الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3961. -- باب: ما جاء في ولد الزنا
-- باب: ولد الزنا (زنا سے پیدا ہونے والے بچے) کے متعلق کیا مروی ہے۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 19994 (کل: 8 مقامات، 3 کتب)
مسند احمد: 24784
حدیث نمبر: 19994
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْخُزَاعِيُّ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا بِشْرُ بْنُ آدَمَ، ثنا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا ابْنُ أَبِي لَيْلَى، عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ، جَدِّهِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ، إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ". ⦗١٠١⦘ هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ وَمَا قَبْلَهُ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، وَإِنَّمَا يُرْوَى هَذَا الْكَلَامُ عَلَى الْخَبَرِ مِنْ قَوْلِ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ.
داؤد بن علی اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حرامی بچہ تینوں میں سب سے برا ہے، جب وہ اپنے والدین والے اعمال کرے۔“
یہ سند ضعیف ہے اور اس سے پہلے والی بھی قوی نہیں ہے، اور یہ الفاظ (جب وہ اپنے والدین والے اعمال کرے) دراصل اس حدیث کی وضاحت میں سفیان ثوری رحمہ اللہ کا قول ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19994]
یہ سند ضعیف ہے اور اس سے پہلے والی بھی قوی نہیں ہے، اور یہ الفاظ (جب وہ اپنے والدین والے اعمال کرے) دراصل اس حدیث کی وضاحت میں سفیان ثوری رحمہ اللہ کا قول ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19994]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 24784
حَدَّثَنَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هُوَ شَرُّ الثَّلَاثَةِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ" . يَعْنِي: وَلَدَ الزِّنَا.
حضرت عائشہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ناجائز بچہ بھی اگر اپنے ماں باپ جیسے کام کرنے لگے تو وہ تینوں میں سب سے بدتر ہوگا۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 24784]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا لأجل إبراهيم بن إسحاق، فإنه متروك
حدیث نمبر: 6653
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ
۔ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زنا کی اولاد تین افراد میں سے زیادہ برا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6653]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3963، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8098 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8084»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 3963
حدیث نمبر: 6654
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ هُوَ أَشَرُّ الثَّلَاثَةِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ يَعْنِي وَلَدَ الزِّنَا
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: زنا کی اولاد اس وقت تینوں میں سے سب سے بدتر ہوتی ہے، جب وہ اپنے ماں باپ جیسا کام کرتی ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الحدود/حدیث: 6654]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، فيه ابراهيم ابن اسحاق، وھو ابراهيم بن الفضل، وھو متروك، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24784 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25294»
وضاحت: فوائد: … امام سفیان کہتے ہیں: … اِذَا عَمِلَ بِعَمِلِ اَبَوَیْہِ۔ … اس حدیث کو اس کے مفہوم پر اس وقت محمول کیا جائے گا جب وہ بیٹا بھی اپنے والدین والا فعل کرے گا۔ اس قول کی تائید درج ذیل مرفوع روایت سے ہوتی ہے:
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّـلَاثَۃِ اِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ اَبَوَیْہِ۔)) … ”زنا کا بیٹا تین افراد میں سے ہے، جب وہ بھی اپنے والدین والی کاروائی شروع کر دے۔“ اس کی سند میں محمد بن عبد الرحمن بن ابو لیلی سوء حفظ کی بنا پر ضعیف ہے۔
امام البانی نے بھییہی مفہوم پسند کیا ہے۔ (صحیحہ: ۶۷۲)
لیکن فی الحقیقت زنا کی وجہ سے ہونے والی اولاد، اپنے والدین کے کیے سے بری ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیْسَ عَلٰی وَلَدِ الْزِّنَا مِن وِزْرِ أَبَوَیْہِ شَیْئٌ {وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرٰی}۔)) [فاطر:۱۸] (صحیحہ: ۲۱۸۶) ”زنا کی اولاد پر اپنے والدین کے گناہ کا کوئی وبال نہیں ہو گا، ارشادِ باری تعالی ہے: ”(اور قیامت کے دن) کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“
زنا سنگین جرم ہے، لیکن اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی اولاد بے قصور ہے، ایسے بچوں کو ان کے والدین کے کئے کا کبھی بھی طعنہ نہیں دینا چاہئے۔
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّـلَاثَۃِ اِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ اَبَوَیْہِ۔)) … ”زنا کا بیٹا تین افراد میں سے ہے، جب وہ بھی اپنے والدین والی کاروائی شروع کر دے۔“ اس کی سند میں محمد بن عبد الرحمن بن ابو لیلی سوء حفظ کی بنا پر ضعیف ہے۔
امام البانی نے بھییہی مفہوم پسند کیا ہے۔ (صحیحہ: ۶۷۲)
لیکن فی الحقیقت زنا کی وجہ سے ہونے والی اولاد، اپنے والدین کے کیے سے بری ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَیْسَ عَلٰی وَلَدِ الْزِّنَا مِن وِزْرِ أَبَوَیْہِ شَیْئٌ {وَلَا تَزِرُ وَازِرَۃٌ وِزْرَ أُخْرٰی}۔)) [فاطر:۱۸] (صحیحہ: ۲۱۸۶) ”زنا کی اولاد پر اپنے والدین کے گناہ کا کوئی وبال نہیں ہو گا، ارشادِ باری تعالی ہے: ”(اور قیامت کے دن) کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“
زنا سنگین جرم ہے، لیکن اس کی وجہ سے پیدا ہونے والی اولاد بے قصور ہے، ایسے بچوں کو ان کے والدین کے کئے کا کبھی بھی طعنہ نہیں دینا چاہئے۔
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 19987
أَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ مُنِيبٍ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، أنبأ سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ"..
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حرامی بچہ تینوں میں سب سے برا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19987]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19989
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَنَزِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حرامی بچہ تینوں میں سب سے برا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19989]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 19993
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ السَّلُولِيُّ، ثنا إِسْرَائِيلُ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَلَدُ الزِّنَا شَرُّ الثَّلَاثَةِ إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ أَبَوَيْهِ".
محمد بن قیس سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حرامی بچہ تینوں میں سب سے برا ہے جب وہ اپنے والدین والے اعمال کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19993]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف
حدیث نمبر: 19995
أَخْبَرَنَاهُ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَبُو الْقَاسِمِ الطَّبَرَانِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو حُذَيْفَةَ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سُهَيْلٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَلَدِ الزِّنَا، فَقَالَ:" هُوَ شَرُّ الثَّلَاثَةِ". قَالَ سُفْيَانُ:" يَعْنِي: إِذَا عَمِلَ بِعَمَلِ وَالِدَيْهِ".
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حرامی بچے کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تینوں میں سب سے برا ہے“۔ سفیان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: جب وہ اپنے والدین والے عمل کرے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأيمان/حدیث: 19995]
تخریج الحدیث: «ضعيف»
الحكم على الحديث:
ضعيف