🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

السنن الكبرى للبيهقي میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21812)
حدیث نمبر لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
السنن الكبرى للبيهقي میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
714. -- باب: من بزق وهو يصلي
-- باب: اس شخص کا بیان جس نے نماز کی حالت میں تھوکا
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 3594 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 3594
سنن نسائی: 310
مسند الحمیدی: 746
صحیح ابن حبان: 2270
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 993
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3594
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ، ثنا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: رَأَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُخَامَةً ⦗٤١٥⦘ فِي الْقِبْلَةِ فَكَرِهَهُ حَتَّى عُرِفَ ذَلِكَ فِي وَجْهِهِ فَحَكَّهُ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ أَحَدَكُمْ أَوْ إِنَّ الْمَرْءَ إِذَا قَامَ فِي صَلَاتِهِ فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ، أَوْ قَالَ: رَبُّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ فَلْيَبْزُقْ، عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ" ثُمَّ أَخَذَ بِطَرَفِ ثَوْبِهِ فَبَزَقَ فِيهِ وَرَدَّ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ ثُمَّ قَالَ:" أَوْ لِيَفْعَلْ هَكَذَا".
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ میں بلغم دیکھی تو اسے ناپسند فرمایا اور ناپسندیدگی کے آثار آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے پہچانے جا رہے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو کھرچ ڈالا اور فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص جب نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب سے سرگوشی کر رہا ہوتا ہے“ یا فرمایا: ”اللہ اس کے اور قبلے کے درمیان ہوتا ہے، لہٰذا وہ اپنی بائیں طرف یا پاؤں کے نیچے تھوک ڈال دے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے کا ایک کنارہ پکڑا، اس میں تھوکا اور اس کو مسل دیا، پھر فرمایا: ”یا پھر اس طرح کرلے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3594]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري 397»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 310
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قال: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قال: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مِهْرَانَ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْزُقْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ، وَإِلَّا فَبَزَقَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هَكَذَا فِي ثَوْبِهِ وَدَلَكَهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنے سامنے یا اپنے دائیں طرف نہ تھوکے، بلکہ اپنے بائیں طرف تھوکے، یا اپنے پاؤں کے نیچے تھوک لے“ نہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے کپڑے میں اس طرح تھوکا ہے اور اسے مل دیا۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 310]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی آدمی نماز پڑھ رہا ہو تو وہ اپنے آگے اور دائیں نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں یا پاؤں کے نیچے تھوکے۔“ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تو اس طرح اپنے کپڑے میں تھوک کر کپڑے کو آپس میں مل لیا تھا۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 310]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المساجد 13 (550)، سنن ابن ماجہ/إقامة 61 (1022)، (تحفة الأشراف 14669)، مسند احمد 2/250، 415 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 746
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، أَنَّهُ سَمِعَ عِيَاضَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُعْجِبُهُ هَذِهِ الْعَرَاجِينَ، يُمْسِكُهَا فِي يَدِهِ، وَيَدْخُلُ الْمَسْجِدَ وَهِيَ فِي يَدِهِ، فَرَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَحَكَّهَا، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ مُغْضَبًا، فَقَالَ:" أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يُبْزَقَ فِي وَجْهِهِ" , ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ فَإِنَّمَا يُوَاجِهُ رَبَّهُ، فَلا يَبْزُقْ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَلا عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَبْزُقْ عَنْ يَسَارِهِ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى، فَإِنْ عَجَّلَتْ بِهِ بَادِرَةٌ وَهُوَ يُصَلِّي، فَلْيَتْفُلْ فِي ثَوْبِهِ، وَلَيْقُلْ هَكَذَا" , وَدَلَّكَ سُفْيَانُ بِكُمِّهِ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ عراجین (کھجور کی خشک ٹہنیاں) پسند تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسے اپنے ہاتھ میں رکھتے تھے۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے۔ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تھی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلہ کی سمت میں (دیوار پر) بلغم لگا ہوا دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کھرچ دیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غصے کے عالم میں لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”کیا کوئی شخص اس بات کو پسند کرتا ہے، اس کے چہرے کے سامنے کی طرف تھوک دیا جائے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب بندہ نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے، تو وہ اپنے پروردگار کی طرف رخ کرتا ہے، تو اسے اپنے سامنے کی طرف یا اپنے دائیں طرف نہیں تھوکنا چاہئے۔ بلکہ اپنے بائیں طرف یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوک لینا چاہئے۔ اور اگر نماز کے دوران آدمی کو زیادہ شدت کے ساتھ تھوکنے کی ضرورت پیش آ جائے، تو اسے اپنے کپڑے پر تھوک کر پھر اسے اس طرح مل دینا چاہئے۔“ سفیان نامی راوی نے اپنی آستین کے ذریعے اسے مل کے دکھایا۔ [مسند الحميدي/حدیث: 746]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 408، 410، 414، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 548، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2268، 2270، 2271، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 949، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 724، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 806، 11655، وأبو داود فى «سننه» برقم: 480، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1438، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 761، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3658، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 11182 برقم: 11222»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2270
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُعْجِبُهُ الْعَرَاجِينُ يُمْسِكُهَا بِيَدِهِ، فَدَخَلَ يَوْمًا الْمَسْجِدَ وَفِي يَدِهِ مِنْهَا وَاحِدَةٌ، فَرَأَى نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَحَتَّهَا بِهِ حَتَّى أَنْقَاهَا، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ مُغْضَبًا، فَقَالَ:" أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَسْتَقْبِلَهُ الرَّجُلُ فَيَبْصُقَ فِي وَجْهِهِ، إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلاةِ فَإِنَّمَا يَسْتَقْبِلُ بِهِ رَبَّهُ، وَالْمَلَكُ عَنْ يَمِينِهِ، فَلا يَبْصُقْ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَلا عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى، فَإِنْ عَجِلَتْ بِهِ بَادِرَةٌ، فَلْيَقُلْ هَكَذَا"، وَتَفَلَ فِي ثَوْبِهِ، وَرَدَّ بَعْضَهُ بِبَعْضٍ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہاتھ میں چھڑی رکھنا پسند تھا، ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور ایک چھڑی آپ کے ہاتھ میں تھی، آپ نے مسجد کے قبلہ کی سمت (والی دیوار) پر بلغم لگی ہوئی دیکھی تو آپ نے اسے کھرچ کر اچھی طرح صاف کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم غضب کی حالت میں لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کوئی ایک شخص اس بات کو پسند کرے گا کہ کوئی شخص اس کے سامنے آئے اور اس کے چہرے کی طرف منہ کر کے تھوک دے؟ جب آدمی نماز پڑھنے کے لیے کھڑا ہوتا ہے، تو اس کا پروردگار اس کے مدمقابل ہوتا ہے اور فرشتہ اس کے دائیں طرف ہوتا ہے، اس لیے اسے اپنے سامنے کی طرف یا دائیں طرف نہیں تھوکنا چاہیے، بلکہ اپنے بائیں طرف اپنے بائیں پاؤں کے نیچے تھوکنا چاہیے اور اگر تھوک تیزی سے آ جائے، تو اسے اس طرح کرنا چاہیے“ یعنی اپنے کپڑے میں تھوک کر اسے مل دے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2270]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 710، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1123، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2190، 2193، 2470، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 864، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1266، والترمذي فى (جامعه) برقم: 421، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1151، 1151 م، وأحمد فى (مسنده) برقم: 8495» «رقم طبعة با وزير 2267»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «صحيح أبي داود» (499). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن، ابن عجلان: هو محمد، صدوق أخرجه له مسلم متابعة والبخاري تعليقاً، وباقي رجال السند ثقات على شرطهما، عياض بن عبد الله: هو ابن سعد بن أبي سرح القرشي المكي.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 993
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، حَدَّثَنَا عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يُعْجِبُهُ الْعَرَاجِينُ يُمْسِكُهَا بِيَدِهِ، فَدَخَلَ الْمَسْجِدَ يَوْمًا، وَفِي يَدِهِ مِنْهَا وَاحِدَةٌ، فَرَأَى نُخَامَاتٍ فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ، فَحَتَّهُنَّ بِهِ حَتَّى أَنْقَاهُنَّ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ مُغْضَبًا، فَقَالَ: أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَسْتَقْبِلَهُ الرَّجُلُ فَيَبْصُقَ فِي وَجْهِهِ؟ إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ فَإِنَّمَا يَسْتَقْبِلُ رَبَّهُ، وَالْمَلَكُ عَنْ يَمِينِهِ، فَلَا يَبْصُقْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى، فَإِنْ عَجِلَتْ بِهِ بَادِرَةٌ فَلْيَتْفُلْ هَكَذَا وَتَفَلَ يَحْيَى فِي ثَوْبِهِ، وَرَدَّ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کھجور کی (خشک) ٹہنیاں پسند تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں ہاتھ میں رکھا کرتے تھے۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ان میں سے ایک ٹہنی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کے قبلے (والی دیوار) پر بلغم کے نشانات دیکھے تو اس (ٹہنی) سے انہیں کھرچ دیا یہاں تک کہ انہیں صاف کر دیا، پھر غصے کی حالت میں لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ کوئی آدمی اس کے سامنے آ کر اس کے چہرے پر تھوک دے؟ تم میں سے جب کوئی نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے رب کی طرف رخ کرتا ہے اور فرشتہ اس کے دائیں جانب ہوتا ہے، لہٰذا وہ نہ اپنے سامنے تھوکے اور نہ اپنی دائیں جانب، بلکہ اپنی بائیں جانب یا اپنے بائیں پاؤں کے نیچے (تھوکے)، اور اگر اسے جلدی (اچانک) تھوک آ جائے تو اس طرح کر لے۔“ (راوی) یحییٰ رحمہ اللہ نے اپنے کپڑے میں تھوک کر اسے آپس میں مَل کر دکھایا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 993]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده حسن .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 400، 401، 404، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 548، وأخرجه سنن النسائي برقم: 725، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 480، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 761، وأخرجه مسند أحمد برقم: 10801، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1398، وأخرجه فتح الباري برقم: 594، 600، 6037، وأخرجه مسند البزار برقم: 666، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 5583، 5587، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 982، 1069، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 875، 1729، 1736، 1738، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2157، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2648، 3878، 7784، 8165، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3009، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 1629، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 988»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں