الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
25. بَابُ : الأَكْلِ قَائِمًا
باب: کھڑے ہو کر کھانے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3301 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3301
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3587
حدیث نمبر: 3301
حَدَّثَنَا أَبُو السَّائِبِ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , نَأْكُلُ وَنَحْنُ نَمْشِي، وَنَشْرَبُ وَنَحْنُ قِيَامٌ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چلتے پھرتے کھاتے تھے، اور کھڑے کھڑے پیتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3301]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چلتے چلتے کھا لیا کرتے تھے اور کھڑے ہو کر پانی پی لیا کرتے تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3301]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الأشربة 11 (1880)، (تحفة الأشراف: 7821)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/108، 12، 24، 29)، سنن الدارمی/ الأشربة 23 (2171) (صحیح)»
وضاحت: ۱ ؎: اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کھڑے رہ کر یا چلتے چلتے کھانا پینا درست ہے بعضوں نے اس کو مکروہ کہا ہے، اور زمزم کے پانی کو خاص کیا ہے کہ اس کا کھڑے ہو کر پینا مستحب ہے، باقی سب پانیوں کو بیٹھ کر پینا بہتر ہے، انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پینے سے منع کیا ہے، البانی صاحب سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ (۲۸۹ ؍۱) میں فرماتے ہیں کہ اس باب میں علماء کا اختلاف ہے، جمہور کے نزدیک یہ نہی تنزیہی ہے، (یعنی کھڑے ہو کر نہ پینا زیادہ بہترہے) اور کھڑے ہو کر پینے والے سے جو آپ نے قے کرنے کے لیے کہا تو یہ مستحب ہے، لیکن ابن حزم نے ان کی مخالفت کی اور کھڑے ہو کر پینے کو حرام کہا، شاید کہ یہی مذہب صحت سے زیادہ قریب ہے، کھڑے ہو کر پینے والی احادیث کے بارے میں اس بات کا امکان ہے کہ ان کو عذر پر محمول کیا جائے، جیسے جگہ کا تنگ ہونا یا مشک کا لٹکا ہوا ہونا بعض احادیث میں اس کی طرف اشارہ بھی ہے، واللہ اعلم۔ (ملاحظہ ہو: الأختیارات الفقہیۃ للأمام الألبانی ۴۷۷)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 3587
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي أُسَامَةَ: ثَنَا يَحْيَى بْنُ هَاشِمٍ، ثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: "كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَيَنْتَعِلُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَلَفْظُهُ: "كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَأْكُلُ وَنَحْنُ نَمْشِي، وَنَشْرَبُ وَنَحْنُ قِيَامٌ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَلَفْظُهُ: "كُنَّا عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَأْكُلُ وَنَحْنُ نَمْشِي، وَنَشْرَبُ وَنَحْنُ قِيَامٌ ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کبھی) کھڑے ہو کر اور (کبھی) بیٹھ کر کھانا کھا لیتے تھے، اور کھڑے ہو کر بھی اور بیٹھ کر بھی جوتا پہن لیتے تھے، اور (نماز کے بعد) اپنی دائیں جانب سے بھی اور بائیں جانب سے بھی مڑ جایا کرتے تھے“، یہ سند محمد بن عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے ضعف کی وجہ سے ضعیف ہے، البتہ اس کا ایک شاہد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے مروی ہے جسے امام ترمذی اور امام ابن ماجہ نے ان الفاظ میں روایت کیا ہے کہ ”ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہدِ مبارک میں چلتے پھرتے ہوئے کھانا کھا لیتے تھے اور کھڑے ہو کر پانی پی لیتے تھے“۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأطعمة/حدیث: 3587]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، وله شاهد من حديث عبد الله بن عمر، رواه الترمذي وابن ماجه ولفظه: "كنا على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم نأكل ونحن نمشي، ونشرب ونحن قيام "»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1881، وأخرجه فتح الباري برقم: 5293، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5322، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 806، وأخرجه شرح السنة برقم: 3047، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24046، وأخرجه مسند البزار برقم: 3512، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2257، 4307، 4308، 8252»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1881، وأخرجه فتح الباري برقم: 5293، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5322، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 806، وأخرجه شرح السنة برقم: 3047، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24046، وأخرجه مسند البزار برقم: 3512، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2257، 4307، 4308، 8252»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف