🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
10. بَابُ : مَنْ نَامَ عَنِ الصَّلاَةِ أَوْ نَسِيَهَا
باب: نماز کے وقت سو جائے یا اسے پڑھنا بھول جائے تو کیا کرے؟
شواہد الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 695 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 695
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 441
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 695
حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الرَّجُلِ يَغْفُلُ عَنِ الصَّلَاةِ، أَوْ يَرْقُدُ عَنْهَا؟ قَالَ:" يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا".
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے متعلق سوال کیا گیا جو نماز سے غافل ہو جائے، یا سو جائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب یاد آ جائے تو پڑھ لے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 695]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی نماز پڑھنا بھول جائے یا سویا رہ جائے (تو کیا کرے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب یاد آئے، اسی وقت نماز پڑھ لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 695]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/المواقیت 52 (615)، (تحفة الأشراف: 1151)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الموا قیت 37 (597)، صحیح مسلم/المساجد 55 (684)، سنن ابی داود/الصلاة 11 (442)، سنن الترمذی/الصلاة 17 (178)، مسند احمد (3/100، 243، 266، 269، 282)، سنن الدارمی/الصلاة 26 (1265) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: ایک روایت میں اتنا زیادہ ہے ”وہی اس کا وقت ہے“ یعنی جس وقت جاگ کر اٹھے یا جب نماز یاد آ جائے اسی وقت پڑھ لے، اگرچہ اس وقت سورج نکلنے یا ڈوبنے کا وقت ہو یا ٹھیک دوپہر کا وقت ہو، یا فجر یا عصر کے بعد یاد آئے، کیونکہ یہ حدیث عام ہے، اور اس سے ان احادیث کی تخصیص ہو گئی جس میں ان اوقات میں نماز پڑھنے سے منع کیا گیا ہے، یہی قول امام احمد کا ہے، اور بعضوں نے کہا نماز پڑھے جب تک سورج نہ نکلے یا ڈوب نہ جائے، اور یہ قول حنفیہ کا ہے، کیونکہ بخاری نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب سورج کا کنارہ نکلے تو نماز میں دیر کرو، یہاں تک کہ سورج اونچا ہو جائے، اور جب سورج کا کنارہ غائب ہو جائے، تو نماز میں دیر کرو یہاں تک کہ بالکل غائب ہو جائے“۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 441
قَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، ثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَنْ نَسِيَ صَلَاةً - قَالَ: «‏‏‏‏يُصَلِّيهَا إِذَا ذَكَرَهَا» ‏‏‏‏.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے متعلق جو نماز پڑھنا بھول جائے، ارشاد فرمایا: ”وہ اسے اسی وقت ادا کر لے جب اسے یاد آ جائے۔“
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور اس کے بنیادی شواہد صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں بھی موجود ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الصلاة/حدیث: 441]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 572، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 684، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 178، وأخرجه سنن النسائي برقم: 613، 614، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 442، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 695، 696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11561، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1229، وأخرجه فتح الباري برقم: 572، وأخرجه مسند البزار برقم: 3694، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 991، 992، 993، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6978، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6125، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7095، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 448، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 927»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں