🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
487. -- باب: افتتاح القراءة في الصلاة ببسم الله الرحمن الرحيم، والجهر بها إذا جهر بالفاتحة
-- باب: نماز میں قراءت کی ابتدا ”بسم الله الرحمن الرحيم“ سے کرنے اور سورۃ الفاتحہ بلند آواز سے پڑھنے کی صورت میں اسے بھی بلند آواز سے پڑھنے کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 2405 (کل: 89 مقامات، 27 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 2405، 2382، 2383، 2384، 2385، 2389، 2390، 2392، 2393، 2408، 2414، 2415، 2417، 2423، 3059، 3956
صحیح بخاری: 5046
صحیح مسلم: 890، 892
سنن ابوداود: 4001
سنن ترمذی: 246، 481، 2927
سنن نسائی: 907، 908، 909
شمائل ترمذی: 315
بلوغ المرام: 219، 221
سنن دارمی: 1274
مشکوۃ المصابیح: 2191
مسند احمد: 12700، 12810، 12845، 12974، 13337، 13784، 13892، 13915، 13957، 20545، 20559، 26583، 26742
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 176
صحیح ابن خزیمہ: 493، 494، 495، 496، 497، 498
المنتقى ابن الجارود: 181، 183
مصنف ابن ابی شیبہ: 4173، 4189، 4192، 4199، 4200، 8969
سنن دارقطنی: 1175، 1177، 1187، 1191، 1203، 1204، 1208
الفتح الربانی: 1560، 1566، 8472
صحیح ابن حبان: 1802، 1803
المستدرک علی الصحیحین: 769، 770
مسند امام شافعی: 205
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 44
الجامع الكامل: 9583، 11802، 11803، 13629، Q11865
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2635
المعجم الکبیر للطبرانی: 735
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 3005، 3245، 4205، 6920، 7022
المعجم الاوسط: 5102
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1254
51 تا 60
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1193 ترقیم الرسالہ : -- 1208
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، ثنا غَسَّانُ بْنُ مُضَرَ ، ثنا أَبُو مَسْلَمَةَ هُوَ سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ : أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِحُ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2 أَوْ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1؟ فَقَالَ:" إِنَّكَ تَسْأَلُنِي عَنْ شَيْءٍ مَا أَحْفَظُهُ وَمَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ قَبْلَكَ"، قُلْتُ:" أَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي فِي النَّعْلَيْنِ؟ قَالَ: نَعَمْ" . هَذَا إِسْنَادٌ صَحِيحٌ.
سعید بن یزید ازدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (بلند آواز میں) قراءت کا آغاز ”الحمد للہ رب العالمین“ سے کرتے تھے یا بسم اللہ الرحمن الرحیم سے کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: تم نے مجھ سے ایک ایسی چیز کے بارے میں دریافت کیا ہے، جو مجھے اچھی طرح یاد نہیں ہے اور تم سے پہلے اس کے بارے میں کسی نے مجھ سے سوال نہیں کیا۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے دریافت کیا: کیا نبی جوتے پہن کر نماز پڑھ لیتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس کی سند صحیح ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1208]
ترقیم العلمیہ: 1193
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 743، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 399، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 265، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 491، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1798، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 859، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 901، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 782، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 246، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1276، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 813، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1199،1200-1208 والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1233، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12173»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1560
عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ فَلَمْ أَسْمَعْ أَحَدًا مِنْهُمْ يَقْرَأُ {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ}، قَالَ قَتَادَةُ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَسْتَفْتِحُ الْقِرَاءَةَ؟ فَقَالَ: إِنَّكَ لَتَسْأَلُنِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیّدنا ابو بکر، سیّدناعمر اور سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہما کی اقتدا میں نماز پڑھی، میں نے ان میں سے کسی کو {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} پڑھتے ہوئے نہیں سنا۔قتادہ کہتے ہیں: میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قراءت کس چیز سے شروع کرتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا:یقینا تو مجھ سے ایسی چیزکے متعلق پوچھ رہا ہے جس کے متعلق مجھ سے کسی نے سوال نہیں کیا۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، انظر الحديث السابق: 512، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13893)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13930»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1566
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: كَانَ يُقَطِّعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً آيَةً، {بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ}
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ جب ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کے بارے میں سوال کیا گیا، تو انہوں نے جواب دیا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الگ الگ اور ایک ایک آیت کر کے تلاوت کرتے تھے: {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ}۔ [الفتح الربانی/أبواب صفة الصلاة/حدیث: 1566]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه ابوداود: 4001، والترمذي: 2927، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26583)۔ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27118»
وضاحت: فوائد: … سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث کا تعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز سے ہے یا خارج از نماز سے؟ اول الذکر صورت زیادہ مناسب اور راجح معلوم ہو رہی ہے۔ واللہ اعلم بالصواب۔ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراء ت کیسے ہوتی تھی؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تلاوت میں حروف کو لمبا کر کے پڑھا جاتا تھا۔ پھر انھوں نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیْمِ} میں {بِسْمِ اللّٰہِ}، { الرَّحْمَنِ} اور {الرَّحِیْمِ} کو لمبا لمبا کر کے پڑھا۔ (صحیح بخاری: ۵۰۴۶)

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8472
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّهَا سُئِلَتْ عَنْ قِرَاءَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ كَانَ يَقْطَعُ قِرَاءَتَهُ آيَةً آيَةً بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ
۔ سیدنا ام سلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایک آیت پر ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرتے:{بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔} (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ایک آیت پر ٹھہر تے تھے)۔ [الفتح الربانی/أبواب كيفية نزول القرآن/حدیث: 8472]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ أخرجه ابوداود: 4001، والترمذي: 2927، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26583 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27118»
وضاحت: فوائد: … سورت سے بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھنے کا حکم کیا ہے؟ درج ذیل بحث پر غور کریں۔ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَلَحْمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ} کی تلاوت کرتے اور ایک ایک حرف کو واضح کر کے پڑھتے۔ (مستدرک حاکم: ۸۴۷)سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((اِذَا قَرَأْتُمْ {اَلَحْمْدُ لِلّٰہِ} فَاقْرَؤٗا {بِسْمِاللّٰہِالرَّحْمٰنِالرَّحِیْمِ} اِنَّہَا اُمُّ الْقُرْآنِ، وَاُمُّ الْکِتَابِ، وَالسَّبْعُ الْمَثَانِیْ، وَ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} اِحْدَاھَا۔۔)) یعنی جب تم {اَلَحْمْدُ لِلّٰہِ} پڑھو تو {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}بھی پڑھو، یہ (سورۂ فاتحہ) ام القرآن، ام الکتاب ہے اور سبع مثانی (یعنی بار بار پڑھی جانے والی سات آیات ہیں) اور {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}اس کی ایک آیت ہے۔ (سلسلہ احادیث صحیحہ: ۱۱۸۳، بحوالہ دارقطنی: ۱۱۸، بیہقی: ۲/۴۵، دیلمی: ۱/۱/۷۰)
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ منورہ میں نماز پڑھائی، بآواز بلند قراء ت کی، اور سورۂ فاتحہ سے قبل {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}پڑھی، لیکن (فاتحہ کے بعد والی) سورت کے ساتھ{بِسْمِ اللّٰہِ … } نہ پڑھی، جب سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا تو ہر طرف سے مہاجرین اور انصار (اعتراض کرنے کے لیے) بول اٹھے اور کہا: اے معاویہ! آپ نے نماز میں سے کچھ چوری کر لیا ہے (کہ دوسری سورت کے ساتھ بسم اللہ نہیں پڑھی) یا بھول گئے ہیں؟ (سیّدنا امیرمعاویہ رضی اللہ عنہ سمجھ گئے اور)اس واقعہ کے بعد جب نماز پڑھائی تو فاتحہ کے بعدوالی سورت کے ساتھ بھی {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}پڑھی اور سجدہ کے لیے گرتے وقت اللہ اکبر کہا۔ (مستدرک حاکم: ۸۵۱)
نعیم مجمر کہتے ہیں: صَلَّیْتُ وَرَائَ أَ بِیْ ھُرَیْرَۃَ فَقَرَأَ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} ثُمَّ قَرَأَ بِأُمِّ الْقُرْآنِ حَتّٰی اِذَا بَلَغَ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ} فَقَالَ: آمِیْن، فَقَالَ النَّاسُ: آمِیْن، وَیَقُوْلُ کُلَّمَا سَجَدَ: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، وَاِذَا قَامَ مِنَ الْجُلُوْسِ فِیْ الْاِثْنَتَیْنِ قَالَ: اَللّٰہُ اَکْبَرُ، وَاِذَا سَلَّمَ قَالَ: وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ! اِنِّیْ لَاَشْبَھُکُمْ صَلَاۃً بِرَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔ (سنن نسائی: ۹۰۶، صحیح ابن خزیمہ: ۱/ ۲۵۱، شرح معانی الاثار: ۱/ ۱۳۷)
یعنی: میں نے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں نماز پڑھی، انھوں نے {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} پڑھی، پھر فاتحہ شریف کی تلاوت کی، جب وہ {غَیْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَیْہِمْ وَلَا الضَّالِّیْنَ}تک پہنچے تو انھوں نے آمِین کہی اور لوگوں نے بھی آمِین کہی، جب وہ سجدہ کرتے تو اللہ اکبر کہتے، اسی طرح جب دو رکعتوں کے بعد کھڑے ہوتے تو اللہ اکبر کہتے۔ جب انھوں نے سلام پھیرا تو کہا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں تم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتا ہوں۔امام ترمذی نے کہا: سیّدنا ابو بکر، سیّدنا عمر، سیّدنا عثمان اور سیّدنا علی سمیت صحابہ کرام اور تابعین میں سے کئی اہل علم اور امام سفیان ثوری، امام عبد اللہ بن مبارک، امام احمد اور امام اسحاق رحمہم اللہ جمیعا کییہ رائے کہ {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ}کی تلاوت جہراً نہ کی جائے، بلکہ اس کو دل میں پڑھا جائے۔ (ترمذی: ۲۴۴ کے بعد)
نیز انھوں نے کہا: سیّدنا ابو ہریرہ، سیّدنا عبد اللہ بن عمر، سیّدنا عبد اللہ بن عباس اور سیّدنا عبد اللہ بن زبیر سمیت بعض صحابہ کرام اور بعض تابعین کا یہ مسلک ہے کہ (جہری نمازوں میں فاتحہ کے ساتھ) {بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ} کو بھی جہراً پڑھا جائے، امام شافعی رحمتہ اللہ علیہ کی بھییہی رائے ہے۔ (ترمذی: ۲۴۵ کے بعد)
قارئین کرام! آپ اس موضوع سے متعلقہ درج بالا تمام روایات پر غور کریں، ان میں جمع و تطبیق کی صورت یہی نظر آتی ہے کہ جن روایات میں {بِسْمِ اللّٰہِ … } کی نفی کی گئی ہے، ان سے مراد جہر کی نفی ہے، اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اکثرو بیشتریہی معمول رہا، بسا اوقات آپ سے اس کو جہراً پڑھنا ثابت ہے، جن صحابہ کرام نے سختی سے اِس آیت کو پڑھنے سے منع کیا، ان کے علم میں اس کو ثابت کرنے والی احادیث نہیں تھیں۔ آپ اس دعوی کو ناممکن یا محال نہ سمجھیں کیونکہ جو لوگ {بِسْمِ اللّٰہِ … } کے جہر کو روایۃً اور عملاً ثابت کر رہے ہیں، وہ بھی صحابہ کرام ہی ہیں۔ کئی دوسرے مسائل میں جمع و تطبیق کییہ صورتیں موجود ہیں، ہماری ذمہ دارییہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک موضوع سے متعلقہ جو کچھ ثابت ہے، اس کو سمجھیں اور ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں، الا یہ کہ کوئی ناسخ و منسوخ کی صورت پیدا ہو جائے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره ۔ أخرجه ابوداود: 4001
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1802
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَمَّالُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ أَبِي قِلابَةِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" وَكَانَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا، لا يَجْهَرُونَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بلند آواز میں «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» نہیں پڑھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1802]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 399، ومالك فى (الموطأ) برقم: 265، وابن الجارود فى "المنتقى"، 202، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 491، 492، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1798، 1799، 1800، 1802، 1803، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 859، وأبو داود فى (سننه) برقم: 782، والترمذي فى (جامعه) برقم: 246، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1276، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 813، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1178، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12173» «رقم طبعة با وزير 1799»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م نحوه - انظر (1795). تنبيه!! رقم (1795) = (1798) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم، خالد الحذاء: هو خالد بن مهران، أبو المنازل المصري، وأبو قلابة: هو عبد الله بن زيد الجرمي، وانظر الأحاديث الأربعة قبله.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1803
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، بِفَمِ الصِّلْحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّرَقُّفِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ :" أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِمَا لَمْ يَكُونُوا يَجْهَرُونَ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1، وَكَانُوا يَجْهَرُونَ بِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ سورة الفاتحة آية 2" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بلند آواز میں «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ» ”اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان اور ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے“ نہیں پڑھتے تھے، یہ حضرات بلند آواز میں «الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ» ”سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے“ پڑھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1803]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 743، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 399، ومالك فى (الموطأ) برقم: 265، وابن الجارود فى "المنتقى"، 202، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 491، 492، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1798، 1799، 1800، 1802، 1803، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 859، وأبو داود فى (سننه) برقم: 782، والترمذي فى (جامعه) برقم: 246، والدارمي فى (مسنده) برقم: 1276، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 813، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1178، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12173» «رقم طبعة با وزير 1800»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح، العباس بن عبد الله التَّرْقُفي: ثقة عابد، روى له ابن ماجه، ومن فوقه رجال الشيخين، وهو مكرر (1798) وما بعده.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 769
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا الرَّبيع بن سليمان، أخبرنا الشافعي، أخبرنا عبد المجيد بن عبد العزيز، عن ابن جُريَج، أخبرني عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، أنَّ أبا بكر بن حفص بن عمر أخبره، أنَّ أنس بن مالك قال: صلَّى معاويةُ بالمدينة صلاةً فجَهَرَ فيها بالقراءة، فقرأ فيها"بِسْم الله الرَّحمن الرَّحيم﴾ لأُمِّ القرآن، ولم يَقرَأْ ﴿بِسْم الله الرَّحمن الرَّحيم﴾ للسورة التي بعدها، حتى قَضَى تلك القراءة، فلما سلَّم ناداه مَن سَمِعَ ذلك من المهاجرين والأنصار من كلِّ مكان: يا معاويةُ، أسَرَقتَ الصلاةَ أم نسيتَ؟ فلما صلَّى بعد ذلك قرأَ ﴿بِسْم الله الرَّحمن الرَّحيم﴾ للسورة التي بعد أمِّ القرآن، وكبَّر حين يَهوِي ساجدًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، فقد احتَجَّ بعبد المجيد بن عبد العزيز، وسائرُ الرواة متفَقٌ على عدالتهم، وهو عِلَّة لحديث شعبة وغيره عن قتادة عن أنس قال: صلَّيتُ خلفَ النبي ﷺ وأبي بكر وعمر وعثمان فلم يَجهَروا ببِسْم الله الرحمن الرَّحيم، فإنَّ قتادةً على علوِّ قَدْره يدلِّس ويأخذ عن كل أحدٍ، وإن كان قد أُدخِلَ في الصحيح حديثُ قتادة، فإنَّ في ضدِّه شواهدَ: أحدها ما ذكرناه. ومنها:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 851 - على شرط مسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں نماز پڑھائی جس میں بلند آواز سے قرأت کی، انہوں نے سورہ فاتحہ کے لیے تو «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ» پڑھی لیکن اس کے بعد والی سورت کے لیے بسم اللہ نہیں پڑھی، جب انہوں نے سلام پھیرا تو وہاں موجود مہاجرین و انصار نے پکارا: "اے معاویہ! کیا آپ نے نماز چوری کی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟" اس کے بعد جب انہوں نے نماز پڑھائی تو سورہ فاتحہ کے بعد والی سورت کے لیے بھی بسم اللہ پڑھی، اور سجدے کے لیے جھکتے وقت تکبیر کہی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے اور یہ قتادہ کی اس روایت کے خلاف ایک قوی دلیل ہے جس میں بلند آواز سے نہ پڑھنے کا ذکر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 769]
تخریج الحدیث: «ضعيف لاضطرابه سندًا ومتنًا، فصَّل ذلك وبيَّنه الحافظ الزيلعي في "نصب الراية"1/ 353» [ترقيم الرساله 769] [ترقيم الشركة 857] [ترقيم العلميه 851]

الحكم على الحديث:
ضعيف لاضطرابه سندًا ومتنًا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 770
ما حدَّثَناه أبو عبد الله محمد بن يعقوب بن يوسف الحافظ، حدثنا علي بن الحسن بن أبي عيسى، حدثنا عمرو بن عاصم الكِلَابي، حدثنا همَّام، وجَرير قالا: حدثنا قَتَادة قال: سُئِلَ أنس بن مالك: كيف كانت قراءةُ رسول الله ﷺ؟ قال: كانت مدًّا، ثم قرأ"بِسْم الله الرَّحمن الرَّحيم" يمدُّ الرَّحمن، ويمدُّ الرَّحيم (2) . ومنها:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت کیسی تھی؟ انہوں نے فرمایا: "آپ صلی اللہ علیہ وسلم الفاظ کو کھینچ کر (مد کے ساتھ) پڑھتے تھے،" پھر انہوں نے «بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ» پڑھ کر سنایا جس میں «الرَّحْمٰنِ» اور «الرَّحِيمِ» کے الفاظ کو کھینچ کر پڑھا۔
یہ بھی پچھلی روایات کا ایک شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 770]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، همام: هو ابن يحيى العَوْذي، وجرير: هو ابن حازم» [ترقيم الرساله 770] [ترقيم الشركة 858]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 205
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ [ ص: 260 ] خُثَيْمٍ: أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ أَخْبَرَهُ: أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: صَلَّى مُعَاوِيَةُ بِالْمَدِينَةِ صَلَاةً جَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ بِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [الْفَاتِحَةِ: 1] لِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَلَمْ يَقْرَأْ بِهَا السُّورَةَ الَّتِي بَعْدَهَا حَتَّى قَضَى تِلْكَ الْقِرَاءَةَ، وَلَمْ يُكَبِّرْ حِينَ يَهْوِي حَتَّى قَضَى تِلْكَ الصَّلَاةَ. فَلَمَّا سَلَّمَ نَادَاهُ مَنْ سَمِعَ ذَلِكَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ: يَا مُعَاوِيَةُ، أَسَرَقْتَ الصَّلَاةَ أَمْ نَسِيتَ؟ فَلَمَّا صَلَّى بَعْدَ ذَلِكَ قَرَأَ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ [الْفَاتِحَةِ: 1] لِلسُّورَةِ الَّتِي بَعْدَ أُمِّ الْقُرْآنِ وَكَبَّرَ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا.  
انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں، معاویہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں نماز پڑھی، اس میں سورۃ فاتحہ کی قرآت کے ساتھ بلند آواز سے ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھی، فاتحہ کے بعد والی سورت کے ساتھ (بسم اللہ الرحمن الرحیم بلند آواز سے) نہ پڑھی یہاں تک کہ اس قرآت کو مکمل کر لیا۔ اور جھکتے وقت بلند آواز سے تکبیر نہ کہی یہاں تک کہ نماز مکمل کر لی، جب سلام پھیرا تو مہاجرین میں سے جس نے بھی یہ سنا، ہر طرف سے آواز دی: ”اے معاویہ! کیا آپ نے نماز چرا لی یا بھول گئے؟“ جب اس کے بعد نماز پڑھی تو سورۃ فاتحہ کے بعد والی سورۃ کے ساتھ بھی ”بسم اللہ الرحمن الرحیم“ پڑھی، اور جب سجدے کے لیے جھکے تو تکبیر کہی۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 205]
تخریج الحدیث: «أخرجہ الدارقطنی: 1/331 - والبیہقی فی معرفۃ السنن والآثار: 714 - وصححہ الحاکم: 1/233.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 44
وَأَنْبَأَنَا وَأَنْبَأَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ حَفْصِ بْنِ عُمَرَ، أَخْبَرَهُ , أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: صَلَّى مُعَاوِيَةُ بِالْمَدِينَةِ صَلاةً فَجَهَرَ فِيهَا بِالْقِرَاءَةِ , فَقَرَأَ فِيهَا: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1 لأُمِّ الْقُرْآنِ , وَلَمْ يَقْرَأْ بِهَا لِلسُّورَةِ الَّتِي بَعْدَهَا , حَتَّى قَضَى تِلْكَ الصَّلاةَ , وَلَمْ يُكَبِّرْ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا , حَتَّى قَضَى تِلْكَ الصَّلاةَ , فَلَمَّا نَادَاهُ مَنْ سَمِعَ ذَلِكَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ: يَا مُعَاوِيَةُ , أَسَرَقْتَ الصَّلاةَ؟ أَمْ نَسِيتَ؟! قَالَ: فَلَمَّا صَلَّى بَعْدَ ذَلِكَ قَرَأَ: بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ سورة الفاتحة آية 1 , لِلسُّورَةِ الَّتِي بَعْدَ أُمِّ الْقُرْآنِ , وَكَبَّرَ حِينَ يَهْوِي سَاجِدًا. سَمِعْتُ أَحْمَدَ يَقُولُ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: قَدْ خُولِفَ ابْنُ أَبِي رَوَّادٍ فِي هَذَا الإِسْنَادِ , وَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ سے روایت ہے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے مدینہ میں ایک جہری نماز پڑھائی تو سورۃ فاتحہ سے پہلے «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ» پڑھی لیکن فاتحہ کے بعد جو سورۃ پڑھی، اس کے ساتھ (جہرا) بسم اللہ نہ پڑھی حتی کہ نماز پوری کر دی اور جب سجدہ کے لیے گئے تو (بآواز بلند) اللہ اکبر بھی نہ کہی حتی کہ وہ نماز پوری کی ہر طرف سے مہاجر و انصار نے آوازیں بلند کیں اے معاویہ! نماز کی چوری کی ہے یا بھول گئے ہو؟ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد جو نماز بھی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پڑھائی اس میں ہر سورۃ کے ساتھ بسم اللہ بھی پڑھی اور سجدہ میں جاتے ہوئے بآواز بلند تکبیر بھی کہی۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس سند میں ابن ابی رواد کی مخالفت کی گئی ہے، اور حدیث صحیح ہے۔ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب ما جاء في النداء في السفر/حدیث: 44]
تخریج الحدیث: «السنن الكبرى للبيهقي: 49/2، والحاكم في المستدرك وقال صحيح على شرط مسلم.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں