الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن الكبرى للبيهقي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
85. -- باب: كراهية الزيادة على الثلاث
-- باب: تین بار سے زیادہ دھونے کی کراہت کا بیان
شواہد الحدیث — السنن الكبرى للبيهقي حدیث نمبر 374 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 374
بلوغ المرام: 33
مسند احمد: 527
حدیث نمبر: 374
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عَائِشَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، كَيْفَ الطُّهُورُ؟ فَدَعَا بِمَاءٍ فِي إِنَاءٍ، فَغَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، ثُمَّ غَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِهِ فَأَدْخَلَ أُصْبُعَيْهِ السَّبَّاحَتَيْنِ فِي أُذُنَيْهِ، وَمَسَحَ بِإِبْهَامَيْهِ عَلَى ظَاهِرِ أُذُنَيْهِ، وَبِالسَّبَّاحَتَيْنِ بَاطِنَ أُذُنَيْهِ، ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، ثُمَّ قَالَ:" هَكَذَا الْوُضُوءُ، فَمَنْ زَادَ عَلَى هَذَا أَوْ نَقَصَ فَقَدْ أَسَاءَ وَظَلَمَ أَوْ ظَلَمَ وَأَسَاءَ". قَوْلُهُ نَقَصَ يَحْتَمِلُ أَنْ يُرِيدَ بِهِ نُقْصَانَ الْعُضْوِ، وَقَوْلُهُ ظَلَمَ يَعْنِي جَاوَزَ الْحَدَّ. وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عمرو بن شعیب اپنے دادا رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! وضو کس طرح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی کا ایک برتن منگوایا، اپنی ہتھیلیوں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے بازوؤں کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا تو اپنی دونوں سبابہ انگلیاں اپنے کانوں میں داخل کیں اور اپنے انگوٹھوں کے ساتھ کانوں کے باہر والے حصے پر مسح کیا اور شہادت کی انگلیوں کے ساتھ اپنے کانوں کے باطنی حصوں پر بھی، پھر اپنے پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا: ”اس طرح وضو (کا طریقہ) ہے، جو اس سے زیادہ کرے یا کم کرے اس نے نافرمانی کی اور ظلم کیا یا فرمایا: ظلم کیا اور نافرمانی کی۔“
(ب) «نَقَصَ» میں احتمال یہ ہے کہ اس سے مراد عضو کا نقصان ہے اور «ظَلَمَ» سے مراد اللہ تعالیٰ کی حد سے تجاوز کرنا۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 374]
(ب) «نَقَصَ» میں احتمال یہ ہے کہ اس سے مراد عضو کا نقصان ہے اور «ظَلَمَ» سے مراد اللہ تعالیٰ کی حد سے تجاوز کرنا۔ واللہ اعلم۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 374]
تخریج الحدیث: «حسن دون قوله أونقص»
الحكم على الحديث:
حسن دون قوله أونقص
حدیث نمبر: 33
وعن عبد الله بن عمرو رضي الله عنهما- في صفة الوضوء- قال: ثم مسح برأسه وأدخل إصبعيه السباحتين في أذنيه، ومسح بإبهاميه علي ظاهر أذنيه. أخرجه أبو داود والنسائي، وصححه ابن خزيمة.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے وضو کی کیفیت کے بارے میں روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنے ہاتھوں کی دونوں شہادت والی انگلیوں کو کانوں میں داخل کیا اور انگوٹھوں سے کانوں کے باہر کا مسح کیا۔
اس روایت کو ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 33]
اس روایت کو ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 33]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو» عبداللہ بن عمرو – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «فِي» میں/کے بارے میں – «صِفَةِ» طریقے – «الْوُضُوءِ» وضو کے – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «ثُمَّ» پھر – «مَسَحَ» مسح کیا – «بِرَأْسِهِ» اپنے سر کا – «وَأَدْخَلَ» اور داخل کیا – «إِصْبَعَيْهِ» اپنی دونوں انگلیوں کو – «السَّبَّاحَتَيْنِ» شہادت والی – «فِي» میں – «أُذُنَيْهِ» اپنے دونوں کانوں – «وَمَسَحَ» اور مسح کیا – «بِإِبْهَامَيْهِ» اپنے دونوں انگوٹھوں سے – «عَلَي» پر – «ظَاهِرِ» ظاہر/بیرونی حصے – «أُذُنَيْهِ» اپنے دونوں کانوں کے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے، – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا ہے – «ابْنُ خُزَيْمَةَ» ابن خزیمہ نے۔
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے وضو کے طریقے کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے کہا: پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں کو اپنے کانوں میں داخل کیا، اور اپنے دونوں انگوٹھوں سے کانوں کے بیرونی حصے کا مسح کیا۔ اسے ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 33]
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے وضو کے طریقے کے بارے میں روایت ہے، انہوں نے کہا: پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے سر کا مسح کیا اور اپنی دونوں شہادت کی انگلیوں کو اپنے کانوں میں داخل کیا، اور اپنے دونوں انگوٹھوں سے کانوں کے بیرونی حصے کا مسح کیا۔ اسے ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 33]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب الوضوء ثلاثًا ثلاثًا، حديث:135، والنسائي، الطهارة، حديث:102، وابن خزيمة: 1 / 77، حديث:148.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 527
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، وَأَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ، فَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا، وَيَدَيْهِ ثَلَاثًا، وَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ غَسْلًا".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ چہرہ دھویا، تین مرتبہ ہاتھ دھوئے، تین مرتبہ بازو دھوئے، سر کا مسح کیا اور پاؤں کو اچھی طرح دھویا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 527]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف، الحجاج مدلس وقد عنعن، وعطاء لم يدرك عثمان