الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. بَابُ : مَا يُكْرَهُ أَنْ يُضَحَّى بِهِ
باب: کن جانوروں کی قربانی مکروہ ہے؟
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3142 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3142
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5948
المعجم الکبیر للطبرانی: 14748
حدیث نمبر: 3142
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُضَحَّى بِمُقَابَلَةٍ، أَوْ مُدَابَرَةٍ، أَوْ شَرْقَاءَ، أَوْ خَرْقَاءَ، أَوْ جَدْعَاءَ".
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے جانور کی قربانی سے منع فرمایا جس کا کان آگے سے یا پیچھے سے کٹا ہو، یا وہ پھٹا ہو یا اس میں گول سوراخ ہو، یا ناک کان اور ہونٹ میں سے کوئی عضو کٹا ہو۔ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3142]
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جانور کو ذبح کرنے سے منع فرمایا ہے جس کا کان آگے سے کٹا ہوا ہو، یا جس کا کان پیچھے سے کٹا ہوا ہو، یا جس کا کان چرا ہو، یا جس کے کان میں (گول) سوراخ ہو، یا اس کا ہونٹ کٹا ہوا ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كِتَابُ الْأَضَاحِي/حدیث: 3142]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الأضاحي 6 (2804)، سنن الترمذی/الاضاحي 6 (1498)، سنن النسائی/الضحایا 7 (4377)، 8 (4378)، 9 (4379)، (تحفة الأشراف: 10125)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/80، 108، 128، 9 14)، سنن الدارمی/الأضاحي 3 (1995) (ضعیف)» (اس کے راوی ابواسحاق مختلط اور مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے ہے، نیز ان کے شیخ شریح سے ان کا سماع نہیں ہے اس لئے سند میں انقطاع بھی ہے، اور شریح شبیہ المجہول ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (2804) ترمذي (1498) نسائي (4377۔4380)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 489
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (2804) ترمذي (1498) نسائي (4377۔4380)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 489
حدیث نمبر: 5948
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نُضَحِّي بِمُقَابَلَةٍ، وَلَا مُدَابَرَةٍ، وَلَا شَرْقَاءَ، وَلَا خَرْقَاءَ الْعَيْنِ وَالْأُذُنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم مقابلہ اور مدابرہ کو (یعنی وہ جانور جس کے کان کے پچھلے حصے میں سے معمولی سا کاٹ کر اس کو لٹکنے کے لیے چھوڑ دیں) اور جس کا کان چیر دیا گیا ہو، اور جس کے آنکھ یا کان میں گول سوراخ کیا گیا ہو، اسے ذبح نہیں کرتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5948]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (243/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14748
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، ثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يُضَحَّى بِمُقَابَلَةٍ وَلَا مُدَابَرَةٍ وَلَا شَرْقَاءَ وَلَا خَرْقَاءَ، وَسَلَمِ الْعَيْنِ وَالْأُذُنِ ".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ آگے سے کٹے ہوئے کان والے جانور کی قربانی کی جائے، نہ پیچھے سے کٹے ہوئے کان والے کی، نہ چِرے ہوئے کان والے کی، نہ سوراخ شدہ کان والے کی“، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم قربانی کے جانور کی آنکھ اور کان کو اچھی طرح دیکھ بھال لیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14748]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 243، حدیث 676»