🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. بَابُ : الصَّبْرِ عَلَى الْبَلاَءِ
باب: آفات و مصائب پر صبر کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4023 (کل: 4 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4023
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 993، 996، 1562
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4023
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَعْنِيُّ , وَيَحْيَى بْنُ دُرُسْتَ , قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ , عَنْ عَاصِمٍ , عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ , عَنْ أَبِيهِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ , قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَيُّ النَّاسِ أَشَدُّ بَلَاءً؟ قَالَ:" الْأَنْبِيَاءُ , ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ , يُبْتَلَى الْعَبْدُ عَلَى حَسَبِ دِينِهِ , فَإِنْ كَانَ فِي دِينِهِ صُلْبًا اشْتَدَّ بَلَاؤُهُ , وَإِنْ كَانَ فِي دِينِهِ رِقَّةٌ ابْتُلِيَ عَلَى حَسَبِ دِينِهِ , فَمَا يَبْرَحُ الْبَلَاءُ بِالْعَبْدِ حَتَّى يَتْرُكَهُ يَمْشِي عَلَى الْأَرْضِ وَمَا عَلَيْهِ مِنْ خَطِيئَةٍ".
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! لوگوں میں سب سے زیادہ مصیبت اور آزمائش کا شکار کون ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انبیاء، پھر جو ان کے بعد مرتبہ میں ہیں، پھر جو ان کے بعد ہیں، بندے کی آزمائش اس کے دین کے مطابق ہوتی ہے، اگر وہ دین میں سخت اور پختہ ہے تو آزمائش بھی سخت ہو گی، اور اگر دین میں نرم اور ڈھیلا ہے تو مصیبت بھی اسی انداز سے نرم ہو گی، مصیبتوں سے بندے کے گناہوں کا کفارہ ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ بندہ روے زمین پر اس حال میں چلتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4023]
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! سب سے سخت مصیبت کس پر آتی ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نبیوں پر، پھر جو ان کے بعد سب سے افضل ہیں، پھر جو ان کے بعد افضل ہیں۔ بندے پر اس کے دین کے مطابق آزمائش آتی ہے۔ اگر وہ اپنے دین (اور ایمان) میں مضبوط ہو تو اس کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے۔ اگر اس کا ایمان نرم ہو تو اس کے ایمان کے مطابق آزمائش آتی ہے۔ بندے پر آزمائش (اور مصیبت) آتی رہتی ہے حتیٰ کہ اسے ایسا کر کے چھوڑتی ہے کہ وہ زمین پر چل پھر رہا ہوتا ہے اور اس پر کوئی گناہ (باقی) نہیں ہوتا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الفتن/حدیث: 4023]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الزہد 56 (2398)، (تحفة الأشراف: 3934)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/172، 173، 180، 185)، سنن الدارمی/الرقاق 67 (2825) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 993
«أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الأمثل فالأمثل يبتلى الناس على قدر دينهم فمن ثخن دينه اشتد بلاؤه ومن ضعف دينه ضعف بلاؤه وإن الرجل ليصيبه البلاء حتى يمشي في الناس ما عليه خطيئة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو ان سے قریب تر ہوں، پھر ان کی جو ان سے قریب تر ہوں۔ لوگوں کو ان کے دین کے مطابق آزمایا جاتا ہے، پس جس کا دین پختہ ہوتا ہے اس کی آزمائش بھی سخت ہوتی ہے، اور جس کا دین کمزور ہوتا ہے اس کی آزمائش بھی ہلکی ہوتی ہے۔ اور بے شک آدمی کو مصائب پہنچتے رہتے ہیں یہاں تک کہ وہ لوگوں کے درمیان اس حال میں چلتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ باقی نہیں رہتا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 993]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حب] عن أبي سعيد2. الصحيحة 144: حم، ت، الدارمي، ابن ماجه، الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 996
«أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان کی جو (فضیلت میں) ان کے بعد ہیں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 996]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم طب] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 145: المحاملي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1562
«إن أشد الناس بلاء الأنبياء ثم الذين يلونهم ثم الذين يلونهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”لوگوں میں سب سے زیادہ سخت آزمائش انبیاء کی ہوتی ہے، پھر ان لوگوں کی جو مرتبے میں ان کے زیادہ قریب ہوں، پھر ان کی جو ان کے بعد ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1562]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ك] عن فاطمة بنت اليمان. الصحيحة 1165: ابن سعد.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں