🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
24. بَابُ : الْوَرَعِ وَالتَّقْوَى
باب: ورع اور تقویٰ و پرہیزگاری کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 4218 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
سنن ابن ماجہ: 4218
مسند الشهاب: 836، 838
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 18038
المعجم الکبیر للطبرانی: 2675
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4218
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رُمْحٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ , عَنْ الْمَاضِي بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ عَلِيِّ بْنِ سُلَيْمَانَ , عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ , عَنْ أَبِي ذَرٍّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ , وَلَا وَرَعَ كَالْكَفِّ , وَلَا حَسَبَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ".
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تدبیر جیسی کوئی عقل نہیں ہے، اور (حرام سے) رک جانے جیسی کوئی پرہیزگاری نہیں ہے، اور اچھے اخلاق سے بڑھ کر کوئی عالیٰ نسبی (حسب و نسب والا ہونا) نہیں ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4218]
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تدبیر جیسی کوئی عقل مندی نہیں، (حرام وغیرہ سے) پرہیز جیسا کوئی تقویٰ نہیں اور حسنِ خلق جیسا کوئی حسب نہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4218]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11937، ومصباح الزجاجة: 1506) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (سند میں قاسم بن محمد اور ماضی بن محمد دونوں راوی ضعیف ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
الماضي بن محمد الغافقي : ضعيف وشيخه علي بن سليمان : مجهول (تق:6423 ، 4740) وللحديث شواهد ضعيفة جدًا ۔

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 836
836 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقُهُسْتَانِيُّ، أبنا أَبُو الْحَسَنِ، عَلِيُّ بْنُ حَسَّانَ بْنِ الْقَاسِمِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ حَسَّانَ الْجُدَيْلِيُّ الدَّمَمِيُّ الْأَنْبَارِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ مُطَيَّنٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: ثنا مُعَاوِيَةُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، حَ قَالَ: وَحَدَّثَنَا مُطَيِّنٌ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الزَّيَّاتُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو رَجَاءٍ الْحَبَطِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، أَنَّ عَلِيًّا، عَلَيْهِ السَّلَامُ سَأَلَ ابْنُهُ الْحَسَنَ عَنْ أَشْيَاءَ وَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا فَقْرَ أَشَدُّ مِنَ الْجَهْلِ، وَلَا مَالَ أَعْوَدُ مِنَ الْعَقْلِ، وَلَا وِحْدَةَ أَوْحَشُ مِنَ الْعُجْبِ، وَلَا مُظَاهَرَةَ أَوْثَقُ مِنَ الْمُشَاوَرَةِ، وَلَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ، وَلَا حُسْنَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ، وَلَا وَرَعَ كَالْكَفِّ، وَلَا عِبَادَةَ كَالتَّفَكُّرِ، وَلَا إِيمَانَ كَالْحَيَاءِ وَالصَّبْرِ»
حارث کہتے ہیں کہ علی علیہ السلام نے اپنے بیٹے حسن رضی اللہ عنہ سے کچھ چیزوں کے متعلق دریافت کیا اور کہا: کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جہالت سے بڑھ کر کوئی فقر نہیں، عقل سے بڑھ کر لوٹ آنے والا کوئی مال نہیں، خود پسندی سے بڑھ کر وحشت زدہ کوئی تنہائی نہیں، مشاورت سے مضبوط کوئی پشت پناہی نہیں، تدبیر جیسی کوئی عقل مندی نہیں، حسن اخلاق جیسی کوئی خوبصورتی نہیں، گناہ سے رک جانے جیسا کوئی تقویٰ نہیں، غور و فکر جیسی کوئی عبادت نہیں اور صبر و حیا جیسا کوئی ایمان نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 836]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه المعجم الكبير: 2688، تاريخ دمشق:، 257، المجروحين:325/2»
حارث اعور سخت ضعیف ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 838
838 - وأنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ السَّقَطِيُّ، وَذُو النُّونِ بْنُ مُحَمَّدٍ التُّسْتَرِيُّ قَالَا: نا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَسْكَرِيُّ، نا عُزَازَةُ بْنُ عَبْدِ الدَّائِمِ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ حَيَّانَ، نا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ، نا أَبُو رَجَاءٍ الْحَبَطِيُّ، نا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا فَقْرَ أَشَدُّ مِنَ الْجَهْلِ، وَلَا مَالَ أَعُودُ مِنَ الْعَقْلِ، وَلَا وَرَعَ كَالْكَفِّ، وَلَا عِبَادَةَ كَالتَّفَكُّرِ»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جہالت سے بڑھ کر کوئی فقر نہیں، عقل سے بڑھ کر لوٹ آنے والا کوئی مال نہیں، گناہ سے رک جانے جیسا کوئی تقویٰ نہیں اور غور و فکر جیسی کوئی عبادت نہیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 838]
تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، دیکھئے حدیث نمبر 836۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18038
عَنِ الْحَارِثِ: أَنَّ عَلِيًّا سَأَلَ الْحَسَنَ عَنْ [ أَشْيَاءَ مِنْ ] أَمْرِ الْمُرُوءَةِ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ مَا السَّدَادُ؟ قَالَ: يَا أَبَتِ السَّدَادُ رَفْعُ الْمُنْكَرِ بِالْمَعْرُوفِ. قَالَ: فَمَا الشَّرَفُ؟ قَالَ: اصْطِنَاعُ الْعَشِيرَةِ، وَحَمْلُ الْجَرِيرَةِ، وَمُوَافَقَةُ الْإِخْوَانِ، وَحِفْظُ الْجِيرَانِ. قَالَ: فَمَا الْمُرُوءَةُ؟ قَالَ: الْعَفَافُ وَإِصْلَاحُ الْمَالِ. قَالَ: فَمَا الدِّقَّةُ؟ قَالَ: النَّظَرُ فِي الْيَسِيرِ، وَمَنْعُ الْحَقِيرِ. قَالَ: فَمَا اللُّؤْمُ؟ قَالَ: إِحْرَازُ الْمَرْءِ نَفْسَهُ، وَبَذْلُهُ عُرْسَهُ. قَالَ: فَمَا السَّمَاحَةُ؟ قَالَ: الْبَذْلُ مِنَ الْعَسِيرِ وَالْيَسِيرِ. قَالَ: فَمَا الشُّحُّ؟ قَالَ: أَنْ تَرَى مَا أَنْفَقْتَهُ تَلَفًا. قَالَ: فَمَا الْإِخَاءُ؟ قَالَ: الْمُوَاسَاةُ [ فِي الشِّدَّةِ وَالرَّخَاءِ ] . قَالَ: فَمَا الْجُبْنُ؟ قَالَ: الْجُرْأَةُ عَلَى الصَّدِيقِ، وَالنُّكُولُ عَنِ الْعَدُوِّ. قَالَ: فَمَا الْغَنِيمَةُ؟ قَالَ: الرَّغْبَةُ فِي التَّقْوَى، وَالزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا، هِيَ الْغَنِيمَةُ الْبَارِدَةُ. قَالَ: فَمَا الْحِلْمُ؟ قَالَ: كَظْمُ الْغَيْظِ، وَمِلْكُ النَّفْسِ. قَالَ: فَمَا الْغِنَى؟ قَالَ: رِضَا النَّفْسِ بِمَا قَسَمَ اللَّهُ تَعَالَى لَهَا وَإِنْ قَلَّ، وَإِنَّمَا الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ. قَالَ: فَمَا الْفَقْرُ؟ قَالَ: شَرَهُ النَّفْسِ فِي كُلِّ شَيْءٍ. قَالَ: فَمَا الْمَنَعَةُ؟ قَالَ: شِدَّةُ الْبَأْسِ، وَمُنَازَعَةُ أَشَدِّ النَّاسِ. قَالَ: فَمَا الذُّلُّ؟ قَالَ: الْفَزَعُ عِنْدَ الْمَصْدُوقَةِ. قَالَ: فَمَا الْعِيُّ؟ قَالَ: الْعَبَثُ، وَكَثْرَةُ الْبُزَاقِ عِنْدَ الْمُخَاطَبَةِ. قَالَ: فَمَا الْجُرْأَةُ؟ قَالَ: لِقَاءُ الْأَقْرَانِ. قَالَ: فَمَا الْكُلْفَةُ؟ قَالَ: كَلَامُكَ فِيمَا لَا يَعْنِيكَ. قَالَ: فَمَا الْمَجْدُ؟ قَالَ: أَنْ تُعْطِيَ فِي الْغُرْمِ، وَتَعْفُوَ عَنِ الْجُرْمِ. قَالَ: فَمَا الْعَقْلُ؟ قَالَ: حِفْظُ الْقَلْبِ كُلَّمَا اسْتَوْدَعْتَهُ. قَالَ: فَمَا الْخُرْقُ؟ قَالَ: مُفَارَقَتُكَ إِمَامَكَ، وَرِفْعَتُكَ عَلَيْهِ كَلَامَكَ. قَالَ: فَمَا حُسْنُ الثَّنَاءِ؟ قَالَ: إِتْيَانُ الْجَمِيلِ، وَتَرْكُ الْقَبِيحِ. قَالَ: فَمَا الْحَزْمُ؟ قَالَ: طُولُ الْأَنَاةِ، وَالرِّفْقُ بِالْوُلَاةِ. قَالَ: فَمَا السَّفَهُ؟ قَالَ: [ اتِّبَاعُ ] الدَّنَاءَةِ وَمُصَاحَبَةُ الْغُوَاةِ. قَالَ: فَمَا الْغَفْلَةُ؟ قَالَ: تَرْكُكَ الْمَسْجِدَ، وَطَاعَةُ الْمُفْسِدِ. قَالَ: فَمَا الْحِرْمَانُ؟ قَالَ: تَرْكُكَ حَظَّكَ وَقَدْ عُرِضَ عَلَيْكَ. قَالَ: فَمَا الْأَحْمَقُ؟ قَالَ: الْأَحْمَقُ فِي مَالِهِ، الْمُتَهَاوِنُ فِي عِرْضِهِ.
ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَا فَقْرَ أَشَدَّ مِنَ الْجَهْلِ، وَلَا مَالَ أَعَوْدَ مِنَ الْعَقْلِ، وَلَا وَحْشَةَ أَوْحَشَ مِنَ الْعُجْبِ، وَلَا اسْتِظْهَارَ أَوْفَقَ مِنَ الْمُشَاوَرَةِ، وَلَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ، وَلَا حَسَبَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ، وَلَا وَرَعَ كَالْكَفِّ، وَلَا عِبَادَةَ كَالتَّفْكِيرِ، وَلَا إِيمَانَ كَالْحَيَاءِ وَالصَّبْرِ، وَآفَةُ الْحَدِيثِ الْكَذِبُ، وَآفَةُ الْعِلْمِ النِّسْيَانُ، وَآفَةُ الْحِلْمِ السَّفَهُ، وَآفَةُ الْعِبَادَةِ الْفَتْرَةُ، وَآفَةُ الظَّرْفِ الصَّلَفُ، وَآفَةُ الشَّجَاعَةِ الْبَغْيُ، وَآفَةُ السَّمَاحَةِ الْمَنُّ، وَآفَةُ الْجَمَالِ الْخُيَلَاءُ، وَآفَةُ الْحَسَبِ الْفَخْرُ".
يَا بُنَيَّ، لَا تَسْتَخِفَّنَّ بِرَجُلٍ تَرَاهُ أَبَدًا، فَإِنْ كَانَ خَيْرًا مِنْكَ فَاحْسَبْ أَنَّهُ أَبَاكَ، وَإِنْ كَانَ مِثْلَكَ فَهُوَ أَخُوكَ، وَإِنْ كَانَ أَصْغَرَ مِنْكَ فَاحْسَبْ أَنَّهُ ابْنُكَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو رَجَاءٍ الْحِنْطِيُّ، وَاسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ كَذَّابٌ.
حارث بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ سے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں سوال کیا، جن کا تعلق مروت سے ہے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اے میرے بیٹے! ”سداد“ (یعنی مستقیم رہنا اور میانہ روی) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اے ابا جان! ”سداد“ یہ ہے کہ معروف کے ذریعے منکر کو پرے کیا جائے۔ انہوں نے دریافت کیا: شرف کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: خاندان کے ساتھ بھلائی کرنا (یعنی کسی دوسرے پر لازم ہونے والے) جرمانے کی ادائیگی اپنے ذمہ لینا، بھائیوں کی موافقت کرنا اور پڑوسیوں کا خیال رکھنا۔ انہوں نے دریافت کیا: مروت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: پاکدامنی اور مال کی اصلاح۔ انہوں نے دریافت کیا: دقت (یعنی باریک بینی) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تھوڑی چیز کے بارے میں غور و فکر کرنا اور حقیر چیز نہ دینا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”لؤم“ (یعنی کمینگی) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا اپنے آپ کو بچانا اور اپنی بیوی کو بے سہارا چھوڑ دینا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”سماحت“ (یعنی مہربانی) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تنگدستی اور تھوڑا ہونے کے باوجود خرچ کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: کنجوسی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ کہ آپ نے جو خرچ کیا ہے، اس کے بارے میں یہ سمجھیں کہ وہ ضائع ہو گیا۔ انہوں نے دریافت کیا: بھائی چارہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تنگدستی اور خوشحالی (یعنی ہر حال) میں اچھا سلوک کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: بزدلی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: دوست کے خلاف جرأت کرنا اور دشمن (کے مقابلے) سے منہ پھیر لینا۔ انہوں نے دریافت کیا: غنیمت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: تقویٰ میں رغبت رکھنا، دنیا سے بے نیازی اختیار کرنا، یہ ٹھنڈی غنیمت ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: بردباری کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: غصے کو پی جانا اور اپنے اوپر ق ابورکھنا۔ انہوں نے دریافت کیا: خوشحالی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اللہ تعالی نے جو نصیب میں دیا ہے، اس پر نفس کا راضی رہنا خواہ وہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اصل خوشحالی، نفس کی خوشحالی ہوتی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: غربت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کسی بھی چیز کے حوالے سے نفس کا سیر نہ ہونا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”منعۃ“ (یعنی غلبہ اور قوت اور روکنے کی صلاحیت) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: طاقتور ہونا اور مضبوط شخص کے ساتھ مقابلہ کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: ذلت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سچی بات کے وقت گھبرا جانا۔ انہوں نے دریافت کیا: ”عی“ ہونا (یعنی کلام کرنے سے عاجز ہونا) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: فضول حرکتیں کرنا اور گفتگو کے دوران اکثر تھوکنا۔ انہوں نے دریافت کیا: جرأت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اپنے ہم پلہ لوگوں سے ملنا (یا لڑائی کے دوران اپنے ہم پلہ افراد کا سامنا کرنا)۔ انہوں نے دریافت کیا: کلفت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا لایعنی گفتگو کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: بزرگی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ کہ تم کسی کے ذمہ ادائیگی میں (امداد کے طور پر) دے دو، اور کسی کے جرم سے درگزر کرو۔ انہوں نے دریافت کیا: عقل کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: دل کا ہر اس چیز کو محفوظ رکھنا جو اس میں رکھی گئی ہو۔ انہوں نے دریافت کیا: ”خرق“ (یعنی کسی چیز کو پھاڑ دینا) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا حکمران سے علیحدگی اختیار کرنا اور اس کے مقابلے میں اپنی بات کو بلند کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: اچھی تعریف کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: اچھا کام کرنا اور برے کام کو ترک کر دینا۔ انہوں نے دریافت کیا: حزم (یعنی احتیاط) کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: طویل تحمل اور سوچ بچار سے کام لینا اور حکمرانوں کے ساتھ نرمی کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا: بیوقوفی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: گھٹیا لوگوں کی پیروی کرنا اور گمراہ لوگوں کے ساتھ بیٹھنا۔ انہوں نے دریافت کیا: غفلت کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا مسجد کو ترک کر دینا اور فساد پیدا کرنے والے کی اطاعت کرنا۔ انہوں نے دریافت کیا محرومی کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: آدمی کا اپنے حصے کو ترک کر دینا، جو اس کے سامنے پیش کیا گیا ہو۔ انہوں نے دریافت کیا: احمق کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جو اپنے مال کے بارے میں حماقت کا مظاہرہ کرے اور اپنی عزت کو ہلکا کرے۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جہالت سے زیادہ سخت فقر (یعنی غربت) اور کوئی نہیں ہے اور عقل سے زیادہ بہترین مال اور کوئی نہیں ہے، اور خودپسندی سے زیادہ وحشت کا شکار کرنے والی چیز اور کوئی نہیں ہے، اور مشورہ لینے سے زیادہ مناسب طریقہ اور کوئی نہیں ہے، تدبیر کی مانند کوئی عقلمندی نہیں ہے، اچھے اخلاق کی مانند کوئی حسب نہیں ہے، احتیاط (یا بچاؤ) کی مانند کوئی پرہیزگاری نہیں ہے، غور و فکر کی مانند کوئی عبادت نہیں ہے، حیاء اور صبر کی مانند کوئی ایمان (یعنی عمل) نہیں ہے اور بات چیت کی آفت، جھوٹ بولنا ہے اور علم کی آفت بھول جانا ہے، بردباری کی آفت، بیوقوفی ہے، عبادت کی آفت، وقفہ کرنا ہے، ظرف کی آفت، تکبر ہے، بہادری کی آفت سرکشی ہے، مہربانی کی آفت احسان جتانا ہے، خوبصورتی کی آفت تکبر ہے اور حسب کی آفت فخر ہے۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! تم جب بھی جس بھی شخص کو دیکھو، اسے کبھی بھی کمتر نہیں سمجھنا، اگر وہ تم سے بہتر ہو، تو تم یہ گمان کرنا کہ وہ تمہارے باپ کی جگہ ہے، اگر وہ تمہارے جیسا ہو، تو تم یہ گمان کرنا کہ وہ تمہارا بھائی ہے، اور اگر وہ تم سے چھوٹا ہو، تو تم یہ گمان کرنا کہ وہ تمہارے بیٹے کی جگہ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابورجاء حنطی ہے، اس کا نام محمد بن عبداللہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزهد/حدیث: 18038]

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2675
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ الطَّرِيقِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الزَّيَّاتُ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو رَجَاءٍ الْحَبَطِيُّ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سَأَلَ ابْنَهُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ عَنْ أَشْيَاءَ مِنْ أَمْرِ الْمُرُوءَةِ، فَقَالَ: يَا بُنَيَّ، مَا السَّدَادُ؟ قَالَ: يَا أَبَهْ، السَّدَادُ دَفْعُ الْمُنْكَرِ بِالْمَعْرُوفِ. قَالَ: فَمَا الشَّرَفُ؟ قَالَ: اصْطِنَاعُ الْعَشِيرَةِ، وَحَمْلُ الْجَرِيرَةِ، وَمُوافَقَةُ الْإِخْوَانِ، وَحِفْظُ الْجِيرَانِ. قَالَ: فَمَا الْمُرُوءَةُ؟ قَالَ: الْعَفَافُ، وَإِصْلَاحُ الْمَالِ. قَالَ: فَمَا الدِّقَّةُ؟ قَالَ: النَّظَرُ فِي الْيَسِيرِ، وَمَنْعُ الْحَقِيرِ. قَالَ: فَمَا اللَّوْمُ؟ قَالَ: إِحْرَازُ الْمَرْءِ نَفْسَهُ، وَبَذْلُهُ عُرْسَهُ. قَالَ: فَمَا السَّمَاحَةُ؟ قَالَ: الْبَذْلُ مِنَ الْعَسِيرِ وَالْيَسِيرِ. قَالَ: فَمَا الشُّحُّ؟ قَالَ: أَنْ تَرَى مَا أَنْفَقْتَهُ تَلَفًا. قَالَ: فَمَا الْإِخَاءُ؟ قَالَ: الْمُوَاسَاةُ فِي الشِّدَّةِ وَالرَّخَاءِ. قَالَ: فَمَا الْجُبْنُ؟ قَالَ: الْجُرْأَةُ عَلَى الصَّدِيقِ، وَالنُّكُولُ عَنِ الْعَدُوِّ. قَالَ: فَمَا الْغَنِيمَةُ؟ قَالَ: الرَّغْبَةُ فِي التَّقْوَى، وَالزَّهَادَةُ فِي الدُّنْيَا هِيَ الْغَنِيمَةُ الْبَارِدَةُ. قَالَ: فَمَا الْحِلْمُ؟ قَالَ: كَظْمُ الْغَيْظِ، وَمِلْكُ النَّفْسِ. قَالَ: فَمَا الْغِنَى؟ قَالَ: رِضَى النَّفْسِ بِمَا قَسَمَ اللهُ تَعَالَى لَهَا وَإِنْ قَلَّ، وَإِنَّمَا الْغِنَى غِنَى النَّفْسِ. قَالَ: فَمَا الْفَقْرُ؟ قَالَ: شَرَهُ النَّفْسِ فِي كُلِّ شَيْءٍ. قَالَ: فَمَا الْمَنَعَةُ؟ قَالَ: شِدَّةُ الْبَأْسِ، وَمُنَازَعَةُ أَعِزَّاءِ النَّاسِ. قَالَ: فَمَا الذُّلُّ؟ قَالَ: الْفَزَعُ عِنْدَ الْمَصْدُوقَةِ. قَالَ: فَمَا الْعِيُّ؟ قَالَ: الْعَبَثُ بِاللِّحْيَةِ، وَكَثْرَةُ الْبَزْقِ عِنْدَ الْمُخَاطَبَةِ. قَالَ: فَمَا الْجُرْأَةُ؟ قَالَ: مُوَافَقَةُ الْأَقْرَانِ. قَالَ: فَمَا الْكُلْفَةُ؟ قَالَ: كَلَامُكَ فِيمَا لَا يَعْنِيكَ. قَالَ: فَمَا الْمَجْدُ؟ قَالَ: أَنْ تُعْطِيَ فِي الْغُرْمِ، وَتَعْفُوَ عَنِ الْجُرْمِ. قَالَ: فَمَا الْعَقْلُ؟ قَالَ: حِفْظُ الْقَلْبِ كُلَّمَا اسْتَوْعَيْتَهُ. قَالَ: فَمَا الْخُرْقُ؟ قَالَ: مُعَازَتُكَ إِمَامَكَ، وَرَفْعُكَ عَلَيْهِ كَلَامَكَ. قَالَ: فَمَا حُسْنُ الثَّنَاءِ؟ قَالَ: إِتْيَانُ الْجَمِيلِ وَتَرْكُ الْقَبِيحِ. قَالَ: فَمَا الْحَزْمُ؟ قَالَ: طُولُ الْأَنَاةِ، وَالرِّفْقُ بِالْوُلَاةِ. قَالَ: فَمَا السَّفَهُ؟ قَالَ: اتِّبَاعُ الدَّنَاءَةِ، وَمُصَاحَبَةُ الْغُوَاةِ. قَالَ: فَمَا الْغَفْلَةُ؟ قَالَ: تَرْكُكَ الْمَسْجِدَ، وَطَاعَتُكَ الْمُفْسِدَ. قَالَ: فَمَا الْحِرْمَانُ؟ قَالَ: تَرْكُكَ حَظَّكَ وَقَدْ عُرِضَ عَلَيْكَ. قَالَ: فَمَا الْمُفْسِدُ؟ قَالَ: الْأَحْمَقُ فِي مَالِهِ، الْمُتَهَاوِنُ فِي عِرْضِهِ. ثُمَّ قَالَ عَلِيٌّ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا فَقْرَ أَشَدُّ مِنَ الْجَهْلِ، وَلَا مَالَ أَعْوَدُ مِنَ الْعَقْلِ، وَلَا وَحْدَةَ أَوْحَشُ مِنَ الْعُجْبِ، وَلَا اسْتِظْهَارَ أَوْفَقُ مِنَ الْمُشَاوَرَةِ، وَلَا عَقْلَ كَالتَّدْبِيرِ، وَلَا حَسَبَ كَحُسْنِ الْخُلُقِ، وَلَا وَرَعَ كَالْكَفِّ، وَلَا عِبَادَةَ كَالتَّفَكُّرِ، وَلَا إِيمَانَ كَالْحَيَاءِ وَالصَّبْرِ، وَآفَةُ الْحَدِيثِ الْكَذِبُ، وَآفَةُ الْعِلْمِ النِّسْيَانُ، وَآفَةُ الْحِلْمِ السَّفَهُ، وَآفَةُ الْعِبَادَةِ الْفَتْرَةُ، وَآفَةُ الظَّرْفِ الصَّلَفُ، وَآفَةُ الشَّجَاعَةِ الْبَغْيُ، وَآفَةُ السَّمَاحَةِ الْمَنُّ، وَآفَةُ الْجَمَالِ الْخُيَلَاءُ، وَآفَةُ الْحَسَبِ الْفَخْرُ ". يَا بُنَيَّ، لَا تَسْتَخِفَّنَّ بِرَجُلٍ تَرَاهُ أَبَدًا، فَإِنْ كَانَ خَيْرًا مِنْكَ فَاحْسَبْ أَنَّهُ أَبُوكَ، وَإِنْ كَانَ مِثْلَكَ فَهُوَ أَخُوكَ، وَإِنْ كَانَ أَصْغَرَ مِنْكَ فَاحْسَبْ أَنَّهُ ابْنُكَ.
قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ : لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو رَجَاءٍ الْحَبَطِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الزَّيَّاتُ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
حارث رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے مروت کے بعض امور کے بارے میں سوال کیا۔ فرمایا: بیٹا! سَداد (درستی) کیا ہے؟ عرض کیا: ابا جان! سَداد یہ ہے کہ نیکی کے ذریعے برائی کو دور کیا جائے۔ فرمایا: شرف کیا ہے؟ عرض کیا: رشتہ داروں کے ساتھ بھلائی کرنا، ان کے جرم کا بوجھ اٹھانا، بھائیوں کی موافقت کرنا اور پڑوسیوں کی حفاظت کرنا۔ فرمایا: مروت کیا ہے؟ عرض کیا: پاکدامنی اور مال کی درستی۔ فرمایا: کمینگی (دِقّت) کیا ہے؟ عرض کیا: معمولی معمولی باتوں پر نظر رکھنا اور حقیر چیز کو بھی روک لینا۔ فرمایا: کمینہ پن (لُؤم) کیا ہے؟ عرض کیا: آدمی کا اپنے آپ کو بچانا اور اپنی بیوی کو قربان کر دینا۔ فرمایا: سخاوت (سماحت) کیا ہے؟ عرض کیا: تنگی اور آسانی دونوں حالتوں میں خرچ کرنا۔ فرمایا: بخل (شح) کیا ہے؟ عرض کیا: یہ کہ تم اپنے خرچ کیے ہوئے مال کو نقصان سمجھو۔ فرمایا: بھائی چارہ (اخاء) کیا ہے؟ عرض کیا: تنگی اور خوشحالی دونوں میں ساتھ دینا۔ فرمایا: بزدلی (جبن) کیا ہے؟ عرض کیا: دوست پر دلیری دکھانا اور دشمن سے پیچھے ہٹنا۔ فرمایا: غنیمت کیا ہے؟ عرض کیا: تقویٰ کی رغبت اور دنیا سے بے رغبتی، یہی وہ بے مشقت نفع ہے۔ فرمایا: بردباری (حلم) کیا ہے؟ عرض کیا: غصہ پی جانا اور نفس پر قابو رکھنا۔ فرمایا: غنا (بے نیازی) کیا ہے؟ عرض کیا: اللہ تعالیٰ نے جو کچھ تقسیم کیا ہے اس پر دل کا راضی ہو جانا، خواہ وہ کم ہو؛ اصل غنا دل کا غنا ہے۔ فرمایا: فقر کیا ہے؟ عرض کیا: ہر چیز میں نفس کی حرص۔ فرمایا: سطوت (منعت) کیا ہے؟ عرض کیا: سخت قوت اور معزز لوگوں کا مقابلہ کرنا۔ فرمایا: ذلت کیا ہے؟ عرض کیا: حقیقی موقع پر خوف کھا جانا۔ فرمایا: لکنت (عِی) کیا ہے؟ عرض کیا: بات کرتے وقت داڑھی سے کھیلنا اور بار بار تھوکنا۔ فرمایا: دلیری (جرأت) کیا ہے؟ عرض کیا: اپنے ہمسروں کا مقابلہ کرنا۔ فرمایا: تکلف کیا ہے؟ عرض کیا: ایسی بات کرنا جو تم سے متعلق نہ ہو۔ فرمایا: بزرگی (مجد) کیا ہے؟ عرض کیا: نقصان (تاوان) میں دینا اور جرم سے درگزر کرنا۔ فرمایا: عقل کیا ہے؟ عرض کیا: جو کچھ دل میں جمع کرو اسے محفوظ رکھنا۔ فرمایا: بدسلیقگی (خرق) کیا ہے؟ عرض کیا: اپنے امام سے ضد کرنا اور اس کے سامنے اونچی آواز میں بات کرنا۔ فرمایا: اچھی تعریف کیا ہے؟ عرض کیا: اچھا کام کرنا اور برائی چھوڑ دینا۔ فرمایا: حزم (دور اندیشی) کیا ہے؟ عرض کیا: بردباری کو طول دینا اور حاکموں کے ساتھ نرمی سے پیش آنا۔ فرمایا: بے وقوفی (سفہ) کیا ہے؟ عرض کیا: پستی کی پیروی کرنا اور گمراہوں کی صحبت اختیار کرنا۔ فرمایا: غفلت کیا ہے؟ عرض کیا: مسجد چھوڑ دینا اور فسادی کی اطاعت کرنا۔ فرمایا: محرومی کیا ہے؟ عرض کیا: اپنا حصہ چھوڑ دینا جبکہ وہ تمہیں پیش کیا گیا ہو۔ فرمایا: بگاڑنے والا کون ہے؟ عرض کیا: وہ جو اپنے مال میں بےوقوف ہو، اور اپنی عزت کے معاملے میں سست ہو۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جہالت سے بڑھ کر کوئی فقر نہیں، عقل سے بڑھ کر کوئی مال فائدہ مند نہیں، خود پسندی سے بڑھ کر کوئی تنہائی ویران نہیں، مشورے سے بڑھ کر کوئی سہارا موزوں نہیں، دور اندیشی جیسی کوئی عقل نہیں، اچھے اخلاق جیسا کوئی نسب نہیں، ضبطِ نفس جیسا کوئی تقویٰ نہیں، غور و فکر جیسی کوئی عبادت نہیں، حیا اور صبر جیسا کوئی ایمان نہیں۔ بات کی آفت جھوٹ ہے، علم کی آفت بھول جانا ہے، بردباری کی آفت بےوقوفی ہے، عبادت کی آفت سستی ہے، ظرافت کی آفت شیخی بگھارنا ہے، بہادری کی آفت زیادتی ہے، فیاضی کی آفت احسان جتانا ہے، خوبصورتی کی آفت تکبر ہے، اور نسب کی آفت فخر کرنا ہے۔“ اے میرے بیٹے! کبھی کسی ایسے شخص کو حقیر نہ سمجھنا جسے تم دیکھو، اگر وہ تم سے بہتر ہے تو اسے اپنا باپ سمجھو، اگر وہ تمہارے برابر ہے تو وہ تمہارا بھائی ہے، اور اگر وہ تم سے چھوٹا ہے تو اسے اپنا بیٹا سمجھو۔ امام ابوالقاسم طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: یہ حدیث شعبہ سے صرف محمد بن عبداللہ ابورجاء حبطی نے روایت کی ہے، اور اسے صرف عثمان بن سعید زیات نے روایت کیا ہے، اور یہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الحاء/حدیث: 2675]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 3، صفحہ 68، حدیث 2688»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں