🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4352. 7- باب ما يقال بين السجدتين
ان اذکار و دعاؤں کے بیان میں جو دو سجدوں کے درمیان کہے جاتے ہیں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11016 (کل: 23 مقامات، 14 کتب)
الجامع الكامل: 11016، 2138، 11015
سنن ابوداود: 850
سنن ترمذی: 284
سنن ابن ماجہ: 898
بلوغ المرام: 239
مشکوۃ المصابیح: 900
مسند احمد: 2895، 3514
مصنف ابن ابی شیبہ: 9078
الفتح الربانی: 1697، 1753
المستدرک علی الصحیحین: 902، 978، 983، 1017
مسند امام شافعی: 234
السنن الكبرى للبيهقي: 2751
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3655
المعجم الکبیر للطبرانی: 12297، 12311، 12625
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1753
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ فِي صَلَاةِ اللَّيْلِ: ( (رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَارْفَعْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي) )
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے رات کی نماز میں دو سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھی: رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَارْفَعْنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَاھْدِنِیْ۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے،مجھ پر رحم فرما، مجھے بلندی عطا فرما، مجھے رزق دے اور مجھے ہدایت دے۔) [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1753]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 850، وابن ماجه: 898، والترمذي: 284، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2895 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2895»
وضاحت: فوائد: … اسی حدیث کے ایک طریق میں اس دعا میں وَاجْبُرْنِیْ کے الفاظ کا اضافہ بھی مروی ہے، دیکھیں حدیث نمبر: ۶۳۹، اس طرح پوری دعا اس طرح بنتی ہے: رَبِّ اغْفِرْلِیْ وَارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَارْفَعْنِیْ وَارْزُقْنِیْ وَاھْدِنِیْ۔ (اے میرے رب! مجھے بخش دے،مجھ پر رحم فرما، میرا نقصان پورا کر، مجھے رزق دے اور مجھے ہدایت دے۔)
فوائد: … جلسہ میں درج ذیل دعا تکرار کے ساتھ پڑنا بھی ثابت ہے: رَبِّ اغْفِرْلِیْ، رَبِّ اغْفِرْلِیْ (ابوداود: ۸۷۴، نسائی: ۱۰۷۰، ۱۱۴۶، ابن ماجہ: ۸۹۷) اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے، اے میرے پروردگار! مجھے بخش دے۔ ایک دو دفعہ پڑھنا بھی ان شاء اللہ درست ہے۔ اس جلسہ میں بیٹھنے کی کم از کم مقدار تو یہ ہے کہ نمازی کے اعضاء اپنی جگہ پرٹھہر جائیں، زیادہ سے زیادہ مقدارکا انحصار نمازی کی مرضی پر ہے، سیدنابراء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب نماز پڑھتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رکوع، رکوع سے سر اٹھا کر کھڑا ہونا، سجدہ اور سجدوں سے سر اٹھا کر بیٹھنایعنی دو سجدوں کے درمیان والا جلسہ تقریباًبرابر برابر ہوتے تھے۔ (صحیح بخاری: ۷۹۲، صحیح مسلم: ۴۷۱) صحیح مسلم کی روایت میں ان امور کے ساتھ قیام اور تشہد کا بھی ذکر ہے، یعنی
یہ تمام چیزیں برابر برابر ہوتی تھیں، بہرحال اس صورت کو بعض حالات پر محمول کریں گے، کیونکہ زیادہ تر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قیام طویل ہوتا تھا، جیسا کہ نمازوں کی قراء ت والے ابواب مین یہ تفصیل گزر چکی ہے۔ لیکن اکثر لوگوں کییہ صورتحال ہے کہ روایتی جلد بازی اور دین کے بارے میں عدم سنجیدگی کی وجہ سے وہ دو سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھ جانے سے بھی عاجز آ چکے ہیں، بلکہ بعض نمازیوں کو دیکھا گیا ہے کہ وہ زمین سے آٹھ نو انچ کے بقدر سر اٹھانے کے بعد دوسرے سجدے کے لیے گر پڑتے ہیں، جبکہ ان کی تربیت کرنے والے لوگ بھی خاموش رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی پناہ۔

الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه ابوداود: 850
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 902
أخبرنا عبد الرحمن بن الحسن القاضي، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إيَاس، حدثنا شُعْبة. وأخبرني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا محمد بن غالب، حدثنا عبد الله بن خَيْرانَ وعمرو بن مرزوق قالا: حدثنا شعبة، عن منصور، عن هلال بن يَسَاف، عن عائشة قالت: باتَ رسولَ الله ﷺ ليلةً عندي، قالت: ففَقَدتُه فظننتُه أنه ذهب إلى بعضِ نسائه، قالت: فالتَمَستُه فانتهيتُ إليه وهو ساجد، فوضعتُ يدي عليه فسمعتُه يقول:"اغفِرْ لي ما أسرَرتُ وما أعلَنتُ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 807 - على شرطهما
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تھے، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو (بستر پر) نہ پایا تو مجھے گمان ہوا کہ آپ اپنی کسی اور زوجہ کے پاس تشریف لے گئے ہیں۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلاش کیا تو دیکھا کہ آپ سجدے کی حالت میں ہیں، میں نے اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر رکھا تو سنا کہ آپ یہ کہہ رہے تھے: «اغْفِرْ لِي مَا أَسْرَرْتُ وَمَا أَعْلَنْتُ» ”میرے وہ گناہ بخش دے جو میں نے چھپ کر کیے اور جو میں نے علانیہ کیے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 902]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، من جهة ابن بالويه، وعبد الرحمن بن الحسن القاضي ضعيف، ولا يضر ذلك لأنه متابع» [ترقيم الرساله 902] [ترقيم الشركة 812] [ترقيم العلميه 807]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 978
أخبرنا أبو بكر بن أبي دارمٍ الحافظ بالكوفة، حدثنا عبد الله بن غنَّام، حدثنا أبو كُرَيب، حدثنا زيد بن الحُبَاب، حدثنا كامل بن العلاء، حدثني حَبِيب بن أبي ثابت، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عباس: أنَّ النبي ﷺ كان يقول بين السجدتين:"اللهمَّ اغفِرْ لي وارحَمْني، واهدِني وعافِني وارزُقْني" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وكامل بن العلاء التَّميمي ممَّن يُجمع حديثُه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 964 - صحيح
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا مانگتے تھے: «اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لي وَارْحَمْنِي، وَاهْدِنِي وَعَافِنِي وَارْزُقْنِي» "اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، مجھے عافیت نصیب فرما اور مجھے رزق عطا فرما۔"
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور کامل بن علاء تمیمی ان راویوں میں سے ہیں جن کی حدیث جمع کی جاتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 978]
تخریج الحدیث: «حديث حسن، ابن أبي دارم متكلَّم فيه لكنه لم ينفرد به، ومن فوقه ثقات غير كامل بن العلاء فصدوق حسن الحديث» [ترقيم الرساله 978] [ترقيم الشركة 970] [ترقيم العلميه 964]

الحكم على الحديث:
حديث حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 983
حدثني بن محمد بن إسماعيل بن مِهْران، حدثني أَبي، حدثنا أبو الطاهر، حدثنا ابن وهب، أخبرني يحيى بن أيوب، عن عُمَارة بن غَزِيَّة، عن سُمَيٍّ، عن أبي صالح، عن أبي هريرة: أنَّ النبي ﷺ كان يقول في سجوده:"اللهمَّ اغفِرْ لي ذَنْبي كلَّه، جِلَّه ودِقَّه، أوَّلَه وآخرَه، علانِيَتَه وسِرَّه" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه! إنما أخرَجا بهذا الإسناد (3) :"أقربُ ما يكون العبدُ من ربِّه وهو ساجد".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 969 - على شرطهما
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سجدوں میں یہ دعا مانگتے تھے: «اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي كُلَّهُ، جِلَّهُ وَدِقَّهُ، أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ، عَلَانِيَتَهُ وَسِرَّهُ» "اے اللہ! میرے تمام گناہ بخش دے، بڑے بھی اور چھوٹے بھی، پہلے بھی اور بعد والے بھی، وہ بھی جو ظاہر ہوئے اور وہ بھی جو پوشیدہ رہے۔"
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، جبکہ انہوں نے اسی سند سے دوسری حدیث روایت کی ہے جس کے الفاظ ہیں: "بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب سجدے کی حالت میں ہوتا ہے۔" [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 983]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل يحيى بن أيوب: وهو الغافقي المصري» [ترقيم الرساله 983] [ترقيم الشركة 975] [ترقيم العلميه 969]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1017
أخبرني عبد الله بن محمد بن موسي، حدثنا محمد بن أيوب، أخبرنا عبد السلام بن عاصم، حدثنا زيد بن الحُبَاب، حدثنا كامل أبو العلاء، عن حَبِيب ابن أبي ثابت، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عبّاس قال: كان رسول الله ﷺ يقول بين السجدتَينِ:"اللهمَّ اغفِرْ لي وارحَمْني، واجبُرْني وارفَعْني واهدِني وارزُقْني" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه، وأبو العلاء كامل بن العلاء ممَّن يُجمَعُ حديثُه في الكوفيين.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو سجدوں کے درمیان یہ دعا کیا کرتے تھے: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، وَاجْبُرْنِي وَارْفَعْنِي وَاهْدِنِي وَارْزُقْنِي» ”اے اللہ! مجھے بخش دے، مجھ پر رحم فرما، میرے (نقصان کی) تلافی فرما، میرا مرتبہ بلند فرما، مجھے ہدایت عطا کر اور مجھے رزق دے۔“
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور ابو العلاء کامل بن العلاء ان راویوں میں سے ہیں جن کی حدیث کوفیوں میں (استدلال کے لیے) جمع کی جاتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 1017]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل عبد السلام بن عاصم وكامل أبي العلاء» [ترقيم الرساله 1017] [ترقيم الشركة 1009]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 234
قَالَ الشَّافِعِيُّ فِي كِتَابِهِ: أَخْبَرَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنِ الْحَارِثِ الْهَمْدَانِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَاهْدِنِي وَاجْبُرْنِي.  أَخْرَجَ الْحَدِيثَيْنِ مِنْ كِتَابِ اسْتِقْبَالِ الْقِبْلَةِ، وَالثَّالِثَ وَالرَّابِعَ مِنْ كِتَابِ الْأَمَالِي، وَالْخَامِسَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ مِمَّا لَمْ يَسْمَعِ الرَّبِيعُ مِنَ الشَّافِعِيِّ.
علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ دو سجدوں کے درمیان پڑھتے: ”اے اللہ! مجھے معاف کر دے، مجھ پر رحم فرما، مجھے ہدایت دے، میرے نقص دور فرما۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 234]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لشدة ضعف الحارث الہمدانی وهو الحارث بن عبداللہ الاعور. أخرجہ البیہقی فی معرفة السنن والآثار: 865 وابن ابی شیبة: 3009»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2138
2138. عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقول بين السجدتين: اللهم اغفر لي، وارحمني، وعافِني، واهدِني، وارزُقْنِي.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (850) واللفظ له، والترمذي (284)، وابن ماجة (898) كلهم من طريق كامل أبي العلاء، حدثني حبيب بن أبي ثابت، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس فذكر مثله إلا أن ابن ماجة زاد فيه: ((في صلاة الليل))، وزاد الترمذي: ((واجبرني))، وقال: هذا حديث غريب. وروى بعضهم هذا الحديث عن كامل أبي العلاء مرسَلاً. انتهى.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11015
11015- عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقول بين السجدتين: اللهم اغفر لي، وارحمني، وعافِني، واهدِني، وارزُقْنِي.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (850)، والترمذي (284)، وابن ماجه (898) كلهم من طريق كامل أبي العلاء، حدثني حبيب بن ثابت، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2751
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ، أنبأ سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ قَالَ: بَلَغَنِي أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ كَانَ يَقُولُ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَارْفَعْنِي وَاجْبُرْنِي" رَوَاهُ الْحَارِثُ الْأَعْوَرُ، عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: وَاهْدِنِي بَدَلَ وَارْفَعْنِي.
سلیمان تیمی فرماتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ دو سجدوں کے درمیان «رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي، وَارْفَعْنِي وَاجْبُرْنِي» ”اے میرے رب! مجھے معاف فرما، مجھ پر رحم فرما، مجھے رفعتیں عطا کر اور مجھے قوت و طاقت عطا فرما“ پڑھتے تھے۔
حارث اعور نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہی روایت نقل کی ہے مگر یہ کہ اس نے «وَارْفَعْنِي» کی جگہ «وَاهْدِنِي» کے الفاظ نقل کیے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2751]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ فهو من بلاغات سليمان بن طرخان»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3655
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: بِتُّ عِنْدَ خَالَتِي مَيْمُونَةَ فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَزِعَا فَاسْتَقَى مَاءً فَتَوَضَّأَ ثُمَّ قَرَأَ: إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَى آخِرِ السُّورَةِ ثُمَّ افْتَتَحَ الْبَقَرَةَ فَقَرَأَهَا حَرْفًا حَرْفًا حَتَّى خَتَمَهَا ثُمَّ رَكَعَ فَقَالَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ" ثُمَّ سَجَدَ فَقَالَ:" سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى" ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ فَقَالَ بَيْنَ السَّجْدَتَيْنِ:" رَبِّ اغْفِرْ لِي وَارْحَمْنِي وَارْزُقْنِي وَاهْدِنِي"، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ فِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ آلَ عِمْرَانَ ثُمَّ رَكَعَ وَسَجَدَ ثُمَّ فَعَلَ كَمَا فَعَلَ فِي الْأُولَى ثُمَّ اضْطَجَعَ ثُمَّ قَامَ فَزِعًا فَفَعَلَ مِثْلَ مَا فَعَلَ فِي الْأُولَيَيْنِ فَقَرَأَ حَرْفًا حَرْفًا حَتَّى صَلَّى ثَمَانِ رَكَعَاتٍ فَيَضْطَجِعُ بَيْنَ كُلِّ رَكْعَتَيْنِ، وَأَوْتَرَ بِثَلَاثٍ ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ - فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُبَيْدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَأَمَّا أَبُو حَاتِمٍ فَرَضِيَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے اپنی خالہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں رات بسر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی طلب کیا، وضو کیا، پھر آپ نے یہ آیات تلاوت کیں: ”بے شک آسمانوں اور زمین کی تخلیق میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔“ انہیں سورت کے آخر تک تلاوت کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت بقرہ پڑھنی شروع کی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ایک ایک، حرف کو پڑھا، یہاں تک کہ وہ پوری سورت ختم کر دی، پھر آپ رکوع میں چلے گئے، پھر آپ نے سبحان ربی العظیم پڑھا، پھر آپ سجدے میں گئے، تو آپ نے سبحان ربی الاعلی پڑھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا، تو دو سجدوں کے درمیان یہ پڑھا: ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے، مجھ پر رحم کر، مجھے رزق عطا فرما، مجھے ہدایت پر ثابت قدم رکھ“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، آپ نے دوسری رکعت میں سورت آل عمران کی تلاوت کی، پھر آپ رکوع میں گئے اور سجدے میں گئے اور آپ نے ایسا ہی کیا، جس طرح آپ نے پہلی رکعت میں کیا تھا، پھر آپ لیٹ گئے پھر آپ اٹھے اور آپ نے ویسا ہی کیا، جس طرح آپ نے پہلی دو رکعات میں کیا تھا، آپ نے ایک، ایک حرف کی تلاوت کی، یہاں تک کہ آپ نے آٹھ رکعات ادا کر لیں، آپ ہر دو رکعات کے بعد لیٹ جاتے تھے، پھر آپ نے تین وتر ادا کیے، پھر فجر کی دو رکعات (یعنی سنتیں) ادا کیں“۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبید بن اسحاق عطار ہے، جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے، جہاں تک ابوحاتم کا تعلق ہے، تو وہ اس سے راضی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3655]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله وما أسند عبد الله بن عباس رضى الله عنهما سعيد بن جبير، 12137، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 898، وأخرجه مسند أحمد برقم: 2890، 3504، 3531، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12349»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں