الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3878. -- باب: ما جاء في المصبورة
-- باب: مصبورہ (وہ جانور جسے باندھ کر نشانہ بنایا گیا ہو) کے متعلق کیا مروی ہے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19486 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 19486
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7921
حدیث نمبر: 19486
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ يَعْقُوبَ الْعَدْلُ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي طَالِبٍ، أنبأ عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، أنبأ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَبَنِ الْجَلَّالَةِ، وَعَنْ أَكْلِ الْمُجَثَّمَةِ، وَعَنِ الشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”گندگی کھانے والے جانور کے دودھ سے، باندھ کر مارے گئے جانور کے گوشت کھانے اور مشکیزہ کے منہ سے پینے سے“ منع فرمایا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19486]
حدیث نمبر: 7921
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الشُّرْبِ قَائِمًا، وَعَنِ الْأَكْلِ قَائِمًا، وَعَنِ الْمُجَثَّمَةِ، وَالْجَلَّالَةِ، وَالشُّرْبِ مِنْ فِي السِّقَاءِ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ وَغَيْرِهِ بَعْضُهُ وَلَيْسَ فِيهِ الْأَكْلُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا الْمُغِيرَةِ بْنِ مُسْلِمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر پینے سے اور کھڑے ہو کر کھانے سے اور مجثمہ سے اور جلالہ (گندگی کھانے والے جانور کا گوشت کھانے) سے اور مشکیزے کے منہ سے پینے سے منع کیا ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اور دیگر کتابوں میں اس روایت کا کچھ حصہ مذکور ہے اس میں کھانے کا ذکر نہیں ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اور امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں اور صحیح کے رجال ہیں صرف مغیرہ بن مسلم کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7921]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى السند (2868)، أخرجه مسند أحمد برقم: 13206، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2127، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2558، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7287»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح