🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4427. 1- باب الأدعية والأذكار في الصباح والمساء
صبح اور شام کے اوقات میں پڑھی جانے والی دعاؤں اور اذکار کے بیان میں باب۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 11228 (کل: 81 مقامات، 26 کتب)
الجامع الكامل: 11228، 1899، 4518، 10987، 12289، 12290، 12291، 15709، 16522
صحیح بخاری: 93، 540، 6362، 7089، 7294
صحیح مسلم: 851، 2746، 2747، 6119، 6121، 6123
سنن ابوداود: 525، 2425
سنن ترمذی: 210، 2623
سنن نسائی: 680، 2385
سنن ابن ماجہ: 721
الادب المفرد: 1184
سنن دارمی: 449
صحیح الادب المفرد: 907
مشکوۃ المصابیح: 194، 661، 2044
مسند احمد: 1565، 12044، 12659، 12820، 13666، 15864، 18335، 22537، 22582، 23112
صحیح ابن خزیمہ: 421، 422
اللؤلؤ والمرجان: 1523
مصنف ابن ابی شیبہ: 31211، 33925
الفتح الربانی: 270، 302، 1287، 3886، 11089
صحیح ابن حبان: 106، 1693، 3639، 6429
المستدرک علی الصحیحین: 739، 5480، 6692
السنن الكبرى للبيهقي: 1934
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 162، 805، 806، 857، 3918، 4248، 16480
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6422
المعجم الکبیر للطبرانی: 6635، 7948
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 4066
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 722، 3134، 3601، 3689، 3690
المعجم الاوسط: 2698، 7472، 9155
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 99
61 تا 70
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1934
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ ثنا أَبُو دَاوُدَ ثنا قُتَيْبَةُ ثنا اللَّيْثُ عَنْ حَكِيمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" مَنْ قَالَ حِينَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ: وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، رَضِيتُ بِاللهِ رِبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا غُفِرَ لَهُ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ قُتَيْبَةَ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرماتے ہیں کہ: ”جس نے مؤذن کو اذان کہتے سنا یہ کہا: «وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، رَضِيتُ بِاللّٰهِ رَبًّا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا» ”اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور بے شک محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، میں اللہ کے رب ہونے پر، محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے رسول ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوا“ تو اس کو معاف کر دیا جائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1934]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 386»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 162
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بِحَسْبِ امْرِئٍ مِنَ الْإِيمَانِ أَنْ يَقُولَ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رِبًّا، وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَيْرٍ.
قُلْتُ: ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ایمان کے حوالے سے آدمی کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ وہ یہ کہے: کہ میں اللہ تعالٰی کے پروردگار ہونے، سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے رسول ہونے اور اسلام کے دین ہونے سے راضی ہوں (یعنی ان پر ایمان رکھتا ہوں)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: یہ روایت ہشام بن عروہ کے حوالے سے صرف محمد بن عمیر نے نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی کہتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اس راوی کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 310/3 ح 13673، 13674 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2698، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7468»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 805
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَذَكَرَ قِصَّةً قَالَ فِيهَا: انْطَلَقْتُ أَنَا فَانْتَسَخْتُ كِتَابًا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ فِي أَدِيمٍ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذَا الَّذِي فِي يَدِكَ يَا عُمَرُ؟". قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كِتَابٌ نَسَخْتُهُ لِنَزْدَادَ بِهِ عِلْمًا إِلَى عِلْمِنَا، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ، ثُمَّ نُودِيَ بِالصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: أَغْضِبَ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ السِّلَاحَ السِّلَاحَ، فَجَاءُوا حَتَّى أَحْدَقُوا بِمِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَخَوَاتِمَهُ، وَاخْتُصِرَ لِي اخْتِصَارًا، وَلَقَدْ أَتَيْتُكُمْ بِهَا بَيْضَاءَ نَقِيَّةً، فَلَا تَتَهَوَّكُوا، وَلَا يَغُرَّنَّكُمُ الْمُتَهَوِّكُونَ". قَالَ عُمَرُ: فَقُمْتُ فَقُلْتُ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِكَ رَسُولًا. ثُمَّ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ، وَيَأْتِي الْحَدِيثُ بِقِصَّتِهِ وَتَمَامِهِ فِي بَابِ الِاقْتِدَاءِ بِالسَّلَفِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: انہوں نے ایک پورا واقعہ بیان کیا، جس میں انہوں نے یہ بات بیان کی: میں نے اہل کتاب کی کتاب کا کچھ حصہ نقل کیا، وہ چمڑے پر لکھ کر میں اُسے لے کر آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے عمر! یہ تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک تحریر ہے، جسے میں نے نقل کیا ہے، تاکہ اس کے ذریعے ہمارے علم میں اضافہ ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ آپ کے رخسار سرخ ہو گئے، پھر یہ اعلان کیا گیا: نماز جمع کرنے والی ہے (یعنی سب لوگ اکٹھے ہو جائیں) انصار نے کہا: کیا تمہارے نبی کو غصہ آ گیا ہے؟ ہتھیار نکالو! ہتھیار نکالو! وہ لوگ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے گرد بیٹھ گئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! مجھے جامع اور اختتامی کلمات عطا کیے گئے ہیں، اور میرے لیے اختصار کیا گیا ہے، میں وہ لے کر تمہارے پاس ایسی حالت میں آیا ہوں کہ وہ صاف شفاف ہے، تو تم موشگافیاں نہ کرو اور موشگافیاں کرنے والے لوگ تمہیں دھوکہ کا شکار نہ کریں“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں کھڑا ہوا اور میں نے عرض کی: میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور آپ کے رسول ہونے سے راضی ہوں (یعنی ان اُمور پر ایمان رکھتا ہوں) پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (منیر سے) نیچے تشریف لے آئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق ہے، اسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، یہ مکمل حدیث اور پورا واقعہ اسلاف کی پیروی کرنے سے متعلق باب میں آگے آئے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 805]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 806
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي مَرَرْتُ بِأَخٍ لِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ، فَكَتَبَ لِي جَوَامِعَ مِنَ التَّوْرَاةِ، أَلَا أَعْرِضُهَا عَلَيْكَ؟ قَالَ: فَتَغَيَّرَ وَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ عَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ ثَابِتٍ -: فَقُلْتُ: أَلَا تَرَى مَا بِوَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ عُمَرُ: رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَسُولًا. قَالَ: فَسُرِّيَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْ أَصْبَحَ فِيكُمْ مُوسَى ثُمَّ اتَّبَعْتُمُوهُ وَتَرَكْتُمُونِي لَضَلَلْتُمْ، أَنْتُمْ حَظِّي مِنَ الْأُمَمِ، وَأَنَا حَظُّكُمْ مِنَ النَّبِيِّينَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ فِيهِ جَابِرًا الْجُعْفِيَّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبداللہ بن ثابت بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور بولے: یا رسول اللہ! میرا گزر بنو قریظہ سے تعلق رکھنے والے میرے ایک دوست کے پاس سے ہوا، تو اُس نے تورات سے تعلق رکھنے والی کچھ جامع باتیں مجھے لکھ کر دے دیں، کیا میں وہ آپ کے سامنے پیش کروں؟ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کا رنگ تبدیل ہو گیا، تو سیدنا عبداللہ بن ثابت رضی اللہ عنہ نے (سیدنا عمر سے) کہا: کیا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ مبارک کو نہیں دیکھ رہے ہیں؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بولے: ہم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے سے راضی ہیں (یعنی ہم ان اُمور پر ایمان رکھتے ہیں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ ختم ہو گیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، اگر سیدنا موسیٰ علیہ السلام تمہارے درمیان موجود ہوں، اور پھر تم لوگ اُن کی پیروی کرو اور مجھے چھوڑ دو، تو تم گمراہ ہو جاؤ گے، دیگر امتوں میں سے تم لوگ میرا حصہ ہو اور انبیاء کرام میں سے میں تمہارا حصہ ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 806]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 265/4، 470/3، اورده المؤلف فى زوائد المسند 186، أخرجه مسند أحمد برقم: 15437، 17871، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 10164»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 857
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ قَالَ: كُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ عُمَرَ إِذْ أَتَى بِرَجُلٍ مِنْ عَبْدِ الْقَيْسِ مَسْكَنُهُ بِالسُّوسِ، فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: أَنْتَ فُلَانُ ابْنُ فُلَانِ الْعَبْدِيُّ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَضَرَبَهُ بِعَصًا مَعَهُ، فَقَالَ الرَّجُلُ: مَالِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: اجْلِسْ، فَجَلَسَ، فَقَرَأَ عَلَيْهِ (بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْمُبِينِ إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ نَحْنُ نَقُصُّ عَلَيْكَ أَحْسَنَ الْقَصَصِ بِمَا أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ هَذَا الْقُرْآنَ وَإِنْ كُنْتَ مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الْغَافِلِينَ) فَقَرَأَهَا عَلَيْهِ ثَلَاثًا وَضَرَبَهُ ثَلَاثًا، فَقَالَ الرَّجُلُ: مَالِي يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ؟ فَقَالَ: أَنْتَ الَّذِي نَسَخْتَ كُتُبَ دَانْيَالَ؟ قَالَ: مُرْنِي بِأَمْرِكَ أَتَّبِعُهُ. قَالَ: انْطَلِقْ فَامْحُهُ بِالْحَمِيمِ وَالصُّوفِ الْأَبْيَضِ، ثُمَّ لَا تَقْرَأْهُ أَنْتَ وَلَا تُقْرِئْهُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ، فَلَئِنْ بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ قَرَأْتَهُ أَوْ أَقَرَأْتَهُ أَحَدًا مِنَ النَّاسِ لَأُنْهِكَنَّكَ عُقُوبَةً، ثُمَّ قَالَ لَهُ: اجْلِسْ، فَجَلَسَ بَيْنَ يَدَيْهِ. قَالَ: انْطَلَقْتُ أَنَا فَانْتَسَخْتُ كِتَابًا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ ثُمَّ جِئْتُ بِهِ فِي أَدِيمٍ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا هَذَا الَّذِي فِي يَدِكَ يَا عُمَرُ؟" فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كِتَابٌ نَسَخْتُهُ لِنَزْدَادَ عِلْمًا إِلَى عِلْمِنَا، فَغَضِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى احْمَرَّتْ وَجَنَتَاهُ، ثُمَّ نُودِيَ بِالصَّلَاةُ جَامِعَةٌ، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: أَغْضِبَ نَبِيُّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ السِّلَاحَ السِّلَاحَ، فَجَاءُوا حَتَّى أَحْدَقُوا بِمِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي قَدْ أُوتِيتُ جَوَامِعَ الْكَلِمِ وَخَوَاتِمَهُ، وَاخْتُصِرَ لِيَ اخْتِصَارًا، وَلَقَدْ أَتَيْتُكُمْ بِهَا بَيْضَاءَ نَقِيَّةً، فَلَا تَتَهَوَّكُوا، وَلَا يُغْرُنَّكُمُ الْمُتَهَوِّكُونَ". قَالَ عُمَرُ: فَقُمْتُ فَقُلْتُ: رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِكَ رَسُولًا. ثُمَّ نَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ الْوَاسِطِيُّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَجَمَاعَةٌ.
خالد بن عرفطہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، ایک شخص ان کی خدمت میں حاضر ہوا، جس کا تعلق عبدالقیس قبیلے سے تھا اور اُس کی رہائش گاہ ”سوس“ میں تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے دریافت کیا: کیا تم فلاں بن فلاں عبدی ہو؟ اُس نے جواب دیا: جی ہاں! تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے پاس موجود عصا اُسے مارا، اس شخص نے کہا: امیرالمؤمنین! میرا کیا قصور ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُس سے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! وہ بیٹھ گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے سامنے یہ آیات تلاوت کیں: الٓرٰ یہ واضح کتاب کی آیات ہیں، بے شک ہم نے تم پر عربی میں قرآن نازل کیا ہے، تاکہ تم سمجھ بوجھ حاصل کرو، ہم تمہارے سامنے بہترین قصہ بیان کرنے لگے ہیں، اس کے حوالے سے، جو ہم نے تمہاری طرف یہ قرآن وحی کیا ہے، اگرچہ اس سے پہلے تم غافل لوگوں میں سے ایک تھے“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے سامنے ان آیات کو تین مرتبہ تلاوت کیا اور تینوں مرتبہ اُسے مارا، اس نے دریافت کیا: امیرالمؤمنین میرا قصور کیا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم ہی وہ شخص ہو، جس نے سیدنا دانیال علیہ السلام کی کتابوں کا نسخہ نقل کیا تھا؟ اس شخص نے کہا: آپ مجھے حکم دیں، میں اُس کی پیروی کروں گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم جاؤ اور اس تحریر کو گرم پانی اور صاف روئی کے ذریعے مٹا دو! اور پھر کبھی اسے نہ پڑھنا، اور نہ ہی کسی کو پڑھانا، اگر تمہارے بارے میں مجھے یہ اطلاع ملی کہ تم نے اُسے پڑھا ہے، یا کسی کو پڑھایا ہے، تو میں تمہیں سزا دوں گا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اُس سے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! وہ بیٹھ گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ایک مرتبہ میں گیا، اور میں نے اہل کتاب کی کتاب میں سے کچھ حصہ نقل کیا، ایک چمڑے پر اُسے نوٹ کر کے میں لے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: اے عمر! تمہارے ہاتھ میں کیا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ ایک تحریر ہے جسے میں نے نقل کیا ہے، تاکہ اس کے ذریعے سے پہلے موجود معلومات میں اضافہ ہو جائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غصے میں آ گئے، یہاں تک کہ آپ کے رخسار سرخ ہو گئے، پھر یہ اعلان کیا گیا: لوگ اکٹھے ہو جائیں، انصار نے کہا: کیا تمہارے نبی غضبناک ہوئے ہیں؟ ہتھیار سنبھالو! ہتھیار سنبھالو! وہ لوگ آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منبر کے گرد اکٹھے ہو گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! بے شک مجھے جامع اور اختتامی کلمات عطا کیے گئے ہیں، میرے لیے اختصار کیا گیا ہے اور میں تمہارے پاس صاف اور واضح ہدایت لے کر آیا ہوں، تو تم لوگ موشگافی کرنے والے نہ ہو جانا اور موشگافی کرنے والے لوگ تمہیں غلط فہمی کا شکار نہ کریں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے یہ کہا: میں اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے سے راضی ہوں، پھر نبی اکرم (منبر سے) نیچے تشریف لے آئے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن اسحاق واسطی ہے، جسے امام أحمد اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 3005»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3918
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوْدِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ وَهُوَ فِي النَّزْعِ فَقَالَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَاصْنَعُوا بِي كَمَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ:" إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنْ إِخْوَانِكُمْ فَسَوَّيْتُمُ التُّرَابَ عَلَيْهِ فَلْيَقُمْ أَحَدُكُمْ عَلَى رَأْسِ قَبْرِهِ ثُمَّ لْيَقُلْ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانِ ابْنَ فُلَانَةٍ فَإِنَّهُ يَسْمَعُ وَلَا يُجِيبُ ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ ابْنَ فُلَانَةٍ، فَإِنَّهُ يَسْتَوِي قَاعِدًا ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ ابْنَ فُلَانَةٍ، فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَرْشِدْنَا رَحِمَكَ اللَّهُ، وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ فَلْيَقُلْ: اذْكُرْ مَا خَرَجْتَ عَلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنَّكَ رَضِيتَ بِاللَّهِ رِبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، فَإِنَّ مُنْكِرًا وَنَكِيرًا يَأْخُذُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ وَيَقُولُ: انْطَلِقْ بِنَا مَا نَقْعُدُ عِنْدَ مَنْ لُقِّنَ حُجَّتَهُ فَيَكُونُ اللَّهُ حَجِيجَهُ دُونَهُمَا" قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَإِنْ لَمْ يَعْرِفْ أُمَّهُ؟ قَالَ:" فَيَنْسُبُهُ إِلَى حَوَّاءَ يَا فُلَانُ بْنَ حَوَّاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، جَمَاعَةٌ.
سعید بن عبداللہ اودی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا ان پر نزع کا عالم طاری تھا انہوں نے ارشاد فرمایا: جب میں مر جاؤں تو میرے ساتھ ویسا کرنا جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تھا آپ نے ارشاد فرمایا تھا: ”جب تمہارے بھائیوں میں سے کوئی ایک انتقال کر جائے تو تم اس پر مٹی برابر کرنا اور تم میں سے کوئی ایک شخص اس کی قبر کے سرہانے کھڑا ہو کر یہ کہے اے فلاں بن فلاں اے فلانہ کے صاحبزادے! کیونکہ وہ شخص سنتا ہے، لیکن جواب نہیں دیتا پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ تو وہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے گا پھر وہ کہے اے فلاں بن فلانہ تو وہ (مرنے والا) کہتا ہے: ہماری رہنمائی کرو اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے، لیکن تم لوگوں کو اس کا شعور نہیں ہو گا اس وقت آدمی یہ کہے گا: تم اس چیز کو یاد کرو جس پر تم دنیا سے نکلتے وقت تھے، اور وہ اس بات کی گواہی دینا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اور تم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے اور اسلام کے دین ہونے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے قرآن کے امام ہونے سے راضی تھے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو منکر نکیر میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کے ہاتھ کو پکڑتا ہے، اور یہ کہتا ہے تم ہمارے ساتھ چلو! ہم ایسے شخص کے پاس نہیں بیٹھیں گے، جس کی حجت کی اسے تلقین کر دی گئی ہو اور منکر نکیر سے پہلے اللہ تعالی اس کی طرف سے حجت کی تلقین کرنے والا ہو، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آدمی اس شخص کی ماں کے نام سے واقف نہ ہو؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو پھر آدمی اس کی نسبت سیدہ حواء رضی اللہ عنہا کی طرف کر دے اور یہ کہے: اے فلاں بن حواء۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 3918]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7979»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4248
عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَوَدِيِّ قَالَ: شَهِدْتُ أَبَا أُمَامَةَ، وَهُوَ فِي النَّزْعِ فَقَالَ: إِذَا أَنَا مِتُّ فَاصْنَعُوا بِي كَمَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ أَنْ نَصْنَعَ بِمَوْتَانَا، أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ] فَقَالَ:" إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنْ إِخْوَانِكُمْ فَسَوَّيْتُمُ التُّرَابَ عَلَى قَبْرِهِ فَلْيَقُمْ أَحَدُكُمْ عَلَى رَأْسِ قَبْرِهِ، ثُمَّ لِيَقُلْ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَسْمَعُهُ وَلَا يُجِيبُ. ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَسْتَوِي قَاعِدًا. ثُمَّ يَقُولُ: يَا فُلَانُ بْنَ فُلَانَةَ. فَإِنَّهُ يَقُولُ: أَرْشِدْنَا رَحِمَكَ اللَّهُ - وَلَكِنْ لَا تَشْعُرُونَ - فَلْيَقُلْ: اذْكُرْ مَا خَرَجْتَ عَلَيْهِ مِنَ الدُّنْيَا شَهَادَةَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، وَأَنَّكَ رَضِيتَ بِاللَّهِ، رَبًّا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، وَبِالْقُرْآنِ إِمَامًا، فَإِنَّ مُنْكَرًا وَنَكِيرًا يَأْخُذُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بِيَدِ صَاحِبِهِ، وَيَقُولُ: انْطَلِقْ بِنَا مَا نَقْعُدُ عِنْدَ مَنْ لُقِّنَ حُجَّتَهُ، فَيَكُونُ اللَّهُ حَجِيجَهُ دُونَهُمَا". [ فَـ ] قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَإِنْ لَمْ يَعْرِفْ أُمَّهُ؟ قَالَ:" فَيَنْسِبُهُ إِلَى حَوَّاءَ: يَا فُلَانُ بْنَ حَوَّاءَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سعید بن عبداللہ اودی بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، وہ نزع کے عالم میں تھے، انہوں نے ارشاد فرمایا: جب میں مر جاؤں، تو تم میرے ساتھ اُسی طرح کرنا، جس طرح اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا تھا کہ ہم اپنے مرحومین کے ساتھ کیا کریں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا تھا: ”جب تمہارے بھائیوں میں سے کوئی ایک انتقال کر جائے اور تم اُس کی قبر پر مٹی کو برابر کر دو، تو تم میں سے کوئی ایک شخص اس کی قبر کے سرہانے کھڑا ہو، اور پھر یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! کیونکہ وہ مردہ اسے سن رہا ہو گا، اور اسے جواب نہیں دے سکتا ہو گا، پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو وہ مردہ سیدھا ہو کر بیٹھ جائے گا، پھر وہ شخص یہ کہے: اے فلاں بن فلانہ! تو مردہ کہے گا: تم ہماری رہنمائی کرو! اللہ تعالیٰ تم پر رحم کرے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) لیکن تم لوگوں کو اُس کا شعور نہیں ہو گا، پھر آدمی کو یہ کہنا چاہیے: تم اس چیز کو یاد کرو! جس چیز پر تم دنیا سے رخصت ہوئے تھے، اور وہ اس بات کی گواہی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور تم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے اور قرآن کے امام ہونے سے راضی تھے (یعنی اُن پر ایمان رکھتے تھے)۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں) تو منکر اور نکیر میں سے ہر ایک اپنے ساتھی کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے، اور یہ کہتا ہے: اب ہم چلتے ہیں، ہم ایسے شخص کے پاس نہیں بیٹھیں گے، جس کی حجت کی اُسے تلقین کر دی گئی ہو، تو اللہ تعالیٰ ان دونوں سے پہلے حجت عطا کرنے والا ہوتا ہے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! اگر آدمی اس کی ماں کا نام نہ جانتا ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تو پھر وہ اُس کی نسبت سیدہ حواء رضی اللہ عنہا کی طرف کر دے اور یہ کہے: اے فلاں بن حواء!
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک جماعت ایسی ہے، جن میں سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4248]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7979)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7979»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16480
وَعَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ الْفَيْءَ الَّذِي أَفَاءَ اللَّهُ بِحُنَيْنٍ مِنْ غَنَائِمِ هَوَازِنَ، فَأَحْسَنَ فَأَفْشَى [ الْقَسْمَ ] فِي أَهْلِ [ مَكَّةَ ] مِنْ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ، فَغَضِبَتِ الْأَنْصَارُ، فَلَمَّا سَمِعَ بِذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَاهُمْ فِي مَنَازِلِهِمْ، ثُمَّ قَالَ:" مَنْ كَانَ هَاهُنَا [ لَيْسَ ] مِنَ الْأَنْصَارِ فَلْيَخْرُجْ إِلَى رَحْلِهِ". ثُمَّ يَشْهَدْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَمِدَ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - ثُمَّ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، قَدْ بَلَغَنِي مِنْ حَدِيثِكُمْ فِي هَذِهِ الْمَغَانِمِ الَّتِي آثَرْتُ بِهَا أُنَاسًا أَتَأَلَّفُهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ ; لَعَلَّهُمْ أَنْ يَشْهَدُوا بَعْدَ الْيَوْمِ، وَقَدْ أَدْخَلَ اللَّهُ قُلُوبَهُمُ الْإِسْلَامَ". ثُمَّ قَالَ:" يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَمْ يَمُنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ بِالْإِيمَانِ؟ وَخَصَّكُمْ بِالْكَرَامَةِ، وَسَمَّاكُمْ بِأَحْسَنِ الْأَسْمَاءِ: أَنْصَارِ اللَّهِ، وَأَنْصَارِ رَسُولِهِ، وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا وَسَلَكْتُمْ وَادِيًا لَسَلَكْتُ وَادِيَكُمْ، أَفَلَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ [ بِهَذِهِ الْغَنَائِمِ ] الشَّاءِ وَالنَّعَمِ وَالْبَعِيرِ، وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟!".
فَلَمَا سَمِعَتِ الْأَنْصَارُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالُوا: رَضِينَا، قَالَ:" أَجِيبُونِي فِيمَا قُلْتُ". قَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَجَدْتَنَا فِي ظُلْمَةٍ فَأَخْرَجَنَا اللَّهُ بِكَ إِلَى النُّورِ، وَوَجَدْتَنَا عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَنَا اللَّهُ بِكَ، وَوَجَدْتَنَا ضُلَّالًا فَهَدَانَا اللَّهُ بِكَ، قَدْ رَضِينَا بِاللَّهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، فَاصْنَعْ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا شِئْتَ فِي أَوْسَعِ الْحَلِّ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّهِ، لَوْ أَجَبْتُمُونِي بِغَيْرِ هَذَا الْقَوْلِ لَقُلْتُ: صَدَقْتُمْ، لَوْ قُلْتُمْ: أَلَمْ تَأْتِنَا طَرِيدًا فَآوَيْنَاكَ، وَمُكَذَّبًا فَصَدَّقْنَاكَ، وَمَخْذُولًا فَنَصَرْنَاكَ، وَقَبِلْنَا مَا رَدَّ النَّاسُ عَلَيْكَ، لَوْ قُلْتُمْ هَذَا لَصَدَقْتُمْ". فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: بَلْ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ الْمَنُّ وَالْفَضْلُ عَلَيْنَا وَعَلَى غَيْرِنَا، ثُمَّ بَكَوْا فَكَثُرَ بُكَاؤُهُمْ، وَبَكَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَهُمْ [ فَكَانُوا بِالَّذِي قَالَ لَهُمْ أَشَدَّ ارْتِبَاطًا وَأَفْضَلَ عِنْدَهُمْ مِنْ كُلِّ مَالٍ ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَحَدِيثُهُ فِي الرِّقَاقِ وَنَحْوِهَا حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے ”ہوازن“ کے مال غنیمت میں سے غزوہ حنین میں مال فئے عطا کیا تھا، وہ آپ نے تقسیم کر دیا، آپ نے وہ (مال و اسباب) قریش سے تعلق رکھنے والے اہل مکہ اور دیگر لوگوں کے درمیان تقسیم کیا، اس بات پر انصار غصے میں آ گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ ان کی رہائشی جگہوں پر ان کے پاس تشریف لائے، آپ نے ارشاد فرمایا: یہاں جو ایسا فرد موجو ہو، جس کا تعلق انصار سے نہ ہو وہ نکل کر اپنی رہائشی جگہ پر چلا جائے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کلمہ شہادت پڑھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی پھر آپ نے ارشاد فرمایا:
”اے انصار کے گروہ! اس مال غنیمت کے بارے میں تمہاری جو بات ہے، وہ مجھ تک پہنچی ہے، جس کے ذریعے میں نے کچھ لوگوں کو ترجیح دی ہے، میں اس کے ذریعے ان لوگوں کو اسلام سے مانوس کرنا چاہتا تھا، ہو سکتا ہے کہ وہ آج کے بعد (اسلام کی) گواہی دیں، اور اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں اسلام داخل کر دیا ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
”اے انصار کے گروہ! کیا اللہ تعالیٰ نے ایمان کے ذریعے تم پر احسان نہیں کیا؟ اور تمہیں خصوصی کرامت عطا نہیں کی اس نے تمہارا نام سب سے عمدہ رکھا ہے کہ اللہ کے مددگار، اس کے رسول کے مددگار، اگر ہجرت نہ ہوتی، تو میں انصار سے تعلق رکھنے والا ایک فرد ہوتا، اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور تم دوسری وادی میں چلو، تو میں تمہاری وادی میں چلوں گا، تو کیا تم اس چیز سے راضی نہیں ہو؟ کہ لوگ اس مال غنیمت کو لے جائیں، بھیڑ بکریاں اور اونٹ لے جائیں اور تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو لے جاؤ“
جب انصار نے یہ بات سنی تو انہوں نے کہا: ہم راضی ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے جو تمہیں کہا: ہے، اس کے بارے میں تم مجھے جواب دو، انصار نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے ہمیں ظلمت میں پایا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعے ہمیں اس میں سے نکال کر نور کی طرف لے گیا، آپ نے ہمیں جہنم کے گڑھے کے کنارے پر پایا تھا، تو اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعے ہمیں اس سے بچا لیا، آپ نے ہمیں گمراہ پایا تھا تو اللہ تعالیٰ نے ہمیں آپ کے ذریعے ہدایت نصیب کی، ہم اللہ تعالیٰ کے پروردگار ہونے، اسلام کے دین ہونے اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے سے راضی ہیں، یا رسول اللہ! آپ جیسے چاہیں، جو چاہیں کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کی قسم! اگر تم مجھے اس کے علاوہ کوئی اور جواب دیتے تو میں یہ کہتا کہ تم نے ٹھیک کہا: ہے، اگر تم یہ کہتے کہ کیا آپ ایسی حالت میں ہمارے پاس نہیں آئے تھے کہ آپ کو نکال دیا گیا تھا، تو ہم نے آپ کو پناہ دی، آپ کو جھٹلایا جا رہا تھا، تو ہم نے آپ کی تصدیق کی، آپ کو چھوڑ دیا گیا تو ہم نے آپ کی مدد کی، اور لوگوں نے آپ کو جواب دیا تھا تو ہم نے آپ کو قبول کیا، اگر تم لوگ یہ بات کہتے، تو تم سچے ہوتے، انصار نے کہا: بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فضل اور احسان ہے، جو ہم پر ہے اور ہمارے علاوہ دوسرے لوگوں پر ہے، پھر وہ لوگ رونے لگے، یہاں تک کہ ان کا رونا بہت زیادہ ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ رونے لگے پھر ان لوگوں کو اس حوالے سے زیادہ فخر محسوس ہوا اور یہ چیز ان کے نزدیک ہر قسم کے مال سے زیادہ فضیلت رکھتی تھی، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا تھا۔

یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، اس کی نقل کردہ حدیث، دلوں کو نرم کرنے سے متعلق موضوعات اور اس جیسے دیگر موضوعات میں حسن شمار ہوتی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 16480]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6665)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6665»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6422
«من قال حين يسمع المؤذن: وأنا أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمدا عبده ورسوله رضيت بالله ربا وبمحمد رسولا وبالإسلام دينا غفر الله له ما تقدم من ذنبه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو مؤذن کی اذان سن کر کہے: «وَأَنَا أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ رَضِيتُ بِاللَّهِ رَبًّا وَبِمُحَمَّدٍ رَسُولًا وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا» (اور میں بھی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، میں اللہ کے رب ہونے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں)، تو اللہ تعالیٰ اس کے پچھلے گناہ معاف کر دیتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6422]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م 4] عن سعد. مختصر مسلم 200، صحيح أبي داود 536.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6635
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، ثَنَا أَيُّوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَزَّانُ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ رِشْدِينَ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ ، وَعُقَيْلٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَسَّمَ الْفَيْءَ الَّذِي أَفَاءَ اللهُ بِحُنَيْنٍ مِنْ غَنَائِمِ هَوَازِنَ، فَأَفْشَى الْقَسْمَ فِي أَهْلِ مَكَّةَ مِنْ قُرَيْشٍ وَغَيْرِهِمْ، فَغَضِبَ الْأَنْصَارُ، فَلَمَّا سَمِعَ ذَلِكَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- أَتَاهُمْ فِي مَنَازِلِهِمْ، ثُمَّ قَالَ: مَنْ كَانَ هَاهُنَا لَيْسَ مِنَ الْأَنْصَارِ فَلْيَخْرُجْ إِلَى رَحْلِهِ، ثُمَّ تَشَهَّدَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- وَحَمِدَ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ قَالَ: " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، قَدْ بَلَغَنِي مِنْ حَدِيثِكُمْ فِي هَذِهِ الْمَغَانِمِ الَّتِي آثَرْتُ بِهَا أُنَاسًا أَتَأَلَّفُهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ، لَعَلَّهُمْ أَنْ يَشْهَدُوا بَعْدَ الْيَوْمِ وَقَدْ أَدْخَلَ اللهُ قُلُوبَهُمُ الْإِسْلَامَ "، ثُمَّ قَالَ: " يَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، أَلَمْ يَمُنَّ اللهُ عَلَيْكُمْ بِالْإِيمَانِ، وَخَصَّكُمْ بِالْكَرَامَةِ، وَسَمَّاكُمْ بِأَحْسَنِ الْأَسْمَاءِ: أَنْصَارِ اللهِ، وَأَنْصَارِ رَسُولِهِ؟ وَلَوْلَا الْهِجْرَةُ لَكُنْتُ امْرَأً مِنَ الْأَنْصَارِ، وَلَوْ سَلَكَ النَّاسُ وَادِيًا، وَسَلَكْتُمْ وَادِيًا لَسَلَكْتُ وَادِيَكُمْ، أَفَلَا تَرْضَوْنَ أَنْ يَذْهَبَ النَّاسُ بِهَذِهِ الْغَنَائِمِ، الشَّاةِ وَالنَّعَمِ وَالْبَعِيرِ، وَتَذْهَبُونَ بِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-؟ " فَلَمَّا سَمِعَتِ الْأَنْصَارُ قَوْلَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- قَالُوا: رَضِينَا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " أَجِيبُونِي فِيمَا قُلْتُ؟ " فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَجَدْتَنَا فِي ظُلْمَةٍ فَأَخْرَجَنَا اللهُ بِكَ إِلَى النُّورِ، وَوَجَدْتَنَا عَلَى شَفَا حُفْرَةٍ مِنَ النَّارِ فَأَنْقَذَنَا اللهُ بِكَ، وَوَجَدْتَنَا ضُلَّالًا فَهَدَانَا اللهُ بِكَ، فَرَضِينَا بِاللهِ رَبًّا، وَبِالْإِسْلَامِ دِينًا، وَبِمُحَمَّدٍ نَبِيًّا، فَاصْنَعْ يَا رَسُولَ اللهِ مَا شِئْتَ فِي أَوْسَعِ الْحِلِّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: " أَمَا وَاللهِ لَوْ أَجَبْتُمُونِي بِغَيْرِ هَذَا الْقَوْلِ، لَقُلْتُ: صَدَقْتُمْ، لَوْ قُلْتُمْ: أَلَمْ تَأْتِنَا طَرِيدًا فَآوَيْنَاكَ، وَمُكَذَّبًا فَصَدَّقْنَاكَ، وَمَخْذُولًا فَنَصَرْنَاكَ، وَقَبِلْنَا مَا رَدَّ النَّاسُ عَلَيْكَ؟ لَوْ قُلْتُمْ هَذَا لَصَدَقْتُمْ "، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: بَلْ لِلهِ وَلِرَسُولِهِ الْمَنُّ، وَالْفَضْلُ عَلَيْنَا، وَعَلَى غَيْرِنَا، ثُمَّ بَكَوْا، فَكَثُرَ بُكَاؤُهُمْ، فَبَكَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- مَعَهُمْ، وَرَضِيَ عَنْهُمْ، فَكَانُوا بِالَّذِي قَالَ لَهُمْ أَشَدَّ اغْتِبَاطًا وَأَفْضَلَ عِنْدَهُمْ مِنْ كُلِّ مَالٍ.
سیدنا سائب بن یزید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مالِ فے تقسیم کیا جو اللہ نے حنین میں ہوازن کے مالِ غنیمت سے عطا فرمایا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مالِ غنیمت کی تقسیم اہلِ مکہ میں، قریش اور دیگر میں، عام کر دی، تو انصار کو غصہ آیا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھروں میں تشریف لے گئے، پھر فرمایا: ”جو یہاں انصار میں سے نہیں وہ اپنے پڑاؤ کی طرف نکل جائے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت پڑھی اور اللہ عزوجل کی حمد بیان کی، پھر فرمایا: ”اے گروہِ انصار! مجھے تمہاری وہ باتیں پہنچی ہیں جو تم نے ان مالِ غنیمت کے بارے میں کہیں جو میں نے کچھ لوگوں کو دے کر انہیں اسلام پر مانوس کرنے کی کوشش کی، تاکہ وہ آج کے بعد ثابت قدم رہیں، اس حال میں کہ اللہ نے ان کے دلوں میں اسلام داخل کر دیا ہو۔“ پھر فرمایا: ”اے گروہِ انصار! کیا اللہ نے تم پر ایمان کے ذریعے احسان نہیں کیا، اور تمہیں عزت سے خاص نہیں کیا، اور تمہیں سب سے اچھے ناموں سے نہیں پکارا: اللہ کے انصار اور اس کے رسول کے انصار؟ اور اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں بھی انصار میں سے ایک آدمی ہوتا، اور اگر لوگ ایک وادی میں چلیں اور تم دوسری وادی میں چلو تو میں تمہاری وادی میں چلوں گا۔ کیا تم اس بات پر راضی نہیں کہ لوگ یہ مالِ غنیمت، بکریاں، مویشی اور اونٹ لے جائیں، اور تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لے کر جاؤ؟“ جب انصار نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات سنی تو کہا: ہم راضی ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میں نے کہا اس کا جواب دو۔“ انصار نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم اندھیرے میں تھے تو اللہ نے آپ کے ذریعے ہمیں روشنی کی طرف نکالا، اور ہم آگ کے گڑھے کے کنارے پر تھے تو اللہ نے آپ کے ذریعے ہمیں بچا لیا، اور ہم گمراہ تھے تو اللہ نے آپ کے ذریعے ہمیں ہدایت دی، تو ہم اللہ کے رب ہونے، اسلام کے دین ہونے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نبی ہونے پر راضی ہیں، پس یا رسول اللہ! آپ پوری کشادگی اور اختیار کے ساتھ جو چاہیں کریں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سن لو، اللہ کی قسم! اگر تم مجھے اس کے سوا کوئی اور جواب دیتے تو میں کہتا: تم نے سچ کہا۔ اگر تم کہتے: کیا آپ ہمارے پاس نکالے ہوئے نہیں آئے تو ہم نے آپ کو پناہ دی، اور جھٹلائے ہوئے نہیں آئے تو ہم نے آپ کو سچا مانا، اور بے یار و مددگار نہیں آئے تو ہم نے آپ کی مدد کی، اور جو کچھ لوگوں نے آپ کو ٹھکرایا تھا ہم نے اسے قبول کیا؟ اگر تم یہ کہتے تو تم سچ کہتے۔“ تو انصار نے عرض کیا: بلکہ احسان اور فضل اللہ اور اس کے رسول کا ہم پر اور ہمارے سوا دوسروں پر بھی ہے۔ پھر وہ رونے لگے اور ان کا رونا بہت بڑھ گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ رونے لگے اور ان سے راضی ہو گئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ بات ان کے نزدیک ہر مال سے زیادہ خوش کن اور افضل تھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6635]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 7، صفحہ 151، حدیث 6665»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں