الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابُ : التَّثَبُّتِ فِي الْفِتْنَةِ
باب: فتنے کے وقت تحقیق کرنے اور حق پر جمے رہنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3957 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3957
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 8185
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5593
حدیث نمبر: 3957
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ , قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ , حَدَّثَنِي أَبِي , عَنْ عُمَارَةَ بْنِ حَزْمٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" كَيْفَ بِكُمْ وَبِزَمَانٍ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَ , يُغَرْبَلُ النَّاسُ فِيهِ غَرْبَلَةً , وَتَبْقَى حُثَالَةٌ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ , فَاخْتَلَفُوا وَكَانُوا هَكَذَا" وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ , قَالُوا: كَيْفَ بِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذَا كَانَ ذَلِكَ , قَالَ:" تَأْخُذُونَ بِمَا تَعْرِفُونَ وَتَدَعُونَ مَا تُنْكِرُونَ , وَتُقْبِلُونَ عَلَى خَاصَّتِكُمْ وَتَذَرُونَ أَمْرَ عَوَامِّكُمْ".
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اس زمانہ میں کیا حال ہو گا جو عنقریب آنے والا ہے؟ جس میں لوگ چھانے جائیں گے (اچھے لوگ سب مر جائیں گے) اور خراب لوگ باقی رہ جائیں گے (جیسے چھلنی میں آٹا چھاننے سے بھوسی باقی رہ جاتی ہے)، ان کے عہد و پیمان اور امانتوں کا معاملہ بگڑ چکا ہو گا، اور لوگ آپس میں الجھ کر اور اختلاف کر کے اس طرح ہو جائیں گے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک ہاتھ کی انگلیوں کو دوسرے ہاتھ کی انگلیوں میں ڈال کر دکھائیں، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس وقت ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بات تمہیں معروف (اچھی) معلوم ہو اسے اپنا لینا، اور جو منکر (بری) معلوم ہو اسے چھوڑ دینا، اور تم اپنے خصوصی معاملات و مسائل کی فکر کرنا، اور عام لوگوں کے مائل کی فکر چھوڑ دینا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3957]
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس زمانے میں تمہارا کیا حال ہو گا جو عنقریب آنے والا ہے، جس میں لوگوں کو خوب چھان لیا جائے گا (اہل ایمان اور اچھے آدمی اٹھا لیے جائیں گے) اور چھان بورا باقی رہ جائے گا (بے دین اور رذیل لوگ باقی رہ جائیں گے) جن کے عہد و مواعید میں بے وفائی اور امانتوں میں خیانت ہو گی اور ان میں اس طرح سے اختلاف ہو جائے گا۔“ یہ فرماتے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھوں کی انگلیوں کو ایک دوسری کے اندر ڈال کر دکھایا۔ صحابہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جب یہ صورتِ حال ہو تو ہم کیا کریں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بات تمہیں (قرآن و سنت کی روشنی میں) صحیح معلوم ہو اسے اختیار کرو اور جو بات (قرآن و سنت کی روشنی میں) غلط معلوم ہو اسے چھوڑ دو، اور اپنے خاص افراد (اہل خانہ، اقارب، مخلص دوست وغیرہ) پر توجہ دو اور عام لوگوں کے معاملات سے ایک طرف ہو جاؤ۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 3957]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الملاحم 17 (4342)، (تحفة الأشراف: 8893)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الصلاة 88 (480) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جب عوام سے ضرر اور نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو امر بالمعروف اور نہی المنکر کے ترک کی اجازت ہے۔ یعنی بھلی باتوں کا حکم نہ دینے اور بری باتوں سے نہ روکنے کی اجازت، ایسے حالات میں کہ آدمی کو دوسروں سے نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 8185
" يوشك أن يأتي زمان يغربل فيه الناس غربلة، وتبقى حثالة من الناس قد مرجت عهودهم وأماناتهم واختلفوا فكانوا هكذا - وشبك بين أصابعه - قالوا: كيف بنا يا رسول الله؟ قال: تأخذون ما تعرفون وتدعون ما تنكرون وتقبلون على أمر خاصتكم وتذرون أمر عامتكم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قریب ہے کہ ایک ایسا زمانہ آئے جس میں لوگوں کو خوب چھانٹا جائے گا اور صرف نکمے لوگ باقی رہ جائیں گے، جن کے عہد اور امانتیں گڈمڈ ہو چکی ہوں گی اور وہ آپس میں اس طرح اختلاف کریں گے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کر لیں۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس وقت ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو (بھلائی) تم پہچانتے ہو اسے اختیار کرو اور جو (برائی) تم نہ پہچانو اسے چھوڑ دو، اور اپنے خاص معاملات کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور عام لوگوں کے معاملات کو چھوڑ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8185]
”قریب ہے کہ ایک ایسا زمانہ آئے جس میں لوگوں کو خوب چھانٹا جائے گا اور صرف نکمے لوگ باقی رہ جائیں گے، جن کے عہد اور امانتیں گڈمڈ ہو چکی ہوں گی اور وہ آپس میں اس طرح اختلاف کریں گے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیاں ایک دوسرے میں پیوست کر لیں۔ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اس وقت ہم کیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو (بھلائی) تم پہچانتے ہو اسے اختیار کرو اور جو (برائی) تم نہ پہچانو اسے چھوڑ دو، اور اپنے خاص معاملات کی طرف متوجہ ہو جاؤ اور عام لوگوں کے معاملات کو چھوڑ دو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 8185]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم د ك] عن ابن عمر. الصحيحة 205.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5593
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ الْأَسَدِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ وَاقِدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، قَالَ: كَيْفَ أَنْتَ يَا عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ إِذَا بَقِيتَ فِي حُثَالَةٍ مِنَ النَّاسِ قَدْ مَرِجَتْ عُهُودُهُمْ وَأَمَانَاتُهُمْ، وَاخْتَلَفُوا وَصَارُوا هَكَذَا؟ وَشَبَّكَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، قَالَ: فَكَيْفَ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: تَأْخُذُ مَا تَعْرِفُ، وَتَدَعُ مَا تُنْكِرُ، وَتُقْبِلُ عَلَى خَاصَّتِكَ، وَتَدَعُ عَوَامَّهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبداللہ بن عمر! تمہارا اس وقت کیا حال ہوگا جب تم لوگوں کے پست اور ناکارہ افراد میں رہ جاؤ گے، جن کے عہد و پیمان اور امانتیں فاسد ہو جائیں گی اور وہ باہم اس طرح (اختلاف کا شکار) ہوں گے؟“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس حالت کی تصویر کشی کے لیے) اپنی مبارک انگلیوں کو ایک دوسرے میں پیوست فرمایا۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر (ایسے حالات میں) میرے لیے کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس بات کو اختیار کر لینا جسے تم (شریعت کی روشنی میں) معروف (بھلائی) پہچانتے ہو اور اسے چھوڑ دینا جسے تم منکر (برائی) جانتے ہو، اور تم اپنے خاص متعلقین (یا اپنے ذاتی احوال) کی اصلاح کی طرف متوجہ رہنا اور عام لوگوں (کے ہجوم اور فتنوں) کو چھوڑ دینا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5593]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6472، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12199، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5950، 5951، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7473، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5568»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 6472، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12199، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5950، 5951، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7473، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5568»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف