الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3034. -- باب: ما جاء في قول الله عز وجل: ولن تستطيعوا أن تعدلوا بين النساء ولو حرصتم فلا تميلوا كل الميل فتذروها كالمعلقة
-- باب: اللہ عزوجل کے اس فرمان ”اور تم ہرگز اس بات کی طاقت نہیں رکھتے کہ عورتوں کے درمیان مکمل عدل کر سکو، خواہ تم کتنا ہی چاہو، پس تم کسی ایک کی طرف اس طرح مکمل نہ جھک جاؤ کہ دوسری کو لٹکتی ہوئی چھوڑ دو“ کے متعلق وارد ہونے والی روایات کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 14744 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 14744
سنن ابوداود: 2134
سنن ابن ماجہ: 1971
سنن دارمی: 2244
مصنف ابن ابی شیبہ: 18463
صحیح ابن حبان: 4205
الجامع الكامل: A109
حدیث نمبر: 14744
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ، بِبَغْدَادَ أنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ نا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاكِرٍ، نا عَفَّانُ، نا هَمَّامٌ، وَحَمَّادٌ، وَأَبَانُ، وَأَبُو عَوَانَةَ كُلُّهُمْ يُحَدِّثُنِي عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ اللهَ تَعَالَى تَجَاوَزَ لِأُمَّتِي مَا حَدَّثَتْ بِهِ أَنْفُسَهَا مَا لَمْ يَتَكَلَّمُوا بِهِ أَوْ يَعْمَلُوا" ⦗٤٨٧⦘ رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ أَبِي عَوَانَةَ. وَأَخْرَجَاهُ مِنْ أَوْجُهٍ عَنْ قَتَادَةَ. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَبَلَغَنَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقْسِمُ فَيَعْدِلُ ثُمَّ يَقُولُ:" اللهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِمَا لَا أَمْلِكُ"، يَعْنِي وَاللهُ أَعْلَمُ قَلْبَهُ.
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے میری امت کے خیالات کو معاف کر دیا ہے جب تک وہ کلام یا عمل نہ کریں۔“
(ب) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر ملی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باری تقسیم کرتے وقت عدل فرماتے، پھر فرماتے: «اللَّهُمَّ هَذَا قِسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ» ”اے اللہ! یہ میری تقسیم ہے جس کا میں مالک ہوں اور تو خوب جانتا ہے جو میرے بس میں نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14744]
(ب) امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمیں خبر ملی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باری تقسیم کرتے وقت عدل فرماتے، پھر فرماتے: «اللَّهُمَّ هَذَا قِسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ» ”اے اللہ! یہ میری تقسیم ہے جس کا میں مالک ہوں اور تو خوب جانتا ہے جو میرے بس میں نہیں ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب القسم والنشوز/حدیث: 14744]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 127»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2134
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ فَيَعْدِلُ، وَيَقُولُ:" اللَّهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ". قال أَبُو دَاوُدَ: يَعْنِي الْقَلْبَ.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی بیویوں کی) باری مقرر فرماتے تھے اور اس میں انصاف سے کام لیتے تھے، پھر یہ دعا فرماتے تھے: ”اے اللہ! یہ میری تقسیم ان چیزوں میں ہے جو میرے بس میں ہے، رہی وہ بات جو میرے بس سے باہر ہے اور تیرے بس میں ہے (یعنی دل کا میلان) تو تو مجھے اس کی وجہ سے ملامت نہ فرمانا“۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2134]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنی ازواج محترمات کے مابین) تقسیم کرتے اور عدل کرتے اور فرمایا کرتے: «اللَّهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ» ”اے اللہ! یہ میری تقسیم ہے جو میرے بس میں ہے، اور اس بات میں مجھے ملامت نہ فرمانا جس کا تو مالک ہے اور میرا اس پر اختیار نہیں۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ نے کہا: ”اس سے مراد دل (کا میلان) ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2134]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/النکاح 41 (1140)، سنن النسائی/عشرة النساء 2 (3395)، سنن ابن ماجہ/النکاح 47 (1971)، (تحفة الأشراف: 16290)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/144)، سنن الدارمی/النکاح 25 (2253) (ضعیف)» (حماد بن زید اور دوسرے زیادہ ثقہ رواة نے اس کو «عن ابی قلابة عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم» مرسلا روایت کیا ہے)
قال الشيخ الألباني: ضعيف يعني القلب
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
مشكوة المصابيح (3235)
أخرجه الترمذي (1140 وسنده صحيح) والنسائي (3395 وسنده صحيح) وابن ماجه (1971 وسنده صحيح) أبو قلابة برئ من التدليس وباقي السند صحيح
مشكوة المصابيح (3235)
أخرجه الترمذي (1140 وسنده صحيح) والنسائي (3395 وسنده صحيح) وابن ماجه (1971 وسنده صحيح) أبو قلابة برئ من التدليس وباقي السند صحيح
حدیث نمبر: 1971
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّه صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِهِ، فَيَعْدِلُ ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ هَذَا فِعْلِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کے درمیان باری مقرر کرتے، اور باری میں انصاف کرتے، پھر فرماتے تھے: ”اے اللہ! یہ میرا کام ہے جس کا میں مالک ہوں، لہٰذا تو مجھے اس معاملہ (محبت کے معاملہ) میں ملامت نہ کر جس کا تو مالک ہے، اور میں مالک نہیں ہوں“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1971]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں میں باری مقرر کر لیتے تھے، اور (اس معاملے میں) انصاف سے کام لیتے تھے، پھر فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ» ”اے اللہ! جو کچھ میرے بس میں ہے اس میں، میں یہ کام کرتا ہوں۔ میرا اس معاملے میں مؤاخذہ نہ فرمانا جو تیرے بس میں ہے، میرے بس میں نہیں“، یعنی دلی محبت۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1971]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/النکاح 39 (2134)، سنن الترمذی/النکاح 41 (1140)، سنن النسائی/عشرة النکاح 2 (3395)، (تحفة الأشراف: 16290)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/144)، سنن الدارمی/النکاح 25 (2253) (ضعیف)» (لیکن رسول اکرم ﷺ کا بیویوں کے درمیان ایام کی تقسیم ثابت ہے، تراجع الألبانی: رقم: 346)
وضاحت: ۱؎: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کے مطابق مرد کا اختیار جہاں تک ہے، وہاں تک بیویوں کے درمیان عدل کرے، ہر ایک عورت کے پاس باری باری رہنا یہ اختیاری معاملہ ہے جو ہو سکتا ہے، لیکن دل کی محبت اور جماع کی خواہش یہ اختیاری نہیں ہے، کسی عورت سے رغبت ہوتی ہے، کسی سے نہیں ہوتی، تو اس میں برابری کرنا یہ مرد سے نہیں ہو سکتا، بس اللہ تعالی اس کو معاف کر دے گا، الروضہ الندیہ میں ہے کہ عورت کو اختیار ہے کہ اپنی باری کسی دوسری عورت کو ہبہ کر دے جیسے اس کا ذکر آگے آتا ہے، یا اپنی باری شوہر کو معاف کر دے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف لكن الطرف الأول منه حسن
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2244
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ فَيَعْدِلُ وَيَقُولُ: "اللَّهُمَّ هَذِهِ قِسْمَتِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باری باری رہتے ہر بیوی کے پاس اور تمام بیویوں میں انصاف قائم رکھتے اور فرماتے تھے: ”اے اللہ یہ میرا کام ہے اس امر میں جس کا میں مالک ہوں، اور تو ملامت نہ کرنا مجھے اس امر میں جس کا تو مالک ہے اور میں اس کا مالک نہیں ہوں۔“ [سنن دارمي/من كتاب النكاح/حدیث: 2244]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2253] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2134] ، [ترمذي 1140] ، [نسائي 3398] ، [ابن ماجه 1971] ، [ابن حبان 4205] ، [الموارد 1305]
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 2134] ، [ترمذي 1140] ، [نسائي 3398] ، [ابن ماجه 1971] ، [ابن حبان 4205] ، [الموارد 1305]
وضاحت: (تشریح حدیث 2243)
یعنی باری باری ہر ایک کے پاس رہنے پر میں قادر ہوں، لیکن دل اگر کسی کی طرف زیادہ راغب ہے تو اس کا اختیار مجھے نہیں، اس پر میری پکڑ نہ کرنا کیونکہ یہ تیری طرف سے ہے۔
سبحان اللہ! عدل و انصاف کی کتنی شاندار تعلیم ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی کو بیویوں کے ساتھ عدل و انصاف سے رہنا چاہیے اور حتی الامکان کوشش کرے کہ کسی بھی معاملے میں کسی کے ساتھ کمی یا نا انصافی نہ ہو حتیٰ کہ باری کی تقسیم بھی برابر ہو، چاہے ایک بیوی جوان ہو دوسری بوڑھی ہی کیوں نہ ہو، ہاں اگر کوئی عورت اپنی طرف سے اپنی باری کسی دوسری بیوی کو ہبہ کر دے تو پھر شوہر اس کی باری میں دوسری بیوی کے پاس رہ سکتا ہے، جیسا کہ ام المومنین سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے اپنی باری سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیدی تھی، دل کی محبت، لگاؤ، جماع کی خواہش اگر کسی ایک بیوی سے زیادہ ہو دوسری سے کم تو یہ چیز اختیاری نہیں، الله تعالیٰ کی طرف سے ہے، اسی لئے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے ہیں کہ ”اے الله! جس پر میرا اختیار ہے اس میں عدل و انصاف پر قائم ہوں، جس پر اختیار نہیں اس پر میری پکڑ نہ کرنا۔
“
یعنی باری باری ہر ایک کے پاس رہنے پر میں قادر ہوں، لیکن دل اگر کسی کی طرف زیادہ راغب ہے تو اس کا اختیار مجھے نہیں، اس پر میری پکڑ نہ کرنا کیونکہ یہ تیری طرف سے ہے۔
سبحان اللہ! عدل و انصاف کی کتنی شاندار تعلیم ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آدمی کو بیویوں کے ساتھ عدل و انصاف سے رہنا چاہیے اور حتی الامکان کوشش کرے کہ کسی بھی معاملے میں کسی کے ساتھ کمی یا نا انصافی نہ ہو حتیٰ کہ باری کی تقسیم بھی برابر ہو، چاہے ایک بیوی جوان ہو دوسری بوڑھی ہی کیوں نہ ہو، ہاں اگر کوئی عورت اپنی طرف سے اپنی باری کسی دوسری بیوی کو ہبہ کر دے تو پھر شوہر اس کی باری میں دوسری بیوی کے پاس رہ سکتا ہے، جیسا کہ ام المومنین سیدہ سودہ رضی اللہ عنہا نے اپنی باری سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو دیدی تھی، دل کی محبت، لگاؤ، جماع کی خواہش اگر کسی ایک بیوی سے زیادہ ہو دوسری سے کم تو یہ چیز اختیاری نہیں، الله تعالیٰ کی طرف سے ہے، اسی لئے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دعا کرتے ہیں کہ ”اے الله! جس پر میرا اختیار ہے اس میں عدل و انصاف پر قائم ہوں، جس پر اختیار نہیں اس پر میری پکڑ نہ کرنا۔
“
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 17831 ترقیم الشثری: -- 18463
حدثنا يزيد بن هارون ، قال: نا حماد بن سلمة ، عن ايوب ، عن ابي قلابة ، عن عبد الله بن يزيد ، عن عائشة ، قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقسم بين نسائه فيعدل، ثم يقول:" اللهم هذا فعلي فيما املك فلا تلمني فيما تملك ولا املك"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول؛ صوابه الإرسال كما في سابقه، فقد انفرد حماد بن سلمة بروايته متصلًا، وخالفه الجماعة فرووه مرسلًا، هكذا رواه معمر وحماد بن زيد وعبد الوهاب وابن علية، أخرجه أحمد (٢٥١١١)، وأبو داود (٢١٣٤)، والحاكم ٢/ ١٨٧، والترمذي (١١٤٠)، وابن ماجة (١٩٧١)، وابن حبان (٤٢٠٥)، والنسائي في الكبرى (٨٨٩١)، والدارمي (٢٢٠٧)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٣٢)، وابن أبي حاتم في العلل ١/ ٤٢٥، وابن جرير في التفسير (١٠٦٥٧).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے مابین عدل سے تقسیم فرمایا کرتے تھے اور ارشاد فرماتے کہ اے اللہ! یہ میری وہ تقسیم ہے جو میرے اختیار میں تھی اور جو میرے اختیار میں نہیں تیرے اختیار میں ہے اس کے بارے میں مجھ سے مواخذہ نہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18463]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال النسائي: أعله . قال ابن أبي حاتم الرازي: رواه ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة مرسلا . قال الدارقطني: والمرسل أقرب إلى الصواب . قال ابن الملقن: صحيح . قال النسائي: روي مرسلا . قال الدارقطني: إنه أقرب إلى الصواب المرسل . قال أبو زرعة الرازي: لا أعلم أحدا تابع حماد بن سلمة على رفعه . قال الترمذي: أعله . قال الدارقطني: أعله . قال أبو زرعة الرازي: لا أعلم أحدا تابع حماد بن سلمة على وصله . قال الترمذي: هو أصح يعني المرسل من حديث حماد بن سلمة . قال الدارقطني: المرسل أقرب إلى الصواب . قال أبو زرعة الرازي: لا أعلم أحدا تابع حماد بن سلمة على هذا ورواه ابن علية عن أيوب عن أبي قلابة عن النبي مرسلا . قال الترمذي: روي مرسلا وهو أصح . قال ابن الملقن: هذا الحديث صحيح . قال سعد الشثري: معلول؛ صوابه الإرسال كما في سابقه، فقد انفرد حماد بن سلمة بروايته متصلًا، وخالفه الجماعة فرووه مرسلًا، هكذا رواه معمر وحماد بن زيد وعبد الوهاب وابن علية .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4205، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2777، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3953 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8840، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2134، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1140، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2253، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1971، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14862، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25751، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18465، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 232، 233، ترقيم محمد عوامة: 17831»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4205، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2777، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3953 / 2، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8840، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2134، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1140، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2253، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1971، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 14862، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25751، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18465، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 232، 233، ترقيم محمد عوامة: 17831»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4205
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِهِ فَيَعْدِلُ، ثُمَّ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ هَذَا فِعْلِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلا تَلُمْنِي فِيمَا لا أَمْلِكُ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی ازواج کے درمیان (دنوں کے اعتبار سے وقت کی) تقسیم کرتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے: «اللَّهُمَّ هَذَا قَسْمِي فِيمَا أَمْلِكُ، فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ» ”اے اللہ! یہ میرا وہ فعل ہے جس کا میں مالک ہوں تو مجھے اس چیز کے حوالے سے ملامت نہ کرنا جس کا میں مالک نہیں۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4205]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4205، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2777، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3953، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2134، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1140، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1971، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14862، وأحمد فى (مسنده) برقم: 25751، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 17830» «رقم طبعة با وزير 4192»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف - «ضعيف أبي داود» (370)، «الإرواء» (2018)، «التعليق الرغيب» (3/ 79). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات على شرط مسلم
حدیث نمبر: A109
رُوي عن عائشة قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقْسم بين نسائه فيعدل، ثم يقول: اللهم هذا فعلي فيما أملك، فلا تلمني فيما تملك، ولا أملك