🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. بَابُ : الْحَيَاءِ
باب: شرم و حیاء کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4180 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4180
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12705، 14205، 14206
المعجم الکبیر للطبرانی: 15598، 15599
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3124
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4180
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ , وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ , عَنْ قَتَادَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عُتْبَةَ مَوْلًى لِأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشَدَّ حَيَاءً مِنْ عَذْرَاءَ فِي خِدْرِهَا , وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا رُئِيَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باپردہ کنواری لڑکی سے بھی زیادہ شرمیلے تھے، اور جب آپ کو کوئی چیز ناگوار لگتی تو آپ کے چہرے پر اس کا اثر ظاہر ہو جاتا تھا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4180]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکی سے زیادہ حیادار تھے۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بات ناگوار گزرتی تو چہرہ مبارک پر اس کے آثار ظاہر ہو جاتے تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4180]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المناقب 23 (3562، 3563)، صحیح مسلم/الفضائل 16 (2320)، (تحفة الأشراف: 4107)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/71، 79، 88، 91، 92) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12705
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ.
وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُقَدَّمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکیوں سے زیادہ شرمیلے تھے، جب آپ کسی چیز کو ناپسند کرتے تھے تو آپ کے چہرے سے ہمیں اس کا اندازہ ہو جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”حیاء مکمل بھلائی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12705]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1968)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7182»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14205
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنْ عَذْرَاءَ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردے میں موجود، پردہ نشین خواتین سے زیادہ حیاء والے تھے، جب آپ کو کوئی چیز ناگوار گزرتی تھی، تو ہمیں آپ کے چہرے سے اس کا پتہ چل جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (206/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14206
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُقَدِّمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین، پردہ دار خواتین سے زیادہ حیا والے تھے، جب آپ کو کوئی چیز ناگوار گزرتی تھی، تو ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے پتہ چل جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیاء، ساری کی ساری بھلائی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14206]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2458)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7182»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15598
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ الْعَيْشِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَوَاءٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنْ جَارِيَةٍ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عُرِفَ فِي وَجْهِهِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکی سے بھی زیادہ باحیا تھے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بات ناپسند ہوتی تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے معلوم ہو جاتی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15598]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 206، حدیث 507»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15599
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ الْبَغْدَادِيُّ ، وَعَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ ، قَالَا: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ خَالِدٍ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ مُرَّةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (سليمان بن عمر)
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین کنواری لڑکی سے بھی زیادہ باحیا تھے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی بات ناپسند ہوتی تو یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے معلوم ہو جاتی تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15599]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 206، حدیث 508»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3124
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَبَحُّ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنْ عَذْرَاءَ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عُرِفَ فِي وَجْهِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خلوت گاہ میں مقیم پردہ نشین کنواری دوشیزہ سے بھی کہیں زیادہ شرم و حیا کے حامل تھے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز کو ناپسند فرماتے تو اس کی ناگواری کے آثار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک سے پہچان لیے جاتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3124]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 3369، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4180، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11339، وأخرجه فتح الباري برقم: 1516، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3112»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں