🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جامع الکامل میں ترقیم دار ابن بشیر سے تلاش کل احادیث (16547)
حدیث نمبر لکھیں:
الجامع الكامل میں عربی لفظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
الجامع الكامل میں اردو لفظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1588. 27- باب صوم ثلاثة أيام من كلّ شهر
ہر ماہ تین دن کے روزے رکھنے کے بیان میں۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 4451 (کل: 78 مقامات، 23 کتب)
الجامع الكامل: 4451، 2799، 2929، 4447، 4450
صحیح بخاری: 1178، 1975
سنن ابوداود: 507
سنن ترمذی: 762
سنن نسائی: 2387، 2388، 2393، 2410، 2411، 2412، 2422، 2429، 2435، 2436
سنن ابن ماجہ: 1708
مسند اسحاق بن راہویہ: 396
سنن دارمی: 1752
مشکوۃ المصابیح: 2054
مسند احمد: 6832، 7180، 7512، 7536، 7577، 8357، 8986، 10342، 10663، 21301، 21364، 22124
صحیح ابن خزیمہ: 2123
اللؤلؤ والمرجان: 418، 715
الفتح الربانی: 3673، 3945، 3946، 3949، 8497، 10692
صحیح ابن حبان: 3571، 6226
المستدرک علی الصحیحین: 3122
السنن الكبرى للبيهقي: 7895، 8437، 8474
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3397، 5169
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3718، 3803، 6324، 7507، 7942
المعجم الکبیر للطبرانی: 17406
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1104، 1107
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 442، 6650، 7504
المعجم الاوسط: 1769، 2573، 2863، 3225، 3845، 4561، 4926، 7144، 7550، 8997
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1483، 2203، 2204، 2209، 2214
41 تا 50
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3571
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الُوَاحِدِ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ؟" قُلْتُ: بَلَى يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" فَلا تَفْعَلْ، نَمْ وَقُمْ وَصُمْ وَأَفْطِرْ، فَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِزَوْرِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنَّ لِزَوْجَتِكَ عَلَيْكَ حَقًّا، وَإِنِّي مُخَيِّرُكَ أَنْ تَصُومَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، فَإِنَّ بِكُلِّ حَسَنَةٍ عَشَرَةُ أَمْثَالِهَا، فَإِذَا ذَلِكَ صِيَامُ الدَّهْرِ كُلِّهِ"، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، قَالَ:" صُمْ مِنْ كُلِّ جُمُعَةٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ"، قَالَ: فَشَدَدْتُ فَشُدِّدَ عَلَيَّ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، قَالَ:" صُمْ صِيَامَ نَبِيِّ اللَّهِ دَاوُدَ وَلا تَزِدْ عَلَيْهِ"، قُلْتُ: فَمَا صِيَامُ نَبِيِّ اللَّهِ دَاوُدَ؟ قَالَ:" نِصْفُ الدَّهْرِ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَإِنَّ لِزَوْرِكَ عَلَيْكَ حَقًّا"، لَيْسَ فِي خَبَرٍ إِلا فِي هَذَا الْخَبَرِ، وَفِيهِ دَلِيلٌ عَلَى إِبَاحَةَ إِفْطَارِ الْمَرْءِ لِضَيْفٍ يَنْزِلُ بِهِ، وَزَائِرٍ يَزُورُهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے پتہ چلا ہے کہ تم روزانہ نفلی روزہ رکھ لیتے ہو اور رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو۔“ میں نے جواب دیا: ”جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ایسا نہ کرو (رات کے وقت) تم سو بھی جایا کرو اور نفل بھی پڑھ لیا کرو (دن کے وقت) نفلی روزہ رکھ بھی لیا کرو اور چھوڑ بھی دیا کرو، کیونکہ تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے، تمہارے مہمان کا بھی تم پر حق ہے، تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے، میں تمہیں یہ اختیار دے رہا ہوں کہ تم ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو، ہر نیکی کا بدلہ دس گنا ہوتا ہے، تو یہ ہمیشہ روزہ رکھنے کے مترادف ہو جائے گا۔“ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! (میں اس سے زیادہ روزے رکھنے کی) قوت محسوس کرتا ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ہر ہفتے میں تین روزے رکھ لیا کرو۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے شدت کا مطالبہ کیا، تو مجھ پر شدت کی گئی۔ میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں اس سے زیادہ کی قوت پاتا ہوں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس طرح روزے رکھو جس طرح اللہ کے نبی سیدنا داؤد علیہ السلام رکھا کرتے تھے، تم اس سے زیادہ نہ رکھنا۔“ میں نے دریافت کیا: اللہ کے نبی سیدنا داؤد علیہ السلام کے روزہ رکھنے کا طریقہ کیا تھا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نصف زمانہ (یعنی ایک دن روزہ رکھنا اور ایک دن نہ رکھنا)۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”تمہارے ملاقاتی کا بھی تم پر حق ہے۔“ یہ الفاظ صرف اسی روایت میں منقول ہیں اور اس میں اس بات کی دلیل موجود ہے کہ گھر میں کسی مہمان یا ملاقاتی کے آنے پر آدمی کے لیے (نفلی روزے) کو ختم کرنا مباح ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصوم/حدیث: 3571]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، 1975، 1976، 1977، 1978، 1979، 1980، 3418، 3419، 3420، 5052، 5053، 5054، 5199، 6134، 6277، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159،وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، 2105، 2106، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، 756، 757، 758، 2590، 3571، 3581، 3638، 3640، 3658، 3660، 6226، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6992، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1629، برقم: 2343، برقم: 2376، برقم: 2377، برقم: 2387، برقم: 2388، برقم: 2389، برقم: 2390، برقم: 2391، برقم: 2392، برقم: 2393، برقم: 2394، برقم: 2395، برقم: 2396، برقم: 2397، برقم: 2398، برقم: 2399، برقم: 2400، برقم: 2401، برقم: 2402، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 1329، 2665، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، 1390، 1391، 1394، 1395، 2427، 2448، والترمذي فى (جامعه) برقم: 770، 2946، 2947، 2949، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588، 6602» «رقم طبعة با وزير 3563»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6226
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْعَبَّاسِ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَ تَصُومُ النَّهَارَ، وَتَقُومُ اللَّيْلَ؟ إِِذَا فَعَلْتَ ذَلِكَ، هَجَمَتْ لَكَ الْعَيْنُ، وَنَقَهَتْ لَكَ النَّفْسُ، لا صَامَ مَنْ صَامَ الأَبَدَ، صَوْمُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ، إِِنَّ دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا، وَلا يَفِرُّ إِِذَا لاقَى" .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”مجھے پتہ چلا ہے کہ تم روزانہ نفلی روزہ رکھتے ہو اور رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو، تم اس طرح کرو گے تو تمہاری آنکھیں اندر دھنس جائیں گی اور تمہارا جسم کمزور ہو جائے گا؟ جو شخص روزانہ نفلی روزہ رکھتا ہے اس نے درحقیقت روزہ نہیں رکھا، ہر مہینے کے تین روزے رکھنا ہمیشہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے۔ سیدنا داؤد علیہ السلام ایک دن روزہ رکھا کرتے تھے اور ایک دن روزہ نہیں رکھا کرتے تھے اور وہ جب دشمن کا سامنا کرتے تھے تو فرار اختیار نہیں کرتے تھے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6226]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1131، 1153، 1974، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1159، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 197، 1145، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 11، 352، 756، 757، 758، 2590، 3571، 3581، 3638، 3640، 3658، 3660، 6226، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6992، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1388، 1389، والترمذي فى (جامعه) برقم: 770، 2946، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1346، 1347، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6588» «رقم طبعة با وزير 6193»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3990): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3122
أخبرني عبد الله بن الحسين القاضي بمَرْو، حدثنا الحارث بن أبي أُسامة، حدثنا أبو النَّضْر هاشم بن القاسم، حدثنا المسعودي، حدثني عمرو بن مُرَّة، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن معاذ بن جبل قال: أما أحوالُ الصيام، فإنَّ رسول الله ﷺ قَدِمَ المدينةَ، فجعل يصوم من كل شهر ثلاثةَ أيام وصيامَ يوم عاشُوراءَ، ثم إِنَّ الله فَرَضَ عليه الصيام فأنزل الله: ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ﴾ إلى هذه الآية: ﴿وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ﴾ [البقرة: 183 - 184] ، فكان مَن شاءَ صامَ ومَن شاءَ أطعَمَ مسكينًا فأجزأَ ذلك عنه، ثم إنَّ الله أَنزَلَ الآيةَ الأخرى: ﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ﴾ إلى قوله: ﴿فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ﴾ [البقرة: 185] ، فَأَثْبَتَ اللهُ صيامَه على المُقيمِ الصحيحِ، ورخَّص فيه للمريض وللمسافر، وثَبَتَ الإطعامُ للكبير الذي لا يستطيع الصيامَ، فهذان حَوْلانِ. وكانوا يأكلون ويشربون ويأتون النساءَ ما لم يناموا، فإذا ناموا امتنعوا، ثم إِنَّ رجلًا من الأنصار يقال له: صِرْمةُ، كان يعمل صائمًا حتى أمسى، فجاء إلى أهله فصلَّى العشاءَ ثم نام، فلم يأكل ولم يشرب حتى أصبَحَ، فأصبَحَ صائمًا [قال: فرآه رسول الله ﷺ وقد جُهِدَ جَهْدًا شديدًا، قال:"ما لي أَراكَ قد جُهدتَ جَهْدًا شديدًا؟" قال: يا رسول الله، إني عملتُ أَمسِ فجئتُ حين جئتُ] (1) فأَلقيتُ نفسي فنمتُ، وأصبحتُ صائمًا. وكان عمر قد أصاب من النساءِ من جاريةٍ أو حُرَّةٍ بعدما نام، فأتى النبيَّ ﷺ فذكر ذلك له، فأنزل الله: ﴿أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ﴾ إِلَى قوله: ﴿ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ﴾ [البقرة: 187] (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3085 - صحيح
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ روزوں کی تبدیلی کے احوال کچھ یوں ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ماہ کے تین دن اور یومِ عاشورہ کا روزہ رکھا کرتے تھے، پھر اللہ تعالیٰ نے روزے فرض کیے اور یہ آیت نازل فرمائی ﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ﴾ سے لے کر اس فرمان ﴿وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ﴾ [سورة البقرة: 183 - 184] تک، تو اس وقت قاعدہ یہ تھا کہ جو چاہتا وہ روزہ رکھتا اور جو چاہتا وہ ایک مسکین کو کھانا کھلا دیتا اور یہ اس کے لیے کافی ہو جاتا، پھر اللہ تعالیٰ نے دوسری آیت نازل فرمائی ﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ﴾ سے لے کر ﴿فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ﴾ [سورة البقرة: 185] تک، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے مقیم اور تندرست شخص کے لیے روزہ لازم قرار دے دیا اور مریض و مسافر کے لیے رخصت دی، جبکہ ایسے بوڑھے شخص کے لیے جو روزہ رکھنے کی طاقت نہ رکھتا ہو فدیہ (کھانا کھلانا) برقرار رکھا، تو یہ روزوں کے دو ابتدائی احوال تھے۔ اور پہلے لوگ روزے کی رات میں اس وقت تک کھانے پینے اور عورتوں کے پاس جانے کی اجازت رکھتے تھے جب تک سو نہ جائیں، مگر سو جانے کے بعد یہ سب ممنوع ہو جاتا تھا۔ پھر انصار کے ایک صاحب جنہیں صرمہ رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، وہ سارا دن روزے کی حالت میں کام کرتے رہے، شام کو گھر آئے تو عشاء کی نماز کے بعد انہیں نیند آگئی اور وہ کچھ کھائے پیے بغیر سو گئے، صبح وہ اسی طرح روزے سے اٹھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دیکھا کہ وہ سخت مشقت اور نڈھال ہونے کی حالت میں ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے میں تمہیں اس قدر نڈھال دیکھ رہا ہوں؟“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے کل کام کیا تھا اور جب گھر آیا تو تھکن کی وجہ سے لیٹ گیا اور مجھے نیند آگئی، اس طرح میں نے صبح روزے کی حالت میں کی (بغیر سحری کے)۔ اسی طرح سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بھی سونے کے بعد اپنی ایک لونڈی یا آزاد بیوی کے ساتھ قربت ہو گئی تھی، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اس کا تذکرہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی ﴿أُحِلَّ لَكُمْ لَيْلَةَ الصِّيَامِ الرَّفَثُ إِلَى نِسَائِكُمْ﴾ سے لے کر ﴿ثُمَّ أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ﴾ [سورة البقرة: 187] تک (جس نے رات بھر کھانے پینے اور قربت کی اجازت دے دی)۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3122]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، رجاله ثقات عن آخرهم، إلّا أنَّ المسعودي -وهو عبد الرحمن بن بن عتبة- رُمي بالاختلاط، وأبو النضر ممَّن سمع منه بعد الاختلاط، وقد رواه غير واحد عن المسعودي كما في "مسند أحمد"، إلَّا أنهم جميعًا ممّن سمع منه بعد الاختلاط، لكن تابعه شعبة كما في رواية أبي داود ...» [ترقيم الرساله 3122] [ترقيم الشركة 3103] [ترقيم العلميه 3085]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2799
2799. عن أبي هريرة قال:أوصاني خليلي بثلاثٍ لا أدعهن حتَّى أموت، صوم ثلاثة أيام من كل شهر، وصلاة الضُحى، ونومٌ على وترٍ.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التهجد (1178)، ومسلم في صلاة المسافرين (721) كلاهما من طريق شعبة، حدثنا عباس الجُريري -وهو ابن فَرُّوخ، عن أبي عثمان النهدي، عن أبي هريرة فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2929
2929. عن أبي هريرة قـــــــــال: أوصاني خليلي بثلاث، لا أدعهن حتى أموت: «صوم ثلاثة أيام من كل شهر، وصلاة الضُحى، ونوم على وتر» .
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في التهجد (1178)، ومسلم في صلاة المسافرين (721) كلاهما من طريق شُعبة، حدثنا عباس الجُريري -وهو ابن فروُّخ عن أبي عثمان النهدي، عن أبي هريرة فذكره، واللفظ للبخاري.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4447
4447. عن أبي هريرة، أنه كان في سفر، فلما نزلوا أرسلوا إليه وهو يصلي ليطعمهم، فقال للرسول: إني صائم. فلما وضع الطّعام، وكادوا يفرغون جاء، فجعل يأكل. فنظر القوم إلى رسولهم، فقال: ما تنظرون؟ قد أخبرني أنه صائم. فقال أبو هريرة: صدق، إني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: صوم شهر الصّبر، وثلاثة أيام من كلّ شهر صوم الدّهر.
فقد صُمت ثلاثة أيام من كلّ شهر، وأنا مفطر في تخفيف الله، وصائم في تضعيف الله.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه النسائي (2408)، أحمد (7577، 8986، 10663)، وصحّحه ابن حبان (3659)، والبيهقي (4/293) كلّهم من أوجه عن حماد ابن سلمة، عن ثابت، عن أبي عثمان النّهدي، عن أبي هريرة، فذكره إلا أن البعض لم يذكروا القصة.» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4450
4450. عن أبي ذرّ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من صام من كلّ شهر ثلاثة أيام، فذلك صيام الدّهر.
فأنزل الله عزوجل تصديق ذلك في كتابه مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا [سورة الأنعام: 160] فاليوم بعشرة أيام.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الترمذي (762)، والنسائي (2409)، وابن ماجه (1708)، وأحمد (21301) كلّهم من أوجه عن عاصم الأحول، عن أبي عثمان، عن أبي ذر، فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7895
أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِي، ثنا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، ثنا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" أُحِيلَ الصِّيَامُ ثَلَاثَةَ أَحْوَالٍ فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: وَأَمَّا حَوْلُ الصِّيَامِ فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَامَ بَعْدَمَا قَدِمَ الْمَدِينَةَ، فَجَعَلَ يَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَصَامَ عَاشُورَاءَ فَصَامَ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا شَهْرَ رَبِيعٍ إِلَى شَهْرِ رَبِيعٍ إِلَى رَمَضَانَ، ثُمَّ إِنَّ اللهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فَرَضَ عَلَيْهِ شَهْرَ رَمَضَانَ، فَأَنْزَلَ عَلَيْهِ {كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ} [البقرة: ١٨٣] " وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ، هَذَا مُرْسَلٌ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تین حالتوں میں رمضان فرض ہوا، پھر پوری حدیث بیان کی۔ انہوں نے کہا: روزے کی کیفیت یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے آنے کے بعد روزہ رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ماہ تین روزے رکھنے شروع کر دیے اور عاشور کا روزہ بھی رکھا اور اس طرح سترہ مہینے روزے رکھے، ربیع کے مہینے سے ربیع کے مہینے تک، رمضان تک۔ پھر اللہ نے ان پر رمضان کا مہینہ فرض کر دیا اور یہ حکم نازل فرمایا: ﴿كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَمَا كُتِبَ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ﴾ [سورة البقرة: 183] کہ ”تم پر روزے فرض کیے جیسے پہلے لوگوں میں فرض کیے گئے تھے“۔
یہ روایت مرسل ہے، عبدالرحمن (بن ابی لیلیٰ) نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7895]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ انظر قبله»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8437
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ، بِبَغْدَادَ أنبأ أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَرْبِيُّ، ثنا عَفَّانُ، أنبأ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، أنبأ ثَابِتٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ⦗٤٨٥⦘ النَّهْدِيِّ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ، فَلَمَّا نَزَلُوا أَرْسَلُوا إِلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي لِيَطْعَمَ، فَقَالَ لِلرَّسُولِ إِنِّي صَائِمٌ، فَلَمَّا وُضِعَ الطَّعَامُ وَكَادُوا يَفْرُغُونَ فَجَاءَ فَجَعَلَ يَأْكُلُ فَنَظَرَ الْقَوْمُ إِلَى رَسُولِهِمْ فَقَالَ: مَا تَنْظُرُونَ قَدْ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ صَائِمٌ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: صَدَقَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" صَوْمُ شَهْرِ الصَّبْرِ وَصَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صَوْمُ الدَّهْرِ" فَقَدْ صُمْتُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنَ الشَّهْرِ فَأَنَا مُفْطِرٌ فِي تَخْفِيفِ اللهِ، وَصَائِمٌ فِي تَضْعِيفِ اللهِ.
ابوعثمان نہدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ایک سفر میں تھے۔ جب پڑاؤ کیا تو ان کی طرف کھانے کے لیے پیغام بھیجا گیا مگر وہ نماز پڑھ رہے تھے، تو انہوں نے ایلچی سے کہا: میں روزے سے ہوں، مگر جب کھانا رکھا گیا اور سب فارغ ہونے کے قریب تھے تو وہ بھی آگئے اور کھانا شروع کر دیا، تو قوم نے ایلچی کی طرف دیکھا۔ اس نے کہا: تم کیا دیکھ رہے ہو؟ انہوں نے مجھے ہی بتایا ہے کہ میں روزے سے ہوں۔ تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس نے سچ کہا ہے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صبر کے مہینہ کے روزے اور ہر ماہ میں سے تین روزے پورے سال کے روزے ہیں۔“ سو میں نے مہینے کے تین رکھے ہیں اور میں مفطر ہوں اللہ کی طرف سے دی ہوئی تخفیف کی وجہ سے اور روزے دار ہوں اجر کے اضافے کے لیے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8437]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه احمد»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8474
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ وَأَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِيُّ، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدَ، أَخْبَرَنِي أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَمْ أُخْبَرْ أَنَّكَّ تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ؟" قَالَ: بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ، قَالَ:" فَلَا تَفْعَلْ نَمْ وَقُمْ وَصُمْ وَأَفْطِرْ فَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِعَيْنَيْكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِزَوْجِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ لِزَوْرِكَ عَلَيْكَ حَقًّا وَإِنَّ بِحَسْبِكَ أَنْ تَصُومَ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فَإِنَّ كُلَّ حَسَنَةٍ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا وَإِذَا ذَاكَ صِيَامُ الدَّهْرِ كُلِّهِ" قَالَ: فَشَدَّدْتُ فَشُدِّدَ عَلَيَّ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً قَالَ:" فَصُمْ مِنْ كُلِّ جُمُعَةٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ" قَالَ: فَشَدَّدْتُ فَشُدِّدَ عَلَيَّ قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً، قَالَ:" فَصُمْ صِيَامَ نَبِيِّ اللهِ دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَامُ وَلَا تَزِدْ عَلَى ذَلِكَ" قَالَ: فَقُلْتُ وَمَا كَانَ صِيَامُ نَبِيِّ اللهِ دَاوُدَ؟ قَالَ:" نِصْفُ الدَّهْرِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا مجھے یہ خبر نہیں دی گئی کہ تو «صَائِمُ النَّهَارِ» ”دن کو روزہ رکھنے والا“ اور «قَائِمُ اللَّيْلِ» ”رات کو قیام کرنے والا“ ہے؟“ وہ کہتے ہیں میں نے کہا: جی ہاں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ایسے ہی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کر بلکہ تو سو اور قیام کر اور روزہ رکھ اور روزہ افطار کر، تجھ پر تیرے جسم کا حق ہے، تجھ پر تیری آنکھ کا حق ہے، تیری بیوی کا تجھ پر حق ہے، تیرے مہمان کا تجھ پر حق ہے، تیرے لیے یہ کافی ہے کہ تو ہر ماہ میں تین روزے رکھے اور بے شک ہر نیکی دس گنا ہے، جب تو یہ کرے گا تو «صَائِمُ الدَّهْرِ» ”ہمیشہ روزہ رکھنے والا“ ہوگا۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے سختی کی تو مجھ پر بھی سختی کی گئی۔ میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھ میں طاقت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو ہر ہفتے میں تین روزے رکھ۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے سختی کی تو مجھ پر سختی کی گئی۔ میں نے کہا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں استطاعت رکھتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر تو اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام کے روزے رکھ اور اس سے زیادہ نہ کر۔“ وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اللہ کے نبی داؤد علیہ السلام کے روزے کیا تھے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آدھا سال۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 8474]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں