الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
353. (بَابُ تَرْتِيبِ النَّفَقَةِ عَلَى الْأَهْلِ وَالْعِيَالِ)
(اہل و عیال پر خرچ کی ترتیب)
شواہد الحدیث — السنن المأثورة - الإمام الشافعي حدیث نمبر 520 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 520
الادب المفرد: 750
صحیح الادب المفرد: 581
حدیث نمبر: 520
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ عِنْدِي دِينَارٌ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ" قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى أَهْلِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ" قَالَ: عِنْدِي آخَرُ؟ قَالَ:" أَنْتَ أَعْلَمُ". قَالَ سَعِيدٌ: ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ إِذَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ يَقُولُ وَلَدُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ إِلَى مَنْ تَكِلُنِي، تَقُولُ زَوْجَتُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ طَلِّقْنِي، يَقُولُ خَادِمُكَ: أَنْفِقْ عَلَيَّ أَوْ بِعْنِي.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا میرے پاس ایک دینار ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اوپر خرچ کر“ تو وہ کہنے لگا اے اللہ کے رسول! ایک اور بھی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کر“ کہنے لگا ایک اور بھی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی بیوی پر خرچ کر“ کہنے لگا ایک اور بھی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے غلام پر خرچ کر“ کہنے لگا ایک اور بھی ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اس کے بارے میں (پھر) بہتر جاننا ہے۔“ سعید (مقبری) رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ جب یہ حدیث بیان کرتے تو کہتے: تیری اولاد کہتی ہے: مجھ پر خرچ کر، مجھے کس کے سپرد کرتا ہے؟ تیری بیوی کہتی ہے: مجھ پر خرچ کر یا مجھے طلاق دے دے، تیرا خادم کہتا ہے: مجھ پر خرچ کر یا مجھے بیچ دے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب إطعام الخادم مما يأكل منه مالكه/حدیث: 520]
تخریج الحدیث: «سنن ابی داؤد، الزكاة، باب فى صلة الرحم، رقم: 1691، سنن نسائى، الزكاة، باب تفسير ذلك، رقم: 2535 وقال الالبانی: حسن صحيح، مسند الحميدى: 495/2، رقم: 1176»
حدیث نمبر: 750
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو رَافِعٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَافِعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، عِنْدِي دِينَارٌ؟ قَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ“، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، فَقَالَ: ”أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ“، أَوْ قَالَ: ”عَلَى وَلَدِكَ“، قَالَ: عِنْدِي آخَرُ، قَالَ: ”ضَعْهُ فِي سَبِيلِ اللهِ، وَهُوَ أَخَسُّهَا.“
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! میرے پاس ایک دینار ہو تو کہاں خرچ کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ذات پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: اگر میرے پاس ایک اور ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے خادم پر خرچ کرو“ یا فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کرو۔“ اس نے کہا: میرے پاس ایک اور ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو، اس میں پہلی دو باتوں کی نسبت ثواب کم ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 750]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......) .» صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
حدیث نمبر: 581
581/750 عن جابر قال: قال رجل: يا رسول الله! عندي دينار؟ قال:"أنفقه على نفسك". قال: عندي آخر. فقال:"أنفقه على خادمك- أو قال – على ولدك". قال: عندي آخر. قال:"ضعه في سبيل الله، وهو أخسها".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک آدمی نے کہا: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنی ذات پر خرچ کرو“، اس نے کہا: میرے پاس ایک اور بھی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے خادم پر خرچ کرو“ یا فرمایا: ”اپنی اولاد پر خرچ کرو“ اس نے کہا: ایک اور بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور یہ سب سے کم درجہ کا ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 581]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح لغيره .» صحيح لغيره دون قوله (ضعه ......)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره