الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4090. -- باب: : القضاء باليمين مع الشاهد
-- باب: ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ صادر کرنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 20644 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 20644
المنتقى ابن الجارود: 1008
الفتح الربانی: 6420
حدیث نمبر: 20644
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، فِي آخَرِينَ قَالُوا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةُ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ". قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِسُهَيْلٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ أَنِّي حَدَّثَتْهُ إِيَّاهُ، وَلَا أَحْفَظُهُ، قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ: وَقَدْ كَانَ أَصَابَ سُهَيْلًا عِلَّةٌ أَذْهَبَتْ بَعْضَ عَقْلِهِ، وَنَسِيَ بَعْضَ ⦗٢٨٤⦘ حَدِيثِهِ، وَكَانَ سُهَيْلٌ بَعْدُ يُحَدِّثُهُ عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْهُ، عَنْ أَبِيهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اور ایک گواہ کے ساتھ فیصلہ کیا۔“
عبدالعزیز کہتے ہیں: میں نے یہ بات سہیل سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: مجھے ربیعہ نے، جو میرے نزدیک ثقہ ہیں، بتایا کہ میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی تھی، لیکن مجھے یہ یاد نہیں۔ عبدالعزیز کہتے ہیں: سہیل کو ایک بیماری لاحق ہو گئی تھی جس نے ان کی عقل کا کچھ حصہ زائل کر دیا اور وہ اپنی کچھ احادیث بھول گئے، چنانچہ اس کے بعد سہیل اسے ربیعہ سے، وہ ان سے، وہ اپنے والد سے روایت کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20644]
عبدالعزیز کہتے ہیں: میں نے یہ بات سہیل سے ذکر کی تو انہوں نے کہا: مجھے ربیعہ نے، جو میرے نزدیک ثقہ ہیں، بتایا کہ میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی تھی، لیکن مجھے یہ یاد نہیں۔ عبدالعزیز کہتے ہیں: سہیل کو ایک بیماری لاحق ہو گئی تھی جس نے ان کی عقل کا کچھ حصہ زائل کر دیا اور وہ اپنی کچھ احادیث بھول گئے، چنانچہ اس کے بعد سہیل اسے ربیعہ سے، وہ ان سے، وہ اپنے والد سے روایت کیا کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 20644]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم ما قبله»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1008
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحُمَيْدِيُّ ، قَالَ: ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ: ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قسم اور گواہ پر فیصلہ فرما دیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1008]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن: مسند الإمام أحمد: 3/305، سنن الترمذي: 1344، سنن ابن ماجه: 2369»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده حسن
حدیث نمبر: 6420
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ، قَالَ جَعْفَرٌ: قَالَ أَبِي: وَقَضَى بِهِ عَلِيٌّ بِالْعِرَاقِ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گواہ اور ایک قسم کے ساتھ فیصلہ کیا، جعفر کہتے ہیں: میرے والد صاحب نے کہا کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عراق میں اسی طرح فیصلہ کیا تھا۔ [الفتح الربانی/مسائل القضاء والشهادات/حدیث: 6420]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه ابن ماجه: 2369،و الترمذي: 1344، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14278 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14329»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه ابن ماجه: 2369