الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2985. -- باب: التشديد في المنع من التصوير
-- باب: تصویر کشی کی ممانعت میں سختی کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14567 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 14567
مسند احمد: 4792
مسند الحمیدی: 572
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9187
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 999
المعجم الکبیر للطبرانی: 4106
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7723
حدیث نمبر: 14567
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا الْأَعْمَشُ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ مَسْرُوقٍ فِي دَارِ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ فَرَأَى مَسْرُوقٌ فِي صُفَّتِهِ التَّمَاثِيلَ فَقَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ"، رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْحُمَيْدِيِّ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنِ ابْنِ أَبِي عُمَرَ عَنْ سُفْيَانَ.
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ: ”قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے زیادہ سخت عذاب تصاویر بنانے والوں کو دیا جائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14567]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2109»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4792
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ، يُقَالُ لَهُمْ: أَحْيُوا مَا خَلَقْتُمْ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن سب سے زیادہ شدید عذاب مصوروں کو ہو گا ان سے کہا جائے گا کہ جنہیں تم نے بنایا تھا ان میں روح بھی پھونکو اور انہیں زندگی بھی دو۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4792]
الحكم على الحديث:
صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف عاصم بن عبيد الله بن عاصم بن عمر، وقد تابعه ليث بن أبى سليم فيما يأتي برقم: 6326 وهو ضعيف أيضا، لكن للحديث طريق آخر يصح بها، فقد سلف برقم: 4475 من طريق نافع عن ابن عمر، وسيأتي برقم: 6241
حدیث نمبر: 572
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو نَجِيحٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، قَالَ: تَنَاوَلَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ رَجُلا مِنْ أَهْلِ الأَرْضِ بِشَيْءٍ، فَكَلَّمَهُ فِيهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَقِيلَ لَهُ: أَغْضَبْتَ الأَمِيرَ، فَقَالَ خَالِدٌ : إِنِّي لَمْ أُرِدْ أَنْ أُغْضِبَهُ، وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّهُمْ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا" .
خالد بن حکیم بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا ابوعبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کسی علاقے کے کسی شخص کو کوئی سزا دی۔ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس بارے میں ان سے بات چیت کی، تو ان سے کہا گیا: آپ نے امیر کو ناراض کر دیا ہے، تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ بولے: میرا ارادہ انہیں ناراض کرنے کا نہیں تھا، میں نے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سب سے شدید عذاب اس شخص کو ہو گا، جو دنیا میں لوگوں کو شدید ترین عذاب دیتا تھا۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 572]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أحمد فى «مسنده» ، برقم: 17094، والطيالسي في «مسنده» برقم: 1253، والحميدي فى «مسنده» برقم: 572، والطبراني فى "الكبير" برقم: 3824، 4121، 4122»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 9187
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: تَنَاوَلَ أَبُو عُبَيْدَةَ رَجُلًا بِشَيْءٍ فَنَهَاهُ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ فَقَالَ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. فَأَتَاهُ فَقَالَ: لَمْ أُرِدْ أَنْ أُغْضِبَكَ وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّهُمْ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: فَقِيلَ لَهُ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. وَزَادَ: اذْهَبْ فَخَلِّ سَبِيلَهُمْ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ حَكِيمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النُّصْحِ لِلْأَئِمَّةِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَقَالَ: فَقِيلَ لَهُ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. وَزَادَ: اذْهَبْ فَخَلِّ سَبِيلَهُمْ.
وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا خَالِدَ بْنَ حَكِيمٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ حَدِيثٌ فِي النُّصْحِ لِلْأَئِمَّةِ.
خالد بن حکیم بن حزام بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو برا بھلا کہا:، سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے اس سے منع کیا تو وہ بولے: تم نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے؟ وہ اُن کے پاس آئے اور بولے: میں نے آپ کو غضبناک کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا لیکن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت کے دن، سب سے زیادہ سخت عذاب، اُن لوگوں کو ہو گا، جو دنیا میں لوگوں کو زیادہ سخت عذاب دیتے ہوں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اُن سے کہا: گیا: آپ نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے؟“ اور یہ الفاظ بھی زائد ہیں: ”تم جاؤ اور ان لوگوں کو چھوڑ دو!“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن حکیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اس سے پہلے حکمرانوں کی خیر خواہی کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9187]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اُن سے کہا: گیا: آپ نے امیر کو غضبناک کر دیا ہے؟“ اور یہ الفاظ بھی زائد ہیں: ”تم جاؤ اور ان لوگوں کو چھوڑ دو!“ اس روایت کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف خالد بن حکیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے، اس سے پہلے حکمرانوں کی خیر خواہی کے بارے میں حدیث گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9187]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4122 و 4121 و 3824) اخرجه احمد فى المسند (90/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16378، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4122»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 999
«أشد الناس عذابا يوم القيامة: المصورون يقال لهم: أحيوا ما خلقتم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن سب سے سخت عذاب (جانداروں کی) تصویریں بنانے والوں کو ہوگا، ان سے کہا جائے گا: جو تم نے پیدا کیا تھا اسے زندہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 999]
”قیامت کے دن سب سے سخت عذاب (جانداروں کی) تصویریں بنانے والوں کو ہوگا، ان سے کہا جائے گا: جو تم نے پیدا کیا تھا اسے زندہ کرو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أر/حدیث: 999]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن ابن عمر. غاية المرام121.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4106
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا الْحُمَيْدِيُّ ، (ح) وَحَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ ، أَنَّ أَبَا عُبَيْدَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ تَنَاوَلَ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ، فَنَهَاهُ عَنْهُ خَالِدُ بْنُ حَكِيمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَقَالُوا لِخَالِدٍ : أَغْضَبْتَ أَبَا عُبَيْدَةَ ، فَقَالَ: إِنِّي لَمْ أُغْضِبْهُ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا أَشَدُّهُمْ عَذَابًا عِنْدَ اللهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا خالد بن حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ نے زمین والوں میں سے ایک شخص پر سختی کی، تو سیدنا خالد بن حکیم رضی اللہ عنہ نے انہیں اس سے منع کیا، تو لوگوں نے خالد سے کہا: تم نے ابوعبیدہ کو ناراض کر دیا۔ انہوں نے کہا: میں نے انہیں ناراض نہیں کیا، بلکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جو لوگوں کو دنیا میں سب سے سخت عذاب دینے والا ہے، وہی قیامت کے دن اللہ کے ہاں سب سے سخت عذاب پانے والا ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الخاء/حدیث: 4106]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 4، صفحہ 195، حدیث 4121»
حدیث نمبر: 7723
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: "سَارَّ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْأَرْضِ بِشَيْءٍ فَكَلَّمَهُ فِيهِ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ، فَقِيلَ لَهُ: أَغْضَبْتَ الْأَمِيرَ. فَقَالَ خَالِدٌ: إِنِّي لَمْ أُرِدْ أَنْ أُغْضِبَهُ وَلَكِنْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا عِنْدَ اللَّهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَشَدُّهُمْ عَذَابًا لِلنَّاسِ فِي الدُّنْيَا ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَالْحُمَيْدِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَالْحُمَيْدِيُّ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ وَاحِدٍ رُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
خالد بن حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ نے اس علاقے کے ایک باشندے سے کوئی خفیہ بات کی تو اس معاملے میں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے ان سے گفتگو کی، جس پر سیدنا خالد رضی اللہ عنہ سے کہا گیا کہ ”آپ نے امیر کو غصہ دلا دیا ہے“، تو سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا ارادہ انہیں غصہ دلانے کا نہیں تھا بلکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”یقیناً قیامت کے دن اللہ کے نزدیک سب سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو دنیا میں لوگوں کو سب سے زیادہ تکلیف (عذاب) دیتے تھے۔““ اس حدیث کو امام ابو داؤد طیالسی، حمیدی، ابو بکر بن ابی شیبہ اور احمد بن حنبل نے ایک ہی سند کے ساتھ روایت کیا ہے جس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القيامة وأهوالها/حدیث: 7723]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي والحميدي وأبو بكر بن أبي شيبة وأحمد بن حنبل بسند واحد رواته ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 16378، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4122»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 16378، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4122»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات