🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (648)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
110. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ صِيَامِ يَوْمَيِ الْعِيدَيْنِ)
(عیدین کے دن روزہ کی ممانعت)
شواہد الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 170 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 170
صحیح بخاری: 5572
مسند امام شافعی: 501
السنن الكبرى للبيهقي: 6291
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 170
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ، مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ، فَخَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: إِنَّ هَذَيْنِ يَوْمَانِ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صِيَامِهِمَا: يَوْمُ فِطْرِكُمْ مِنْ صِيَامِكُمْ، وَالآخَرُ يَوْمَ تَأْكُلُونَ فِيهِ مِنْ نُسُكِكُمْ". قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ فَقَالَ: إِنَّهُ قَدِ اجْتَمَعَ لَكُمْ فِي يَوْمِكُمْ هَذَا عِيدَانِ فَمَنْ أَحَبَّ مِنْ أَهْلِ الْعَالِيَةِ أَنْ يَنْتَظِرَ الْجُمُعَةَ فَلْيَنْتَظِرْهَا وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْجِعَ فَلْيَرْجِعْ فَقَدْ أَذِنْتُ لَهُ قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَعُثْمَانُ مَحْصُورٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ.
ابو عبیدہ مولیٰ ابن ازہر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید پڑھنے کا شرف حاصل ہوا عمر رضی اللہ عنہ آئے نماز پڑھائی پھر لوگوں کی طرف رخ کیا اور خطبہ دیا اور فرمایا: ”ان دو دنوں کا روزہ رکھنے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا ہے ایک وہ دن جب تم روزے پورے کر لیتے ہو اور دوسرا جب قربانی کا گوشت کھاتے ہو۔“ ابو عبیدہ کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ میں نماز عید میں شریک ہوا وہ آئے نماز پڑھائی پھر لوگوں کی طرف رُخ کیا اور خطبہ دیا تو فرمایا: ”آج دوعید میں جمع ہوگئی ہیں (جمعہ اور عید) دور سے آنے والا آج اگر جمعہ بھی پڑھنا چاہتا ہے تو مدینہ میں ہی انتظار کرے اور جو واپس جانا چاہتا ہے جاسکتا ہے اسے میں اجازت دیتا ہوں۔“ ابو عبیدہ کہتے ہیں پھر میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز عید پڑھی اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ (اس وقت) محصور تھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے نماز پڑھائی پھر پلٹے تو خطبہ ارشاد فرمایا۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب صلاة العيدين/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الصوم، باب صوم يوم الفطر، رقم: 1990»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5572
قَالَ أَبُو عُبَيْدٍ: ثُمَّ شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ، فَكَانَ ذَلِكَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَصَلَّى قَبْلَ الْخُطْبَةِ، ثُمَّ خَطَبَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ هَذَا يَوْمٌ قَدِ اجْتَمَعَ لَكُمْ فِيهِ عِيدَانِ، فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْتَظِرَ الْجُمُعَةَ مِنْ أَهْلِ الْعَوَالِي، فَلْيَنْتَظِرْ، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْجِعَ فَقَدْ أَذِنْتُ لَهُ".
ابو عبید نے بیان کیا کہ پھر میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ (ان کی خلافت کے زمانہ میں عیدگاہ میں) حاضر تھا۔ اس دن جمعہ بھی تھا۔ آپ نے خطبہ سے پہلے نماز عید پڑھائی پھر خطبہ دیا اور فرمایا کہ اے لوگو! آج کے دن تمہارے لیے دو عیدیں جمع ہو گئیں ہیں۔ (عید اور جمعہ) پس اطراف کے رہنے والوں میں سے جو شخص پسند کرے جمعہ کا بھی انتظار کرے اور اگر کوئی واپس جانا چاہے (نماز عید کے بعد ہی) تو وہ واپس جا سکتا ہے، میں نے اسے اجازت دے دی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الأضاحي/حدیث: 5572]
حضرت ابو عبید رحمہ اللہ ہی سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”پھر میں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ہمراہ حاضر ہوا اور یہ جمعۃ المبارک کا دن تھا۔ انہوں نے خطبے سے پہلے نمازِ عید پڑھائی، پھر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”لوگو! اس دن میں تمہارے لیے دو عیدیں جمع ہو گئی ہیں، اطرافِ مدینہ کے رہنے والوں میں سے جو کوئی پسند کرتا ہے کہ جمعہ کا بھی انتظار کرے تو وہ انتظار کرے اور اگر کوئی واپس جانا چاہتا ہے تو وہ جا سکتا ہے، میں اسے اجازت دیتا ہوں۔“” [صحيح البخاري/كتاب الأضاحي/حدیث: 5572]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 501
أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ، قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ، فَقَالَ: إِنَّهُ قَدِ اجْتَمَعَ لَكُمْ فِي يَوْمِكُمْ هَذَا عِيدَانِ فَمَنْ أَحَبَّ مِنْ أَهْلِ الْعَالِيَةِ أَنْ يَنْتَظِرَ الْجُمُعَةَ فَلْيَنْتَظِرْهَا، وَمَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْجِعَ فَلْيَرْجِعْ فَقَدْ أَذِنْتُ لَهُ.  
ابن ازہر کے آزاد کردہ غلام ابو عبید سے روایت ہے بیان کرتے ہیں کہ میں عید کی نماز پڑھنے کے لیے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید گاہ آیا، آپ نے نماز پڑھائی پھر لوگوں سے مخاطب ہو کر فرمایا: آج کے دن تمہارے لیے دو عیدیں اکٹھی آگئی ہیں اور جو کوئی مدینہ کے اطراف میں بلائی آبادی کے رہنے والوں میں سے جمعہ کا انتظار کرنا چاہتا ہے وہ اس کا انتظار کرے اور جو کوئی واپس جانا چاہتا ہے چلا جائے میری طرف سے اجازت ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العيدين والأضاحي والاستسقاء /حدیث: 501]
تخریج الحدیث: «اخرجه البخارى، الأشربة، باب ما يؤكل من لحوم الأضاحي وما يتزود منها (5572)، (5571) ومسلم، الصيام، باب تحريم صوم يومى العيدين (1137).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6291
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَى ابْنِ أَزْهَرَ قَالَ: شَهِدْتُ الْعِيدَ مَعَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ، فَقَالَ:" إِنَّهُ قَدْ اجْتَمَعَ لَكُمْ فِي يَوْمِكُمْ هَذَا عِيدَانِ، فَمَنْ أَحَبَّ مِنْ أَهْلِ الْعَالِيَةِ أَنْ يَنْتَظِرَ الْجُمُعَةَ فَلْيَنْتَظِرْهَا، مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَرْجِعَ فَلْيَرْجِعْ فَقَدْ أَذِنْتُ لَهُ".
ابوعبید مولیٰ ابن ازہر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید میں حاضر ہوا۔ وہ آئے اور نماز پڑھائی، پھر خطبہ میں ارشاد فرمایا کہ جب تمہارے اس دن میں دو عیدیں جمع ہو جائیں تو اگر عوالیِ مدینہ والے جمعہ کا انتظار کرنا چاہیں تو کر لیں اور اگر واپس جانا چاہیں تو چلے جائیں، میں انہیں اجازت دیتا ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 6291]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه الشافعي 344»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں