الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
110. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ صِيَامِ يَوْمَيِ الْعِيدَيْنِ)
(عیدین کے دن روزہ کی ممانعت)
شواہد الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 169 (کل: 92 مقامات، 28 کتب)
سنن ابوداود: 2417
سنن نسائی: 1566
مسند اسحاق بن راہویہ: 221
معجم صغیر للطبرانی : 387
مسند احمد: 224، 435، 510، 11040، 11294، 11348، 11409، 11483، 11505، 11539، 11609، 11631، 11637، 11681، 11804، 11910، 12827
المنتقى ابن الجارود: 401
صحیح ابن حبان: 2816
مسند امام شافعی: 489
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1097
61 تا 70
حدیث نمبر: 6144
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، وَأَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، قَالَا: أنبأ أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَ آبَادِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ، ثنا حَسَّانُ بْنُ حَسَّانَ الْبَصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ الْأَضْحَى يَخْرُجُ مَاشِيًا، وَتُحْمَلُ بَيْنَ يَدَيْهِ الْحَرْبَةُ ثُمَّ تُنْصَبُ بَيْنَ يَدَيْهِ فِي الصَّلَاةِ، يَتَّخِذُهَا سُتْرَةً، وَذَلِكَ قَبْلَ أَنْ تُبْنَى الدُّورُ فِي الْمُصَلَّى، قَالَ: وَفَعَلَ ذَلِكَ بِعَرَفَةَ". قَوْلُهُ" مَاشِيًا" غَرِيبٌ، لَمْ أَكْتُبْهُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ، فَأَمَّا سَائِرُ أَلْفَاظِهِ فَمَشْهُورَةٌ.
نافع، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کے دن پیدل جاتے تھے اور نیزہ آپ کے آگے لے جایا جاتا تھا، پھر نماز کے وقت آپ کے سامنے گاڑ دیا جاتا تاکہ اسے سترہ بنا سکیں، یہ عید گاہ کی عمارت بنائے جانے سے پہلے کی بات ہے، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں کیا کرتے تھے۔
ان کا قول ”پیدل“ غریب ہے، میں نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے صرف اسی سند سے لکھا ہے اور یہ قوی نہیں ہے، البتہ اس کے باقی الفاظ مشہور ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6144]
ان کا قول ”پیدل“ غریب ہے، میں نے اسے ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے صرف اسی سند سے لکھا ہے اور یہ قوی نہیں ہے، البتہ اس کے باقی الفاظ مشہور ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6144]
تخریج الحدیث: «حسن بطرقه»
الحكم على الحديث:
حسن بطرقه
حدیث نمبر: 8457
حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ اللهِ بْنُ يُوسُفَ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّهُ شَهِدَ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ⦗٤٩٠⦘ فَصَلَّى قَبْلَ أَنْ يَخْطُبُ بِلَا أَذَانٍ وَلَا إِقَامَةٍ ثُمَّ خَطَبَ فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ هَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ أَمَّا أَحَدُهُمَا فَيَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ وَعِيدُكُمْ، وَأَمَّا الْآخَرُ فَيَوْمٌ تَأْكُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُكِكُمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَيْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کے غلام ابوعبید بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید میں حاضر ہوئے، انہوں نے خطبے سے پہلے نماز پڑھائی بغیر اذان و اقامت کے، پھر فرمایا: ”اے لوگو! بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں منع کیا ہے ان دو دنوں کے روزے سے، ان میں سے ایک عید الفطر کا ہے کہ وہ تمہارے روزوں کے بعد افطار کا دن ہے اور دوسرا وہ دن ہے جس میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8457]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8459
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا وُهَيْبٌ، ثنا عَمْرُو بْنُ يَحْيَى، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِ يَوْمَيْنِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَيَوْمِ الْأَضْحَى وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ الصَّمَّاءِ وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، وَعَنِ الصَّلَاةِ فِي سَاعَتَيْنِ بَعْدَ الصُّبْحِ وَبَعْدَ الْعَصْرِ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ عَمْرٍو.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”دو دن کے روزوں سے منع کیا یعنی یوم الفطر اور یوم الاضحی اور دو کپڑوں سے منع کیا، صماء اور گوٹھ یعنی کہ آدمی ایک ہی کپڑے میں لپٹ جائے اور دو اوقات میں نماز پڑھنے سے، صبح کے بعد اور عصر کے بعد۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8459]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 20134
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا ابْنُ أَبِي قُمَاشٍ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ قَزَعَةَ مَوْلَى زِيَادٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" أَرْبَعٌ أَعْجَبَتْنِي وَأَيْنَقَتْنِي"، قَالَ،:" لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ إِلَّا مَعَ ذِي مَحْرَمٍ، وَلَا صِيَامَ فِي يَوْمَيْنِ: يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى، وَلَا صَلَاةَ"، يَعْنِي بَعْدَ صَلَاتَيْنِ، بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ، وَلَا تُشَدُّ الرِّحَالُ إِلَّا إِلَى ثَلَاثَةِ مَسَاجِدَ: مَسْجِدِي وَالْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، وَالْمَسْجِدِ الْأَقْصَى"، أَوْ قَالَ:" بَيْتِ الْمَقْدِسِ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ، وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْهٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَةَ.
قزعہ مولیٰ زیاد فرماتے ہیں: میں نے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سنا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے چار اشیاء پسند ہیں: (١) کوئی عورت اپنے ذی محرم کے بغیر تین دن سے زائد کا سفر نہ کرے۔ (٢) عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے ایام میں روزہ رکھنے کی ممانعت۔ (٣) صبح اور عصر کے بعد کوئی نماز نہیں یہاں تک کہ سورج طلوع اور غروب ہو جائے۔ (٤) تین مساجد کا سفر کرنا: مسجد حرام، مسجد نبوی، مسجد اقصیٰ یا بیت المقدس۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النذور/حدیث: 20134]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ متفق عليه»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4824
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ: تَعْجِيلُ يَوْمٍ قَبْلَ الرُّؤْيَةِ، وَالْفِطْرِ، وَالْأَضْحَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ. وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے (رمضان کے پہلی کے چاند) کو دیکھنے سے پہلے ہی، یا عیدالفطر یا عیدالاضحی (کے چاند کو دیکھنے سے پہلے ہی ایک دن روزہ رکھ لینا)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مسلمہ ہے اسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ کہتے ہیں: یہ غلطی کرتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4824]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10051، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 594»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5238
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ سِتَّةِ أَيَّامٍ مِنَ السَّنَةِ: يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى، وَثَلَاثَةِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ طُرُقِهِ كُلِّهَا.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَهُوَ ضَعِيفٌ مِنْ طُرُقِهِ كُلِّهَا.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سال کے چھ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے عیدالفطر کے دن عیدالاضی کے دن اور ایام تشریق کے تین دن۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور یہ اپنے تمام طرق کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5238]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور یہ اپنے تمام طرق کے حوالے سے ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5238]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2913)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2336/1، 2337»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5244
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنَّهُ نَهَى عَنْ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ: تَعْجِيلِ يَوْمِ التَّرْوِيَةِ، وَيَوْمِ الْأَضْحَى، وَالْفِطْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے کہ آپ نے تین دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے ترویہ کے دن (کے روزے) میں جلدی کرنے، عیدالاضحی کے دن اور عیدالفطر کے دن۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سعید بن مسلمہ ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، اور یہ بات بیان کی ہے کہ وہ غلطی کرتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5244]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10051) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (621)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10051، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 594»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 5247
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: شَهِدَ عِنْدِي رِجَالٌ مَرْضِيُّونَ، وَأَرْضَاهُمْ عِنْدِي عُمَرُ ; أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ صِيَامِ يَوْمِ الْفِطْرِ، وَيَوْمِ النَّحْرِ.
قُلْتُ: حَدِيثُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ وَحْدَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
قُلْتُ: حَدِيثُ عُمَرَ فِي الصَّحِيحِ وَحْدَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَقَالَ: يُخْطِئُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میرے سامنے کچھ پسندیدہ افراد نے گواہی دے کر یہ بات بیان کی تھی جن میں سب سے زیادہ پسندیدہ میرے نزدیک سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں (ان حضرات نے یہ بات بیان کی تھی) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدالفطر اور قربانی کے دن روزہ رکھنے سے منع کیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حجاج بن نصیر ہے، جسے ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے وہ بیان کرتے ہیں: یہ غلطی کر جاتا ہے ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5247]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2598)، أخرجه مسند أحمد برقم: 366، وأخرجه مسند البزار برقم: 186، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2598»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4460
«كان لكم يومان تلعبون فيهما وقد أبدلكم الله بهما خيرا منهما: يوم الفطر ويوم الأضحى»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تمہارے ہاں دو دن تھے جن میں تم کھیلا کرتے تھے، اور اللہ نے تمہیں ان کے بدلے ان سے بہتر دو دن عطا فرمائے ہیں: عید الفطر کا دن اور عید الاضحیٰ کا دن۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4460]
”تمہارے ہاں دو دن تھے جن میں تم کھیلا کرتے تھے، اور اللہ نے تمہیں ان کے بدلے ان سے بہتر دو دن عطا فرمائے ہیں: عید الفطر کا دن اور عید الاضحیٰ کا دن۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4460]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن أنس. الصحيحة 2021: حم، الطحاوي.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 6961
«نهى عن صوم ستة أيام من السنة: ثلاثة أيام التشريق ويوم الفطر ويوم الأضحى ويوم الجمعة مختصة من الأيام»
(راوی بیان کرتے ہیں:)
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سال کے چھ دنوں میں روزہ رکھنے سے منع فرمایا: ایامِ تشریق کے تین دن، عیدالفطر کا دن، عیدالاضحی کا دن، اور دیگر دنوں میں سے صرف جمعہ کے دن کو خاص کرنا۔ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب المناهي./حدیث: 6961]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [الطيالسي] عن أنس. الصحيحة 2398.»
قال الشيخ الألباني: صحيح