الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1757. 15- باب من قال: إنّ فسخ الحجّ إلى العمرة للناس جميعاً إلى يوم القيامة لمن لم يسق الهدي، وأنه لم ينسخ
ان لوگوں کے قول کے بیان میں جو اس بات کے قائل ہیں کہ ”حج کو عمرہ میں تبدیل کر دینا (فسخِ حج) قیامت تک تمام لوگوں کے لیے جائز ہے، ان لوگوں کے حق میں جو ہدی (قربانی کا جانور) ساتھ نہ لائے ہوں، اور بے شک یہ حکم منسوخ نہیں ہوا ہے“۔
حدیث نمبر: 4935
4935. عن مروان بن الحكم، قال: شَهِدْتُ عُثْمَانَ وَعَلِيًّا رَضِيَ الله عَنْهُمَا، وَعُثْمَانُ يَنْهَى عَنْ المُتْعَةِ وَأَنْ يُجْمَعَ بَيْنَهُمَا، فَلَمَّا رَأَى عَلِيٌّ أَهَلَّ بِهِمَا لَبَّيْكَ بِعُمْرَةٍ وَحَجَّـــةٍ قَــــال: مَا كُنْتُ لأَدَعَ سُنَّــــــةَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم لِقَوْلِ أَحَد.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاريّ في الحج (1563) من طريق شعبة، عن الحكم، عن علي بن حسين، عن مروان، به.»
الحكم على الحديث:
متفق عليه
ترقیم عبدالباقی: 1251 ترقیم شاملہ: -- 3028
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، أَخْبَرَنَا هُشَيْمٌ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي إِسْحَاق ، وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، وَحُمَيْدٍ ، أَنَّهُمْ سَمِعُوا أَنَسًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: " سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَهَلَّ بِهِمَا جَمِيعًا، لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا لَبَّيْكَ، عُمْرَةً وَحَجًّا ".
ہشیم نے یحییٰ بن ابی اسحاق، عبدالعزیز بن صہیب اور حمید سے خبر دی کہ ان سب نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا انہوں نے فرمایا: میں نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو (حج و عمرہ) دونوں کا تلبیہ پکارتے ہوئے سنا یہ کہتے ہوئے «لبيك عمرة وحجا لبيك عمرة وحجا» ”اے اللہ! میں حج و عمرہ کے لیے حاضر ہوں، میں حج و عمرہ کے لیے حاضر ہوں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3028]
حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں کا اکٹھا تلبیہ کہتے ہوئے سنا: ” «لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا، لَبَّيْكَ عُمْرَةً وَحَجًّا» “ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3028]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1251
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة