🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3143. -- باب: الولد للفراش بالوطء بملك اليمين، والنكاح
-- باب: اس بیان میں کہ حقِ ملکیت (لونڈی) اور نکاح کے ذریعے ہم بستری کرنے کی صورت میں بچہ بستر والے (مالک یا شوہر) ہی کا ہوگا۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 15369 (کل: 66 مقامات، 24 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 15369، 11464، 15372، 20535، 21278
صحیح بخاری: 2053، 2218، 2745، 4303، 6749، 6765، 6817، 7182
صحیح مسلم: 3613
سنن ابوداود: 2273
سنن ترمذی: 2120
سنن نسائی: 3514، 3516
سنن ابن ماجہ: 2007
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 360، 530
مشکوۃ المصابیح: 3073، 3312
مسند احمد: 467، 820، 22294، 24975، 25644، 26001
مسند الحمیدی: 240
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1434
اللؤلؤ والمرجان: 922
سنن دارقطنی: 2084، 2960، 4591، 4593
الفتح الربانی: 6741، 10970
سنن سعید بن منصور: 1604
صحیح ابن حبان: 4105
المستدرک علی الصحیحین: 6796
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 492
الجامع الكامل: 3195، 5267، 6102، 6264، 6270، 6719
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7059، 7847، 7849، 7853، 7854، 7855، 7858، 7860، 7861، 10262، 12082
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1789، 7493
المعجم الکبیر للطبرانی: 7584، 7590، 7616، 10544
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 5148
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7849
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ سِنَانُ بْنُ الْحَارِثِ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سنان بن حارث ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7849]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى السند (1512)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11434»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7853
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: ادَّعَى نَصْرُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ عِلَاطٍ السُّلَمِيُّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَب‍َاحٍ مَوْلَى خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ فَقَامَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ فَقَالَ: مَوْلَايَ وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ مَوْلَايَ، وَقَالَ نَصْرٌ: أَخِي أَوْصَانِي بِمَنْزِلِهِ قَالَ: فَطَالَتْ خُصُومَتُهُمْ، فَدَخَلُوا مَعَهُ عَلَى مُعَاوِيَةَ - وَفِهْرٌ تَحْتَ رَأْسِهِ - فَادَّعَيَا، فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
قَالَ نَصْرٌ: فَأَيْنَ قَضَاؤُكَ هَذَا يَا مُعَاوِيَةُ فِي زِيَادٍ؟ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: قَضَاءُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْرٌ مِنْ قَضَاءِ مُعَاوِيَةَ، فَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَبَاحٍ لَا يُجِيبُ نَصْرًا إِلَى مَا يَدَّعِي، فَقَالَ نَصْرٌ:
أَبَـا خَـالِدٍ خُذْ مِثْلَ مَالِي وِرَاثَةً وَخُذْنِي أَخًا عِنْدَ الْهَزَاهِزِ شَاهِدَا
أَبَـا خَـالِدٍ مَـالِي ثَرَاءٌ وَمَنْصِبٌ سَبْـيٌ وَأَعْرَاقٌ تَهُزُّكَ صَـاعِدَا
أَبَـا خَـالِدٍ لَا تَجْعَـلَنَّ بَنَـاتِنَـا إِمَـاءً لِمَخْزُومٍ وَكُـنَّ مَوَاجِدَا
أَبَا خَالِدٍ إِنْ كُنْتَ تَخْشَى ابْنَ خَالِدٍ فَلَمْ يَكُنِ الْحَجَّاجُ يَرْهَبُ خَالِدَا
أَبَـا خَـالِدٍ لَا نَحْنُ نَـارٌ وَلَا هُمُ جِنَانٌ تَرَى فِيهَا الْعُيُونَ رَوَاكِدَا
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: نصر بن حجاج بن علاط سلمی نے سیدنا خالد بن ولید کے غلام عبداللہ بن رباح کے بارے میں دعوی کر دیا تو سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے عبدالرحمن اٹھے اور بولے: یہ میرا غلام ہے جو میرے والد کے فراش پر پیدا ہوا ہے نصر بن حجاج نے کہا: یہ میرے بھائی نے اس کے بارے میں مجھے تلقین کی تھی راوی کہتے ہیں: جب ان دونوں کا جھگڑا زیادہ ہو گیا تو یہ اس کو ساتھ لے کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے جن کے سر کے نیچے ایک پتھر موجود تھا، اُن دونوں نے اپنا اپنا دعویٰ پیش کیا، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”بچہ فراش والے کو ملتا ہے، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملتی ہے“۔ اس پر نصر بن حجاج نے کہا: اے معاویہ! پھر زیاد کے بارے میں آپ نے یہ فیصلہ کیوں نہیں دیا؟ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کے رسول کا فیصلہ، معاویہ کے فیصلے سے بہتر ہے عبداللہ بن رباح نے نسر بن حجاج کے دعوے کا کوئی جواب نہیں دیا تو نصر نے یہ اشعار کہے: ”اے ابوخالد! میرے مال جتنا (مال) وراثت کے طور پر لے لو، اور مجھے میرا بھائی دیدو، جو آزمائشوں کے وقت گواہ ہے، اے ابوخالد میرا مال عمدہ ہے، اور میرا منصب بہترین ہے اور ایسی رگیں ہیں جو تمہیں آگے چل کر ہلاتی رہیں گی، اے ابوخالد تم ہماری بیٹیوں کو مخزوم کی کنیزیں نہ بنوا دینا، ورنہ وہ پریشان (یا غصہ) ہو جائیں گی، اے ابوخالد! اگر تم ابن خالد سے ڈرتے ہو، تو حجاج نے خالد کو بھگایا نہیں ہے، اے ابوخالد! نہ تو ہم آگ ہیں اور نہ ہی وہ (ایسے) باغات ہیں، جن میں ٹھہرے ہوئے چشمے نظر آتے ہوں“۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7853]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (7390)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11434»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7854
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ السَّعْدِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَالَ دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ: وَكَانَ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عباد سعدی ہے، اور وہ ضعیف ہے داؤد بن شبیب کہتے ہیں: وہ نیک لوگوں میں سے تھے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7854]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (12434)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11434»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7855
وَعَنِ الْبَرَاءِ وَزَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَا: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ غَدِيرِ خُمٍّ، وَنَحْنُ نَرْفَعُ غُصْنَ الشَّجَرَةِ عَنْ رَأْسِهِ فَقَالَ:" إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لِي وَلَا لِأَهْلِ بَيْتِي، لَعَنَ اللَّهُ مَنِ ادَّعَى إِلَى غَيْرِ أَبِيهِ، وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ تَوَلَّى غَيْرَ مَوَالِيهِ، الْوَلَدُ [ لِصَاحِبِ ] الْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، لَيْسَ لِوَارِثٍ وَصِيَّةٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَضْرَمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غدیر خم کے دن ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ہم آپ کے سر سے درخت کی ٹہنیاں ہٹا رہے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک میرے لئے، اور میرے اہل بیت کے لئے صدقہ حلال نہیں ہے اللہ تعالیٰ اس شخص پر لعنت کرے جو اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے، اور اللہ تعالیٰ اس شخص پر بھی لعنت کرے جو اپنے آزاد کرنے والے آقا کی بجائے کسی اور کی طرف خود کو منسوب کرتا ہے بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی اور وارث کے لئے وصیت نہیں ہو گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عثمان حضرمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7855]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5057)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5057»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7858
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے میں یہ بات بھی شامل ہے کہ بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے۔ اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7858]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22272»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7860
وَعَنْ وَائِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، وَلَيْسَ لِلْمَرْأَةِ أَنْ تَنْتَهِكَ شَيْئًا مِنْ مَالِهَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ جَنَاحٌ مَوْلَى الْوَلِيدِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بچہ فراش والے کو ملے گا زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی عورت کو اس بات کا اختیار نہیں ہے کہ وہ اپنے مال میں سے کچھ بھی خرچ کرے البتہ اپنے شوہر کی اجازت کے ساتھ وہ ایسا کر سکتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جناح ہے جو ولید کا غلام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7860]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (83/22)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11434»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7861
وَعَنْ أَبِي وَائِلٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ حُذَافَةَ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبِي؟ قَالَ:" أَبُوكَ حُذَافَةُ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ"، قَالَ: لَوْ دَعَوْتَنِي إِلَى حَبَشِيٍّ لَاتَّبَعْتُهُ، فَقَالَتْ أُمُّهُ: عَرَّضْتَنِي، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ أَسْتَرِيحَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَهُوَ مُرْسَلٌ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابووائل بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا باپ کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہارا باپ حذافہ ہے بچہ فراش والے کو ملے گا، اور زنا کرنے والے کو محرومی ملے گی انہوں نے عرض کی: اگر آپ نے میرے نسب کی نسبت کسی حبشی شخص کی طرف کی ہوتی، تو میں نے اس کے پیچھے چلے جانا تھا بعد میں ان کی والدہ نے کہا: تم نے مجھے نشانہ بنایا تھا انہوں نے کہا: میں یہ چاہتا تھا کہ میں اطمینان حاصل کر لوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔
یہ روایت مرسل ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطلاق/حدیث: 7861]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10262
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: لَمَّا فُتِحَتْ مَكَّةُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:
" كُفُّوا السِّلَاحَ إِلَّا خُزَاعَةَ عَنْ بَنِي بَكْرٍ"، فَأَذِنَ لَهُمْ حَتَّى صَلَّى الْعَصْرَ ثُمَّ قَالَ:" كُفُّوا السِّلَاحَ"، فَلَقِيَ رَجُلٌ مِنْ خُزَاعَةَ رَجُلًا مِنْ بَنِي بَكْرٍ مِنْ غَدٍ بِالْمُزْدَلِفَةِ فَقَتَلَهُ فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَامَ خَطِيبًا، فَقَالَ، وَرَأَيْتُهُ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ:" إِنَّ أَعْدَى النَّاسِ عَلَى اللَّهِ مَنْ قَتَلَ فِي الْحَرَمِ، أَوْ قَتَلَ غَيْرَ قَاتِلِهِ، أَوْ قَتَلَ بِذُحُولِ الْجَاهِلِيَّةِ"، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: إِنْ فُلَانًا ابْنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا دَعْوَةَ فِي الْإِسْلَامِ، ذَهَبَ أَمْرُ الْجَاهِلِيَّةِ، الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ، وَلِلْعَاهِرِ الْأَثْلَبُ". قَالُوا: وَمَا الْأَثْلَبُ؟ قَالَ:" الْحَجَرُ".
قَالَ: وَقَالَ:" لَا صَلَاةَ بَعْدَ الْغَدَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَلَا صَلَاةَ بَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ". قَالَ:" وَلَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا، وَلَا عَلَى خَالَتِهَا".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ النَّهْيُ عَنِ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصُّبْحِ، وَفِي السُّنَنِ بَعْضُهُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے مکہ فتح ہو گیا تو آپ نے ارشاد فرمایا: ہتھیاروں کو روک لو البتہ بنوبکر کے حوالے سے خزاعہ کا معاملہ مختلف ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو اجازت دے دی، یہاں تک کہ جب آپ نے عصر کی نماز ادا کی تو پھر آپ نے ارشاد فرمایا: ہتھیاروں کو روک لو اگلے دن خزاعہ قبیلے سے تعلق رکھنے والا ایک شخص بنو بکر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے مزدلفہ میں ملا اس نے اسے قتل کر دیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی تو آپ نے خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے راوی کہتے ہیں: میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی ہوئی تھی آپ نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ کے سامنے سب سے زیادہ سرکشی کرنے والا شخص وہ ہے، جو حرم میں کسی کو قتل کرتا ہے یا اپنے قاتل کے علاوہ کسی اور کو قتل کرتا ہے یا زمانہ جاہلیت کی دشمنی کی بنیاد پر کسی کو قتل کرتا ہے، تو ایک شخص آپ کے سامنے کھڑا ہوا اس نے عرض کی: فلاں شخص میرا بیٹا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اسلام میں ایسے کسی دعوی کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی زمانہ جاہلیت کے معاملات ختم ہو چکے ہیں بچہ فراش والے کو ملے گا اور زنا کرنے والے کو اثلب ملے گا لوگوں نے دریافت کیا: اثلب سے مراد کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: پتھر (یا محرومی) راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: صبح کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ سورج طلوع ہو جائے، اور عصر کی نماز کے بعد کوئی نماز ادا نہیں کی جائے گی، یہاں تک کہ سورج غروب ہو جائے۔ آپ نے یہ بھی فرمایا: عورت کے ساتھ اُس کی پھوپھی پر یا اس کی خالہ پر نکاح نہیں کیا جائے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں ”صحیح“ میں اس روایت میں سے صبح کی نماز کے بعد نماز کی ممانعت والا حصہ مذکور ہے سنن میں بھی اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المغازي والسير/حدیث: 10262]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6681)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6643، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 59، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5996»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12082
وَعَنْ إِيَادِ بْنِ الْوَلِيدِ قَالَ: كَتَبَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْبَيْعَةِ، فَأَبَى أَنْ يُبَايِعَهُ، فَظَنَّ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ أَنَّهُ إِنَّمَا امْتَنَعَ عَلَيْهِ لِمَكَانِهِ، فَكَتَبَ يَزِيدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ: [ ابْنَ عَبَّاسٍ ] أَمَّا بَعْدُ، إِنَّهُ بَلَغَنِي أَنَّ الْمُلْحِدَ ابْنَ الزُّبَيْرِ دَعَاكَ إِلَى بَيْعَتِهِ لِيُدْخِلَكَ فِي طَاعَتِهِ فَتَكُونَ عَلَى الْبَاطِلِ ظَهِيرًا، وَفِي الْمَأْثَمِ شَرِيكًا، فَامْتَنَعْتَ عَلَيْهِ، وَانْقَبَضْتَ لِمَا عَرَّفَكَ اللَّهُ فِي نَفْسِكَ مِنْ حَقِّنَا أَهْلَ الْبَيْتِ، فَجَزَاكَ اللَّهُ أَفْضَلَ مَا جَزَى الْوَاصِلِينَ عَنْ أَرْحَامِهِمُ الْمُوفِينَ بِعُهُودِهِمْ، وَمَهْمَا أَنْسَى مِنَ الْأَشْيَاءِ فَلَنْ أَنْسَى بِرَّكَ وَصِلَتَكَ، وَحُسْنَ جَائِزَتِكَ الَّتِي أَنْتَ أَهْلُهَا فِي الطَّاعَةِ، وَالشَّرَفِ، وَالْقَرَابَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَانْظُرْ مَنْ قِبَلَكَ مِنْ قَوْمِكَ وَمَنْ يَطْرَأُ عَلَيْكَ مِنْ أَهْلِ الْآفَاقِ مِمَّنْ يَسْحَرُهُ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِلِسَانِهِ، وَزُخْرُفِ قَوْلِهِ، فَخَذِّلْهُمْ عَنْهُ، فَإِنَّهُمْ لَكَ أَطْوَعُ، وَمِنْكَ أَسْمَعُ مِنْهُمْ لِلْمُلْحِدِ، وَالْخَارِقِ الْمَارِقِ، وَالسَّلَامُ.
فَكَتَبَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِلَيْهِ: أَمَّا بَعْدُ، فَقَدْ جَاءَنِي كِتَابُكَ، تَذْكُرُ فِيهِ دُعَاءَ ابْنِ الزُّبَيْرِ إِيَّايَ لِلَّذِي دَعَانِي إِلَيْهِ، وَأَنِّي امْتَنَعْتُ عَلَيْهِ مَعْرِفَةً لِحَقِّكَ، فَإِنْ يَكُنْ ذَلِكَ كَذَلِكَ فَلَسْتُ بِرَّكَ أَرْجُو بِذَلِكَ، وَلَكِنَّ اللَّهَ بِمَا أَنْوِي بِهِ عَلِيمٌ.
وَكَتَبْتَ إِلَيَّ أَنْ أَحُثَّ النَّاسَ عَلَيْكَ وَأَخْذُلَهُمْ عَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ، فَلَا وَلَا سُرُورَ وَلَا حُبُورَ، بِفِيكَ الْكَثْكَثُ، وَلَكَ الْأَثْلَبُ، إِنَّكَ الْعَازِبُ إِنْ مَنَّتْكَ نَفْسُكَ، وَإِنَّكَ لَأَنْتَ الْمَفْقُودُ الْمَثْبُورُ.
وَكَتَبْتَ إِلَيَّ بِتَعْجِيلِ بِرِّي وَصِلَتِي، فَاحْبِسْ أَيُّهَا الْإِنْسَانُ عَنِّي بِرَّكَ وَصِلَتَكَ، فَإِنِّي حَابِسٌ عَنْكَ وُدِّي وَنُصْرَتِي، وَلَعَمْرِي مَا تُعْطِينَا مِمَّا فِي يَدِكَ لَنَا إِلَّا الْقَلِيلَ وَتَحْبِسُ مِنْهُ الطَّوِيلَ الْعَرِيضَ، لَا أَبَا لَكَ، أَتُرَانِي أَنْسَى قَتْلَكَ حُسَيْنًا وَفِتْيَانَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ مَصَابِيحَ الدُّجَى وَنُجُومَ الْأَعْلَامِ، وَغَادَرَتْهُمْ خُيُولُكَ بِأَمْرِكَ فَأَصْبَحُوا مُصْرَعِينَ فِي صَعِيدٍ وَاحِدٍ، مُزَمَّلِينَ بِالدِّمَاءِ، مَسْلُوبِينَ بِالْعَرَاءِ، لَا مُكَفَّنِينَ وَلَا مُوَسَّدِينَ، تُسَفِّيهُمُ الرِّيَاحُ، وَتَغْزُوهُمُ الذِّئَابُ، وَتَنْتَابُهُمْ عُرْجُ الضِّبَاعِ، حَتَّى أَتَاحَ اللَّهُ لَهُمْ قَوْمًا لَمْ يُشْرِكُوا فِي دِمَائِهِمْ فَكَفَّنُوهُمْ وَأَجْنَوْهُمْ، وَبِهِمْ وَاللَّهِ وَبِي مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ، فَجَلَسْتَ فِي مَجْلِسِكَ الَّذِي أَنْتَ فِيهِ، وَمَهْمَا أَنْسَى مِنَ الْأَشْيَاءِ فَلَسْتُ أَنْسَى تَسْلِيطَكَ عَلَيْهِمُ الدَّعِيَّ ابْنَ الدَّعِيِّ الَّذِي كَانَ لِلْعَاهِرَةِ الْفَاجِرَةِ، الْبَعِيدَ رَحِمًا، اللَّئِيمَ أَبًا وَأُمًّا، الَّذِي اكْتَسَبَ أَبُوكَ فِي ادِّعَائِهِ لَهُ الْعَارَ وَالْمَأْثَمَ وَالْمَذَلَّةَ وَالْخِزْيَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، لِأَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ". وَإِنَّ أَبَاكَ يَزْعُمُ أَنَّ الْوَلَدَ لِغَيْرِ الْفِرَاشِ وَلَا يَضِيرُ الْعَاهِرَ، وَيَلْحَقُ بِهِ وَلَدُهُ كَمَا يَلْحَقُ وَلَدُ الْبَغِيِّ الرَّشِيدُ، وَلَقَدْ أَمَاتَ أَبُوكَ السُّنَّةَ جَهْلًا، وَأَحْيَا الْأَحْدَاثَ الْمُضِلَّةَ عَمْدًا. وَمَهْمَا أَنْسَ مِنَ الْأَشْيَاءِ فَلَسْتُ أَنْسَى تَسْيِيرَكَ حُسَيْنًا مِنْ حَرَمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى حَرَمِ اللَّهِ، وَتَسْيِيرَكَ إِلَيْهِ الرِّجَالَ، وَادِّسَاسَكَ إِلَيْهِمْ أَنْ يُدْرِيَكُمْ، فَعَالَجُوهُ فَمَا زِلْتَ بِذَلِكَ وَكَذَلِكَ حَتَّى أَخْرَجْتَهُ مِنْ مَكَّةَ إِلَى أَرْضِ الْكُوفَةِ، تَزْأَرُ بِهِ إِلَيْهِ خَيْلُكَ وَجُنُودُكَ زَئِيرَ الْأَسَدِ، عَدَاوَةً مِنْكَ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلَأَهْلِ بَيْتِهِ، ثُمَّ كَتَبْتَ إِلَى ابْنِ مَرْجَانَةَ يَسْتَقْبِلُهُ بِالْخَيْلِ وَالرِّجَالِ وَالْأَسِنَّةِ وَالسُّيُوفِ، ثُمَّ كَتَبْتَ إِلَيْهِ بِمُعَالَجَتِهِ وَتَرْكِ مُطَاوَلَتِهِ حَتَّى قَتَلْتَهُ وَمَنْ مَعَهُ مِنْ فِتْيَانِ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ أَهْلِ الْبَيْتِ الَّذِينَ أَذْهَبَ اللَّهُ عَنْهُمُ الرِّجْسَ وَطَهَّرَهُمْ تَطْهِيرًا، نَحْنُ كَذَلِكَ لَا كَآبَائِكَ [ الْأَجْلَافِ ] الْجُفَاةِ أَكْبَادِ الْحَمِيرِ، وَلَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّهُ كَانَ أَعَزَّ أَهْلِ الْبَطْحَاءِ بِالْبَطْحَاءِ قَدِيمًا وَأَعَزَّهُ بِهَا حَدِيثًا، لَوَّثُوا الْحَرَمَيْنِ مَقَامًا، وَاسْتَحَلَّ بِهَا قِتَالًا، وَلَكِنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَكُونَ هُوَ الَّذِي يَسْتَحِلُّ [ بِهِ ] حَرَمَ اللَّهِ وَحَرَمَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَحُرْمَةَ الْبَيْتِ الْحَرَامِ، [ فَطَلَبَ إِلَيْكُمْ الْحُسَيْنُ الْمُوَادَعَةَ وَسَأَلَكُمُ الرَّجْعَةَ فَاغْتَنَمْتُمْ ] قِلَّةَ أَنْصَارِهِ وَاسْتِئْصَالَ أَهْلِ بَيْتِهِ، كَأَنَّكُمْ تَقْتُلُونَ أَهْلَ بَيْتٍ مِنَ التُّرْكِ أَوْ كَابُلَ.
وَكَيْفَ تَجِدُنِي عَلَى وُدِّكَ، وَتَطْلُبُ نَصْرِي، وَقَدْ قَتَلْتَ بَنِي أَبِي، وَسَيْفُكَ يَقْطُرُ مِنْ دَمِي، وَأَنْتَ تَطْلُبُ ثَأْرِي، فَإِنْ شَاءَ اللَّهُ لَا يُطِلُّ إِلَيْكَ دَمِي، وَلَا تَسْبِقُنِي بِثَأْرِي، وَإِنْ تَسْبِقْنَا بِهِ فَقَبِلْنَا مَا قُتِلَتِ النَّبِيُّونَ [ وَآلُ النَّبِيِّينَ ] ، فَطَلَبَ دِمَاءَهُمْ فِي الدِّمَاءِ، وَكَانَ الْمُوعِدَ اللَّهُ، وَكَفَى بِاللَّهِ لِلْمَظْلُومِينَ نَاصِرًا مِنَ الظَّالِمِينَ مُنْتَقِمًا. وَالْعَجَبُ كُلُّ الْعَجَبِ مَا عِشْتَ يُرِيكَ الدَّهْرُ الْعَجَبَ، حَمْلَكَ بَنَاتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ، وَحَمْلَكَ أَبْنَاءَهُمْ أُغَيْلِمَةً صِغَارًا إِلَيْكَ بِالشَّامِ، تُرِي النَّاسَ أَنَّكَ قَدْ قَهَرْتَنَا وَأَنَّكَ تُذِلُّنَا، وَبِهِمْ وَاللَّهِ وَبِي مَنَّ اللَّهُ عَلَيْكَ وَعَلَى أَبِيكَ وَأُمِّكَ مِنَ السِّبَاءِ، وَايْمُ اللَّهِ إِنَّكَ لَتُصْبِحُ وَتُمْسِي آمِنًا لِجِرَاحِ يَدِي وَلَيَعْظُمَنَّ جَرْحُكَ بِلِسَانِي وَبَنَانِي وَنَقْضِي وَإِبْرَامِي، لَا يَسْتَغِرَّنَّكَ الْجَدَلُ، فَلَنْ يُمْهِلَكَ اللَّهُ بَعْدَ قَتْلِكَ عِتْرَةَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى يَأْخُذَكَ اللَّهُ أَخْذًا أَلِيمًا، وَيُخْرِجَكَ مِنَ الدُّنْيَا آثِمًا مَذْمُومًا، فَعِشْ لَا أَبَا لَكَ مَا شِئْتَ فَقَدْ أَرْدَاكَ عِنْدَ اللَّهِ مَا اقْتَرَفْتَ.
لَمَّا قَرَأَ يَزِيدُ الرِّسَالَةَ قَالَ: لَقَدْ كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ مُنْصَبَّا عَلَى الشَّرِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
ایاد بن ولید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو بیعت کے حوالے سے خط لکھا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اُن کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا، یزید بن معاویہ یہ سمجھا کہ انہوں نے اُس (یعنی یزید بن معاویہ) کی وجہ سے انکار کیا ہے، تو یزید نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو خط لکھا، جس میں یہ تحریر تھا: (اے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما!) امابعد! مجھے یہ اطلاع ملی ہے کہ ابن زبیر ملحد نے آپ کو اپنی بیعت کرنے کی دعوت دی تھی، تاکہ وہ آپ کو اپنی اطاعت میں داخل کرے، اور آپ باطل کے مددگار بن جائیں، اور گناہ میں حصے دار ہو جائیں، لیکن آپ نے انکار کر دیا اور ہاتھ پیچھے کر لیا، کیونکہ اے اہل بیت! اللہ تعالیٰ نے آپ کے من میں ہمارے حق کی معرفت داخل کر دی، تو اللہ تعالیٰ آپ کو وہ سب سے اچھی جزا عطا فرمائے، جو جزا وہ صلہ رحمی کرنے والوں اور اپنے عہد کو پورا کرنے والوں کو دیتا ہے۔ ہو سکتا ہے میں بہت سی چیزیں بھول جاؤں، لیکن میں آپ کی اچھائی، آپ کی صلہ رحمی اور آپ کی مہربانی کو نہیں بھولوں گا، اطاعت، شرف اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قرابت کے حوالے سے آپ اس کے اہل ہیں۔ آپ اپنی طرف موجود اپنی قوم اور دور دراز کے علاقوں سے جو لوگ آپ کے پاس آتے ہیں، آپ ان کا جائزہ لیں، کہ جنہیں ابن زبیر رضی اللہ عنہما نے اپنی زبان کے ذریعے اپنی آراستہ جھوٹی گفتگو سے مسحور کیا ہوا ہے، آپ ان لوگوں کو اس سے الگ کروا دیں، کیونکہ اس ملحد، دراڑ ڈالنے والے باغی کے مقابلے میں، لوگ آپ کے زیادہ فرمانبردار ہیں، اور آپ کی بات زیادہ سنتے ہیں، والسلام! سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اُس کو (جوابی خط میں) لکھا: امابعد! تمہارا خط مجھے ملا، جس میں تم نے یہ ذکر کیا کہ ابن زبیر نے مجھے دعوت دی، اس چیز کی، جس کی اس نے مجھے دعوت دی اور میں نے تمہارے حق کی معرفت کی وجہ سے اس کو انکار کر دیا، اگر یہ بات اسی طرح ہوتی، تو بھی میں اس کے ذریعے تمہاری طرف سے کسی مہربانی کی توقع نہ رکھتا، بلکہ اللہ تعالیٰ اس بارے میں میری نیت کے بارے میں بہتر جانتا ہے، تم نے مجھے یہ تحریر کیا: کہ میں لوگوں کو تمہارے بارے میں ترغیب دوں اور انہیں ابن زبیر سے ہٹا دوں، تو یہ نہیں ہو گا، نہ یہ خوشی کی بات ہے اور نہ ہی اچھائی کی ہے، تمہارے منہ میں خاک ہو، تمہیں پتھر ملیں، اگر تمہارا نفس تم پر مہربانی کر دے، تو تم دور کے فرد ہو، اور تم ایک گمشده، برباد شدہ فرد ہو۔ تم نے مجھے میرے ساتھ اچھائی اور صلہ رحمی کے بارے میں جلدی کرنے کے حوالے سے جو لکھا ہے، تو اے فرد! تم اپنی اچھائی اور صلہ رحمی (مجھ سے) دور ہی رکھو! اور میں نے بھی اپنی محبت اور نصرت تم سے روک کے ہی رکھی ہوئی ہے۔ اور میری عمر کی قسم، تم اپنے ہاتھ میں موجود چیزوں میں سے جو کچھ بھی دو گے، وہ تھوڑا ہو گا اور اس میں سے بہت سے لمبے چوڑے حصے کو تم روک لو گے، تمہارا باپ نہ رہے، کیا تم میرے بارے میں یہ سمجھتے ہو؟ کہ میں یہ بات بھول جاؤں گا کہ تم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ اور خاندان عبدالمطلب کے نوجوانوں کو شہید کروایا ہے، جو اندھیرے میں چراغ اور روشن ستاروں کی حیثیت رکھتے تھے، اور تمہارے حکم سے تمہارے گھڑ سواروں نے اُن کی لاشوں کی بے حرمتی کی، اور وہ ایک میدان میں یوں پڑے ہوئے تھے کہ انہوں نے خون کی چادریں اوڑھی ہوئی تھیں، ان کا سامان لوٹ کر انہیں کھلے میدان میں چھوڑ دیا گیا تھا، نہ انہیں کفن دیا گیا اور نہ انہیں ٹیک دی گئی، ہوائیں ان پر گرد اڑاتی رہیں، بھیڑیے اُن کے پاس آتے رہے، بجو انہیں نوچتے رہے، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے پاس ایک ایسی قوم کو لے کر آ گیا، جو اُن کا خون بہانے میں شریک نہیں تھے، اور ان لوگوں نے اُن (شہداء) کے کفن دفن کا انتظام کیا۔ اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ نے تم پر یہ احسان کیا کہ تم اس مقام پر موجود ہو، جو تمہاری حیثیت ہے، میں ہر چیز بھول سکتا ہوں، لیکن میں یہ بات نہیں بھول سکتا کہ تم نے اُن لوگوں پر ایک ایسے شخص کو مسلط کیا، جو نطفہ ناتحقیق ہے، جو ایک گناہگار زانیہ کا بیٹا ہے، رحم (یا رشتہ داری) کے حوالے سے دور ہے، اور ماں باپ کے حوالے سے کمتر ہے، یہ وہ شخص ہے کہ تمہارے والد نے اس کا دعویٰ کر کے دنیا و آخرت میں اپنے لیے شرمندگی، گناہ اور ذلت کمائی ہے۔ کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”بچہ فراش والے کا شمار ہوتا ہے، اور زنا کرنے والے کو محرومی (یا پتھر) ملتا ہے۔“ اور تمہارے والد یہ گمان کرتے تھے کہ بچہ فراش والے کے علاوہ کو بھی دیا جا سکتا ہے، اور زنا کرنے والے کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے، اور اس کا (ناجائز) بچہ، اس کے ساتھ لاحق کر دیا جائے، جس طرح فاحشہ کے بچے کو نیک آدمی کے ساتھ لاحق کیا جاتا ہے، تو تمہارے والد نے جہالت کی وجہ سے سنت کو موت دی، اور جان بوجھ کر گمراہ کرنے والی بدعتیں پیدا کیں۔ میں بہت سی چیزیں بھول سکتا ہوں، لیکن یہ بات نہیں بھول سکتا کہ تم نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حرم سے اللہ تعالیٰ کے حرم کی طرف جانے پر مجبور کیا اور پھر تم نے ان کی طرف اپنے آدمی اور سازشی لوگ بھیجے، کہ اگر صورتحال ق ابوسے باہر ہوئی تو تم لوگ انہیں سنبھال لینا، اور تم مسلسل اُن کے ساتھ ایسا کرتے رہے، یہاں تک کہ تم نے انہیں مکہ سے نکل کر کوفہ کی سرزمین کی طرف جانے پر مجبور کر دیا، جہاں تم نے اپنے شہوار اور لشکر ان کی گھات میں یوں تیار رکھے تھے، جیسے شیر گھات میں ہوتا ہے، اور یہ سب کچھ تمہاری اُس عداوت کی وجہ سے تھا، جو عداوت اللہ تعالیٰ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور ان (یعنی رسول صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اہل بیت کے لیے تھی۔ پھر تم نے ابن مرجانہ کو خط لکھا اور اسے یہ حکم دیا کہ وہ اپنے گھڑ سواروں، پیادہ افراد کو نیزوں اور تلواروں کے ہمراہ ان کا سامنا کرے اور پھر تم نے اسے یہ بھی لکھا کہ وہ یہ کام جلدی کرے، اس میں تاخیر نہ کرے، یہاں تک کہ تم نے انہیں (یعنی سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو) اور ان کے ساتھ اولاد عبدالمطلب کے نوجوانوں کو قتل کروا دیا، جو ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے تھے، جن سے اللہ تعالیٰ نے گندگی کو دور کر دیا تھا، اور انہیں اچھی طرح سے پاک کر دیا تھا، ہم بھی اسی طرح ہیں، تمہارے بیوقوف اور سخت آباؤ اجداد کی طرح نہیں ہیں جو گدھوں کی طرح کے جگر (یعنی دل) رکھتے تھے، تم یہ بات جانتے ہو کہ وہ (یعنی سیدنا حسین رضی اللہ عنہ) بطحاء میں زمانہ قدیم کے اعتبار سے بھی، اہل بطحاء میں سب سے زیادہ عزت والے تھے، اور زمانہ جدید کے اعتبار سے بھی ان سب سے زیادہ عزت والے تھے، تم لوگوں نے حرمین کی بے حرمتی کی، وہاں قتل و غارتگری کو حلال قرار دیا، لیکن انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ وہ ایسے فرد بن جائیں، جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے حرم، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حرم اور بیت الحرام کی حرمت کو نقصان پہنچے، سیدنا حسین رضی اللہ عنہ نے تم سے یہ کہا: انہیں جانے دیا جائے، انہوں نے تم سے واپسی کے لئے کہا:، لیکن تم نے اُن کے مددگاروں کے کم ہونے کو غنیمت سمجھا اور ان کے گھرانے کے افراد کو یوں ختم کر دیا، جیسے تم ترکوں یا کابل کے کسی گھرانے کے افراد کو قتل کرتے ہو۔ تم مجھ سے کیسے اپنے لئے محبت پا سکتے ہو اور کیسے میری مدد مانگ سکتے ہو؟ جبکہ تم نے میرے باپ کی اولاد کو قتل کیا ہے، تمہاری تلوار سے میرے خون کے قطرے ٹپک رہے ہیں، اور تم میرا ساتھ چاہتے ہو؟ اگر اللہ نے چاہا، تو میرا خون رائیگاں نہیں جائے گا، اور اس کا بدلہ ضرور لیا جائے گا، اور اگر اُس کا بدلہ نہ لیا جا سکا، تو ہم اس چیز کو قبول کر لیں گے کہ انبیاء کرام اور انبیاء کی آل کو بھی شہید کیا گیا تھا، اُن کے قتل کا بھی حساب مانگا گیا، بہرحال اللہ تعالیٰ کا وعدہ تو ہے (یعنی ایک دن وہ سب سے حساب لے گا) مظلوموں کے لیے مددگار ہونے، اور ظالموں سے انتقام لینے والے کے طور پر، اللہ تعالیٰ کافی ہے، حیرانگی اس بات پر ہوتی ہے کہ جب تک تم زندہ رہو گے، زمانہ تمہیں حیران کن چیزیں دکھاتا رہے گا، جناب عبدالمطلب کے خاندان کی بیٹیاں اور اُن کے خاندان کے کم سن بچے تمہارے پاس شام لے جائے گئے، تاکہ تم لوگوں کو یہ دکھا سکو کہ تم نے ہم پر غلبہ پا لیا ہے، اور تم نے ہمیں ذلیل کر دیا ہے، حالانکہ اللہ کی قسم! اُن لوگوں کی وجہ سے اور میری وجہ سے اللہ تعالیٰ نے تم پر، تمہارے باپ پر اور تمہاری ماں پر احسان کیا۔ اللہ کی قسم! تم ایسی حالت میں صبح اور شام کرتے ہو کہ تم میرے ہاتھوں زخمی ہونے سے محفوظ ہوتے ہو، لیکن میری زبان میرے پوروں (یعنی لکھنے) اور میرے نقض و ابرام (یا خاموشی) کے حوالے سے لگنے والا، تمہارا زخم بڑا ہوتا جائے گا، لڑائی تمہیں کامیاب نہیں کر سکے گی، اور تمہارے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عترت کو قتل کرنے کے بعد، اللہ تعالیٰ تمہیں تھوڑی مہلت ہی دے گا، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ تمہیں دردناک گرفت میں لے گا، اور وہ تمہیں ایسی حالت میں دنیا سے لے جائے گا کہ تم قابل مذمت اور گناہ گار ہو گے، تو تمہارا باپ نہ رہے، تم جیسے چاہتے ہو زندہ رہو، لیکن اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تمہیں اس چیز نے بے حیثیت کر دیا ہے، جس کا تم نے ارتکاب کیا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: جب یزید نے یہ مکتوب پڑھا، تو وہ بولا: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما تو شر پر تلے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں راویوں کی ایک ایسی جماعت ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12082]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10590)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1789
«إن الله قد أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث الولد للفراش وللعاهر الحجر وحسابهم على الله ومن ادعى إلى غير أبيه أو انتمى إلى غير مواليه فعليه لعنة الله التابعة إلى يوم القيامة ولا تنفق امرأة شيئا من بيت زوجها إلا بإذن زوجها قيل: ولا الطعام؟ قال: ذلك أفضل أموالنا»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہر حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، لہٰذا کسی وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں۔ بچہ بستر والے (شوہر) کا ہے اور زنا کار کے لیے پتھر (محرومی) ہے، اور ان سب کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔ اور جس شخص نے اپنے باپ کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب ہونے کا دعویٰ کیا، یا کسی آزاد کردہ غلام نے اپنے آقاؤں کے علاوہ کسی اور کی طرف نسبت کی، تو اس پر قیامت کے دن تک مسلسل اللہ کی لعنت ہے۔ اور کوئی عورت اپنے شوہر کے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر کوئی چیز خرچ نہ کرے۔ پوچھا گیا: کیا کھانا بھی نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تو ہمارے بہترین اموال میں سے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1789]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت] عن أبي أمامة. الإرواء 1413، 1655 وروى د، هـ بعضه.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں