الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. بَابُ : إِذَا أُتِيَ بِأَوَّلِ الثَّمَرَةِ
باب: موسم کے پہلے پھل کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3329 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3329
مسند احمد: 6064
الفتح الربانی: 12627
حدیث نمبر: 3329
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , وَيَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ , أَخْبَرَنِي سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , كَانَ إِذَا أُتِيَ بِأَوَّلِ الثَّمَرَةِ , قَالَ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا , وَفِي ثِمَارِنَا , وَفِي مُدِّنَا , وَفِي صَاعِنَا بَرَكَةً مَعَ بَرَكَةٍ" , ثُمَّ يُنَاوِلُهُ أَصْغَرَ مَنْ بِحَضْرَتِهِ مِنَ الْوِلْدَانِ.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب موسم کا پہلا پھل آتا تو فرماتے: «اللهم بارك لنا في مدينتنا وفي ثمارنا وفي مدنا وفي صاعنا بركة مع بركة» یعنی ”اے اللہ! ہمارے شہر میں، ہمارے پھلوں میں، ہمارے مد میں، اور ہمارے صاع میں، ہمیں برکت عطا فرما، پھر آپ اپنے سامنے موجود بچوں میں سب سے چھوٹے بچے کو وہ پھل عنایت فرما دیتے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3329]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب پہلا پھل پیش کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَفِي ثِمَارِنَا، وَفِي مُدِّنَا، وَفِي صَاعِنَا، بَرَكَةً مَعَ بَرَكَةٍ» ”اے اللہ! ہمارے شہر میں، ہمارے پھلوں میں، ہمارے مُد میں اور ہمارے صاع میں برکت کے ساتھ برکت عطا فرما۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم حاضر خدمت بچوں میں سے سب سے چھوٹے بچے کو وہ پھل وغیرہ عنایت فرما دیتے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الأطعمة/حدیث: 3329]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الحج 85 (1373)، (تحفة الأشراف: 12707)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الدعوات 54 (3454)، موطا امام مالک/الجامع 1 (2)، مسند احمد (1/116، 169، 183، 2/124، 126، 330، 3/35، 47)، سنن الدارمی/الأطعمة 32 (2116) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 6064
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، أَخْبَرَنَا بِشْرٌ ، سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , يَقُولُ:" اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مَدِينَتِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي صَاعِنَا، وَبَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اے اللہ ہمارے شہر مدینہ میں ہمارے شام اور ہمارے یمن میں برکتیں فرما اور ہمارے صاع اور ہمارے مد میں برکت عطاء فرما۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 6064]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح.
حدیث نمبر: 12627
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي مُدِّنَا وَصَاعِنَا وَاجْعَلِ الْبَرَكَةَ بَرْكَتَيْنِ“
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! ہمار ے مد اور صاع میں برکت فرما اور اس کی برکت کو دو گناکر دے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12627]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1374، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 11432 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 11452»
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1374