الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
1784. 42- باب استحباب الرَّمَل في الأشواط الثلاثة الأولى في طواف العمرة، وفي الطّواف الأول في الحجّ
عمرہ کے طواف کے ابتدائی تین چکروں اور حج کے پہلے طواف میں رمل (تیز اور پروقار چال) کے مستحب ہونے کا بیان۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر 5000 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الجامع الكامل: 5000
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 808
الفتح الربانی: 4333
حدیث نمبر: 5000
5000. عن جابر بن عبدالله قال: رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم رمل من الحجر الأسود حتى انتهى إليه ثلاثة أطواف.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الحج (107) عن جعفر بن محمد، عن أبيه، عن جابر بن عبدالله، فذكره. ومن طريقه رواه مسلم في الحج (1263)»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 808
وَحَدَّثَنِي، عَنْ وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ " كَانَ يَرْمُلُ مِنْ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ إِلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ ثَلَاثَةَ أَطْوَافٍ وَيَمْشِي أَرْبَعَةَ أَطْوَافٍ"
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رمل کرتے تھے حجرِ اسود سے حجرِ اسود تک تین پھیروں میں، اور باقی چار پھیروں میں معمولی چال سے چلتے تھے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 808]
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1603، 1604، 1616، 1617، 1644، 1691، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1227، 1228، 1261، 1262، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2710، 2743، 2762، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2943، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 3698، 3921، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1805، 1891، 1893، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1883، 1884، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2950، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8946، 8947، 9309، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4708، 4718، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 108»
الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
حدیث نمبر: 4333
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ مِنَ الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ إِلَى الْحَجَرِ الْأَسْوَدِ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجراسود سے حجراسود تک رمل کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4333]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6047»
وضاحت: فوائد: … سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجر اسود سے لے کر حجر اسود تک تین چکروں میں ”رمل“ کیا اور چار چکروں میں عام چال چلتے رہے۔ (مسلم)عمرۂ قضاء کے موقع پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے طوافِ قدوم کے پہلے تین چکروں میں حجر اسود سے رکن یمانی تک رمل کیا تھا، لیکن حجۃ الوداع کے موقع پر حجر اسود سے حجر اسود تک، یعنی پورے چکر میں رمل کیا، جیسا کہ اِس حدیثسے معلوم ہوتا ہے۔امام مبارکپوری رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں: سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی حدیث والا عمل عمرۂ قضاء کے موقع پر۷ھ میں پیش آیا، جبکہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث والا عمل ۱۰ ھ میں پیش آیا، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آخری عمل کو لیا جائے گا اور پہلے والے عمل کو منسوخ سمجھا جائے گا۔ (تحفۃ الاحوذی: ۲/ ۹۲) خلاصۂ کلام یہ ہے کہ پہلے تین چکروں میں مکمل رمل کیا جائے گا۔
الحكم على الحديث:
انظر الحديث السابق ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6047