَقَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ، وَكَذَبَ، لَيْسَ لِخَلِيفَةٍ أَنْ يَكُونَ جُنَّةً دُونَ الْخَالِقِ، وَرَجُلٌ اسْتَخَفَّتْهُ الْأَحَادِيثُ كُلَّمَا قَطَعَ أُحْدُوثَةً حَدَّثَ بِأَطْوَلَ مِنْهَا أَنْ يُدْرِكَ الدَّجَّالَ يَتْبَعُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ اندیشہ تین چیزوں کے حوالے سے ہے، وہ شخص جو اللہ کی کتاب پڑھے گا یہاں تک کہ اس کا نور اس شخص پر نظر آنے لگے گا، اور اس شخص پر اسلام کی چادر موجود ہو گی، جو اللہ تعالیٰ نے اُسے عطا کی ہو گی، تو وہ شخص اپنی تلوار سونت لے گا اور اُس کے ذریعے اپنے پڑوسی پر حملہ کر دے گا اور اس پر شرک کا الزام لگائے گا، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! مارنے والا (یا الزام لگانے والا) اس (یعنی شرک) کا زیادہ حقدار ہو گا؟ یا وہ زیادہ حقدار ہو گا، جس کو مارا گیا ہو (یعنی جس پر الزام لگایا گیا ہو) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مارنے والا (یا الزام لگانے والا اس شرک کا) زیادہ حقدار ہو گا، اور ایک وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ حکومت عطا کرے اور پھر وہ یہ کہے: جو شخص میری اطاعت کرے گا، اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اُس نے اللہ کی نافرمانی کی، حالانکہ اس کی یہ بات جھوٹ ہو گی، کسی خلیفہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خالق کے سامنے ڈھال بنے اور ایک وہ شخص، جو حدیث بیان کرتے ہوئے، اسے ہلکا سمجھے گا، جب اس کی ایک بات ختم ہو گی، تو وہ اُس سے زیادہ طویل روایت بیان کرنا شروع کر دے گا، وہ دجال تک پہنچ جائے گا اور اس کی پیروی کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم صغیر میں اس کی مانند نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی شہر بن حوشب ہے اور وہ ضعیف ہے، جس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9159]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1001) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (88/20)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5973»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9205
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثَةٌ لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَيْهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَا يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ: رَجُلٌ أَتَى قَوْمًا عَلَى إِسْلَامٍ دَامِجٍ فَشَقَّ عَصَاهُمْ حَتَّى اسْتَحَلُّوا الْمَحَارِمَ وَسَفَكُوا الدِّمَاءَ، وَسُلْطَانٌ جَائِرٌ قَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللَّهَ". وَسَكَتَ سُفْيَانُ عَنِ الثَّالِثَةِ فَلَمْ يَذْكُرْهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ الرَّمَادِيُّ، وَهُوَ صَدُوقٌ كَثِيرُ الْوَهْمِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”قیامت کے دن، اللہ تعالیٰ تین قسم کے لوگوں کی طرف نظر رحمت نہیں کرے گا اور ان کا تزکیہ نہیں کرے گا اور ان لوگوں کے لیے دردناک عذاب ہو گا، (پہلا) وہ شخص، جو کچھ لوگوں کے پاس آئے اور وہ لوگ اسلام پر گامزن ہوں، اور پھر وہ اُن کے عصا کو چیر دے یہاں تک کہ وہ لوگ حرام چیزوں کو حلال قرار دیں اور خون بہائیں، اور (دوسرا شخص) وہ ظالم حکمران، جو یہ کہے کہ جس نے میری اطاعت کی، اُس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی، اُس نے اللہ کی نافرمانی کی“۔ سفیان نامی راوی نے تیسرے شخص کا ذکر نہیں کیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابراہیم بن بشار رمادی ہے اور وہ صدوق ہے اور بکثرت وہم کا شکار ہونے والا شخص ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9205]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2422»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17305
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ الدِّمْيَاطِيُّ ، ثَنَا نُعَيْمُ بْنُ حَمَّادٍ ، (ح) . وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، قَالَا: ثَنَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ مَعْدِيكَرِبَ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَخْوَفُ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي ثَلَاثٌ: رَجُلٌ قَرَأَ كِتَابَ اللهِ، حَتَّى إِذَا رَأَيْتَ عَلَيْهِ بَهْجَةً، وَكَانَ عَلَيْهِ رِدَاءُ الْإِسْلَامِ - أَعَارَهُ اللهُ إِيَّاهُ - اخْتَرَطَ سَيْفَهُ وَضَرَبَ بِهِ جَارَهُ وَرَمَاهُ بِالشِّرْكِ " قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، الرَّامِي أَحَقُّ بِهَا أَمِ الْمَرْمِيُّ؟ قَالَ: " الرَّامِي، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللهُ سُلْطَانًا فَقَالَ: مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللهَ، وَمَنْ عَصَانِي فَقَدْ عَصَى اللهَ - وَكَذَبَ، لَيْسَ لِخَلِيفَةٍ أَنْ يَكُونَ جُنَّةً دُونَ الْخَالِقِ - وَرَجُلٌ اسْتَخَفَّتْهُ الْأَحَادِيثُ، كُلَّمَا قَطَعَ أُحْدُوثَةً حَدَّثَ بِأَطْوَلَ مَنْهَا، إِنْ يُدْرِكِ الدَّجَّالَ يَتْبَعْهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا سب سے زیادہ خوف ہے: ایک وہ آدمی جو اللہ کی کتاب پڑھے، یہاں تک کہ جب تم اس پر رونق دیکھو، اور وہ اسلام کا لباس پہنے ہو - جو اللہ نے اسے عاریتاً دیا ہو - تو وہ اپنی تلوار سونت لے اور اسے اپنے پڑوسی پر مارے، اور اس پر شرک کا الزام لگائے“، پوچھا گیا: یا رسول اللہ! اس میں مارنے والا زیادہ حق دار ہے یا جسے مارا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مارنے والا، اور وہ آدمی جسے اللہ نے اقتدار دیا، تو وہ کہے: جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی، اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی - اور اس نے جھوٹ کہا، کسی خلیفہ کے لیے یہ نہیں کہ وہ خالق کے بجائے ڈھال بن جائے - اور وہ آدمی جسے قصے کہانیوں نے ہلکا کر دیا ہو، جب بھی کوئی قصہ ختم کرے تو اس سے لمبی بات بیان کرے، اگر وہ دجال کو پا لے تو اس کی پیروی کرے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17305]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 88، حدیث 169»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں