الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الجامع الكامل سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم دار ابن بشیر
عربی
اردو
2687. 16- باب ما رُويَ في أضحية الخصي
خصی جانور کی قربانی کے متعلق جو روایات منقول ہیں ان کا بیان۔
شواہد الحدیث — الجامع الكامل حدیث نمبر A152 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
الجامع الكامل: A152
مسند احمد: 27190
سنن دارقطنی: 4761
الفتح الربانی: 4652
المستدرک علی الصحیحین: 6665
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2289
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 1792
1 تا 10
حدیث نمبر: A152
روي عن عائشة، أو عن أبي هريرة: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان إذا أراد أن يضحي، اشترى كبشين عظيمين سمينين أقرنين أملحين موجوءين، فذبح أحدهما عن أمته لمن شهد لله بالتوحيد وشهد له بالبلاغ، وذبح الآخر عن محمد وعن آل محمد صلى الله عليه وسلم.
حدیث نمبر: 27190
حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ضَحَّى، اشْتَرَى كَبْشَيْنِ سَمِينَيْنِ، أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، فَإِذَا صَلَّى وَخَطَبَ النَّاسَ، أَتَى بِأَحَدِهِمَا وَهُوَ قَائِمٌ فِي مُصَلَّاهُ، فَذَبَحَهُ بِنَفْسِهِ بِالْمُدْيَةِ، ثُمَّ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا عَنْ أُمَّتِي جَمِيعًا مِمَّنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ، وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ"، ثُمَّ يُؤْتَى بِالْآخَرِ، فَيَذْبَحُهُ بِنَفْسِهِ , وَيَقُولُ:" هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ" , فَيُطْعِمُهُمَا جَمِيعًا الْمَسَاكِينَ، وَيَأْكُلُ هُوَ وَأَهْلُهُ مِنْهُمَا , فَمَكَثْنَا سِنِينَ، لَيْسَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يُضَحِّي، قَدْ كَفَاهُ اللَّهُ الْمُؤْنَةَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْغُرْمَ .
حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دو خوبصورت اور خصی مینڈھوں کی قربانی فرمائی اور فرمایا: ”ان میں سے ایک تو ہر اس شخص کی جانب سے ہے جو اللہ کی وحدانیت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تبلیغ رسالت کی گواہی دیتا ہو اور دوسرا اپنی اور اپنے اہل خانہ کی طرف سے ہے۔“ راوی کہتے ہیں کہ اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہماری کفایت فرمائی۔ [مسند احمد/من مسند القبائل/حدیث: 27190]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لانقطاعه، على بن الحسين لم يدرك أبا رافع، ولضعف عبدالله بن محمد، وقد اضطرب فيه
ترقیم العلمیہ : 4676 ترقیم الرسالہ : -- 4761
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا أَبُو سُحَيْمٍ الْمُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، أَحَدُهُمَا عَنْ أُمَّتِهِ، وَالآخَرُ عَنْهُ وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے دو سفید و سیاہ رنگ کے مینڈھوں کو ذبح کیا تھا، ان میں سے ایک آپ کی امت کی طرف سے تھا اور دوسرا آپ کی طرف سے اور آپ کے اہل خانہ کی طرف سے تھا۔ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4761]
ترقیم العلمیہ: 4676
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1089، 1546، 1547، 1548، 1551، 1714، 1715، 2951، 2986، 4353، 5553، 5554، 5558، 5564، 5565، 7399، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 690، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2618، 2619، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2743، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1742، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 468، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 546، 821، 1494، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2917، 2968، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1225، 1226، 1227، 1249، 1250، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2734، 4761، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 5091، 5242»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4652
عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ضَحَّى اشْتَرَى كَبْشَيْنِ سَمِينَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ وَفِي لَفْظٍ مَوْجَيَّيْنِ خَصِيَّيْنِ فَإِذَا صَلَّى وَخَطَبَ النَّاسَ أُتِيَ بِأَحَدِهِمَا وَهُوَ قَائِمٌ فِي مُصَلَّاهُ فَذَبَحَهُ بِنَفْسِهِ بِالْمُدْيَةِ ثُمَّ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا عَنْ أُمَّتِي جَمِيعًا مِمَّنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ ثُمَّ يُؤْتَى بِالْآخَرِ فَيَذْبَحُهُ بِنَفْسِهِ وَيَقُولُ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَيُطْعِمُهُمَا جَمِيعًا الْمَسَاكِينَ وَيَأْكُلُ هُوَ وَأَهْلُهُ مِنْهُمَا فَمَكَثْنَا سِنِينَ لَيْسَ رَجُلٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يُضَحِّي قَدْ كَفَاهُ اللَّهُ الْمَؤُونَةَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَالْغُرْمَ
۔ مولائے رسول سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قربانی کرتے تو دو موٹے تازے، سینگوں والے، چتکبرے اور خصی دنبے خریدتے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازِ عید ادا کرتے اور لوگوں کو خطبہ دیتے تو ایک دنبے کو لایا جاتا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ابھی تک عید گاہ میں ہی کھڑے ہوتے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود چھری کے ساتھ اس کو ذبح کرتے اور فرماتے: اے اللہ! یہ میری ساری امت کی طرف سے ہے، جنہوں نے تیرے لیے توحید کی اور میرے لیے تبلیغ کی شہادت دی ہے۔ پھر دوسرا دنبہ لایا جاتا، اس کو بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود ذبح کرتے اور فرماتے: یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آلِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف سے ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ دونوں دنبے مسکینوں کو کھلا دیتے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اہل بیت بھی ان سے کھاتے تھے۔ سیدنا ابو رافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر ہم نے کئی برسوں تک دیکھا کہ بنو ہاشم کا کوئی بندہ قربانی نہیں کرتا تھا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس عمل کی وجہ سے ان کو قربانی کے بوجھ اور خرچ سے کفایت کر دیا تھا۔ [الفتح الربانی/طواف المفرد والقارن والمتمتع/حدیث: 4652]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لانقطاعه، علي بن الحسين لم يدرك ابا رافع، ولضعف عبد الله بن محمد بن عقيل، وقد اضطرب فيه ايضا، أخرجه البزار: 1208، والحاكم: 2/ 391، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 27190 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27732»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لانقطاعه
حدیث نمبر: 6665
أخبرني عَبْدانُ بن يزيد الدَّقِيقي بهَمَذان، حدثنا محمد بن المغيرة، حدثنا يحيى بن نَصْر بن حاجِبٍ، حدثنا عبد الله بن شُبرُمَة، عن الشَّعْبِي، عن حُذيفة ابن أَسِيد قال: كان النبي ﷺ يُقرِّب كَبشَينِ أملَحَين، فيذبَحُ أحدَهما فيقول:"اللهمَّ هذا عن محمّدٍ وآل محمّدٍ"، ويُقرِّبُ الآخرَ فيقول:"اللهم هذا عن أُمَّتِي، مَن شَهِدَ لك بالتوحيدِ ولي بالبَلَاغ" (1) . ذكرُ عتَّاب بن أَسِيد الأُمَوي (2) ﵁-
سیدنا حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم دو چتکبرے (سفید و سیاہ) مینڈھے قریب لاتے، ایک کو ذبح کرتے ہوئے فرماتے: «اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ» ”اے اللہ! یہ محمد اور آلِ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف سے ہے“، اور دوسرے کو قریب لاتے تو فرماتے: «اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ أُمَّتِي، مَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَلِي بِالْبَلَاغِ» ”اے اللہ! یہ میری اس امت کی طرف سے ہے جس نے تیری توحید اور میرے (پیغام) پہنچا دینے کی گواہی دی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6665]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن في المتابعات والشواهد من أجل يحيى بن نصر بن حاجب. وأخرجه الطبراني (3059) من طريق محمد بن عاصم الرازي، عن يحيى بن نصر، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 6665] [ترقيم الشركة 6585]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 19009
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ الضَّبِّيُّ، ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنْبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، {لِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ} [الحج: ٦٧] قَالَ: ذَبْحٌ هُمْ ذَابِحُوهُ، حَدَّثَنِي أَبُو رَافِعٍ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا ضَحَّى اشْتَرَى كَبْشَيْنِ سَمِينَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ، فَإِذَا خَطَبَ وَصَلَّى ذَبَحَ أَحَدَ الْكَبْشَيْنِ بِنَفْسِهِ بِالْمُدْيَةِ ثُمَّ يَقُولُ:" اللهُمَّ هَذَا عَنْ أُمَّتِي جَمِيعًا مَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ"، ثُمَّ أَتَى بِالْآخَرِ فَذَبَحَهُ ثُمَّ قَالَ:" اللهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ"، ثُمَّ يُطْعِمُهُمَا الْمَسَاكِينَ وَيَأْكُلُ هُوَ وَأَهْلُهُ مِنْهُمَا، فَمَكَثْنَا سِنِينَ قَدْ كَفَانَا اللهُ الْغُرْمَ وَالْمُؤْنَةَ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يُضَحِّي. وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ، وَقَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عبداللہ بن محمد بن عقیل بن ابی طالب، حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿لِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنْسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ﴾ [سورة الحج: 67] ”ہم نے ہر امت کے لیے عبادت کا طریقہ مقرر کیا، جس طرح وہ عبادت کرتے ہیں“ کے متعلق روایت کرتے ہیں، انہوں نے فرمایا: اس کے مطابق وہ ذبح کرنے والے ہیں۔ ابو رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے دو مینڈھے، جو خاکستری رنگت، سینگوں والے اور موٹے تازے تھے، خریدے۔ خطبہ اور نماز کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے چھری کے ساتھ ایک مینڈھا ذبح فرمایا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! یہ میری امت کی جانب سے ہے جو تیری وحدانیت اور میری رسالت کی گواہی دے۔“ پھر دوسرا مینڈھا لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ذبح فرمایا، پھر فرمایا: ”یہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آلِ محمد کی جانب سے ہے۔“ پھر مسکینوں کو گوشت کھلا دیا اور خود بھی اور گھر والوں کو بھی کھلایا۔ ہم کئی سال ٹھہرے رہے کہ اللہ نے ہمیں تاوان اور مشقت سے بے نیاز کر دیا تھا، بنو ہاشم میں سے کوئی بھی قربانی نہیں کرتا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19009]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 19049
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الصَّيْرَفِيُّ بِمَرْوَ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ، ثنا أَبُو عَامِرٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو الْعَقَدِيُّ، ثنا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ ابْنِ عَقِيلٍ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، مَوْلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ضَحَّى اشْتَرَى كَبْشَيْنِ سَمِينَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ، فَإِذَا خَطَبَ وَصَلَّى قَامَ فِي مُصَلَّاهُ فَذَبَحَ أَحَدَ الْكَبْشَيْنِ هُوَ بِنَفْسِهِ بِالْحَرْبَةِ وَيَقُولُ:" هَذَا عَنْ أُمَّتِي جَمِيعًا مَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ"، ثُمَّ أَتَى بِالْآخَرِ فَذَبَحَهُ قَالَ:" اللهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ"، ثُمَّ يُطْعِمُهَا جَمِيعًا لِلْمَسَاكِينِ وَيَأْكُلُ هُوَ وَأَهْلُهُ مِنْهُمَا، فَمَكَثْنَا سِنِينَ قَدْ كَفَى اللهُ الْمُؤْنَةَ وَالْغُرْمَ بِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يُضَحِّي.
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ابو رافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قربانی کرتے تو دو موٹے تازے، چتکبرے، سینگوں والے، مینڈھے خریدتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز و خطبہ سے فارغ ہو کر بذاتِ خود ایک نیزے سے ذبح کر دیا اور فرمایا: ”یہ میری تمام امت کی جانب سے ہے، جس نے توحید کا اقرار اور میرے اسلام کو پہنچانے کی تصدیق کی۔“ پھر دوسری قربانی کو ذبح کر دیا اور فرمایا: ”اے اللہ! یہ محمد اور آلِ محمد کی جانب سے ہے۔“ پھر خود اور گھر والوں اور مساکین کو کھلا دیتے، پھر ہم کئی سال رکے رہے کہ اللہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے مشقت اور قرض کی کفایت فرما دی تھی، بنو ہاشم میں سے کوئی بھی قربانی نہیں کرتا تھا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19049]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 5967
وَعَنْ أَبَى رَافِعٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا ضَحَّى اشْتَرَى كَبْشَيْنِ سَمِينَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ. فَإِذَا صَلَّى وَخَطَبَ أَتَى بِأَحَدِهِمَا، وَهُوَ فِي مُصَلَّاهُ فَذَبَحَهُ. ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ أُمَّتِي جَمِيعًا مَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ". ثُمَّ يُؤْتَى بِالْآخَرِ فَيَذْبَحُهُ، ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ". فَيُطْعِمُهُمَا جَمِيعًا الْمَسَاكِينَ. وَيَأْكُلُ هُوَ وَأَهْلُهُ مِنْهُمَا. قَالَ: فَلَبِثْنَا سِنِينَ لَيْسَ أَحَدٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ يُضَحِّي قَدْ كَفَانَا اللَّهُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْغُرْمَ وَالْمَئُونَةَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ بِنَحْوِهِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں وہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قربانی کرتے تھے تو آپ دو موٹے تازے دنبے خریدتے تھے جو سینگ والے ہوتے تھے، اور ان کی سفیدی سیاہی پر غالب تھی (یا وہ بالکل سفید تھے) جب آپ نے نماز ختم کی، تو آپ نے خطبہ ارشاد فرمایا: پھر آپ ان دونوں میں سے ایک کے پاس تشریف لائے آپ اس وقت عید گاہ میں موجود تھے آپ نے اسے ذبح کیا اور پھر فرمایا: اے اللہ! یہ میری پوری امت میں سے ہر اس شخص کی طرف سے ہے، جو تیرے بارے میں توحید کی اور میرے بارے میں تبلیغ کی گواہی دے پھر دوسرے جانور کو لایا گیا اور آپ نے اسے ذبح کیا اور پھر یہ فرمایا: اے اللہ! یہ محمد اور آل محمد کی طرف سے ہے آپ نے ان دونوں کا گوشت مساکین کو کھلایا آپ نے اور آپ کے اہل خانہ نے بھی ان کا گوشت کھایا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر کئی سال ایسے گزر گئے کہ بنو ہاشم میں سے کوئی بھی قربانی نہیں کرتا تھا کیونکہ اللہ کے رسول نے ہماری جگہ یہ فریضہ سر انجام دے دیا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند اسے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5967]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں اس کی مانند اسے نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5967]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1208) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (920) اخرجه احمد فى المسند (391/6 و 392)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26649، وأخرجه مسند البزار برقم: 3867، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3530، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 920»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ¤ قال الذھبي:زهير بن محمد له مناكير وابن عقيل ليس بالقوي ¤ نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 151)
حدیث نمبر: 5969
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى بِكَبْشَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ عَظِيمَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ فَأَضْجَعَ أَحَدَهُمَا [ وَقَالَ:" بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ، اللَّهُمَّ عَنْ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ" ثَمَّ أَضْجَعَ الْآخَرَ فَقَالَ:"بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ مَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَلِجَابِرٍ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ. وَلِجَابِرٍ حَدِيثٌ رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دو سینگوں والے، چتکبرے (جن کی سفیدی سیاہی پر غالب تھی)، موٹے تازے خصی مینڈھے (دنبے) لے کر آئے۔ آپ نے ان میں سے ایک کو لٹایا اور پھر یہ پڑھا: اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے: اے اللہ! یہ محمد اور آل محمد کی طرف سے ہے پھر آپ نے دوسرے کو لٹایا اور پھر یہ پڑھا اللہ تعالیٰ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سب سے بڑا ہے یہ محمد اور اس کی امت کی طرف سے ہے اور اس شخص کی طرف سے جو تیرے بارے میں توحید کی اور میرے بارے میں تبلیغ کر دینے کی گواہی دے“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جسے امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5969]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک حدیث منقول ہے، جسے امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5969]
تخریج الحدیث: «اخر ابو يعلى فى المسند (1792) اخرجه احمد فى المسند (362/3 و 375)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 2795، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 19046، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4753/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 916
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ رُسْتَةَ ، قَالَا: ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ السَّمَّانُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا ضَحَّى اشْتَرَى كَبْشَيْنِ سَمِينَيْنِ أَقْرَنَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، حَتَّى إِذَا خَطَبَ النَّاسَ وَصَلَّى أَتَى بِأَحَدِهِمَا وَهُوَ قَائِمٌ فِي مُصَلَّاهُ فَذَبَحَهُ بِنَفْسِهِ بِالْمُدْيَةِ، ثُمَّ يَقُولُ: " هَذَا عَنْ أُمَّتِي جَمِيعًا، مَنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ، وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ " ثُمَّ يُؤْتَى بِالْآخَرِ فَيَذْبَحُهُ هُوَ بِنَفْسِهِ، ثُمَّ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ، وَآلِ مُحَمَّدٍ " فَيُعْطِيهِمْ جَمِيعًا الْمَسَاكِينَ، وَأَكَلَ هُوَ وَأَهْلُهُ مِنْهُمَا.
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قربانی کرتے تو دو موٹے، سینگوں والے، چتکبرے مینڈھے خریدتے، یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو خطبہ دیتے اور نماز پڑھاتے تو ان میں سے ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا جاتا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی جائے نماز میں کھڑے ہوتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنے ہاتھ سے چھری سے ذبح فرماتے، پھر فرماتے: ”یہ میری پوری امت کی طرف سے ہے، جس نے تیری توحید کی گواہی دی اور میرے پہنچانے کی گواہی دی۔“ پھر دوسرا لایا جاتا، اسے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود ذبح فرماتے، پھر فرماتے: ”اے اللہ! یہ محمد اور آلِ محمد کی طرف سے ہے۔“ پھر دونوں مسکینوں کو دے دیتے، اور خود اور اپنے گھر والے ان میں سے کھاتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الألف/حدیث: 916]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 311، حدیث 920»