🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6525. 23- باب ما جاء في الشفاعة
شفاعت کے متعلق وارد شدہ شرعی نصوص اور مروی روایات کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 16184 (کل: 24 مقامات، 11 کتب)
الجامع الكامل: 16184، 911، 11426، 12167
سنن ترمذی: 2435
معجم صغیر للطبرانی : 1095
مشکوۃ المصابیح: 5598
مسند الشهاب: 237
المستدرک علی الصحیحین: 229
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10929، 17601، 18519، 18521، 18523
المعجم الکبیر للطبرانی: 745
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4115، 4304، 5813
المعجم الاوسط: 3566، 4713، 5942، 8518
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5661، 7775
11 تا 20
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17601
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا نَبِيَّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ. وَقَالَ:" أَخَّرْتُ شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ. قُلْتُ: قَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَائِلِ التَّوْبَةِ: بَابُ مَا جَاءَ فِي الْمُذْنِبِينَ مِنْ أَهْلِ التَّوْحِيدِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: پہلے ہم کبیرہ گناہ کے مرتکب افراد کے لیے دعائے مغفرت نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ تلاوت کرتے ہوئے سنا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کی مغفرت نہیں کرے گا کہ کسی کو اس کا شریک قرار دیا جائے، اور وہ اس کے علاوہ جس کی چاہے گا مغفرت کر دے گا۔“ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بے شک میں نے اپنی شفاعت کو قیامت کے دن کبیرہ گناہوں کے مرتکب افراد کے لیے موخر کیا ہے (یعنی سنبھال کے رکھا ہے)۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے کتاب التوبہ کے آغاز میں یہ باب گزر چکا ہے، باب: اہل توحید سے تعلق رکھنے والے گناہگار افراد کے بارے میں، جو کچھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17601]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3254)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 5840»

الحكم على الحديث:
إسنادہ جید
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18519
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ:" شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي". قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: السَّابِقُ بِالْخَيْرَاتِ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِغَيْرِ حِسَابٍ، وَالْمُقْتَصِدُ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ بِرَحْمَةِ اللَّهِ، وَالظَّالِمُ لِنَفْسِهِ وَأَهْلُ الْأَعْرَافِ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ بِشَفَاعَةِ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ عَنْهُ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّنْعَانِيُّ، وَهُوَ وَضَّاعٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری شفاعت میری اُمت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لئے ہو گی۔“ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”بھلائی کی طرف سبقت لے جانے والے لوگ کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوں گے، میانہ روی اختیار کرنے والے لوگ اللہ تعالیٰ کی رحمت کی وجہ سے جنت میں داخل ہوں گے اور اپنے اوپر ظلم کرنے والے لوگ اور اعراف میں رہنے والے لوگ، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی وجہ سے جنت میں داخل ہوں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ اس صحابی کے حوالے سے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبدالرحمن سنانی ہے اور وہ حدیث ایجاد کرنے والا شخص ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18519]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11454)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11454»

الحكم على الحديث:
إسنادہ موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18521
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَالْأَوْسَطِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لئے ہو گی۔“
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18521]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (448) أخرجه البزار فى المسند (3469) اخرجه أبو يعلى فى المسند (4105) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (749)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18523
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ حَتَّى سَمِعْنَا نَبِيَّنَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنِّي ادَّخَرْتُ شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ". فَأَمْسَكْنَا عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا كَانَ فِي أَنْفُسِنَا، وَرَجَوْنَا لَهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ حَرْبُ بْنُ سُرَيْجٍ، وَقَدْ وَثَّقَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”پہلے ہم کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے دعائے مغفرت کرنے سے باز رہتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”میں نے اپنی شفاعت کو قیامت کے دن اپنی امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں (کی شفاعت) کے لیے سنبھال لیا ہے۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: تو ہم اس چیز سے باز آ گئے جو ہم پہلے طرز عمل اختیار کرتے تھے اور ہم نے ان لوگوں کے بارے میں امید رکھنا شروع کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی حرب بن سریج ہے جسے ایک سے زیادہ افراد نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البعث/حدیث: 18523]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5938»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 745
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 745]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 258، حدیث 749»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6468، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1549، 1622، 1623، 1791، 2047، 2312، 2313، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 230، 228، 229، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4739، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2435، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15938، 20831، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13424، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2138، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3284، 4105، 4115، 4304، والبزار فى «مسنده» برقم: 6963، والطبراني فى «الصغير» برقم: 448، 1101، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3566، 8518، 9177»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4115
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ الرَّقَاشِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي، قَالَ: فَقَالَ: تَصْدِيقُ هَذَا فِي الْقُرْآنِ، قَالَ: فَقَرَأَ عَلَيْنَا: إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلا كَرِيمًا، فَهَؤُلَاءِ الَّذِينَ يَجْتَنِبُونَ الْكَبَائِرَ، وَهَؤُلَاءِ الَّذِينَ وَاقَعُوا الْكَبَائِرَ بَقِيَتْ لَهُمْ شَفَاعَةُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَقَالَ يَزِيدُ لِأَنَسٍ : صَدَقْتَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي» ”میری شفاعت میری امت کے ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کیا ہوگا“، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اس فرمان کی تصدیق قرآنِ کریم میں موجود ہے، چنانچہ انہوں نے ہمارے سامنے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت کی: ﴿إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُدْخَلًا كَرِيمًا﴾ ”اگر تم ان بڑے گناہوں سے بچتے رہو جن سے تمہیں منع کیا جاتا ہے تو ہم تمہارے (دیگر) گناہ تم سے دور کر دیں گے اور تمہیں عزت والی جگہ میں داخل کریں گے“، پس یہ (آیت میں مذکور) وہ لوگ ہیں جو کبیرہ گناہوں سے بچتے ہیں، اور جنہوں نے کبیرہ گناہوں کا ارتکاب کیا ان کے لیے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت باقی ہے، یزید رحمہ اللہ نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”آپ نے سچ فرمایا“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4115]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف جدا .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح المرفوع منه فقط: هذا إسناد ساقط، وروح بن المسيب ضعفه جماعة، وحمل عليه ابن حبان»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2435، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12810، وأخرجه فتح الباري برقم: 6190، 6201، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 236، 239، 240، 3494، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 749، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3590، 8513، 9173، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6467، 6468، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6963، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7775/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4101»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4304
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ غِيَاثٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَنَابٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زِيَادٌ النُّمَيْرِيُّ ، قَالَ أَبُو جَنَابٍ : حَلَفَ ثَلَاثَةَ أَيْمَانٍ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، وَحَلَفَ بِاللهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: الشَّفَاعَةُ لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي.
زیاد النمیری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے «بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ» ”اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، جو نہایت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے“ تین مرتبہ قسم کھا کر بیان کیا کہ انہوں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو سنا، اور سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے بھی «بِاللَّهِ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ» ”اس اللہ کی جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں، جو نہایت مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے“ قسم کھا کر بیان کیا کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”میری شفاعت میری امت کے ان لوگوں کے لیے ہے جنہوں نے کبیرہ گناہ کیے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 4304]
تخریج الحدیث: «قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9173، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18521، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4288»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5813
حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، حَدَّثَنَا حَرْبُ بْنُ سُرَيْجٍ الْمِنْقَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: كُنَّا نُمْسِكُ عَنِ الِاسْتِغْفَارِ، لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ، حَتَّى سَمِعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ اللهَ لا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ.
قَالَ: إِنِّي ادَّخَرْتُ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي.
قَالَ: فَأَمْسَكْنَا عَنْ كَثِيرٍ مِمَّا كَانَ فِي أَنْفُسِنَا، ثُمَّ نَطَقْنَا بَعْدُ وَرَجَوْنَا.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے استغفار کرنے سے رکے رہتے تھے، یہاں تک کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (یہ آیت) تلاوت فرماتے ہوئے سنا: ﴿إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَنْ يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِكَ لِمَنْ يَشَاءُ﴾ ”بے شک اللہ اس بات کو معاف نہیں کرتا کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا جائے اور اس کے علاوہ (گناہ) جس کے لیے چاہے معاف فرما دیتا ہے“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میں نے اپنی (مقبول) دعا کو اپنی امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کی شفاعت کے لیے ذخیرہ کر رکھا ہے“، پس ہم ان بہت سے (سخت) خیالات سے باز آ گئے جو ہمارے دلوں میں (گناہ گاروں کے متعلق) تھے، پھر اس کے بعد ہم نے (ان کے حق میں) زبان کھولی اور اللہ کی رحمت کی امید رکھی۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عبد الله بن عمر/حدیث: 5813]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: المرفوع منه فقط»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5938، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18523، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5661، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5787»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3566
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ قَالَ: نَا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ ، إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہوں کے مرتکب لوگوں کے لیے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم سے ابن مبارک کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں عروہ بن مروان منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الخاء/حدیث: 3566]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6468، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 1549، 1622، 1623، 1791، 2047، 2312، 2313، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 230، 228، 229، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4739، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2435، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15938، 20831، وأحمد فى «مسنده» برقم: 13424، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2138، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3284، 4105، 4115، 4304، والبزار فى «مسنده» برقم: 6963، والطبراني فى «الكبير» برقم: 749، والطبراني فى «الصغير» برقم: 448، 1101، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8518، 9177»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4713
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ قَالَ: نَا أَبُو طَاهِرِ بْنُ السَّرْحِ قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الصَّنْعَانِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: شَفَاعَتِي لِأَهْلِ الْكَبَائِرِ مِنْ أُمَّتِي.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو الطَّاهِرِ I ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری شفاعت میری امت کے کبیرہ گناہ کرنے والوں کے لیے ہے۔“
ابن جریج رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف موسیٰ بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں ابو الطاہر رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4713]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: باطل «لسان الميزان، ج 8، ص 210؛ الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 67» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 11454»

الحكم على الحديث:
باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں