الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
257. -- باب: إدخال التراب في إحدى غسلاته
-- باب: دھونے کی باریوں میں سے کسی ایک میں مٹی شامل کرنے کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 1149 (کل: 65 مقامات، 23 کتب)
سنن ترمذی: 1488
صحیفہ ہمام بن منبہ: 36
بلوغ المرام: 8
مسند اسحاق بن راہویہ: 83
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 64
الجامع الكامل: 1321
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1587
المعجم الکبیر للطبرانی: 13300
المعجم الاوسط: 946
11 تا 20
حدیث نمبر: 340
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ، فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھوئے، ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی سے (مانجھے)“۔ [سنن نسائي/كتاب المياه/حدیث: 340]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی کے برتن سے پی جائے تو وہ اسے سات دفعہ دھوئے، ان میں سے پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ (دھوئے)۔“ [سنن نسائي/كتاب المياه/حدیث: 340]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطہارة 37 (73) بنحوہ وفیہ السابقة بالتراب، (تحفة الأشراف 14495) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 4284
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمْرٍو، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ إِلَّا كَلْبَ صَيْدٍ، أَوْ كَلْبَ مَاشِيَةٍ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شکاری، یا جانوروں کی رکھوالی کرنے والے کتوں کے سوا باقی کتوں کو مار ڈالنے کا حکم دیا۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4284]
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”شکاری اور جانوروں (یا کھیتوں) کی حفاظت کے لیے رکھے گئے کتوں کے علاوہ دوسرے کتے مارنے“ کا حکم دیا۔ [سنن نسائي/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4284]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساقاة 11 (1571)، سنن الترمذی/الصید 4 (1488)، (تحفة الأشراف: 7353) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 364
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈال دے تو اسے سات مرتبہ دھوئے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 364]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا پی لے تو اسے چاہیے کہ اس (برتن) کو سات بار دھوئے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 364]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الوضوء 34 (172)، صحیح مسلم/الطہارة 27 (279)، سنن النسائی/الطہارة 51 (63)، (تحفة الأشراف: 13799) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 366
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا کسی کے برتن میں منہ ڈال دے، تو اسے سات مرتبہ دھوئے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 366]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا پی لے تو اسے چاہیے کہ اس (برتن) کو سات بار دھوئے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 366]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7735) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
حدیث نمبر: 36
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِيهِ: فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال لے تو اس برتن کو (پاکی کے لیے) سات مرتبہ دھونا چاہیے۔“ [صحيفه همام بن منبه/متفرق/حدیث: 36]
تخریج الحدیث: «صحيح مسلم، كتاب الطهارة، باب حكم ولوغ الكلب، رقم: 652، حدثنا محمد بن رافع: حدثنا عبدالرزاق: حدثنا معمر عن همام بن منبه، قال: هذا ما حدثنا أبو هريرة عن محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم، فذكر أحاديث منها: وقال رسول الله صلى الله عليه وسلم .... - مسند أحمد: 49/16 - مصنف عبدالرزاق، باب الكلب يلغ فى الإناء، ولفظه ”طهور إناء أحدكم إذا وَلغَ فيه الكلب أن يغسله سبع مرات“: 96/1، رقم: 329 - السنن الكبرىٰ للبيهقي، كتاب الطهارة، باب غسل الإناء من ولوغ الكلب سبع مرات: 340/1.»
حدیث نمبر: 8
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «طهور إناء أحدكم إذا ولغ فيه الكلب أن يغسله سبع مرات، أولاهن بالتراب» . أخرجه مسلم.وفي لفظ له: «فليرقه» .وللترمذي: «أخراهن أو أولاهن بالتراب» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ”تم میں سے کسی کے برتن میں جب کتا منہ ڈال جائے تو اسے سات مرتبہ دھویا جائے، سب سے پہلے اسے مٹی مل کر (صاف کرنا چاہیئے)“ (مسلم) اور مسلم نے «فليرقه» یعنی اس کو گرا دینا چاہیئے، نقل کیا ہے اور ترمذی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں ”پہلی یا آخری مرتبہ مٹی کے ساتھ صاف کرنا چاہیئے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 8]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» (فرمایا) – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو: – «طَهُورُ» پاک کرنا – «إِنَاءِ» برتن کو – «أَحَدِكُمْ» تم میں سے کسی کے – «إِذَا» جب – «وَلَغَ» منہ مارے (پیے) – «فِيهِ» اس میں – «الْكَلْبُ» کتا – «أَنْ» یہ ہے کہ – «يَغْسِلَهُ» وہ اسے دھوئے – «سَبْعَ» سات – «مَرَّاتٍ» مرتبہ، – «أُولَاهُنَّ» ان میں سے پہلی دفعہ – «بِالتُّرَابِ» مٹی کے ساتھ۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَفِي» اور میں – «لَفْظٍ» ایک اور لفظ (روایت) – «لَهُ» انہی کی: – «فَلْيُرِقْهُ» تو چاہیے کہ وہ اسے بہا دے۔ – «وَلِلتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کی روایت میں ہے: – «أُخْرَاهُنَّ» ان میں سے آخری دفعہ – «أَوْ» یا – «أُولَاهُنَّ» پہلی دفعہ – «بِالتُّرَابِ» مٹی کے ساتھ۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے برتن کی پاکی یہ ہے کہ جب کتا اس میں منہ مار جائے (پانی پی لے) تو اسے سات مرتبہ دھوئے، ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ساتھ (مانجھے)۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور انہی کی ایک اور روایت کے الفاظ ہیں: ”تو چاہیے کہ وہ اسے (اس پانی کو) بہا دے۔“ اور ترمذی کی روایت میں ہے: ”ان میں سے آخری یا پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ (دھوئے)۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 8]
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کسی کے برتن کی پاکی یہ ہے کہ جب کتا اس میں منہ مار جائے (پانی پی لے) تو اسے سات مرتبہ دھوئے، ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی کے ساتھ (مانجھے)۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور انہی کی ایک اور روایت کے الفاظ ہیں: ”تو چاہیے کہ وہ اسے (اس پانی کو) بہا دے۔“ اور ترمذی کی روایت میں ہے: ”ان میں سے آخری یا پہلی دفعہ مٹی کے ساتھ (دھوئے)۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 8]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الطهارة،باب حكم ولوغ الكلب، حديث:279، والترمذي، الطهارة، حديث:91.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 83
أَخْبَرَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ، صَاحِبُ الدَّسْتُوَائِيِّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكُمْ فَاغْسِلُوهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ إِحْدَاهُنَّ بِالتُّرَابِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈالے دے تو اسے سات بار دھوؤ اور ان میں سے ایک بار مٹی کے ساتھ۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 83]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الطهارة، باب حكم ولوغ الكب، رقم: 279 . سنن ابوداود، رقم: 73 . سنن نسائي، رقم: 335 . سنن كبريٰ بيهقي: 241/1»
حدیث نمبر: 490
(8) بَابُ تَطْهِيرِ النَّجَاسَاتِ الْفَصْلُ الْأَوَّلُ 490 - عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِذَا شَرِبَ الْكَلْبُ فِي إِنَاءِ أَحَدِكِمْ فَلْيَغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَفِى رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ: (طَهُورُ إِنَاءِ أَحَدِكُمْ إِذَا وَلَغَ فِيهِ الْكَلْبُ أَنْ يَغْسِلَهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، أُولَاهُنَّ بِالتُّرَابِ) .
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب کتا تمہارے کسی شخص کے برتن میں سے پی لے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ۔“ (بخاری، مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”جب کتا تمہارے کسی شخص کے برتن میں منہ ڈال دے تو اس برتن کی پاکیزگی اس طرح حاصل ہوگی کہ اسے سات مرتبہ دھویا جائے، ان میں سے پہلی مرتبہ مٹی سے صاف کیا جائے۔“ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 490]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (172) و مسلم (90/ 279) [والرواية الثانية في مصابيح السنة: 339] »
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 4101
4101 - وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِقَتْلِ الْكِلَابِ إِلَّا كَلْبَ صَيْدٍ أَوْ كَلْبَ غَنَمٍ أَوْ مَاشِيَةٍ. مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”شکاری کتے یا بکریوں یا ریوڑ کی حفاظت والے کتے کے سوا دیگر کتوں کو مارنے“ کا حکم فرمایا۔ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصيد والذبائح/حدیث: 4101]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (3323) ومسلم (1571/46)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه
حدیث نمبر: 7604
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وقَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ، فَاغْسِلْهُ سَبْعَ مَرَّاتٍ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسی برتن میں کتا منہ مار دے تو اس برتن کو سات مرتبہ دھو لیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 7604]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيحان، خ: 172، م: 279.